Tag: پرچے لیک

  • کیمبرج بورڈ  نے پرچے لیک ہونے کا اعتراف کرلیا

    کیمبرج بورڈ نے پرچے لیک ہونے کا اعتراف کرلیا

    اسلام آباد : کیمبرج بورڈ نے پرچے لیک ہونے کا اعتراف کرلیا اور کہا پرچہ لیک ہونے کی بہت سی خبریں جھوٹی نکلیں، یہ واضح ہے کہ امتحانات کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔

    کیمبرج امتحانات میں پرچے آؤٹ ہونے کے معاملے پر تفصیلی رپورٹ جاری کردی گئی ، جس میں کیمبرج بورڈ نے کئی پرچے آؤٹ ہونے کا الزام بے بنیاد قراردے دیا۔

    کیمبرج بورڈ نے جزوی پرچے لیک ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات کی سیکیورٹی ٹیم نے اچھی طرح چھان بین کی، پرچہ لیک ہونے کی بہت سی خبریں جھوٹی نکلیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ واضح ہے کہ امتحانات کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی اور جعلی کاغذات کے عوض امیدواروں سے پیسے بٹورنے کی کوشش کی گئی۔

    مزید پڑھیں : اے لیول کے پپیرز کیسے لیک ہوئے؟ انکوئری کے لیے ذیلی کمیٹی تشکیل 

    بورڈ کا کہنا تھا کہ ہماری تحقیقات میں بدعنوانی کے کچھ ثبوت بھی ملیں ہیں، تین پرچوں کے کچھ حصے امتحان سے کچھ دیر قبل لیک ہوئے اور امتحان سے کچھ دیر پہلے تین امتحانی پرچوں کے حصے شیئر کیے گئے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق تحقیقات جاری ہیں اورثبوت ملتےہی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • کراچی : انٹر امتحان میں پرچے سوشل میڈیا پر لیک  ہونے سے بچانے کے لئے بڑا اقدام

    کراچی : انٹر امتحان میں پرچے سوشل میڈیا پر لیک ہونے سے بچانے کے لئے بڑا اقدام

    کراچی : انٹر امتحان میں پرچے سوشل میڈیا پر لیک ہونے سے بچانے کے لئے بڑا اقدام سامنے آیا، سیکرٹری بورڈ کا تقرر کردیا گیا ، جو پرچہ آؤٹ ہونے کی اطلاع ٹیم کو دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں انٹر امتحان میں پرچے سوشل میڈیا پر لیک سے بچاؤ کیلئے سیکرٹری انٹر بورڈ کی تقرری کردی گئی۔

    نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ٹیم کی معاونت کے لئے سیکرٹری کا تقرر کیا گیا ہے۔

    امتحانات کے پہلے روز کسی سینٹر پر پرچہ لیک ہونےکی اطلاع نہیں ملی ، پرچوں کی ممکنہ لیک پر تحقیقات کیلئے چیئرمین انٹربورڈ نے این سی سی آئی اے کو خط لکھا تھا۔

    بورڈ سیکرٹری پرچے کی سوشل میڈیا پر آؤٹ ہونے کی اطلاع ٹیم کو دیں گے اور بورڈ انتظامیہ کی شکایت پر سائبرکرائم ٹیم متعلقہ امتحانی سینٹر پر چھاپہ مارے گی۔

    خیال رہے کراچی میں اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت انٹر کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے، جس میں 1 لاکھ 26 ہزار 500 سے زائد طلبہ و طالبات صبح اور شام کی شفٹوں میں شریک ہو رہے ہیں۔

    انٹر بورڈ کے امتحانات دو شفٹوں میں لیے جا رہے ہیں۔ صبح کی شفٹ میں 92 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات شامل ہیں، جنہوں نے سائنس پری میڈیکل سمیت دیگر مضامین کا امتحان دینا ہے۔

    صبح کی شفٹ کا امتحان صبح 9 بجے سے 12 بجے تک ہوگا۔

  • سوشل میڈیا پر پرچے لیک کرنے والا ملزم گرفتار

    سوشل میڈیا پر پرچے لیک کرنے والا ملزم گرفتار

    کرک: سوشل میڈیا پر پرچے لیک کرنے والے گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے اس کے ایک رکن کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پرچے لیک کرنے والے گروہ کے مرکزی ملزم کو پکڑ لیا ہے، ایس ایچ اوسٹی نے بتایا کہ ملزم ارمان اللہ عابد سوشل میڈیا پر پرچے لیک کرتا تھا۔

