Tag: پریانکا چوپڑا

  • دیپیکا نہ عالیہ۔۔۔بالی ووڈ کی سب سے مہنگی اداکارہ کون؟

    دیپیکا نہ عالیہ۔۔۔بالی ووڈ کی سب سے مہنگی اداکارہ کون؟

    بالی ووڈ میں معاوضوں کی برابری کا مسئلہ کئی برسوں سے زیرِ بحث رہا ہے بہت سے اداکار اور فلم ساز اس بات پر تنقید کرتے آئے ہیں کہ مرد اداکار خواتین ساتھیوں کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ معاوضہ لیتے ہیں حالانکہ دونوں کئی مواقع پر مرکزی کردار ادا کرتے ہیں۔

    تاہم اب بالی ووڈ کی ایک اداکارہ نے اس روایت کو توڑتے ہوئے اپنے مرد ساتھی اداکار کے مقابلے زیادہ کمائی کی، تاہم وہ بالی ووڈ کی اداکارہ عالیہ بھٹ یا دیپیکا نہیں بلکہ ایس ایس راجا مولی کی ایک فلم میں کام کرنے والی پریانکا چوپڑا ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے معروف فلم ساز ایس ایس راجا مولی کی ایک فلم میں مہیش بابو کے مدمقابل کام کرنے کے 30 کروڑ روپے معاوضہ لیا ہے۔

    پریانکا چوپڑا ساؤتھ انڈین فلموں کے کامیاب ترین ہدایت کار اور فلم ساز راجا مولی کی سب سے مہنگی فلم  SSMB29 میں کام کر رہی ہیں، اس فلم میں پریانکاچوپڑا کے مدمقابل ساؤتھ انڈین سپر اسٹار مہیش بابو ہیں۔

    واضح رہے جہ پریانکا چوپڑا اپنے شوہر کے ساتھ لاس اینجلس میں رہائش پذیر ہیں اور انھوں نے ایمیزون پرائم ویڈیو کی سیریز ’سیٹاڈل‘ کےلیے 41 کروڑ روپے کا معاوضہ لیا تھا۔

  • پریانکا چوپڑا امرود بیچنے والی خاتون سے کیوں متاثر؟

    پریانکا چوپڑا امرود بیچنے والی خاتون سے کیوں متاثر؟

    بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینکا چوپڑا نے ایک عام مگر دل کو چھو لینے والا واقعہ اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پرینکا چوپڑا ہدایت کار ایس ایس راجامولی کے ساتھ اپنی اگلی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، بدھ کے روز اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سیٹ کی چند تصاویر شیئر کی اور بتایا کہ وہ پچھلے کچھ دن سے بھارت کے شہر اڈیشہ میں رہ رہی ہیں، تاہم ان کے ساتھ وشاکھاپٹنم ہوائی اڈے کے راستے میں یہ ایک چھوٹا سا واقعہ پیش آیا جس نے انہیں ‘بہت متاثر’ کر دیا، اور اب اداکارہ نے اس کہانی کو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

    انسٹاگرام اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں پریانکا چوپڑا نے اس واقعہ کا ذکر کیا جو ان کے دل کو چھو گیا، میں اس طرح کبھی ویڈیو بنا کر شیئر نہیں کرتی لیکن آج میں ایک خاتون سے بہت متاثر ہوئی۔

    اداکارہ کے مطابق”میں ممبئی سے وشاکاپٹنم جاتے ہوئے گاڑی چلا رہی تھی، راستے میں ایک عورت کو میں نے امرود بیچتے دیکھا، مجھے کچے امرود بے حد پسند ہیں اس لیے میں نے گاڑی روکی اور اس عورت سے پوچھا کہ ان امرودوں کی قیمت کیا ہے؟ اس نے کہا 150 روپے، میں نے اسے 200 کا نوٹ دیا اور باقی پیسے رکھنے کو کہا کیونکہ میں سمجھ سکتی تھی کہ وہ اپنی روزی روٹی کے لیے محنت کر رہی ہے۔”

