Tag: پرویز مشرف

  • بھارت نے جارحیت کی تو ہمارا جواب ہو گا ’اللہ اکبر‘ ، سابق آرمی چیف پرویز مشرف

    بھارت نے جارحیت کی تو ہمارا جواب ہو گا ’اللہ اکبر‘ ، سابق آرمی چیف پرویز مشرف

    کراچی: سابق صدر پرویزمشرف نے کہا ہے کہ بھارت جان لے ہم نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں،بھارت کارگل جنگ بھول گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں سابق صدر (ر) جنرل پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ہمیں بھارت سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ، بھارت کی جارحیت کا اتنی ہی جارحیت سے جواب دیں گے۔

    سابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بھارت کارگل جنگ بھول چکا ہے جہاں ان کے مردوں کے لئے تابوت کم پڑھ گئے تھے،ہمیں بھارت کی کمزوریاں معلوم ہیں جن کا ہم فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت چین کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمیں دؤبانے کی کوشش کررہا ہے ، اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے ، بھارت کو بتانا چاہیتے ہیں کہ طاقت کا استعمال کرسکتے ہیں۔

    جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستان برما نہیں ہے بھارت کے اوسان خطا ہوچکے ہیں، ہمارے پاس طاقتور فوج ہے، ہم ایک ایٹمی طاقت ہیں ، ہر جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت جان لے ہم نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں بھارت لڑنا چاہتا ہے تو آئے سو ’’بسم اللہ‘‘ ہم تیار ہیں، بھارت کا استقبال ’’اللہ اکبر ’’ کے نعرے کے ساتھ کریں گے۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی رہداری ایک پرا مان منصوبہ ہے جو بھارت سےہضم نہیں ہو رہا، مودی صاحب کسی غلط فہمی میں نہ رہیں، بھارت جنگ کر کے پاکستان کو کبھی نہیں ہرا سکتا۔

  • بھارت ہمارے ساتھ ڈبل گیم کھیل رہا ہے، پرویز مشرف

    بھارت ہمارے ساتھ ڈبل گیم کھیل رہا ہے، پرویز مشرف

    کراچی: سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بھارت ہمارے ساتھ ڈبل گیم کھیل رہاہے،اگربھارت کارگل کوعالمی معاملہ بنائےگاتوہم سیاچن کوبھی عالمی معاملہ بنائیں گے۔

     اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’’سوال یہ ہے‘‘میں بات چیت کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا کہ کسی میں جرات نہیں کہ پاکستان کو میلی انکھ سے دیکھ سکے،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معاملات کو انصاف سے نہیں چلایا گیا تو مسائل اٹھتے رہیں گے۔

     انہوں نے کہا کہ معاشی طور پر کمزور ہونے کی وجہ سے پاکستان کی عالمی برادری میں آواز بہت کمزور ہے  او آئی سی کی تنظیم نو کی ضرورت ہے ۔

    پرویز مشرف نے کہا کہ صوبوں کواتنی طاقت دی گئی ہےکہ وفاق کمزورہوگیا،صوبوں کووفاق کےماتحت ہونا چاہیے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان اورپنجاب میں فرقہ واریت ہورہی ہے، جبکہ کراچی دہشت گردی کا شکار ہے۔

     پرویزمشرف نے کہا کہ انہوں نے مارشل لا نہیں لگایاتھا، وہ کوئی آمرنہیں تھے، ہمیں خودپراعتماد ہوناچاہیے،ہم ایک ایٹمی قوت اینٹ کاجواب پتھرسےدینے کی طاقت ہونی چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ فوج کوہرجگہ استعمال نہیں کرناچاہیے،سول ادارے مضبوط کرنےچاہئیں، فوجی عدالتوں پر اعتراض نہ کھیلنانہ کھیلنےدینے کےمترادف ہے۔

  • پرویز مشرف کا سابق سٹی ناظم مصطفی کمال سے ٹیلی فونک رابطہ

    پرویز مشرف کا سابق سٹی ناظم مصطفی کمال سے ٹیلی فونک رابطہ

    کراچی: سابق صدر پرویز مشرف نے سابق سٹی ناظم کراچی مصطفی کمال سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ۔

