Tag: پریانکا

  • شائقین کا انتظار ختم، آسکر ایوارڈ 2025 کی نامزدگیوں کا اعلان، پریانکا کی فلم بھی شامل

    شائقین کا انتظار ختم، آسکر ایوارڈ 2025 کی نامزدگیوں کا اعلان، پریانکا کی فلم بھی شامل

    سال 2025 کے لیے آسکر ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا جس میں ہسپانوی تھرلر فلم ’ایمیلیا پیریز‘ 13 نامزدگیوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔

    97 ویں اکیڈمی ایوارڈز کا میلا 2 مارچ کو لاس اینجلس میں سجے گی، لاس اینجلس میں آگ لگنے کی وجہ سے آسکر ایوارڈز کی تاریخ کو تبدیل کیا گیا تھا۔

    آسکرز 2025 کیلئے ہسپانوی تھرلر فلم ’ایمیلیا پیریز‘ 13 نامزدگیوں کے ساتھ سرفہرست ہے، اس کے علاوہ فلم ’ویکیڈ‘بھی دس نامزدگیوں کے ساتھ فہرست میں موجود ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by The Academy (@theacademy)

    بہترین فلم کے ایوارڈ کے لیے اینورا،  اے کمپلیٹ ان نون، کونکلیو، ڈیون: پارٹ ٹو، آئی ایم اسٹل ہیئر، نکل بوائز اور دی سبسٹینس بھی مقابلے کی دوڑ میں ہیں۔

    پریانکا چوپڑا کی عالمی سطح پر ایک اور بڑی کامیابی

    بہترین اداکارہ کے ایوارڈ کے لیے کارلا سوفیا، سنتھیا اریوو، مائیکی میڈیسن، ڈیمی مور اور فرنینڈا ٹورس ہیں، بہترین اداکار کی کیٹیگری میں اداکار ایڈریئن بروڈی، ٹموتھی شیلیمے، کولمین ڈومنگو، رالف فینیس اور سیبیسٹین اسٹین مدِ مقابل ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by The Academy (@theacademy)

    اس کے علاوہ بہترین انٹرنیشنل فلم ایوارڈ کی نامزدگیوں میں آئی ایم اسٹل ہیئر، دی گرل ود دی نیڈل، ایمیلیا پیریز ، دی سیڈ آف دی سیکرڈ فگ اور فلو شامل ہیں۔

    جبکہ بہترین اینیمیٹڈ فلم فلو، انسائیڈ آؤٹ ٹو، میموائر آف اے اسنیل، والیس اینڈ گورمٹ: وینجیئن موسٹ فاؤل اور دی وائلڈ روبوٹ میں شامل ہیں۔

    نامزد فلموں میں بھارتی دارالحکومت دہلی میں فلمائی گئی شارٹ فلم ’انوجا‘ بھی شامل ہے، یہ  بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی بطور ایگزیکٹو پروڈیوسر پہلی فلم ہے۔

  • پریانکا سے تعلقات کی افواہیں، شاہ رخ خان نے خاموشی توڑ دی

    پریانکا سے تعلقات کی افواہیں، شاہ رخ خان نے خاموشی توڑ دی

    بھارتی فلم انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان اور معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا کے درمیان تعلقات کی افواہیں ماضی میں بھی گردش کرتی رہی ہیں۔

    تاہم اس حوالے سے اب بھارتی اداکار نے لب کشائی کی، ایک انٹرویو میں اُنہوں نے پریانکا چوپڑا کا نام لیے بغیر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اس خاتون سے جن کے ساتھ وہ پہلے کام کر چکے ہیں، چھان بین کررہے ہیں بجائے اس کے کہ وہ انہیں عزت دیں بالکل ویسے ہی جیسے میں ذاتی طور پر ان خاتون کو بلکہ سب خواتین کو ہی عزت دیتا ہوں۔

