Tag: پرویز مشرف

  • حکومت نے پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی

    حکومت نے پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی

    اسلام آباد: حکومت نے سابق صدرجنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی،وزیرداخلہ چوہدری نثار کہتےہیں پرویز مشرف نے وعدہ کیا ہے کہ علاج کے بعد واپس آجائیں گے۔

    وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ حکومت کسی مخمصے کاشکار نہیں،سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مشرف کو ملک سےباہر جانےکی باضابطہ اجازت دے دی گئی۔

    چوہدری نثارنے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ مشرف نے وعدہ کیا ہے کہ علاج کے بعد واپس آجائیں گے اورمقدموں کاسامنا کریں گے۔

    وفاقی وزیرداخلہ نے پیپلزپارٹی پرنکتہ چینی کی کہ مشرف کو گارڈ آف آنرپیش کرنے والے اب ٹکرز کی سیاست کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ نےمشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کافیصلہ برقراررکھتے ہوئے معاملہ حکومت پرچھوڑ دیا تھا۔

  • سابق صدر پرویزمشرف کی طبیعت دوبارہ بگڑ گئی

    سابق صدر پرویزمشرف کی طبیعت دوبارہ بگڑ گئی

    کراچی : سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت دوبارہ بگڑ گئی. ڈاکٹروں کی ٹیم نے گھر میں جاکر ان کا معائنہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت دوبارہ بگڑ گئی ہے۔

    پرویزمشرف کا معائنہ ڈاکٹروں نے ان کے گھر پر کیا، سابق صدر پرویز مشرف کو کمر اور پاؤں کی تکلیف میں اضافے کے بعد ڈاکٹرز نے چہل قدمی سے روک دیا۔

    گزشتہ روز ایک تقریب میں شرکت کی وجہ سے سیڑھیاں چڑھنے سے پرویزمشرف کی طبیعت خراب ہوئی، ڈاکٹروں نے سابق صدر پرویز مشرف کو مکمل آرام کا مشورہ دے دیا۔

    واضح رہے کہ 11 فروری کو پرویز مشرف کا پی این ایس شفاءہسپتال میں میڈیکل چیک اپ ہوا تھا جس میں ان کی کمر اور بائیں ٹانگ میں تکلیف سامنے آئی تھی جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا تھا۔

  • لال مسجد شہداء فاؤنڈیشن نے مشرف کو دی جانے والی معافی کی مخالفت کردی

    لال مسجد شہداء فاؤنڈیشن نے مشرف کو دی جانے والی معافی کی مخالفت کردی

    اسلام آباد : لال مسجد شہداء فاؤنڈیشن نے لا ل مسجد آپریشن پرمولانا عبد العزیز کی جانب سے سابق صدر پرویز مشرف کو معافی دینے کے فیصلے کو شریعت کے منافی قرار دے کر اس کی مخالفت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لال مسجد شہداء فاؤنڈیشن کے عہدیداران کا اجلاس گزشتہ روز منعقد کیا گیا جس کی صدارت طارق اسد ایڈوووکیٹ نے کی۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے طارق اسد ایڈوووکیٹ نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کیلئے مولانا عبد العزیز کی معافی شریعت کے خلاف اقدام ہے جس کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔

    شہداء فاؤنڈیشن کے صدر ایڈوکیٹ طارق اسد نے مولانا عبد العزیز سے مطالبہ کیا کہ وہ اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لیں۔

    انہوں نے کہا کہ مولانا عبدالعزیز ملک میں شریعت کے نفاذ کی بات کرتے ہیں لیکن ان کا یہ اقدام شرعی قوانین کے بر عکس ہے۔

  • عدالتی فیصلے نے ثابت کر دیا کہ میرے خلاف مقدمہ سیاسی تھا، پرویز مشرف

    عدالتی فیصلے نے ثابت کر دیا کہ میرے خلاف مقدمہ سیاسی تھا، پرویز مشرف

    کراچی : سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ آج کے فیصلے کے بعد اطمینان ہوا ہے کہ میرے خلاف جتنے مقدمات بنوائے گئے تھے وہ سیاسی تھے ۔

    کوئٹہ کی عدالت کی جانب سے اکبر بگٹی کیس پر بری ہونے والے فیصلے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا کہ مقدمے میں سچائی نہیں تھی اور مجھے زبردستی ملوث کیا گیا تھا .

