Tag: پرویز رشید

  • کراچی میں فوجی جوانوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے، پرویز رشید

    کراچی میں فوجی جوانوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے، پرویز رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے دھرنا دینے والے بلدیاتی انتخابات میں بنی گالا سے بھی ہارگئے۔

    اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن میں عوام نے ن لیگ پر اعتماد کیا، کوشش ہوگی کہ اسلام آباد کا میئربھی عوام کی پسندیدہ شخصیت ہو۔

    پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے پرویز رشید کا کہنا ہے وزیراعظم نواز شریف اورنریندرمودی کی ملاقات کودنیابھر میں سراہا گیا، پاکستان نےہمیشہ ہمسایہ ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات کی بات کی ہے ۔

  • کچھ سیاسی بے روزگار اداروں کے درمیان ٹکراﺅچاہتے ہیں،   پرویز رشید

    کچھ سیاسی بے روزگار اداروں کے درمیان ٹکراﺅچاہتے ہیں، پرویز رشید

    لاہور : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ سیاسی بے روزگار اور کچھ قوتیں اداروں کے درمیان تناﺅپیدا کرکے عدم استحکام چاہتے ہیں، مسلح افواج کے سربراہ کی مدت ملازمت میں توسیع عوامی معاملہ نہیں اس پر گفتگو نہیں ہونی چاہئیے ۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے زیراہتمام میٹ دی پریس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئےکیا، پرویز رشید نے کہا کہ پاکستان ماضی کے مقابلے میں ایک بہتر اور محفوظ ملک ہے مگر کچھ سیاسی بے روزگار اپنے کاروبار کیلئے اداروں کے درمیان ٹکراﺅکی خواہش رکھتے ہیں۔

    سیاست اور جرم دو علیحدہ چیزیں ہیں کسی کو بھی جرم کے سامنے سیاسی ڈھال نہیں بننے دیا جائے گاکراچی آپریشن جاری رہے گا اور اس میں کسی قسم کی سیاسی مصلحت حائل نہیں ہونے دی جائے گی ملزمان قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ڈرے ہوئے ہیں۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز اور حکومتی موقف پرانا معاملہ ہوچکا ہے۔ مسلح افواج کے سربراہ کی مدت ملازمت میں توسیع پر بحث عوامی معاملہ نہیں اس سے قومی سلامتی اور آپریشن ضرب عضب کو نقصان پہنچے گا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کے سربراہ کا دورہ امریکہ وزیراعظم کے دوروں کا تسلسل ہے ، کراچی میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ پاک بھارت کرکٹ سریز متحدہ عرب امارت میں ہی ممکن ہے۔

  • مسلم لیگ ن نے نوے کی سیاست کو دفن کردیا ہے، پرویز رشید

    مسلم لیگ ن نے نوے کی سیاست کو دفن کردیا ہے، پرویز رشید

    اسلام آباد:  وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے نوے کی سیاست کو دفن کردیا ہے۔

    پی پی پی چیئرمین آصف زرداری کے بیان پر حکومتی ردِعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ادارے مضبوط ہوچکے ہیں کسی کے خلاف انتقامی کاروائی نہیں کی جارہی ہے، چارٹر آف ڈیموکریسی نے انتقام کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کردیا ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی ڈکشنری میں انتقام نام کا کوئی لفظ موجود نہیں ہے، محترمہ بینظیر بھٹو اور میاں نواز شریف نے انتقام کی سیاست کو دفن کردیا تھا، پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں فوج کے ساتھ ہے جبکہ کراچی آپریشن بھی تمام جماعتوں کی منظوری سے شروع ہوا ہے ۔

    پرویز رشید کا کہنا تھا کہ آصف زرداری فعال سیاستدان نہیں کہ ان کے خلاف کاروائی کریں، انتقامی سیاست نہ کی ہے نہ کررہے ہیں نہ کریں گے، آصف ذرداری نے غلط فہمی پر بیان دیا انہیں اس بات کا اندازہ جلد ہوجائے گا ۔

    انہوں نے کہا کہ کسی کو سزا دینا حکومت کے اختیار میں نہیں ہے، جو بے گناہ ہوگا وہ گھر جائے گا کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عوام یوم دفاع 1965 کے جذبے کے ساتھ منائیں گے، یوم دفاع کے پروگرام قومی جذبے کا آئیندار ہونگی ۔

    تحریک انصاف کے حوالے سے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان صرف الزامات کی سیاست کرتے ہیں،ان کو یقین ہے کہ ان کو انتخابات میں شکست ہوگی، ناکامی کے خوف سے انتخابات سے فرار چاہتے ہیں۔

