Tag: پرچم کشائی

  • کشمیریوں کے ساتھ تھے، ساتھ ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے، صدرِ پاکستان

    کشمیریوں کے ساتھ تھے، ساتھ ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے، صدرِ پاکستان

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ تھے، ہیں اور ساتھ رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں پرچم کشائی کی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اسپیکر قومی اسمبلی، وفاقی کابینہ کے ارکان، غیرملکی سفارت کار سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

    پرچم کشائی کی مرکزی کی تقریب میں اعلیٰ سول اور فوجی قیادت سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شریک تھے۔

    صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کنونشن سینٹر میں قومی پرچم لہرایا اور اس موقع پر قومی ترانہ بھی پڑھا گیا۔ بعدازاں تقریب کا باقاعدہ آغاز قرآن پاک کی تلاوت اور نعت رسول ﷺ سے ہوا۔

    صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کنونشن سینٹر میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پوری قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج کا دن قومی تاریخ میں اہمیت کا حامل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ سبزہلالی پرچم تا قیامت یوں ہی لہراتا رہے، یہ پرچم امن وخوشحالی کی کرنیں ہرآنگن میں بکھیرتا رہے۔

    صدر مملکت نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے، ہم اپنے کشمیری بھائیوں کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ تھے، ہیں اور ساتھ رہیں گے۔

    ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہم نے بھارت سے اپنے سفارتی تعلقات میں کمی کی ہے، ہم نے بھارت سے اپنے تجارتی تعلقات معطل کیے ہیں۔

    صدر پاکستان نے بھارت کی طرف سے اٹھائے گئے غیرمنصفانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیرعالمی سطح پرتسلیم شدہ تنازعہ ہے، طے ہوا تھا کہ مسئلہ کشمیرکو مذاکرات سے حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ طے ہوا تھا کہ کوئی بھی ملک کشمیرکی حیثیت کو تبدیل نہیں کرے گا۔

    ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بھارتی اقدام شملہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے، نہرونے کہا تھا کہ مسئلہ کشمیرکوکشمیریوں کی رائے سے حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے سیکولرمعاشرے کا چہرہ بگاڑ کر رکھ دیا ہے، 2 قومی نظریے پرتنقید کرنے والے اب اپنی غلطی تسلیم کر رہے ہیں۔

    صدر مملکت نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں سے سلوک نے اس کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کردیا، 9 لاکھ فوج کے باعث مقبوضہ کشمیردنیا میں سب سے بڑا ملٹری زون بن چکا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت انٹرنیٹ اور فون سروس بندش جیسے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو ختم کرے اور کشمیری قیادت کو رہا کرے، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں رہنے والوں کی بنیادی آزادی بحال کرے۔

    صدر پاکستان نے کہا کہ بھارت کے اقدامات سے خطے کے امن واستحکام کو خطرہ ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر فوجی جبر اور تشدد کو بند کرے، بھارت ہماری امن پسندی کوہماری کمزوری نہ سمجھے۔

    ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اگرجنگ مسلط کی گئی تو یہ جنگ چند گھنٹوں کی نہیں ہوگی، پوری دنیا اس جنگ کے اثرات محسوس کرے گی، بھارت حالات کواس نہج پرنہ لے جائے کہ واپسی ممکن نہ ہو۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی اور جبر کا راستہ ترک کرے، بھارت یہ بات نہ بھولے کے مسئلہ کشمیرکے 3 فریق ہیں۔

    صدر پاکستان نے کہا کہ پاکستان پوری تگ ودو سے کشمیرکے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا، کشمیری کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیرکا مقدمہ ہرفورم پربھرپورطریقے سے لڑتا رہے گا۔

    ڈاکٹر عارف علوی نے ملک کی حفاظت پرمامور افواج پاکستان کوخراج تحسین اور پاکستان کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہدا اور اہلخانہ کو سلام پیش کیا۔

