Tag: پرویز مشرف

  • پرویزمشرف کی سعودی عرب جانےکی درخواست مسترد

    پرویزمشرف کی سعودی عرب جانےکی درخواست مسترد

    اسلام آباد: وزارت داخلہ نے سابق صدر پرویز مشرف کی سعودی عرب جانے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

    سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے وزارت داخلہ میں ایک درخواست جمع کروائی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے انتقال پر تعزیت کیلئے پرویز مشرف سعودی عرب جانا چاہتے ہیں اس لئے ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کیا جائے۔

     درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف کے سعودی عرب کے مرحوم شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے دیرینہ مراسم تھے، ان کے ہی دور میں شاہ عبداللہ نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

    تاہم وزارت داخلہ نے سابق صدر پرویز مشرف کی یہ درخواست مسترد کر دی ہے، ذرائع کے مطابق پرویز مشرف کی جانب سے سعودی عرب جانے کی درخواست پر اعتراض وزارت قانون کی جانب سے لگایا گیا ہے۔

  • وزارت داخلہ نے پرویزمشرف کی درخواست وزیراعظم کو بھجوادی

    وزارت داخلہ نے پرویزمشرف کی درخواست وزیراعظم کو بھجوادی

    اسلام آباد: وفاقی کابینہ نےسابق صدر پرویز مشرف کو سعودی عرب جانے کی اجازت کا اختیار وزیراعظم کو دے دیا ہے، جس پر انہوں نے وزارت خارجہ سے رائے طلب کرلی ہے۔

    سابق صدر مملکت پرویز مشرف کی طرف سے وفاقی حکومت کوسعودی عرب جانے کیلئے جمع کروائی گئی درخواست پر فیصلہ پیر کے روز کیا جائے گا، وزیر اعظم نواز شریف کی سربراہی میں آج ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں سابق صدر کی استدعا پر غور کیا گیا مگر کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا جا سکا۔

    حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کو آئین اور قانون کی روشنی میں فیصلہ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ دوسری جانب سابق صدر کے وکیل نے اس امید کا اظہار کیاہے کہ حکومت ان کے موکل کی درخواست منظور کر لے گی۔

     واضح رہے پرویز مشرف نے سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی وفات پر اظہار افسوس کیلئے سعودی عرب جانے کی اجازت طب کی تھی  ہے۔

  • اکبربگٹی قتل کیس: پرویزمشرف پرفردِ جرم عائد

    اکبربگٹی قتل کیس: پرویزمشرف پرفردِ جرم عائد

    کوئٹہ: نواب اکبربگٹی قتل کیس میں سابق صدر پرویزمشرف پرفردِ جرم عائد کردی گئی ہے۔

    کوئٹہ کی انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج آفتاب احمد لون نے کی ، سابق وفاقی وزیرِ داخلہ آفتاب احمد شیرپاﺅ، سابق صوبائی وزیرِ داخلہ بلوچستان شعیب احمد نوشیروانی اور سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔

    صدر پرویز مشرف کے وکیل نے اپنے موکل کی میڈیکل رپورٹ پیش کرتے ہوئے حاضری سے ایک دن کے استثنیٰ کی درخواست بھی جمع کرائی، عدالت نے پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ کے حوالے سے ڈاکٹروں کا بورڈ تشکیل نہ دئیے جانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان کو آئندہ سماعت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت آئندہ ماہ 4فروری تک ملتوی کردی، جس کے بعد مقدمے کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے گی۔

    خصوصی عدالت نے آفتاب شیرپاؤ اورشعیب احمد نوشیروانی پربھی فردِ جرم عائد کردی ، آفتاب شیرپاؤ وفاقی وزیرِداخلہ اور شعیب نوشیروانی صوبائی وزیرِداخلہ تھے جبکہ سابق وزیرِاعظم شوکت عزیز پرفردِ جرم عائد نہیں کی گئی،عدالت میں پیش ہونے والے سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب احمد شرپاﺅ اور بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر داخلہ شعیب نوشیروانی نے صحت جرم سے انکار کیا، مقدمے کی سماعت چار فروری تک ملتوی کردی گئی۔