     پرویز مشرف کے قریبی ذرائع کے مطابق پرویز مشرف کی جانب سے مصطفی کمال کو سیاست میں سرگرم ہونے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

     ذرائع کاکہنا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے مصطفی کمال کو آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کی دعوت بھی دی ہے اور اے پی ایم ایل کے رہنماؤں کو مصطفی کمال سے رابطے کی ہدایت بھی کی ہے۔

     ذرائع کے مطابق سابق ناظم مصطفی کمال اس وقت دبئی میں موجود ہیں اور آئندہ چند روز مین اے پی ایم ایل کا ایک وفد پرویز مشرف کا پیغام لیکر دبئی روانہ ہوگا۔

  • پاکستان میں تیسری سیاسی قوت کا آنا لازمی ہے، پرویز مشرف

    پاکستان میں تیسری سیاسی قوت کا آنا لازمی ہے، پرویز مشرف

    کراچی : سابق صدر (ر)پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان میں قانون صرف عام آدمی کیلئے ہے خاص لوگوں کیلئے نہیں، پاکستان میں تیسری سیاسی قوت کا آنا لازمی ہے۔

    سابق صدرپرویز مشرف کی آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے صدر شہاب الدین حسینی کے گھر پہنچ کر ان کے بیٹے کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

    اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق صدرپرویز مشرف نے کہا کہ ملکی میں تبدیلی آنی چاہئے ملک میں ایسی حکومت آنی چاہیئے پاکستان میں تیسری سیاسی قوت کا آنا لازمی ہے جو پاکستان کے مسائل حل کرنے کی سکت رکھتی ہو۔

    گذشتہ کئی سالوں سے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن حکومت کرتی آرہی ہے، انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہونا ہےتو میڈیا کو عزت دینی ہوگی۔

    مسلم لیگ ن کی اس حکومت میں صوبہ سندھ کیلئے کوئی بڑا ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا گیا، میرے جانے کے بعد تمام بجلی اور پانی کے منصوبے بند ہوگئے۔

    انہوں نے کہا کہ کے فور کا منصوبہ وقت پر بن جاتاتو پانی کے بحران میں کمی ہوتی، کراچی میں پانی کا بحران مصنوعی ہے، حکومت کوشش کرے تو کراچی میں پانی کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔

    پرویز مشرف کا بول چینل میں پروگرام کی میزبانی کے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں کسی چینل پر کوئی پروگرام کی میزبانی نہیں کرنے جارہا، نیویارک ٹائم کی اسٹوری سے لگتاہے کہ دال میں کچھ کالا ہے۔

  • پرویز مشرف کی سربراہی میں لیگی دھڑوں کے اتحاد کا فیصلہ

    پرویز مشرف کی سربراہی میں لیگی دھڑوں کے اتحاد کا فیصلہ

    کراچی : مسلم لیگ کے تین دھڑوں کے اتحاد کافیصلہ طے پاگیا۔ سابق صدرپرویزمشرف لیگی اتحاد کے چیئرمین ہونگے۔

    ذرائع کےمطابق اتحاد کے صدرچوہدری شجاعت حسین اورپیرپگاڑا کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں ق لیگ، فنکشنل اورپاکستان مسلم لیگ کے اتحاد پراظہارخیال کیاگیا۔

    اتحاد کوحتمی شکل بجٹ کے فوری بعد دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت حسین اورپیرپگاراکوناراض لیگیوں کے ساتھ رابطوں کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

    چوہدری شجاعت پنجاب کے پی کے اورپیرپگاراسندھ کے ناراض مسلم لیگیوں سے رابطے کریں گے۔ ذرائع کے مطابق لیگی دھڑوں کے اتحاد کے بعدادغام کافیصلہ کیا جائے گا۔