    شاہ رخ خان کا پریانکا چوپڑا کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ ایک چھوٹی سی معصوم لڑکی ہے، ابھی مجھے صحیح سے یاد نہیں ہے جس نے اپنا مس انڈیا یا شاید مس ورلڈ کا تاج پہنتے ہوئے میرے ساتھ اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔

    کنگ خان کا کہنا تھا کہ ہم نے اچھے دوستوں کی طرح اسکرین پر کچھ بہترین لمحات کا اشتراک کیا لیکن یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ہماری اس دوستی کو غلط رنگ میں ڈھال دیا گیا۔

    یاد رہے کہ کنگ خان نے پریانکا چوپڑا کے ساتھ فلم ’ڈان‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے، اس دوران دونوں کے درمیان بہت اچھی دوستی ہوگئی تھی، یہاں تک کہ وہ اکثر پارٹیز، نائٹ کلبز اور دیگر اجتماعات میں ساتھ نظر آنے لگے تھے۔

    اس دوستی میں جہاں پریانکا چوپڑا سرِ عام بھارتی فلم نگری کے بادشاہ کی تعریفیں کرتی نظر آئیں تو وہیں کنگ خان نے بھی اُنہیں اپنے دل کے قریب کئے رکھا۔

    گوندا کا گولی لگنے کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا

    اداکار کی اہلیہ گوری خان سمیت انڈسٹری کے کچھ لوگوں نے مبینہ طور پر اس دوستانہ تعلق کی مخالفت کی اور اداکار کو پریانکا سے دور رہنے کا مشورہ دیا۔

  • تصاویر: پریانکا نے بالآخر بیٹی کا چہرہ دنیا کو دکھا دیا

    عالمی شہرت یافتہ بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس کی بیٹی مالتی میری کا چہرہ پہلی بار دنیا کے سامنے آگیا۔

    پریانکا چوپڑا اور ہالی وڈ اداکار و گلوکار نک جونس کے ہاں گزشتہ برس کے آغاز  میں سروگیسی کے ذریعے بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام جوڑے نے ‘مالتی میری چوپڑا جونس’ رکھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Delhi Times (@delhi.times)

    اداکارہ یوں تو بیٹی کے ہمراہ اب تک متعدد تصاویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کرچکی ہیں لیکن اس میں سے کسی میں مالتی کا چہرہ نہیں دکھایا جاتا، اداکارہ کبھی بچی کے چہرے پر ایموجی لگادیتی ہیں تو کبھی بیٹی کے سر کی تصویر پوسٹ کرتی ہیں۔

    تاہم اب ایک تقریب میں موجود پریانکا کی بیٹی کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جس پر ان کے مداح مختلف قسم کے تبصرے کررہے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق نک جونس اور ان کے دو بھائیوں کو ہالی وڈ واک آف فیم کے اعزاز سے نوازا گیا جس کی تقریب میں پریانکا اور ان کی بیٹی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Priyanka (@priyankachopra)

    اس حوالے سے پریانکا نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ بھی شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے شوہر کو ملنے والے اعزاز پر مبارکباد دی۔

    یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کی تھی جن کی بیٹی مالتی میری کی پیدائش 15 جون کو ہوئی تھی اداکارہ سروگیسی کے ذریعے ماں بنی تھیں۔

  • سونو سود نے پریانکا کو چائے اسٹال کے لیے جگہ دلا دی

    سونو سود نے پریانکا کو چائے اسٹال کے لیے جگہ دلا دی

    پٹنہ: بالی ووڈ کے معروف اداکار اور سماجی کاموں کے لیے مشہور سونو سود نے ایک گریجویٹ لڑکی پریانکا گپتا کو چائے اسٹال کے لیے جگہ دلا کر بڑی مشکل حل کر دی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بہار کے شہر پٹنہ میں چائے کا اسٹال چلانے والی پریانکا گپتا اس وقت سخت مشکل میں گرفتار ہو گئی تھیں جب ان کا اسٹال تجاوزات کے خلاف مہم کی زد میں آ گیا تھا۔