    اکبر بگٹی کیس میں عدالتی فیصلے نے ثابت کر دیا کہ ان پر بنایا گیا مقدمہ سیاسی تھا جس میں کوئی سچائی نہیں تھی۔

    میں جانتا ہوں کہ تمام مقدمات من گھڑت اور سیاسی بنیادوں پر درج کیے گئے ہیں اور مجھ پر داخل تمام مقدمات اسی نوعیت کے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ انصاف ملے گا، اور پاکستان سب سے پہلے رہے گا۔

  • ایسا آدمی نہیں جو کسی سے معافی مانگ لوں،پرویز مشرف

    ایسا آدمی نہیں جو کسی سے معافی مانگ لوں،پرویز مشرف

    کراچی : سابق صدر پرویزمشرف نے کہا ہے کہ میں ایسا آدمی نہیں جو کسی سے معافی مانگ لوں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں فلم ہو من جہاں کے پریمئر شو میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

    سابق صدرپرویزمشرف نے اکبر بُگٹی کے صاحبزادے جمیل بگٹی کامعذرت کادعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا میں ایساآدمی نہیں کہ کسی سےمعافی مانگوں ، جمیل بُگٹی کا دعویٰ غلط ہے۔

    واضح رہے کہ اکبر بگٹی کے بیٹے جمیل اکبر بگٹی نے یہ دعویٰ کیاتھا کہ پرویز مشرف نے اپنے وکیل کے ذریعے اکبر بگٹی قتل کیس میں معافی کا پیغام بھیجا ہے لیکن والد کے قاتلوں کو معاف نہیں کرسکتے۔

  • کشمیر میں لڑنے والے دہشت گرد نہیں مجاہد ہیں، پرویز مشرف

    کشمیر میں لڑنے والے دہشت گرد نہیں مجاہد ہیں، پرویز مشرف

    کراچی : سابق صدر جنرل ریٹارئرڈ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ کشمیر میں لڑنے والے دہشت گرد نہیں مجاہد ہیں،مودی پاکستان کودباناچاہتے ہیں ،ان کی سوچ بدلنے تک معاملہ آگے نہیں بڑے گا۔

    برطانیوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے کہا کہ کشمیر میں لڑنے والے طالبان نہیں ہم انہیں مجاہدین یا فریڈم فائٹرز کہتے ہیں، انھیں کشمیر اور پاکستان میں بہت بڑی مدد حاصل ہے، سابق صدر نے کہا کشمیر میں ظلم ہو رہا ہے۔

    سابق صدر نے کہا نریندر مودی پاکستان کو مروڑنا اور دبانا چاہتے ہیں ان کی سوچ کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہیں اگر وہ سوچ تبدیل نہیں کریں گے تو معاملہ آگے نہیں بڑے گا۔

    سابق صدر نے لال مسجد آپریشن کے فیصلے کو درست قرار دیا او کہا کہ انھوں نے جو کیا وہ درست تھا۔

  • خارجی امور پر مضبوط فیصلے وقت کی اہم ضرورت ہے، سابق صدر پرویز مشرف

    خارجی امور پر مضبوط فیصلے وقت کی اہم ضرورت ہے، سابق صدر پرویز مشرف

    کراچی: سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر پر چار نکات پر اتفاق ہوا تھا اور عالمی سطح پر اس وقت پوری دنیا کی نظریں اس خطے پر ہیں، خارجی امور پر مضبوط فیصلے وقت کی اہم ضرورت ہے۔

    کراچی کے مقامی ہوٹل میں خورشید قصوری کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے پرویز مشرف کاکہنا تھا کہ انہوں نے عالمی سطح پر پاکستان کا مضبوط کیس پیش کیا تھا، خارجی معاملات میں کامیابی کا تعلق مضبوط فیصلوں سے ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے عالمی رہنماؤں سے مشاورت کی تھی ،کشمیر کے مسئلے پرچار نکاتی ایجنڈ اپیش کیا تھا ،جس پر پاک بھارت کے درمیان اتفاق ہوا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ خورشید قصوری کی کتاب میں ملک کے خارجی معاملات پر بات کی گئی ہے ،جس میں میرے دور کی خارجہ پالیسی واضح ہے ،خورشید قصوری جب وزیرخارجہ تھے تو اس کو میری مکمل حمایت تھی۔

