Tag: پرویز رشید

  • دھرنے اور اشتعال انگیز تقریروں سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، پرویز رشید

    دھرنے اور اشتعال انگیز تقریروں سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، پرویز رشید

    لندن : وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید کا کہنا ہے کہ دھرنے اور اشتعال انگیز تقاریر سے جمہوریت کو کو ئی خطرہ نہیں ہے.

    تفصیلات کے مطابق لندن پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں پرویزرشیدکا کہنا تھا کہ پاکستان کا سیاسی نظام پہلے سے زیادہ مظبوط ہے،وزارت خارجہ قومی مفادات کے تحفظ کےلیے پورا کردار ادا کررہی ہے.

    وفاقی وزیر پرویزرشید کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف ٹی او آرز پر اس لیے اتفاق نہیں کررہی کیونکہ سب سے زیا دہ آف شور کمپنیاں پاکستان تحریک انصاف والوں کی ہیں ،اگر تحقیقات ہوئیں تو عمران خان بھی لپیٹ میں آئیں گے.

    انہوں نے کہا دھرنوں اور اشتعال انگیز تقریروں سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے.

    یاد رہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے بلاوے پرگذشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید،معاون خصوصی طارق فاطمی اور فواد حسن فواد پی آئی اے کی پرواز پی کے 785 سے لندن روانہ ہوئےتھے.

    تینوں رہنما اسلام آباد سے لندن کےلیے روانہ ہوئے جہاں وہ وزیراعظم نوازشریف سے ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے،خیال رہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے وزرا اور قریبی رفقا کو لندن میں طلب کیا تھا.

  • جُھک کر ملنا میری تربیت میں شامل ہے، پرویز رشید

    جُھک کر ملنا میری تربیت میں شامل ہے، پرویز رشید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ میں سب سے جھک کر ملتا ہوں بلاول بھٹو زرداری کو حق ہے کہ وہ اپنا تبصرہ کریں.

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، پرویز رشید نے کہا کہ میرا اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا چیمبر بالکل ساتھ ساتھ ہے۔

    انہوں نے مجھے کھجوروں کا تحفہ بھیجا، جس کا شکریہ ادا کرنے ان کے پاس گیا اور ان سے جھک کر ملا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن پر کوئی برا وقت نہیں بلکہ معمول کا وقت ہے۔

    پرویز رشید نے کہا کہ اپوزیشن کے کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ پاناما لیکس کا معاملہ سڑکوں پر لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان انتخابات جیتنے کی پوزیشن میں نہیں، اس لئے پہلے ہی دن سے سڑکوں پر آ کر اقتدار پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔

    مزید پڑھیں : حکمران مشکل میں ہوں تو پاؤں، باہر نکل آئیں تو گلا پکڑتے ہیں،بلاول

    واضح رہے کہ خورشید شاہ اور پرویز رشید کی ملاقات کی ایک تصویر منظر عام پر آئی ہے جس میں پرویز رشید احتراماً خورشید شاہ کے پیروں کو ہاتھ لگا رہے ہیں ۔اس تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ برا وقت ہو تو پیروں کو ہاتھ لگا تے ہیں اور مشکل وقت نکل جائے تو گلے پر ہاتھ ڈالتے ہیں۔

     

  • جلسوں کی خالی کرسیاں عمران کا سیاسی مستقبل ہیں، پرویز رشید

    جلسوں کی خالی کرسیاں عمران کا سیاسی مستقبل ہیں، پرویز رشید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کے جلسوں میں خالی کرسیاں ان کا سیاسی مستقبل بتارہی ہیں، سڑکوں پر رونے والے ہمیشہ سڑکوں پرآنے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی کے زیراہتمام کوہاٹ میں ہونے والے جلسے میں عمران خان کے خطاب کے ردعمل میں اپنے بیان میں کیا۔

    وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان جلسوں میں آکر خیبر پختونخواہ میں ترقیاتی منصوبوں کی بجائے گالم گلوچ والی پرانی کیسٹ لگا لیتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کی منفی سیاست سے نواز لیگ مزید مضبوط ہورہی ہے، کوہاٹ جلسے میں شرکا کی تعداد پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے جلسوں میں موجود خالی کرسیاں پی ٹی آئی کے سیاسی مستقبل کا پتا دے رہی ہیں۔