  • عمران خان حیثیت دیکھ کر نواز شریف کو چیلنج کریں، پرویز رشید

    عمران خان حیثیت دیکھ کر نواز شریف کو چیلنج کریں، پرویز رشید

    اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اپنی حیثیت دیکھ کر نواز شریف کو چیلنج کریں، وہ تیسری بار ملک کے وزیر اعظم بنے ہیں جبکہ وہ خود بمشکل تیسری بار ایم این اے منتخب ہو سکے ہیں۔

    نواز شریف کے سپاہی سے ہارنے والا انہیں کیسے چیلنج کر سکتا ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہی، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کودوحلقوں میں امیدواربھی دستیاب نہ ہوسکے۔

    پرویز رشید کا کہنا تھا کہ کوئی بھی سنجیدہ شخص تحریک انصاف کاٹکٹ لینےسے گریزاں ہے۔ عمران خان کودوحلقوں میں امیدواربھی دستیاب نہ ہوسکے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جس نظام کو عمران خان گالیاں دیتے ہیں اسی نظام کے تحت ہونے والے دو عدالتی فیصلوں کے سبب وہ اس وقت اترا رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھاکہ حکومت کے پاس الیکشن کمیشن اراکین کو فارغ کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔ پی ٹی آئی کاٹکٹ دیہاڑی اوربےروزگارسیاست دان لےسکتےہیں۔

    انہوں نے کہاکہ چیئرمین تحریک انصاف نےلاہورکی ترقی پرہمیشہ تنقید کی ہے، عمران خان انتخاب میں شیرکاسامنا کرنےسے بھاگ رہےہیں، اب کس منہ سے لاہوریوں سے ووٹ مانگیں گے۔

  • ضمنی انتخابات کیلئے نواز لیگ کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان

    ضمنی انتخابات کیلئے نواز لیگ کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان

    اسلام آباد: ن لیگ نے ضمنی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کے ناموں کااعلان کردیاہے، پرویز رشید کہتے ہیں عمران خان کودوحلقوں میں امیدواربھی دستیاب نہ ہوسکے۔

    ایک بیان میں وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ کوئی بھی سنجیدہ شخص تحریک انصاف کا ٹکٹ لینے سے گریزاں ہے،عمران خان کودوحلقوں میں امیدوار بھی دستیاب نہ ہوسکے،پی ٹی آئی کاٹکٹ دیہاڑی اور بے روزگار سیاست دان لے سکتے ہیں۔

     انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف نے لاہور کی ترقی پرہمیشہ تنقید کی ہے، عمران خان انتخاب میں شیر کا سامنا کرنے سے بھاگ رہے ہیں، اب کس منہ سے لاہوریوں سے ووٹ مانگیں گے۔

  • ضمنی الیکشن بھرپور تیاری سے لڑیں گے، پرویز رشید

    ضمنی الیکشن بھرپور تیاری سے لڑیں گے، پرویز رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ دونوں حلقوں میں الیکشن لڑ کر دوبارہ پارلیمان میں آئیں گے،عمران خان اور جہانگیر ترین جتنی بھی کوشش کرلیں بھاگنے نہیں دیں گے۔

    عمران خان کو بھاگنے نہیں دیں،ضمنی الیکشن بھرپور تیاری سے لڑیں گے، مسلم لیگ نے عوامی عدالت میں جانے کا اعلان کردیا۔

    وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کاکہنا تھا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کو اب بھاگنے نہیں دیں گے، پرویزرشید نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اسی الیکشن کمیشن کے تحت بلدیاتی انتخاب لڑا اب بہانہ نہیں چلےگا۔

    وفاقی وزیراطلاعات نے دعویٰ کیا کہ ضمنی الیکشن میں دوہزار تیرہ سے بھی زیادہ ووٹ لیں گے،پرویز رشید نے کہا جب بھی ڈبے کھلے اندر سے شیر ہی نکلا ہے اس الیکشن میں فتح ن لیگ کی ہوگی۔

  • الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کا احترام ہے، اتفاق نہیں کرتے، پرویز رشید

    الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کا احترام ہے، اتفاق نہیں کرتے، پرویز رشید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں لیکن اتفاق نہیں کرتے، تعصبانہ فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔

    فیصلے میں ایازصادق پر کوئی بے ضابطگی ثابت نہیں ہوسکی،اسلام آباد میں ہری پور سے کامیاب ہونیوالے رکن اسمبلی بابر نواز کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیاگیا۔

    ظہرانے میں وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید، سابق وزیر اعلیٰ کے پی کے پیر صابر شاہ سمیت دیگر رہنماﺅں نے شرکت کی ۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو کے دوران پرویز رشید کا کہنا تھا کہ الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں لیکن اتفاق نہیں کرتے۔