    اس سے قبل سماعت میں عدالت نے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان کو سابق صدرپرویز مشرف کے طبی معائنہ کے لئے میڈیکل بورڈ کی تشکیل میں سندھ حکومت کے ساتھ مل کرکام کرنے کی ہدایت کی تھی ۔

    یاد رہے کہ نواب اکبر بگٹی چھبیس اگست دوہزار چھ کو پرویز مشرف کے دورِحکومت میں آپریشن کے دوران لقمہ اجل بن گئے تھے، پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ نواب اکبر بگٹی کے صاحبزادے جمیل اکبر بگٹی نے دوہزار نو میں درج کرایا تھا۔

  • عبدالرشید غازی قتل کیس کی سماعت 5 جنوری تک ملتوی

    عبدالرشید غازی قتل کیس کی سماعت 5 جنوری تک ملتوی

    اسلام آباد : عبدالرشید غازی قتل کیس کی سماعت پانچ جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج واجد علی نےسابق صدر پرویز مشرف کیخلاف عبد الرشید غازی قتل کیس کی سماعت کی۔

    سیشن جج نے پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست نامنظور کرتے ہوئے سماعت پانچ جنوری تک ملتوی کردی۔ پرویزمشرف کےوکیل اختر شاہ ایڈووکیٹ پیر کو کیس کی سماعت روکنے کے حوالے سے اپنے دلائل دینگے۔

  • اسلام آباد ہائی کورٹ نے مشرف کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کاروائی سے روک دیا

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے مشرف کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کاروائی سے روک دیا

    اسلام آباد: ہائی کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف آرٹیکل چھ کے تحت کاروائی کرنے والی خصوصی عدالت کو آئندہ سماعت تک کام کرنے سے روک دیا۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے یہ فیصلہ سابق وزیر اعظم شوکت عزیز، سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر راولپنڈی ہائیکورٹ بارکےسابق صدر توفیق آصف اور سابق وفاقی زاہد حامد اور مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی کی درخواستوں پر جاری کیا۔

    جن میں کہا گیا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف نے پاکستان میں ایمرجنسی بحیثیت آرمی چیف نافذ کی تھی،سابق صدر نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے سے قبل ان سے کوئی مشورہ نہیں کیا تھا اور وہ پرویز مشرف کے ذاتی اقدام کے ذمے دار نہیں ہے،عدالت نے درخواستوں پر اعتراضات  برقرار رکھتے ہوئے انہیں دور کرنے کی ہدایت کی اور سماعت تین فروری تک ملتوی کردی ۔اس وقت تک خصوصی عدالت کام نہیں کرسکتی، خصوصی عدالت سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6کے حوالے سے کارروائی کررہی تھی۔

  • مشرف نے پاکستان میں ایمرجنسی انکی مشاورت سے نہیں لگائی،شوکت عزیز

    مشرف نے پاکستان میں ایمرجنسی انکی مشاورت سے نہیں لگائی،شوکت عزیز

    اسلام آباد: سابق وزیرِاعظم شوکت عزیز نےخصوصی عدالت کے اکیس نومبر کے فیصلے کو چیلنج کرنیکی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے پاکستان میں ایمرجنسی انکی مشاورت سے نہیں لگائی۔

    درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت ہے، جو ان کے وکیل وسیم سجاد نے خصوصی عدالت کیخلاف درخواست ترمیم کے بعد دوبارہ دائر کی ہے۔

    سابق وزیرِاعظم شوکت عزیز نے رجسٹرار آفس کیجانب سے درخواست پر اعتراضات لگائے گئے تھے۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج آئینی طور پر درخواست کی سماعت کر سکتے ہیں، خصوصی عدالت کے ججوں کو ٹریبونل کی حیثیت حاصل ہے، درخواست پرسماعت تین فروری کواسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ کریں گے۔