    پرویز رشید نے کہا کہ گزشتہ تین سال سےسڑکوں پر رونا رونے والے عمران خان پھر سڑکوں پرآنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

  • پرویز رشید نے کپتان کو ملکی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیدیا

    پرویز رشید نے کپتان کو ملکی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیدیا

    اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے ایک بار پھر کپتان پر چڑھائی کردی، انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک میں عدم استحکام اوربےروزگاری چاہتےہیں،ملک جب بھی ترقی کی طرف جاتا ہے تو روڑے اٹکائےجاتےہیں۔

    مظفرآباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیراعلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ایک سو بیس دن سڑکوں پر کنٹینر لگا کر ملکی ترقی میں روڑے اٹکائےاوراب پھرپاناما لیکس کا بہانہ لئے سڑکوں پر آنے کی تیاری کررہے ہیں۔

    ملا اخترمنصورکی ہلاکت سے متعلق سوال پر پرویزرشید نے کہا کہ ملکی خودمختاری کی خلاف ورزی سابق آمرکی پالیسیوں کانتیجہ ہے۔

    پرویزرشید کامزید کہنا تھابارہ اکتوبرکےاقدام سےملک اندھیروں میں ڈوبا،ملکی وقاراورسلامتی مجروح ہوئی، عمران خان ملک میں عدم استحکام اوربےروزگاری چاہتے ہیں۔

  • حکمرانوں نے پاکستان کو بحران کا شکار کردیا ہے، عمران خان

    حکمرانوں نے پاکستان کو بحران کا شکار کردیا ہے، عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کہتے ہیں ملک بحران کا شکار ہے وزیر اعظم کو مستعفی ہوجانا چاہیئے ۔

    اسلام آباد بنی گالہ میں صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا ملک بحران کا شکار ہے اور حکمران قوم سے سچ نہیں بول رہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا پرویزرشیدجیسےلوگ عوام کودھوکانہیں دےسکتے،عوام کو شعور آگیا ہے، حکمران خود کو احتساب کے لیے پیش کرنے کے بجائے قوم سے جھوٹ بول رہے ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھاوزیراعظم نوازشریف کومستعفی ہوجانا چاہئے، فرد واحد پربحران کی وجہ سے پورے ملک کوبحران کاشکار کردیاہے،ان کا کہنا تھا انصاف نہ ملا تو تحریک انصاف سڑکوں پر نکلے گی ۔

    عمران خان نے کہا کہ ملک سے دھاندلی اور کرپشن ختم کر دی جائے تو فوجی مداخلت کے امکانات دم توڑ دیں گے،موجودہ صورت حال میں فرد واحد پر بحران آیا تو اس نے پورے ملک کو بحران کا شکار کر دیا ،اب جمہوریت کو خطرہ ہوا تو ذمہ دار نواز شریف خودہوں گے۔

    بات چیت کے اختتام پر پرویزرشید کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان جیسے لوگ اب عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے،آئی ایس آئی سے پیسے لینے اور سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والے کس منہ سے جمہوریت کا درس دے رہے ہیں۔

  • مظفرآباد: عمران خان عدم استحکام اور بے روزگاری چاہتے ہیں، پرویز رشید

    مظفرآباد: عمران خان عدم استحکام اور بے روزگاری چاہتے ہیں، پرویز رشید

    مظفرآباد :وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کاکہنا تھاکہ عمران خان عدم استحکام اور بے روزگاری چاہتے ہیں،ملک جب بھی ترقی کی طرف جاتا ہے روڑے اٹکائےجاتے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات کا مظفرآباد میں کہنا تھا کہ ملک نے تنزلی سے ترقی کا سفر طے کیا ہےاور پہلی مرتبہ ملکی تاریخ میں پاکستان کا قومی خزانہ اکیس بلین ڈالرز تک جا پہنچا ہے.

    پرویز رشید نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کنٹینرلگانےوالے سڑکوں کی اہمیت کیا جانیں، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان عدم استحکام اور بے روزگاری چاہتے ہیں،ملک جب بھی ترقی کی طرف جاتا ہے روڑے اٹکائےجاتے ہیں.

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ دنیا پہلے کہہ رہی تھی پاکستان معاشی زوال کی جانب گامزن ہے آج وہی دنیا کہہ رہی کہ پاکستان کا شمار آئندہ دس سالوں میں دنیا کی دس بڑی معیشتوں میں کیا جائے گا.