    جب سونو سود کو اس کا علم ہوا تو انھوں نے لڑکی کی مدد کے لیے فوراً اپنا ہاتھ آگے بڑھا دیا، انھوں نے اس سلسلے میں ایک ٹوئٹ بھی کیا۔

    سونو سود نے لکھا کہ پریانکا کی چائے کی دکان کے لیے جگہ کا انتظام کر دیا گیا ہے، اب پریانکا کو وہاں سے کوئی نہیں ہٹائے گا۔ اداکار نے ازراہ تفنن یہ بھی لکھا کہ بہار آ کر جلد ہی آپ کے ہاتھ کی چائے پیتے ہیں۔

    دراصل حال ہی میں پٹنہ میونسپل کارپوریشن نے اینٹی اینکروچمنٹ کمپین کے تحت پریانکا کی چائے کی دکان کو ختم کر دیا تھا، اس کے بعد پریانکا نے اپنا ویڈیو بنا کر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اسے بار بار پریشان کیا جا رہا ہے، جس سے وہ اپنا بزنس نہیں چلا پا رہی ہے۔

  • کانگریس رہنما راہول اور پریانکا کی گرفتاری، کارکنان بھی پُرجوش

    کانگریس رہنما راہول اور پریانکا کی گرفتاری، کارکنان بھی پُرجوش

    نئی دہلی : بھارت میں مہنگائی کے خلاف کانگریس کے احتجاجی مارچ کے موقع پر راہول اور پرینکا گاندھی ودیگر رہنماوں کی گرفتاری کے بعد صورتحال مزید خراب ہوگئی۔

    بھارت میں 5اگست کا دن ‘بھارت میں جمہوریت کی موت’ کے دن کے طور پر منایا گیا، پریانکا گاندھی کی قیادت میں حکومت مخالف مظاہرے کے دوران کانگریس کے رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا۔

    اس موقع پر کانگریس رہنما پریانکا گاندھی نے بڑھ چڑھ کر جوش و خروش کے ساتھ اس احتجاج کی قیادت کی اورکارکنان کے لہو کو گرمایا۔

    مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف احتجاج کے لیے کالے کپڑے پہن کر کانگریس کے قائدین سڑکوں پر نکل آئے، پارلیمنٹ کمپلیکس اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) ہیڈ کوارٹر کے باہر پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔

    پولیس کی مداخلت کے دوران کانگریس رہنماؤں نے آگے بڑھنے کی کوشش کی اور اس دوران پولیس کی جانب سے مظاہرین پر لاٹھی چارج شروع کردیا گیا۔

    اے آئی سی سی ہیڈکوارٹر کے باہر احتجاج اس وقت ڈرامائی صورت اختیار کرگیا جب پریانکا گاندھی رکاوٹوں کو پھلانگ کر احتجاج کے لیے سڑک پر بیٹھ گئیں۔

    پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کارروائی ملتوی کرنے پر مجبور کرنے کے بعد پارٹی سربراہ سونیا گاندھی سمیت کانگریس کے ارکان راشٹرپتی بھون کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کرنے سے پہلے گیٹ نمبر ایک پر جمع ہوئے۔

    بعد ازاں کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ کو دہلی پولیس نے وجے چوک کے قریب روک دیا اور انہیں راشٹرپتی بھون کی جانب جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

    بھارت میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ ہے جب کہ کانگریس کی جانب سے پابندی کے باوجود احتجاج کا سلسلہ شروع کیا گیا۔

    واضح رہے کہ 5اگست2019 میں بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے فیصلے کی کانگریس نے پرزور مخالفت کی تھی اور بعد میں مسمار کی گئی بابری مسجد کے مقام پر مجوزہ مندر کے سنگ بنیاد کی تقریب پر ملاجلا ردعمل پیش کیا تھا تاہم گزشتہ روز کانگریس نے اپنے احتجاج میں ان معاملات کی بجائے مہنگائی، غیرمنصفانہ تجارتی ٹیکسوں اور بھارتی حکومت کے آمرانہ اقدامات کو ہدف بنایا۔