    اس موقع پر خورشید قصوری کاکہنا تھا کہ بھارت کی اکثریت شیو سینا کو پسند نہیں کرتی،شوسینا نے کلکرنی کے چہرے پر کالا پینٹ کردیا تھا،کلکرنی کو کہا کہ چہرہ صاف کرکے تقریب میں بیٹھو مگر اس نے انکار کردیا۔

    انہوں نے کہا کہ شیو سینا کی دھمکیوں کے باوجود بمبئی میں کتاب کی تقریب رونمائی کی ،بھارتی عوام نے کتاب کی پذیرائی کی ، کتاب کی اشاعت کی وجہ اہم حالات کو بیان کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ واجپائی اور من موہن سنگھ نے پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو آگے بڑھایا ، واجپائی 2007 میں پاکستان میں آتے تو کافی مسائل حل ہوجاتے ، نہ جانے کس نے واجپائی کو پاکستان آنے سے روکا تھا ۔

    انہوں نے کہا کہ میرے دور میں وزراء کو درست سمت میں ہدایات ملتی تھیں،پرویز مشرف کاکہنا تھا کہ پاک فوج مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتی ہے اورپاکستانی فوج بھارت میں امن کے خلاف نہیں ہے۔

  • مارک سیگل کا بیان سازش ہوسکتا ہے، پرویز مشرف

    مارک سیگل کا بیان سازش ہوسکتا ہے، پرویز مشرف

    کراچی : سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ مارک سیگل کے بیان کو دیکھنا ہوگا کہ ٹارگٹ میں ہوں یا کوئی شکرہے بینظیرکے بھائی کے قتل کا الزام مجھ پرنہیں آیا۔

    اے آروائی نیوز کے پروگرام ’’سوال یہ ہے‘‘ میں ریٹائرڈ آرمی چیف اورپاکستان کے سابق صدرجنرل پرویزمشرف نے کہا کہ مارک سیگل کو بیان ریکارڈ کرانے کے لئے وکیل کی کیا ضرورت تھی دیکھنا ہوگا کہ یہ کوئی سازش تونہیں ہے۔

    پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ بینظیرسےکوئی رابطہ نہیں تھا صرف دومرتبہ ملاقات ہوئی تھی اورایک باربات کی تھی۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ 2009 سے پہلے میرے پاس موبائل فون نہیں تھا لہذاموبائل فون کال کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تحقیقات ہونی چاہئیے کہ کس نے بینظیر کو فون کیا تھا۔

    سابق صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ بینظیرکومکمل سیکیورٹی دی گئی تھی انہیں کس نے گاڑی سے باہر نکلنے کا کہا اس بات کی بھی تحقیق ہونا چاہئیے اور ان کے چیف سیکیورٹی آفیسرخالد شہنشاہ کی بھی تحقیقات ضروری ہیں۔

    پرویز مشرف نے یہ بھی کہا کہ شکر ہے کہ بینظیر بھٹو کے بھائی کے قتل کا الزام مجھ پرنہیں آیا۔

    فوج کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام فوج کو پسند کرتی ہے فوج جب بھی اقتدار میں آتی ہے تو ملک ترقی کرتا ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئی ایس آئی طاقتور ایجنسی ہےاورہمیں اس پرفخرکرناچاہئے۔

  • بینظیر بھٹو کےقتل کی ایف آئی آر واپس نہیں لےسکتے،آصف زرداری

    بینظیر بھٹو کےقتل کی ایف آئی آر واپس نہیں لےسکتے،آصف زرداری

    نوڈیرو : پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کا کہنا ہے شہید بینظیر بھٹو کے قتل کی ایف آئی آر واپس نہیں لے سکتے چاہے کوئی کتنا ہی دباؤ ڈالے۔