    فیصلے میں ایازصادق پر کوئی بے ضابطگی ثابت نہیں ہوسکی، پرویز رشید کا مزید کہنا تھا کہ فیصلے میں ن لیگ کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے، جنہیں منصفانہ کردار ادا کرنا چاہیے تھا ان پر انصاف کی بجائے تعصب اور خودنمائی حاوی ہوگئی ہے۔

    فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرینگے اور اس کا فیصلہ بھی تسلیم کرینگے۔ قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور ن لیگ میں یہی فرق ہے کہ ہم کارکنوں کو عزت دیتے ہیں جبکہ تحریک انصاف والے کنٹینرپر کھڑے ہونے کےلئے لاشوں کے انبار لگادیتے ہیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کو کم مارجن ہار سے فرق نہیں پڑتا، بابر نواز نے بڑی لیڈ سے جیت کر عمران خان کی تسلی کرادی ہے۔ تقریب سے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی، پیر صابر شاہ سمیت دیگر رہنماﺅں نے بھی خطاب کیا۔

  • عمران خان سے معافی کا مطالبہ نہیں کیا،پرویز رشید

    عمران خان سے معافی کا مطالبہ نہیں کیا،پرویز رشید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ہم نے عمران خان سے معافی کا مطالبہ نہیں کیا ۔عمران خان نےدوسال تک جوالزام لگائے وہ آج ان کودہرانہیں سکے۔

    پرویز رشید کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن نے اپنا کام مکمل کیا انکوائری سے پاکستان کے اداروں کی عزت میں اضافہ ہوا۔ سب مانتے ہیں کہ قوم کےدوسال ضائع ہوئے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ خان صاحب اب الیکشن کمیشن سےاستعفیٰ مانگ رہےہیں آج انہوں نے افتخار چوہدری کے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔

  • پرویز رشید عہدے سے رضاکارانہ طورپراستعفیٰ دیدیں، محمدعلی سیف

    پرویز رشید عہدے سے رضاکارانہ طورپراستعفیٰ دیدیں، محمدعلی سیف

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے سینیٹربیرسٹرمحمدعلی سیف نے وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات پرویزرشید کی بے خبری کایہ عالم ہے کہ وہ یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ قائدتحریک الطاف حسین پربرطانیہ میں قتل کامقدمہ ہے۔

    جبکہ حقیقت تویہ ہے کہ قائدتحریک پر قتل کاکوئی مقدمہ درج نہیں ہے ۔ بے خبری اس انتہاء پر نہایت ادب کے ساتھ پرویزرشیدصاحب کویہی مشورہ دوں گا کہ وہ وزیراطلاعات کے عہدے سے رضاکارانہ طورپراستعفیٰ دے دیں۔

    سینٹربیرسٹرمحمدعلی سیف نے کہاکہ پرویزرشید صاحب کوچاہیے کہ وہ پہلے اپنے گھرکی خبرلیں اور اپنے رفیق کار اوروفاقی وزیردفاع خواجہ آصف کے دوروزقبل” آج ٹی وی“ کودیئے گئے حالیہ انٹرویوکاجائزہ لیں جس میں خواجہ آصف نے فوج کے جرنیلوں اورآئی ایس آئی کے سابق سربراہوں پر حکومت کے خلاف سازش کرنے اورقومی مفاد کے خلاف کام کرنے کا الزام لگایا ہے۔

    سینٹربیرسٹرسیف نے کہاکہ پرویزرشید صاحب کوچاہیے کہ وہ خواجہ آصف سے کہیں کہ وہ آئی ایس آئی کے سربراہوں پر الزامات لگانے پر قوم سے معافی مانگیں۔

  • نواز مودی ملاقات بھارت کی خواہش پر ہو رہی ہے، پرویزرشید

    نواز مودی ملاقات بھارت کی خواہش پر ہو رہی ہے، پرویزرشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ نواز مودی ملاقات بھارت کی خواہش پر ہو رہی ہے۔

     ان کا کہنا تھا کہ چند لمحوں کی ملاقات میں برسوں کے دکھ دور نہیں ہوسکتے،پاکستان اور بھارت ذمہ دار ملک ہیں،ہمسایوں کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔

    انہوں نے کہا کہ ماضی کی تلخیوں کا بھلانا ہوگا،ہندوستان میں ووٹ پاکستان دشمنی کی بنیاد پر لیا جاتا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر کے حوالےسے ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے خلاف کشمیری دنیا بھر میں احتجاج کرتے ہیں، کشمیر میں نہ دلی سرکار کی چلتی ہے نہ کشمیری حکومت کی۔