    واضح رہے کہ گذشتہ روز یوم تکبیر کے موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات نےمظفرآباد میں مسلم لیگ ن ورکرز کنونشن سے خطاب کیا تھا.

  • پاکستان اور چین نے ملکرترقی کا سفر شروع کیا ہے، پرویز رشید

    پاکستان اور چین نے ملکرترقی کا سفر شروع کیا ہے، پرویز رشید

    اسلام آباد: وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین نے ملکرترقی کا سفر شروع کیا ہے، بندرگاہ کی تعمیر سے پورا خطہ مستفید ہوگا۔

    اسلام آباد میں پاک چین دوستی کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پاک چین تعلقات باہمی تعاون اور شراکت کی عمدہ مثال ہیں، جبکہ پاکستان اورچین کی دوستی دو ملکوں کی بجائےایک ارب سے زیادہ لوگوں کی دوستی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس دوستی نے پورے خطے اور دنیا میں امن کی کوششوں میں کردارادا کیا ہے،بندرگاہ کی تعمیر سے پورا خطہ مستفید ہوگا، اس وقت دنیا کو امن کے سوا کسی دوسری چیز کی اشد ضرورت نہیں ہے۔

    وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کی قیادت نے اقتصادی راہداری کا سفر شروع کیا ہے، اقتصادی راہداری امن اور ترقی کی شاہراہ ہوگی، جبکہ ہم آنیوالی نسلوں کوغربت اورجہالت سے پاک ملک دیں گے۔

  • عمران خان تین سال سے ایک ہی تقریر کررہے ہیں، پرویز رشید

    عمران خان تین سال سے ایک ہی تقریر کررہے ہیں، پرویز رشید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ اقتدار کے لئے اقدار کا جنازہ نکالنے والوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔ عمران خان تین سال سے ایک ہی تقریر کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سوات میں عمران خان کے جلسے  سے خطاب پر مسلم لیگی رہنماؤں نے اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف سوات میں ترقیاتی منصوبے لے کر گئے اورعمران خان ان منصوبوں پر تنقید کرنے کیلئے وہاں گئے۔

    پرویز رشید نے کہا کہ نئے خیبر پختونخواہ میں اسکولوں کے بچے زمین پر بیٹھ کر پڑھتے ہیں۔ عمران خان کا دامن صاف ہوتا تو سینہ تان کر خود کو احتساب کیلئے پیش کرتے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان سڑک سے جاتے تو ان کو کے پی کے میں کھنڈرات کی شکل میں سڑکیں نظر آتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اقتدار کے لئے اقدار کا جنازہ نکالنے والوں کو تاریخ معاف نہیں کرے گی۔

    دوسری جانب پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان رٹی رٹائی باتیں کرتے ہیں دوہزار اٹھارہ کے عام انتخابات میں ملنے والے ووٹوں سے عمران خان کا علاج ہوگا۔

     

  • عمران خان اپنے جھوٹے الزامات سے وزیراعظم کی مقبولیت ختم نہ کرسکے، پرویز رشید

    عمران خان اپنے جھوٹے الزامات سے وزیراعظم کی مقبولیت ختم نہ کرسکے، پرویز رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کہتے ہیں عمران خان اپنے جھوٹے الزامات سے وزیراعظم کی مقبولیت ختم نہ کرسکے۔

    پرویز رشید کا ایک بیان میں کہنا تھا وزیراعظم عوام کےپاس ترقیاتی منصوبوں کی اورعمران خان الزامات کی فہرست لےکر جاتے ہیں،عوامی عدالت نے ہر شہر میں عمران خان کے الزامات کو مسترد کردیا۔

    انہوں نے کہا عمران خان نےباربارجھوٹ بولااوربری طرح ایکسپوز ہوئے وضاحتیں مانگنےوالوں کووضاحتیں دینی پڑگئی ہیں، عمران خان اخلاقی جوازجیسے لفظ کانام نہ ہی لیں تو بہترہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پرویزرشید نے کئی بار چئیرمین تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، گزشتہ دنوں پانامہ پیپرز پر پرویزرشید نے کہا تھا کہ الزامات لگانےوالے اپنے گریبان میں جھانکیں، پی ٹی آئی کے چھ ارکان کی اپنی آف شورکمپنیاں ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے مطابق آف شور کمپنی اس لیے بنائی جاتی ہے کہ لوٹی ہوئی دولت کو چھپایا جا سکے،منی لانڈرنگ کو چھپایا جائے اور ٹیکس بچایا جائے۔اب عمران خان ،علیم خان ،جہانگیر ترین ،عمران خان کی محترمہ بہن،اور دوصوبائی وزیروں کےساتھ تحریک انصاف وہ جماعت بن گئی ہے جس کے سب سے زیادہ لوگ آف شورکمپنیوں کے مالک ہیں۔