    اس سے قبل پرچم کشائی کی تقریب سے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں تاریخی نسل کشی کر رہا ہے اور بھارتی فوج نے حریت قیادت کو قید کر رکھا ہے۔

    ملک بھرمیں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

    واضح رہے کہ ملک بھر میں یوم آزادی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ یوم آزادی پر دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا۔

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوم آزادی کے دن کا آغاز 31 توپوں جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ اس موقع پر ملک کی سلامتی اور یکجہتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

  • سعودی عرب: پاکستانی سفارت خانے میں پرچم کشائی، ہم وطنوں‌ کی شرکت

    سعودی عرب: پاکستانی سفارت خانے میں پرچم کشائی، ہم وطنوں‌ کی شرکت

    ریاض: سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض میں سفارت خانہ پاکستان میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں بڑی تعداد میں پاکستانی کیمونٹی کے مرد و خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔

    سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سفارت خانہ سفیر پاکستان خان ھشام بن صدیق نے پرچم کشائی کی۔

    سفارت خانہ کے ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خان ھشام بن صدیق کا کہنا تھا کہ پاکستان بڑی تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، ہم اقتصادی، معاشی اور دفاعی اعتبار سے مضبوط ہو رہے ہیں، ہمیں باہمی بھائی چارے اور یگانگت کو فروغ دیتے ہوئے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں بھی کھڑے ہونا ہے۔

    تقریب میں سفارت خانے کے عملے سمیت افواج کے بری، بحری اور فضائیہ کے افسران اور جوان بھی موجود تھے، فوجی بینڈ نے پاکستانی ملی نغموں کی دھن پیش کرکے ماحول کو خوشگوار بنا دیا۔

  • ہماری قوم کا مزاج جمہوری اور پارلیمانی ہے‘ صدر ممنون حسین

    ہماری قوم کا مزاج جمہوری اور پارلیمانی ہے‘ صدر ممنون حسین

    اسلام آباد: صدر ممنون حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان اورچین عالمی اموریریکساں نکتہ نظررکھتےہیں اورچین پاکستان کا تعلق خطے میں استحکام کی ضمانت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی جہاں صدر پاکستان ممنون حسین نے قومی پرچم لہرایا۔

    پرچم کشائی کی مرکزی تقریب میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مہمان خصوصی چین کے نائب وزیراعظم وانگ یانگ، چیئرمین سینٹ، اسپیکر قومی اسمبلی،وفاقی وزرا، مسلح افواج کے سربراہ، اراکین پارلیمنٹ، سفارتی نمائندے اورسینئر حکام نے شرکت کی۔


    صدرِ ممنون حسین کا خطاب


    صدر ممنون حسین نے کنونشن سینٹر میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب سے خطاب میں پوری قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی یہ پرچم یوں ہی ہمیشہ سر بلند رہے۔

    انہوں نے حکومت اورپاکستانی قوم کی جانب سےچینی وفدکاخیرمقدم کرتےہوئے کہا کہ پاکستان اورچین عالمی اموریریکساں نکتہ نظررکھتےہیں اور چین پاکستان کا تعلق خطے میں استحکام کی ضمانت ہے۔

    صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ آزادی کی تقریبات میں چین کے اعلیٰ وفد کی شرکت خوشی کا باعث ہے۔


    ملک بھرمیں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے


    صدر ممنون حسن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی مستقبل کےبارے میں مایوسی درست نہیں، انہوں نے کہا کہ ہمیں جائزہ کرنا ہے کہ 70سال میں ہماری کارکردگی کیسی رہی۔

    صدر مملکت نے کہا کہ کچھ حلقوں نے موجودہ حکومت سے متعلق سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا معاملات کوسیاق وسباق سے ہٹ کر دیکھنے کے بجائے درست تناظر میں دیکھا جائے۔