    یہ بات انہوں نے نوڈیرو میں بینظیر بھٹو کی باسٹھویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری،بختاوراورآصفہ بھٹو اور پی پی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

      نوڈیرو ہاؤس میں بےنظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ۔ تقریب سے خطاب میں آصف علی زرداری کا کہنا تھا بے نظیر بھٹو نے ڈرائنگ روم کی سیاست عوام کےہاتھوں میں دی۔

    انہوں نے کہا کہ شہید بےنظیربھٹوکےقتل میں ملوث کچھ ملزمان مارےگئے کچھ جیل میں ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ بےنظیر بھٹو نے خود کہا تھا کہ انہیں کچھ ہوا تو ذمے داری پرویز مشرف پر ہوگی۔

    اس سے قبل سابق صدر آصف علی زرداری نوڈیرو ہاؤس سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے گڑھی خدا بخش پہنچے۔ بختاور بھٹو زرداری اور وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری عبدالمجید بھی ساتھ موجود تھے۔

    آصف زرداری نے بینظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ سابق صدر مزار پر حاضری کے بعد واپس نوڈیرو ہاؤس چلے گئے جہاں قرآن خوانی کے بعد سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی۔

  • رینجرز کراچی میں اچھا کام کررہی ہے، پرویز مشرف

    رینجرز کراچی میں اچھا کام کررہی ہے، پرویز مشرف

    کراچی: جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ہر پاڑٹی میں مسلح گروپس موجود ہیں، کراچی میں رینجرز اچھا کام کررہی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آورمیں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر اور جنرل (ر) پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ اس وقت کراچی کا مسئلہ سیاسی نہیں فرقہ ورانہ ہے،دوسرا بڑا مسئلہ کراچی میں شددت پسند قبائیلوں کا آنا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں اس وقت فرقہ ورانہ اختلاف ہے،جبکہ کراچی کا مسئلہ 75  فیصد سیاسی ہے، مہاجر سندھی بلوچ، پنجابی سب ایک ہونا چاہیئے۔

    ایم کیوایم کے حوالے سے پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کو موقع ملا تو کراچی کو بنانے میں انہوں نے اچھا کام کیا، نائن نزیرو سے دہشتگردوں کو پکڑا گیا ہے، رینجرز کراچی میں اچھا کام کررہی ہے۔

    انہوں نے اس بات کی بھی تردید کی کہ مصطفی کمال سے کبھی رابطہ نہیں ہواجبکہ ایم کیوایم کی قیادت کا سمبھالنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔

    کراچی کے حالات پر انہوں نے کہا کہ کراچی میں قتل و غارت میں ایم کیوایم ، پی پی پی ، اے این پی سمیت تمام جماعتیں ملوث ہیں، پیپلز پارٹی کے ذوالفقار مرزا نے خود کہا تھا کہ اسلحہ شادی میں چلانے کے لئے نہیں دیا۔

    سابق صدر نے بتایا کہ ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی میں مسلح گروپس موجود ہیں، جمعیت کے لوگ تمام یونیورسٹی میں امن خراب کرتے ہیں، میرے دور میں کراچی میں دہشتگری نہیں ہو رہی تھی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے ہٹانے کا معملہ بہت سنجیدہ تھا،آٹھ سال کے دوران گورنر سندھ نے متوازن کرادر ادا کیا،میرے دور قوم ملک ترقی کر رہا تھا۔

     بھارت کے معاملے پر سابق آرمی چیف نے کہا کہ وزیراعظم کومودی کی تقریب حلف برداری میں نہیں جانا چاہیے تھا، مودی کے غیرذمےدارانہ بیانات پرحکومتی جواب تاخیر سے آیا، اگر نواز شریف بلائیں گے تب بھی مودی نہیں آئیں گے۔

    انہوں نے بھارت کو ایک بار پھر خبردار کیا کہ بھارت کو کسی غلط فہمی میں رہنے کی ضرورت نہیں ہم میانمار نہیں ہیں، بھارت جان لے ہم چوڑیاں نہیں پہنی ، پاکستان اور بھارت کا معملہ جنگ تک نہیں جانا چاہیئے، پہلے اور اب کے مقابلے میں ہتھایاروں کی تباہی بڑھ چکی ہے۔