  • پریانکا اور نک جونس، شادی کے 117 روز بعد طلاق کی خبریں زیر گردش

    پریانکا اور نک جونس، شادی کے 117 روز بعد طلاق کی خبریں زیر گردش

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس کے درمیان تنازعات اور علیحدگی کی افواہیں زیر گردش ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے گزشتہ برس شادی کی جس کے بعد دونوں پر امریکی میڈیا اور ناقدین نے تنقید بھی کی تھی، ازدواجی بندھن میں بندھنے کے چند روز بعد ہی امریکی میگزین نے بے بنیاد خبر شائع کی تھی جس پر ادارے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    شادی کے بعد بالی ووڈ اداکارہ اپنا بیشتر وقت نک جونس کے امریکا میں گزار رہی ہیں، دونوں سوشل میڈیا پر کافی سرگرم بھی رہتے ہیں اور اکثر اوقات تصاویر بھی شیئر کرتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: پریانکا چوپڑا نے شادی کے بعد پہلی بار اعتراف کرلیا

    امریکا کے ہفتہ وار میگزین نے دعویٰ کیا ہے کہ پریانکا اور نک جونس کی راہیں ہمیشہ کے لیے جدا ہونے والی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی گلوکار ہے اہل خانہ اپنی بہو سے بالکل خوش نہیں اس لیے انہوں نے نک کو طلاق دینے کا مشورہ دیا۔

    رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دونوں کے درمیان معمولی تنازعات چل رہے تھے البتہ اب مسائل کافی بڑھ چکے جس کی وجہ سے انہوں نے ایک دوسرے سے ہمیشہ کے لیے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ شادی کے محض 117 روز بعد ہی دونوں نے ایک دوسرے کو برداشت کرنا چھوڑ دیا کیونکہ پریانکا گھریلو معاملات میں اپنی حکمرانی چاہتی ہیں جبکہ نک جونس اور اُن کے اہل خانہ فیصلہ سازی کا اختیار انہیں دینا نہیں چاہتے۔

    یہ بھی پڑھیں: پریانکا کے کتے کی جیکٹ کی قیمت، تنخواہ دار ملازم کی ماہانہ آمدنی سے زیادہ

    امریکی میگزین نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ دونوں کو اب احساس ہوا کہ انہوں نے شادی کا فیصلہ جلد بازی میں کیا البتہ نک کو اس بات کا احساس بھی ہوا کہ پریانکا ٹھنڈے مزاج کی نہیں بلکہ وہ اپنی بات منوانے کے لیے غصے میں آپے سے ہی باہر ہوجاتی ہیں۔

    نک جونس کا خاندان جوناس اس بات کا خواہش مند ہے کہ دونوں کے درمیان جو بھی معاملات ہوں اُس پر تنازعات کھڑے نہ ہوں۔

    دوسری جانب پریانکا اور نک جونس نے علیحدگی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے امریکی میگزین کے خلاف چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نک کا کہنا تھا کہ ’چند لوگ آپ کو کبھی خوش نہیں دیکھ سکتے، پریانکا کا ایسا کوئی راز یا بات نہیں جس کے بارے میں فضول باتیں بنائی جارہی ہیں‘۔

  • پریانکا اور نک جونس کے درمیان قربتیں کیسے بڑھیں؟

    پریانکا اور نک جونس کے درمیان قربتیں کیسے بڑھیں؟

    نیویارک: پریانکا چوپڑا اور نک جونس کے درمیان بات چیت اور محبت کا آغاز کس طرح ہوا؟ بالی ووڈ اداکارہ نے اس حوالے سے خاموشی توڑ دی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس دسمبر میں امریکی گلوکار نک جونس سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ نے اس سے قبل اپنے رشتے سے متعلق بات نہیں کی تھی۔