    صدر پاکستان نے کہا کہ جلد بازی میں نئی راہ اختیار کرنے کے بجائے ماضی سے سبق سیکھاجائے،نوجوانوں کی بے چینی پر توجہ دینا وقت کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ قومی معاملات پرغوروفکر سے مسائل کا حل نکالاجاسکتا ہے،ہماری قوم کا مزاج جمہوری اور پارلیمانی ہے۔

    صدر ممنون حسین نے اپنے خطاب کے اختتام پرکہا کہ ملک کی ترقی وخوشحالی کے لیےاختلافات بھلا کر سب متحد ہوجائیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • نئی دہلی: پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کی تقریب، پرچم کشائی

    نئی دہلی: پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کی تقریب، پرچم کشائی

    نئی دہلی : ملک بھرکی طرح بیرون ملک میں بھی یوم پاکستان جوش و جذبے سے منایا گیا۔ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےہائی کمشنرعبدالباسط نےکہاکہ مسئلہ کشمیربات چیت کے ذریعے ہی حل ہو سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب  کا انعقاد کیا گیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے مسئلہ کشمیر کےحل کی ضرورت پرزوردیا۔

    عبدالباسط بھارتی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے میں سنجیدہ ہے۔

    عبدالباسط پاکستانی ہائی کمشنر نے بھارتی میڈیا کی جانب سے کشمیری رہنماؤں کو تقریب میں شرکت کی دعوت کے معاملےکو ہدف تنقید بنانے پرغیر ضروری شور شرابا قرار دیا۔

    عبدالباسط پاکستانی سفارتخانے میں کشمیری رہنمابھی شریک ہوئے اوربھارتی حکومت نے کوئی اعتراض بھی نہیں کیا اور اسی وجہ سے بھارتی میڈیا زہریلاپروپیگنڈہ کرنے کے باوجوداپنا سا منہ لے کررہ گیا۔

    پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب کا انعقاد ہوا۔ ہائی کمشنر عبدالباسط نے پرچم کشائی کی۔ جس کے بعد کئی پونڈ وزنی کیک کاٹاگیا۔ بچوں نےملی نغموں پرشاندار ٹیبلوز بھی پیش کئے۔

  • جشن آزادی پر پرچم کشائی کی مختصر تقریب13اور14اگست کی رات ہوگئی

    جشن آزادی پر پرچم کشائی کی مختصر تقریب13اور14اگست کی رات ہوگئی

    اسلام آباد : حکومت نے چودہ اگست کی تقریبات کی تیاریاں کرلیں، تفصیلات اے آروائی نیوز نے حاصل کرلیں، پرچم کشائی کی تقریب تیرہ اور چودہ اگست کی درمیانی شب ایون پارلیمنٹ کے احاطے میں ہوگی ۔

    ذرائع کے مطابق حکومت نے چودہ اگست کے پروگرام اس طرح ترتیب دیئے ہیں ۔ تیرہ اور چودہ اگست کی درمیانی شب پرچم کشائی کی تقریب ایوان پارلیمنٹ کے احاطے میں ہوگی، جو رات دس بجے شروع ہوکر بارہ بجکر پندرہ منٹ تک جاری رہے گی، ذرائع کے مطابق تقریب میں تینوں مسلح افواج کے ایک سو ساٹھ جوان شریک ہوں گے۔

    تقریب میں ملی نغمے، گارڈ آف آنر اور آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا، حکومت نے یوم آزادی کی تقریبات کے حوالے سے اگست کے پہلے ہفتے میں آزادی ٹرین چلانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

    آزادی ٹرین لاہور سے چاروں صوبوں کا دورہ کرے گی،آزادی ٹرین کے ڈبوں پر چاروں صوبوں کی ثقافت اور اہم عمارتوں کے تصاویر بنائی جائیں گی۔ آزادی ٹرین چلانے کا فیصلہ وزیراعظم کی جانب سے چودہ اگست تک تقریبات منانے کے فیصلے کے بعد کیا گیا ہے۔