  • وزیر اعظم کی تقریر نے اپوزیشن کو لاجواب کردیا ، خواجہ آصف

    وزیر اعظم کی تقریر نے اپوزیشن کو لاجواب کردیا ، خواجہ آصف

    اسلام آباد: خواجہ آصف نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنے 70سال سے پہلے کے بھی اثاثے ظاہر کر دیئے، کہانی اب بہت دور تک جائے گی۔

    قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میاں صاحب نے جواب دے کر آج اپنا فرض ادا کردیا، کمیشن میں ایک ایک چیز کا ثبوت دینگے۔

    عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک مہینے سے اپنی آف شور کمپنی پرخاموش کیوں تھے؟
    آف شورکمپنیوں کاسب سے زیادہ تجربہ عمران خان کوہے،عمران خان نے 1983میں آف شورکمپنی بنائی، عمران خان خیرات کے پیسوں سے بیرون ملک سرمایہ کاری کرتے رہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان لوگوں کو کہتے ہیں کہ پیسہ ملک میں لائیں وہ خود لوگوں کے خیرات کے پیسے بیرون ملک بھیجتےرہے 7 ملین ڈالرز کی خیرات کا پیسہ عمران خان نے آف شورکمپنی میں لگایاہواہے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ وزیر اعظم کی تقریر نے اپوزیشن کو لاجواب کردیا، میاں صاحب نے23سالہ ٹیکس کی تفصیلات آج فراہم کر دیں،وزیراعظم نےاسپیکرکوجوفائل دی اس میں23سال کاریکارڈموجود ہے، انہوں نے سات سوالات سے کہیں آگے جاکر جواب دیے، عمران خان بھی اپنے اثاثوں کی تفصیلات پیش کریں۔

    وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس راہ فرارکے سواکوئی آپشن نہیں تھا، عمران خان نےاپنی آف شورکمپنی چھپاکررکھی تھی، ناک آؤٹ ہونے پراپوزیشن نے واک آؤٹ کیا،اپوزیشن کےپاس جھوٹ کے سوا کچھ نہیں ہے عمران خان آف شورکمپنی کاجواب نہیں دے سکتے۔

    پرویز رشید نے کہا کہ وزیر اعظم کی تقریر اور سچ نے جھوٹ کوناک آؤٹ کر دیا، وزیراعظم نے پہلے بھی اپوزیشن کے مطالبے کوتسلیم کیا،وزیراعظم کاپارلیمنٹ میں آنے کا مطالبہ اپوزیشن کا تھا،وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں سچ بیان کیا۔

    13101437_10153710084996523_412451244_n

    وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ افسوسناک بات ہےکہ اپوزیشن کی بعض جماعتوں نے غیرذمہ داری کامظاہرہ کیا، حکومت اس بات پرآمادہ ہو گئی تھی کہ اپوزیشن کو زیادہ وقت دیا جائے گا، پہلے اپوزیشن چیف جسٹس کی بات کرتی رہی۔

    انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ اپوزیشن چار آدمیوں کے ہتھےچڑھی ہوئی ہے،خان صاحب اور شاہ صاحب کو آج بات کرنی چاہئے تھی، اپوزیشن آگ کے ساتھ کھیلنے کی کوشش نہ کرے، اپوزیشن ریڈ لائنز کو عبور نہ کرے۔

    سعد رفیق نے کہا کہ پیپلز پارٹی والےتین چار لوگوں کے ہاتھوں یرغمال ہیں، حکومت نے اپوزیشن کے تمام مطالبات مانے ہیں،چاہتے ہیں کہ معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہو، نوئے کی دہائی میں پیپلزپارٹی اورن لیگ نے باری باری ریڈلائنز عبورکی تھیں، انہوں نے کہا کہ 90 کی دہائی میں کسی طورپربھی واپس نہیں جانا چاہتے۔