    پریانکا نے امریکی ٹی وی شو  ایلین ڈیگینیریس میں شرکت کی اور میزبان کے سخت سوالات کے جوابات بھی دیے۔ اس دوران میزبان نے اُن سے پوچھا کہ نک جونس اور اُن کے تعلقات اور ملاقاتوں کا آغاز کس طرح ہوا۔؟

    پریانکا نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ نک نے دوستی کرنے کے لیے وہی طریقہ اختیار کیا جو آج کل کے نوجوان کرتے ہیں، انہوں نے مجھے ٹویٹر پر  ڈائریکٹ میسج (ڈی ایم) بہت انوکھے انداز سے کیا۔

    مزید پڑھیں: پریانکا کے کتے کی جیکٹ کی قیمت، تنخواہ دار ملازم کی ماہانہ آمدنی سے زیادہ

    اداکارہ نے بتایا کہ نک نے جو ڈی ایم کیا اُس میں لکھا ’میں نے اپنے ایک دوست سے سنا ہے اب ہم ہمیشہ رابطے میں رہیں گے، جلد ہماری ملاقات بھی ہوگی اور ہم ایک دوسرے سے ٹویٹر پر بات بھی کریں گے‘۔

    پریانکا کا کہنا تھا کہ ’نک کا یہ انداز مجھے بہت اچھا لگا مگر میں نے جواب دیا کہ آپ کے دوست نے افواہ پھیلائی کیونکہ میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں اور نہ ہی میرے پاس ان فضول کاموں کےلیے وقت ہے مگر پھر ہم نے ایک دوسرے سے بات کرنا شروع کی اور پھر شادی ہوگئی’۔

    یاد رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ اور نک جونس کی پہلی ملاقات گزشتہ برس میٹ گالا پر ہوئی جس کے بعد دونوں کے درمیان قربتیں بڑھیں اور پھر دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوگئے۔ گلوکار کے دوست کا کہنا تھا کہ ’نک جونس نے امریکی ڈرامے کوانٹیکو کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ سے محبت اور شادی کی خواہش کا اظہار کی جسے پریانکا نے قبول کرلیا تھا‘۔

    یہ بھی پڑھیں: گوری خان نے شاہ رخ اور پریانکا کی قربتوں کو کیسے ختم کیا؟

    امریکی گلوکار  گزشتہ برس جون کے آخری ایام میں پریانکا کے ہمراہ امریکا سے بھارت پہنچے تھے، اُن کے دورے کا مقصد اداکارہ کی والدہ کو راضی کرنا اور منگنی کی تاریخ کے ساتھ دن بھی طے کرنا تھا جس میں وہ کامیاب ہوگئے۔

    دونوں اداکاروں کی گزشتہ برس دسمبر میں شادی ہوئی جس کے بعد پریانکا امریکا منتقل ہوگئیں اور اب وہ وہیں پر قیام کریں گی۔

  • تصاویر: پریانکا اور نک جونس کی شادی

    تصاویر: پریانکا اور نک جونس کی شادی

    ممبئی: پریانکا چوپڑا اور نک جونس ہندو مذہبی رسم کی ادائیگی کے بعد  ازدواجی بندھن میں بندھ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ اور امریکی گلوکار کی شادی کی تقریب گزشتہ روز بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے جودھ پور کے عمید بھون پیلس میں منعقد کی گئی۔

    نک جونس کا تعلق عیسائی مذہب سے ہے،گزشتہ روز  کی تقریب لڑکے والوں نے رکھی اور  عیسائی مذہب کے تحت شادی کی رسم ادا کی گئی جبکہ آج کی تقریب ہندو مذہبی عقائد کے تحت رکھی گئی۔

    ازدواجی بندھن میں بندھنے سے قبل دونوں اداکاروں نے مہندی اور میوزیکل نائٹ کا اہتمام بھی کیا جس میں دونوں طرف کے قریبی رشتے داروں نے شرکت کی۔