    بھرتی کے تحریری امتحانات کے دوران بڑا ’چیٹنگ گینگ‘ بے نقاب ہو گیا، جدید آلات برآمد

    کراچی: میٹرک امتحانات کے دوران طالبات کے بیگ چوری (ویڈیو رپورٹ)

    گروہ میں بعض اساتذہ اور دیگر شخصیات بھی شامل ہیں، ملزم سے موبائل فون، لیک پرچے اور دیگر شواہد برآمد کیے ہیں،

    ایس ایچ او سٹی رحیم خان نے دیگر ملزمان کے حوالے سے بتایا کہ گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/exams-matric-9th-class-karachi/

  • نویں اور دسویں کے پیپر لیک کرنے والا نوجوان کون ہے؟ کس طرح پرچے لیک کرتا تھا؟  بڑے انکشافات

    نویں اور دسویں کے پیپر لیک کرنے والا نوجوان کون ہے؟ کس طرح پرچے لیک کرتا تھا؟ بڑے انکشافات

    کراچی : نویں اور دسویں کے پیپر لیکس کرنے والے نوجوان کے بڑے انکشافات سامنے آئے ، جس میں ملزم نے بتایا کس طرح پرچے لیک کرتا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نویں اور دسویں کے پرچے لیک کرنے والے نوجوان کو گرفتارکیا۔

    گرفتار نوجوان کون ہیں اور کس طرح پیپر لیک کرتا تھا، اس حوالے سے دوران تفتیش بڑے انکشافات سامنے آئے۔

    ملزم نے بتایا کہ گروپ کے ایڈمن میں فیاض جمالی اور سفیان ہیں، گروپ نائن ٹین گروپ کے نام سے بنایا تھا، پیپر لیک ہونے والے گروپ میں 202ممبر ہیں۔

    گرفتار ملزم کا کہنا تھا کہ میں نے دسویں کلاس کے حل شدہ پرچے گروپ میں پوسٹ کئے تھے، پیپر لیک کے نام سے گروپ میں بھی پیپرآتے ہیں،

    میں گورنر ہاوس میں باقاعدگی سے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی کلاس لیتا ہوں ، کلاس میں سمجھ کچھ نہیں اتا سر سے گزر جاتا ہے پھر بھی پڑھتا ہوں، اس کے علاوہ سونے کی جیولری ڈیزائن کرنے کا کام بھی کرتا ہوں۔

  • کراچی میں نویں اور دسویں کے پرچے لیک کرنے والا نوجوان  گرفتار

    کراچی میں نویں اور دسویں کے پرچے لیک کرنے والا نوجوان گرفتار

    کراچی : نویں اور دسویں کے پرچے لیک کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم کے موبائل فون میں موجودپیپر لیک کا ڈیٹا بھی مل گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے نویں اور دسویں کے پرچے لیک کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی نے بتایا کہ ملزم کا نام شرجیل الرحمان اورعمر 21سال ہے، ملزم کےموبائل فون میں موجودپیپر لیک کا ڈیٹا مل گیا۔

    ذیشان صدیقی کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم حل شدہ پرچے لیک کرتا تھا، ملزم نے نائن ٹین کے نام سےواٹس ایپ گروپ بنایاتھا، اس گروپ میں 202ممبر زہیں جبکہ گروپ کے ایڈمن شرجیل اور فیاض جمالی ہیں۔

    ایس ایس پی سینٹرل نے کہا کہ ملزم نےدسویں کلاس کے حل شدہ پرچے گروپ میں ڈالے تھے تاہم ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

    دوران تفتیش ملزم سفیان نے پولیس کو بیان میں کہا کہ واٹس ایپ گروپ کےایڈمن میں فیاض جمالی اورسفیان ہیں، میں نےدسویں کلاس کےحل شدہ پرچے گروپ میں پوسٹ کئے تھے، پیپر لیک کے نام سے گروپ میں بھی پیپر آتے ہیں۔

    ملزم نے انکشاف کیا کہ گورنرہاؤس میں باقاعدگی سےآرٹی فیشل انٹیلی جنس کی کلاس لیتا ہوں ، سمجھ کچھ نہیں آتا سر سےگزر جاتا ہےپھر بھی پڑھتا ہوں، اس کے علاوہ سونے کی جیولری ڈیزائن کرنے کا کام بھی کرتا ہوں۔

    خیال رہے کراچی سمیت سندھ میں میٹرک کے امتحانات جاری ہے ، ہر سال کی طرح اس سال بھی انتظامیہ نقل مافیا کے آگے بے بس دکھائی دی، اور سوشل میڈیا پر پرچے لیک ہونے کا سلسلہ جاری رہا۔