Tag: پرچے ملتوی

  • کراچی میں تیز بارش کی پیشگوئی، انٹر بورڈ کے پرچے ملتوی

    کراچی میں تیز بارش کی پیشگوئی، انٹر بورڈ کے پرچے ملتوی

    کراچی: شہر قائد میں تیز بارش کی پیشگوئی پر انٹر بورڈ نے آج کے پرچے ملتوی کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آج کراچی میں تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے، جس کے باعث آرٹس ریگولر، پرائیوٹ اور خصوصی امیدواروں کے پرچے اور عملی امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

    ترجمان انٹر بورڈ کے مطابق ملتوی شدہ پرچے 23 اگست 2022 کو انھی مراکز میں لیے جائیں گے، جب کہ عملی امتحانات ری شیڈیول کرنے کے لیے کالجز کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ 24 گھنٹے برقرار رہے گا، بحیرہ عرب اور مشرقی راجستھان میں ہوا کا شدید کم دباؤ موجود ہے۔

    موسمیات کے مطابق سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

  • جامعہ کراچی نے کل اور پرسوں کے امتحانی پرچے ملتوی کردیے

    جامعہ کراچی نے کل اور پرسوں کے امتحانی پرچے ملتوی کردیے

    کراچی : جامعہ کراچی کے تحت بی اے ریگولر اور پرائیوٹ امتحانات کے 20 اور 21 جنوری کو ہونے والے پرچے ملتوی کردیے گئے ہیں نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کے تحت بی اے ریگولر اور پرائیوٹ امتحانات کے کل اور پرسوں ہونے والے پرچے ملتوی کر دیے گئے ہیں یہ پرچے بعد میں لیے جائیں گے جس کے لیے نئی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

    جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق سخت سردی اور موسم میں تبدیلی کی وجہ سے انتظامیہ نے بی اے ریگولر اور پرائیوٹ امتحانات کے 21 جنوری اور 22 جنوری کو ہونے والے پرچے ملتوی کردیئے گئے ہیں، پرچوں کے لیے نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔


    یہ بھی پڑھیں : موسمی تغیرات کے باعث تعطیلات میں ردوبدل ضروری ہوگیا؟


    واضح رہے موسم سرما کی تعطیلات کے بعد تعلیم اداروں میں تدریسی عمل کا آغاز ہوتے ہی موسمِ سرما نے زور پکڑنا شروع کردیا ہے جب کہ بارشوں نے اس میں مزید اجافہ کردیا ہے جس کے باعث طالب علم، والدین اور اساتذہ کا مطالبہ ہے کہ تعلیم اداروں میں روایتی تعطیلات کے بجائے موسم کو دیکھتے ہوئے چھٹی کا اعلان کیا جائے۔