    قبل ازیں ایک پارٹی رکھی گئی تھی جس میں ایک دوستانہ کرکٹ میچ بھی کھیلا گیا، نک جونس نے ایسا چھکا مارا کہ اُس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    یہ بھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا امریکی گلوکار کی اہلیہ بن گئیں

    پریانکا کی کزن پرنیٹی چوپڑا بھی خوب ایکشن میں نظر آئیں اور انہوں نے اپنے رشتے داروں کے ساتھ مل کر خوب ہلہ گلہ بھی کیا، اس کے علاوہ دلہن خود بھی بہت خوش تھیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں اداکار ازدواجی بندھن میں بندھنے کے بعد بھارت کے شہر گوا چلے جائیں گے۔

    شادی کی تصاویر قبل از وقت لیک نہ ہونے کے خدشے کے پیش نظر پریانکا اور نک جونس نے بھی دپیکا اور رنویر کی طرح تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں کے موبائل استعمال پر پابندی لگائی۔

    ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق دونوں اسٹارز نے اپنی شادی کی تصاویر کے حقوق بین الاقوامی میگزین کو 33 کروڑ روپے میں فروخت کیے اسی باعث مہمانوں کے موبائل کیمروں کو پنڈال میں داخل ہونے سے قبل ناکارہ بنا دیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ نک جونس اور پریانکا کے درمیان رواں برس جولائی میں منگنی ہوئی، امریکی گلوکار کے اہل خانہ ممبئی پہنچے تھے اور تقریب میں صرف مخصوص لوگوں کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ نے ممکنہ شادی کی مصروفیات کے پیش نظر اپنی نئی آنے والی فلم ’بھارت‘ سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی جس کے بعد کترینہ کیف کو اُن کی جگہ مرکزی کردار دیا گیا۔

    اداکارہ اور امریکی گلوکار کی پہلی ملاقات گزشتہ برس میٹ گالا پر ہوئی جس کے بعد دونوں کے درمیان قربتیں بڑھیں اور پھر یہ لوگ ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے۔

    نک جانس نے امریکی ڈرامے کوانٹیکو کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ سے محبت اور شادی کی خواہش کا اظہار کیا جسے پریانکا نے قبول کرلیا تھا۔

    امریکی گلوکار رواں سال جون کے آخری ایام میں پریانکا کے ساتھ امریکا سے بھارت پہنچے تھے، اُن کے دورے کا مقصد اداکارہ کی والدہ کو راضی کرنا اور منگنی کی تاریخ کے ساتھ دن بھی طے کرنا تھا۔

    ویڈیوز دیکھیں

     

    View this post on Instagram

     

    Wow! @priyankachopra and @nickjonas’ sangeet ceremony was nothing short of the grandest event of the year.

    A post shared by Filmfare (@filmfare) on

     

    View this post on Instagram

     

    @nickjonas certainly isn’t taking too long to get the hang of cricket.

    A post shared by Filmfare (@filmfare) on

  • پریانکا چوپڑا امریکی گلوکار کی اہلیہ بن گئیں

    پریانکا چوپڑا امریکی گلوکار کی اہلیہ بن گئیں

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس ازدواجی بندھن میں بندھ گئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا کی شادی کی تقریب بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے جودھ پور میں واقع عمید بھون پیلس میں منعقد کی گئی، تقریب کی میزبانی امریکی گلوکار اور اُن کے اہل خانہ نے کی۔

    رپورٹ کے مطابق عمید بھون میں ہونے والی تقریب عیسائی مذہبی رسومات کے تحت ادا کی گئی جس میں پریانکا نے سفید رنگ کا روایتی جوڑا زیب تن کیا تھا۔

    اس موقع پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا، تقریب میں امریکی گلوکار اور اداکارہ کے اہل خانہ اور قریبی رشتے داروں نے شرکت کی۔