  • شوکت عزیز، عبدالحمید ڈوگر، زاہد خان کو شریک جرم قرار دینے کیخلاف حکم امتناعی جاری

    شوکت عزیز، عبدالحمید ڈوگر، زاہد خان کو شریک جرم قرار دینے کیخلاف حکم امتناعی جاری

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرویز مشرف کیخلا ف آئین کے آرٹیکل سکس کے تحت کیس میں خصوصی عدالت کی جانب سے شوکت عزیز، عبدالحمید ڈوگر، اور زاہد خان کو شریک جرم قرار دینے کے فیصلے کیخلا ف حکم امتناعی جاری کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے خصوصی عدالت کے اکیس نومبر کے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی جاری کردیا ہے۔

    اکیس نومبر کو پرویز مشرف کیخلاف کیس کی سماعت کے دوران خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کی درخواست منظور کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شوکت عزیز، سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر اور زاہد خان کو بھی شریک جرم قرار دیا تھا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے خصوصی عدالت کو کام کرنے سے روک دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ تین فروری سے کیس کی روزآنہ کی بنیا د پر سماعت ہوگی۔

  • عبدالحمید ڈوگر نے خصوصی عدالت کے فیصلے کو چیلنج کردیا

    عبدالحمید ڈوگر نے خصوصی عدالت کے فیصلے کو چیلنج کردیا

    اسلام آباد: سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر نے آرٹیکل چھ کیس میں خصوصی عدالت کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آرٹیکل چھ کے کیس میں خصوصی عدالت نے سابق چیف جسٹس کو بھی شریک جرم قرار دیا تھا۔ سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر نے اپنے وکیل افتخار حسین گیلانی کے ذریعے کے درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی ہے ۔ درخواست میں وفاق اور خصو صی عدا لت اور پرویز مشرف کو فریق بنا یا گیا ہے۔

    ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں سابق چیف جسٹس نے موقف اختیار کیا ہے کہ 3 نومبر 2007 کے پرویز مشرف کے اقدام سے ان کاکوئی تعلق نہیں تھا۔ اپنی درخواست میں عبدالحمید ڈوگر نے خصوصی عدالت کے اختیارات کو بھی چیلنج کیا ہے۔

  • بگٹی قتل کیس: مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

    بگٹی قتل کیس: مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

    کوئٹہ : اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی ہے۔

    کوئٹہ میں انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت ہوئی، عدالت میں سابق وزیرِداخلہ آفتاب شیرپاؤ بھی پیش ہوئے، عدالت نے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان کو سابق صدر پرویز مشرف کے طبی معائنہ کے لئے میڈیکل بورڈ کی تشکیل میں سندھ حکومت کے ساتھ ملکر کام کرنے کی ہدایت کی۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں آفتاب احمد شیرپاؤ کا کہنا تھا کہ عدالتوں کا احترام کرتے ہے اور آئندہ بھی پیش ہونگے۔

  • ججز نظر بندی کیس: پرویز مشرف کو آج حاضری سے استثنیٰ مل گیا

    ججز نظر بندی کیس: پرویز مشرف کو آج حاضری سے استثنیٰ مل گیا

    اسلام آباد: سابق صدر پرویز مشرف کو ججز نظر بندی کیس میں حاضری سے ایک دن کےلئے استثنیٰ مل گیا۔

    کیس کی سماعت اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج کوثرعباس زیدی نے کی، سماعت کے دوران پرویز مشرف کے وکیل الیاس صدیقی نے عدالت کو بتایا کی سابق صدر کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔ حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

    عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے حاضری سے استثنیٰ دے دیا اور پرویز مشرف کو انیس دسمبرکو طلب کرلیا ہے۔