Tag: پرویز مشرف
-
اسلام آباد:خصوصی عدالت میں مشرف کیس کی سماعت آج ہوگی
خصوصی عدالت میں پرویز مشرف کے خلاف مقدمے کی سماعت آج ہوگی۔خصوصی عدالت میں پرویز مشرف کے خلاف مقدمے کی گزشتہ سماعت میں سابق صدرکے وکلا نے خصوصی عدالت کی تشکیل پر سپریم کورٹ کی مشاورت اور اس کی آئینی حیثیت پر اپنے دلائل پیش کیے تھے ۔
خصوصی عدالت آج ہونے والی سماعت میں سابق صدر کے وکیل انورمنصور کے اعتراضات اور وکیل استغاثہ اکرم شیخ کے دلائل پر کاروائی پر فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے ۔
واضح رہے کہ پرویز مشرف کی بیماری کے لئے تشکیل کیا گیا خصوصی میڈیکل بورڈ چوبیس جنوری کو عدالت میں اپنی رپورٹ پیش کرے گا، جس کے بعد پرویز مشرف کے عدالت میں حاضر ہونے اور استثنی پر فیصلہ سنایا جائے گا۔
-
خصوصی عدالت میں پرویز مشرف سے متعلق مقدمے کی سماعت
خصوصی عدالت میں پرویز مشرف سے متعلق مقدمے کی سماعت جاری ہے، سابق صدر کے وکلاء کا دلائل میں کہنا ہے کہ عدالت کی تشکیل کیلئے سابق چیف جسٹس سے مشاورت نہیں ہونی چاہیئے تھی۔
خصوصی عدالت میں پرویز مشرف کے خلاف چلنے والے آرٹیکل چھ کے مقدمے میں سابق صدر کے وکلا نے دلائل جاری رکھے، خصوصی عدالت کی تشکیل پر انور منصور نے موقف اختیار کیا کہ عدالت کی تشکیل کیلئے سابق چیف جسٹس سے مشاورت نہیں ہونی چاہیئے تھی، قانون یہ ہے خصوصی عدالت کی تشکیل وفاقی حکومت کریگی۔
جسٹس فیصل عرب نے استفسار کیا کہ وفاقی حکومت ججز کا تقرر کیسے کریگی کیا وہ ججز کے ناموں کیلئے چیف جسٹس سے رابطہ نہیں کریگی؟ جس پر انور منصور نے کہا کہ جی نہیں حکومت کے پاس ججز کی فہرست موجود ہوتی ہے، اس میں سے ججز مقرر کر سکتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ججوں کا انتخاب کرنے کا اختیار کابینہ کو حاصل ہے، چیف جسٹس کو نہیں، انصاف تک رسائی آئین کے آرٹیکل نو کے تحت سب کا حق ہے، جب تک عدالت غیر جانبدار نہیں ہوگی انصاف نہیں ہوسکتا۔