    چونکہ دلہن اور دلہا علیحدہ علیحدہ مذاہب سے تعلق رکھتے ہیں اس لیے شادی کی تقاریب بھی اسی طرح‌ منعقد کی جائیں گی۔

    نک جونس کا تعلق عیسائی اور پریانکا ہندو مذہب سے تعلق رکھتی ہیں، اب کل یعنی دو دسمبر کو ہندو رسم و رواج کے تحت شادی کی رسومات عمید بھون پیلس میں ہی ادا کی جائیں گی۔

    گزشتہ روز مہندی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں معروف بھارتی تاجر مکیش انبانی اور اُن کی اہلیہ سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگائے۔

    شادی کی مرکزی تقریب نئی دہلی کے بارا دری لان میں منعقد کی جائے گی، جہاں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سمیت 750  مہمانوں کی آمد متوقع ہے۔

    مزید پڑھیں: پریانکا کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تاریخ اور مقام کا اعلان

    میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں اداکار ازدواجی بندھن میں بندھنے کے بعد بھارت کے شہر گوا چلے جائیں گے۔

    شادی کی تصاویر قبل از وقت لیک نہ ہونے کے خدشے کے پیش نظر پریانکا اور نک جونس نے بھی دپیکا اور رنویر کی طرح تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں کے موبائل استعمال پر پابندی لگا دی۔

    ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق دونوں اسٹارز نے اپنی شادی کی تصاویر کے حقوق بین الاقوامی میگزین کو 33 کروڑ روپے میں فروخت کیے اسی باعث مہمانوں کے موبائل کیمروں کو پنڈال میں داخل ہونے سے قبل ناکارہ بنا دیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ نک جونس اور پریانکا کے درمیان رواں برس جولائی میں منگنی ہوئی، امریکی گلوکار کے اہل خانہ ممبئی پہنچے تھے اور تقریب میں صرف مخصوص لوگوں کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: گوری خان نے شاہ رخ اور پریانکا کی قربتوں کو کیسے ختم کیا؟

    واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ نے ممکنہ منگنی کے پیش نظر اپنی نئی آنے والی فلم ’بھارت‘ سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی جس کے بعد کترینہ کیف کو اُن کی جگہ مرکزی کردار دیا گیا۔

    ’بھارت‘ کے ہدایت کار علی عباس ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تصدیق کی کہ اب پریانکا فلم کی کاسٹ کا حصہ نہیں ہیں ساتھ ہی انہوں نے منگنی کی طرف اشارہ بھی دیا تھا۔

    قبل ازیں بھارتی میڈیا کے ذرائع نے جون کی 27 تاریخ کو دعویٰ کیا تھا کہ پریانکا چوپڑا جولائی یا اگست میں امریکی گلوکار نک جانس کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

    اداکارہ اور امریکی گلوکار کی پہلی ملاقات گزشتہ برس میٹ گالا پر ہوئی جس کے بعد دونوں کے درمیان قربتیں بڑھیں اور پھر یہ لوگ ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوگئے۔

    اسے بھی پڑھیں: سلمان خان کا پریانکا پر الزام

    نک جانس نے امریکی ڈرامے کوانٹیکو کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ سے محبت اور شادی کی خواہش کا اظہار کی جسے پریانکا نے قبول کرلیا تھا۔

    امریکی گلوکار رواں سال جون کے آخری ایام میں امریکا سے پریانکا کے ساتھ بھارت پہنچے تھے، اُن کے دورے کا مقصد اداکارہ کی والدہ کو راضی کرنا اور منگنی کی تاریخ کے ساتھ دن بھی طے کرنا تھا جس میں وہ کامیاب ہوگئے۔

    شادی کے حوالے سے دونوں شخصیات نے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی تھی تاہم قریبی ذرائع نے اس بات کا دعویٰ ہے کیا تھا کہ جولائی کے آخری یا اگست کے اوائل میں دونوں منگنی کرلیں گے۔