    اس ملاقات میں اتحاد کوتیسری بڑی ایک سیاسی قوت بنانے کابھی فیصلہ کیاگیا۔ لیگی دھڑوں کے اتحاد کے چیئرمین پرویز مشرف ہونگے جبکہ عہدیداروں کافیصلہ لیگی دھڑوں کے انضمما م کے بعدکیا جائے گا۔

  • اکبر بگٹی قتل کیس: پرویز مشرف کو پیشی سے مستقل استثنیٰ مل گیا

    اکبر بگٹی قتل کیس: پرویز مشرف کو پیشی سے مستقل استثنیٰ مل گیا

    کوئٹہ : اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت کرنے والی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو پیشی سے مستقل استثنیٰ دیدیا، جج کا کہنا تھا کہ مقدمہ کی کارروائی تیزی سے آگے بڑھانا چاہتےہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نواب اکبر خان بگٹی مقدمہ قتل کی سماعت کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت ون کے جج آفتاب احمد لون نے کی۔

    نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی کے وکیل سہیل احمد راجپوت عدالت میں بطور گواہ پیش ہوئے تو سابق صوبائی وزیر داخلہ شعیب احمد نوشیروانی کے وکیل محمد فاروق نے ان سے جرح کی، جبکہ سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل نے گواہ سے جرح نہ کرنے کو ترجیح دی۔

    کارروائی مکمل ہونے کے بعد عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے دوران مقدمہ عدالت میں حاضری سے مستقل استثنیٰ کی دائر درخواست پر گزشتہ سماعت میں کیا گیا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

    نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی کے وکیل کا کہنا تھا کہ مقدمے میں نامزد ملزمان کی جانب سے تاخیری حربوں کی ہمیشہ مخالفت کرتے رہیں گے۔

    سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب شیرپاؤ کے وکیل کی عدم حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہارکیا اور ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پرہر صورت پیش ہوں۔

    بصورت دیگر وکیل کو نوٹس کے علاوہ موکل کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کریں گے،جس کے بعد سماعت یکم جون تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔

  • بگٹی قتل کیس:پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش

    بگٹی قتل کیس:پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش

    کوئٹہ : نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں جنرل (ر) پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں پیش کردی گئی، ڈاکٹرز نے سابق صدر کی صحت کو سفر کے ناقابل قرار دے دیا۔

    نواب اکبر بگٹی قتل کے مقدمے کی سماعت انسدادِ دہشتگردی کی عدالت ون کے جج آفتاب احمد لون نے کی، سندھ حکومت کی جانب سے بلوچستان حکومت کو موصول ہونے والی میڈیکل رپورٹ ڈی جی ہیلتھ بلوچستان فاروق اعظم جان نے عدالت میں پیش کی۔

    رپورٹ کے مطابق سابق صدر کی ریڑھ کی ہڈی کی مہروں میں تکلیف ہے، جس کے باعث وہ چند گز بھی نہیں چل سکتے جبکہ دل کی تین شریانیں بھی بند ہیں، جس سے ان کے ایک پاؤں میں بھی تکلیف ہے۔

    پیش کی جانے والی میڈیکل رپورٹ پر آئندہ سماعت میں بحث ہوگی جبکہ عدالت نے سابق صدر کی پیشی سے ایک دن کی حاضری کی استثنیٰ منظور جبکہ سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب شیر پاؤ اور سابق صوبائی وزیر داخلہ شعیب احمد نوشیروانی کی جانب سے مقدمے سے بریت کی حوالے سے دائر درخواست مسترد کردی ۔

    مقدمے کی آئندہ سماعت اب 22اپریل کو ہوگی۔

  • پرویز مشرف نے وارنٹ گرفتاری اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردی

    پرویز مشرف نے وارنٹ گرفتاری اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردی

    اسلام آباد: سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے اپنی وارنٹ گرفتاری اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردی۔

    سابق صدر پرویز مشرف نے عبدالرشید غازی قتل کیس میں جاری وارنٹ گرفتاری کے خلاف نظر ثانی کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کر دی ہے۔

    سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل ملک طاہر محمود نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی، جس میں میں سابق صدر پرویز مشرف نے ایڈیشنل سیشن جج واجد علی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری حکم کو کالعدم قرار دینے کے حوالے سے درخواست کی ۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ماتحت عدالت نے بیماری سے متعلق میڈیکل رپورٹ کو مدِ نظر نہیں رکھا،لہذا ہائی کورٹ ماتحت عدالت کی جانب سے ناقابلِ ضمانت وانٹ گرفتاری کو کالعدم قرار دے ،  درخواست میں حاضری سے استثنی کیلئے بھی اپیل کی گئی۔

    اس کے علاوہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ماتحت عدالت نے ضمانت کے مچلکے ضبط کئے ہیں، ان کو بحال کرے۔

    درخواست کو آج اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے منظور کرلیا ہے، جسے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس انور خان کاسی مارکنگ کے بعد سماعت آج  کریں گے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج واجد علی خان نے عبدالرشید غازی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے ناقابلِ ضمانت  وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا تھا اور فیصلہ سناتے ہوئے استثنی کی دراخوست مسترد کردی تھی جبکہ اور سابق صدر پرویز مشرف کے دو ضامن کی گارنٹیاں بھی منسوخ کردی تھی۔

  • سابق صدر مشرف کی میڈیکل رپورٹ محکمہ صحت کے حوالے

    سابق صدر مشرف کی میڈیکل رپورٹ محکمہ صحت کے حوالے

    کراچی: گیارہ رکنی میڈیکل بورڈ نے سابق صدر پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ تیار کرکے محکمہ صحت سندھ کے حوالے کردی ہے، میڈیکل بورڈ بلوچستان حکومت کی درخواست پر تشکیل دیا گیا تھا۔

    سروسز اسپتال کے ایم ایس کے مطابق میڈیکل بورڈ نے اپنی رپورٹ میں سابق صدر پرویز مشرف کی صحت سے متعلق تمام طبی صورتحال کی تفصیلات شامل کردی ہیں تاہم میڈیکل رپورٹ کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

     ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ کے اراکین نے سابق صدر پرویز مشرف کی رہائش گاہ جاکر ابتدائی طبی رپورٹ کے حوالے سے صلاح مشورہ کیا تھا ابتدائی طبی معائنے کے بعد بورڈ کے مختلف ڈاکٹروں کی جانب سے بنائی گئی میڈیکل رپورٹ سیل کرکے محکمہ صحت کے حوالے کردی گئی ہے ۔

  • عبدالرشید غازی قتل کیس: پرویز مشرف کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    عبدالرشید غازی قتل کیس: پرویز مشرف کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    اسلام آباد: ایڈیشنل سیشن جج واجدعلی خان نے عبدالرشید غازی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

    سماعت کے دوران سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل نے حاضری سے استثنی کی دراخوست دائر کی، جس پر عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    بعد ازاں فیصلہ سناتے ہوئے استثنی کی دراخوست مسترد کردی اور سابق صدر پرویز مشرف کے دو ضامن کی گارنٹیاں منسوخ کرتے ہوئے پرویزمشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کرنے کا حکم دیا ہے ۔

    کیس کی مزید سماعت 27 اپریل تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

    واضح رہے اس سے قبل غازی عبدالرشید قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے قابلِ ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کئے تھے۔

    اپنے فیصلے میں عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کوحکم دیا کہ وہ دو اپریل تک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروائیں۔

    یاد رہے کہ 2007 میں اسلام آباد میں واقع لال مسجد میں ہونے والے فوجی آپریشن میں مسجد کے نائب خطیب مولاناغازی عبدالرشید ہلاک ہوگئے تھے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے جولائی 2013 میں اسلام آباد پولیس کو ہدایت کی تھی کہ سنہ 2007میں لال مسجد پر ہونے والے فوجی آپریشن سے متعلق سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے خلاف اگر کوئی جُرم بنتا ہے تو اُن کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