Tag: پرچم اتارنے کی تقریب

  • یوم آزادی: واہگہ بارڈر پر قومی پرچم اتارنے کی باوقار تقریب

    یوم آزادی: واہگہ بارڈر پر قومی پرچم اتارنے کی باوقار تقریب

    لاہور: واہگہ بارڈر پر پاکستان زندہ باد اور اللہ اکبر کی صداؤں کے درمیان پرچم اتارنے کی تقریب منعقد ہوئی، پرچم کشائی کی تقریب میں روایتی جوش و جذبہ دیکھنے میں آیا، ہزاروں پاکستانی بچے، نوجوان بوڑھے اور خواتین جوق در جوق اس تقریب کو دیکھنے کے لیے واہگہ بارڈر پہنچے۔

    پاکستان رینجرز کے شیر دل جوانوں کے بوٹوں کی گھن گھرج اور وطن کی حفاظت کے جذبے سے مامور پریڈ پاکستانیوں کا لہو خوب گرماتی رہی، واہگہ پر موجود کیا بچے، بزرگ، خواتین سب ہی بہت پُرجوش اور بھرپور انداز میں اپنے سپاہیوں کا حوصلہ بڑھاتے رہے۔

    اس موقع پر فضا پاکستان زندہ باد، نعرہ تکبیر اللہ اکبر اور جیوے جیوے پاکستان کے نعروں سے گونجتی رہی.قبل ازیں ملی نغموں اور قومی ترانوں پر لوگ والہانہ انداز میں رقص کرتے رہے اور بھنگڑا ڈالتے رہے۔

    تقریب میں‌ بالخصوص نوجوانوں اور بچوں کاجو ش و جذبہ دیدنی تھا، منچلوں کے بھنگڑوں اور نعرے بازی نے ماحول کو گرمائے رکھا، فلک شگاف نعروں کی گونج، جوش وجذبے سے جگمگاتے چہروں اورلہراتے پرچموں کے ساتھ واہگہ بارڈرپرہونے والی تقریب نے 1965 کی تاریخی فتح کی یادیں تازہ کردیں۔

  • واہگہ : خود کش حملے کے اگلے ہی دن پرچم اتارنے کی تقریب

    واہگہ : خود کش حملے کے اگلے ہی دن پرچم اتارنے کی تقریب

    لاہور: واہگہ بارڈر پرخودکش حملے کے ایک روز بعد پرچم اتارنے کی تقریب ہوئی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نےشرکت کی۔

    دہشت گردپاکستانی قوم کے حوصلے پست نہ کرسکے واہگہ بارڈر خودکش حملے کے ایک روز بعد ہی پرچم اتارنے کی پروقار تقریب ہوئی، جس میں زندہ دلان پاکستان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔باب آزادی پرپاکستان زندہ باد کےفلک شگاف نعروں نے ماحول کوگرمادیا۔

    سرحد پرتعینات جوانوں کاحوصلہ بڑھانے کیلئےکورکمانڈر لاہور جنرل نوید زمان اور ڈی جی رینجرز نے بھی تقریب میں خصوصی طورپرشرکت کی، دونوں افسران نے پریڈ گراؤنڈ اور اطراف میں سیکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا اور پریڈ کے انتظامات پراطمینان کااظہارکیا، کورکمانڈر لاہور کاکہناتھادہشت گردحوصلہ پست نہیں کرسکتے، واہگہ بارڈ پرخواتین بچوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نےپہنچ کرثابت کردیا کہ قوم نہ دہشت گردی مسترد کرتی ہے بلکہ ہرپاکستانی وطن پرمرمٹنے کیلئے تیارہے۔