  • پریانکا کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تاریخ اور مقام کا اعلان

    پریانکا کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تاریخ اور مقام کا اعلان

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے رواں برس دسمبر میں اپنے منگیتر اور امریکی گلوکار نک جونس کے ساتھ ازدواجی بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کرلیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا اور نک جونس نے یکم دسمبر کو ازدواجی بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کیا ہے وہ اپنی شادی کی تقریب بیرون ملک نہیں بلکہ بھارت میں ہی رکھیں گی۔

    رپورٹ کے مطابق جودھ پور میں واقع ’عمید بھون‘ میں شادی کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جو مسلسل ایک ہفتے تک جاری رہیں گی، مہمانِ خصوصی کے علاوہ عام مداحوں کو بھی شرکت کی اجازت ہوگی۔

    بالی ووڈ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دونوں کی شادی ہندو مذہبی طریقے سے ہوگی جبکہ ڈھولکی کی تقریب کا بھی خصوصی اہتمام کیا جائے گا، پریانکا اپنی شادی پر مسیح دلہنوں والا لباس زیب تن کریں گی۔

    مزید پڑھیں: گوری خان نے شاہ رخ اور پریانکا کی قربتوں کو کیسے ختم کیا؟

    یاد رہے کہ نک جونس اور پریانکا کے درمیان رواں برس جولائی میں منگنی ہوئی، امریکی گلوکار کے اہل خانہ ممبئی پہنچے تھے اور تقریب میں صرف مخصوص لوگوں کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ نے ممکنہ منگنی کے پیش نظر اپنی نئی آنے والی فلم ’بھارت‘ سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی جس کے بعد کترینہ کیف کو اُن کی جگہ مرکزی کردار دیا گیا۔

    ’بھارت‘ کے ہدایت کار علی عباس ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تصدیق کی کہ اب پریانکا فلم کی کاسٹ کا حصہ نہیں ہیں ساتھ ہی انہوں نے منگنی کی طرف اشارہ بھی دیا تھا۔

    قبل ازیں بھارتی میڈیا کے ذرائع نے جون کی 27 تاریخ کو دعویٰ کیا تھا کہ پریانکا چوپڑا جولائی یا اگست میں امریکی گلوکار نک جانس کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا کی امریکی گلوکار سے منگنی

     اداکارہ اور امریکی گلوکار کی پہلی ملاقات گزشتہ برس میٹ گالا پر ہوئی جس کے بعد دونوں کے درمیان قربتیں بڑھیں اور پھر یہ لوگ ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوگئے۔

    نک جانس نے امریکی ڈرامے کوانٹیکو کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ سے محبت اور شادی کی خواہش کا اظہار کی جسے پریانکا نے قبول کرلیا تھا۔

    امریکی گلوکار  رواں سال جون کے آخری ایام میں امریکا سے پریانکا کے ساتھ بھارت پہنچے تھے، اُن کے دورے کا مقصد اداکارہ کی والدہ کو راضی کرنا اور منگنی کی تاریخ کے ساتھ دن بھی طے کرنا تھا جس میں وہ کامیاب ہوگئے۔

    شادی کے حوالے سے دونوں شخصیات نے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی تھی تاہم قریبی ذرائع نے اس بات کا دعویٰ ہے کیا تھا کہ جولائی کے آخری یا اگست کے اوائل میں دونوں منگنی کرلیں گے۔

    اسے بھی پڑھیں: سلمان خان کا پریانکا پر الزام

    یاد رہے کہ رواں سال مئی میں بالی ووڈ میں اچانک شادیوں کا سیزن شروع ہوا تھا، سب سے پہلے سونم کپور پھر اداکارہ نیہا دھوپیا اور پھر میوزک کمپوزر ہمیش ریشمیا نے ایک ہی ہفتے میں شادی کی تھی جبکہ گزشتہ روز دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ ازواجی بندھن میں بندھے۔