    پرینکا نے‌حیرت‌کا اظہار کرتے ہوئے کہا لیکن اس عورت نے وہ پیسے اپنے پاس رکھنے کے بجائے تھوڑی دور جا کر دو مزید امرود توڑ کر مجھے دے دیے،  یہ اس بات کی علامت تھی کہ وہ امداد لینے کے بجائے اپنی محنت کا صلہ چاہتی تھی۔

    اداکارہ نے‌ لکھا ”یہ لمحہ میرے لیے بہت خاص تھا, میں نے اس عورت کی خودداری دیکھی اور بے حد متاثر ہوئی۔ میں چاہتی ہوں کہ میرے فالوورز اور پرستار بھی اس کہانی سے کچھ سیکھیں۔

  • پاکستان کی پریانکا چوپڑا جو 5 منٹ میں ایک لاکھ روپے کماتی ہیں، ان کا نام ہے۔۔۔۔۔

    پاکستان کی پریانکا چوپڑا جو 5 منٹ میں ایک لاکھ روپے کماتی ہیں، ان کا نام ہے۔۔۔۔۔

    بھارت میں پاکستانی ڈراموں کی مقبولیت کے ساتھ ساتھ اداکاروں کے مداحوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، پاکستانی اداکاراؤں کی خوبصورت نے شائقین کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے اور ان کی خوب تعریف کی جاتی ہے۔

    پاکستانی اداکاراؤں کا اکثر بالی ووڈ ستاروں سے موازنہ کیا جاتا ہے مثال کے طور پر ہانیہ عامر کو پاکستان کی عالیہ بھٹ کا خطاب ملا ہے جب کہ سونیا حسین کا موازنہ پریانکا چوپڑاسے کیا جاتا ہے۔

    سونیا حسین ان دنوں پریانکا چوپڑا کی ہم شکل ہونے کی وجہ سے ٹرینڈ کررہی ہیں۔

    چند روز قبل سونیا حسین نے چند تصاویر شیئر کیں جس کی وجہ سے بہت سے لوگوں نے انہیں پریانکا چوپڑا کا ہمشکل قرار دیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سونیا حسین نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک اشتہار سے کیا یعنی 5 منٹ کے لیے ایک لاکھ روپے کمائے اور ان کے اثاثوں کی مالیت تقریباً 57 کروڑ روپے ہے جو کہ مقبول اداکارہ ہانیہ عامر (48 کروڑ روپے) سے بھی زیادہ ہے۔

    سونیا حسین کے انسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد 3.1 ملین سے زائد ہے اور وہ اپنی تصاویر اکثر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں جسے خوب سراہا جاتا ہے۔

    اداکارہ متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جبکہ انہوں نے کامیڈی فلم ٹچ پٹن میں بھی مرکزی کردار نبھایا تھا۔

  • پریانکا چوپڑا کی عالمی سطح پر ایک اور بڑی کامیابی

    پریانکا چوپڑا کی عالمی سطح پر ایک اور بڑی کامیابی

    عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی بطور ایگزیکٹو پروڈیوسر بنائی گئی مختصر فلم ’انوجا‘ کو آسکر کی نامزدگیوں میں شامل کر لیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پریانکا چوپڑا کی مختصر فلم ’انوجا‘ کو مارچ میں ہونے والے آسکر کی نامزدگیوں میں شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے، اس فلم کی شوٹنگ دہلی میں کی گئی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ANUJA (the film) (@anujathefilm)

    فلم کی کہانی ایک چھوٹی لڑکی انوجا کے گرد گھومتی ہے جو اپنی بڑی بہن پلک کے ساتھ پچھلی گلی میں کپڑے کی فیکٹری میں کام کرتی ہے اس فلم میں چائلڈ لیبر اور تعلیم سے جڑے مسائل پر بات کی گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایڈم جے گریو کی ہدایتکاری اور ساچیترا مٹائی کی پروڈیوس کردہ یہ فلم، فلم فیسٹیول میں لائیو ایکشن شارٹ ایوارڈ حاصل کر چکی ہے۔

    اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ایک انٹرویو میں انوجا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس فلم کے ساتھ جڑنا میرے لیے فخر کی بات ہے۔

    ایک انٹرویو میں پریانکا چوپڑا نے انوجا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فلم کے ساتھ جڑنا میرے لیے فخر کی بات ہے، یہ فلم ایک نازک مسئلے پر روشنی ڈالتی ہے جس سے لاکھوں بچے متاثر ہوتے ہیں۔

    شاٹ فلم انوجا

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Krushan Naik (@krushanaik)

    فلم انوجا ایک 9 سالہ لڑکی کی کہانی ہے جسے 9 سال کی عمر میں زندگی کے حوالے سے بڑا فیصلہ لینا پڑتا ہے کہ وہ اپنی بہن کے ساتھ ایک گارمنٹ فیکٹری میں کام کرے، اپنی فیملی کو سپورٹ کرنے کے ساتھ ساتھ انوجا کو یہ بھی فیصلہ کرنا پڑتا ہے کہ کس طرح تعلیم جاری رکھے۔

  • شردھا کپور نے پریانکا چوپڑا کو بھی مقبولیت میں پیچھے چھوڑ دیا

    شردھا کپور نے پریانکا چوپڑا کو بھی مقبولیت میں پیچھے چھوڑ دیا

    بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے وزیراعظم نریندر مودی کے بعد پریانکا چوپڑا کو بھی مقبولیت میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق شردھا کپور فلم ’استری 2‘ کی کامیابی کا جشن منا رہی ہیں۔ امر کوشک کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 15 اگست کو سینما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کی گئی۔

    شردھا کپور نے فلم ’استری 2‘ کی کامیاب کے بعد ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا، شردھا کپور کا نام بھارت میں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق شردھا کپور کے فالوورز کی تعداد 92.1 ملین ہوگئی ہے جبکہ پریانکا چوپڑا کے فالوورز 91.8 ملین ہیں، انسٹاگرام پر پریانکا چوپڑا پہلے بھارت کی دوسری مقبول ترین بھارتی شخصیت تھیں، لیکن شردھا کپور نے فالوورز کے لحاظ سے اُن پر برتری حاصل کرلی ہے۔

    تاہم بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے انسٹاگرام پر 270 ملین یعنی 27 کروڑ فالوورز ہیں، اس طرح وہ مقبولیت میں پہلے نمبر پر ہیں۔

    دوسری جانب اداکارہ شردھا کپور کی فلم استری کو بھارتی باکس آفس پر شاندار کامیابی ملی ہے، جسے بلاک بسٹر قرار دیا جارہا ہے۔

  • معمر رانا نے پریانکا چوپڑا سے متعلق ماضی کے بیان کی وضاحت کر دی

    معمر رانا نے پریانکا چوپڑا سے متعلق ماضی کے بیان کی وضاحت کر دی

    پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکارہ معمر رانا نے بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت دیدی۔

    اداکار معمر رانا نے حال ہی میں ایک یوٹیوبر کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے بالی ووڈ کی اداکار پریانکا چوپڑا سے متعلق دیے گئے بیان پر کھل کر بات کی۔

    معمر رانا نے دعویٰ کیا اور کہا کہ گزشتہ سال بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا سے متعلق میرے  بیان کو غلط پیش کیا گیا، میں نے ایسا نہیں کہا تھا جو دکھایا گیا ہے۔

    اداکار نے کہا کہ ’ میں نے پریانکا کو دیکھنے کے بعد جیسا محسوس کیا اور دیکھا تھا ایسا ہی کہا لیکن میرے بیاننے کو غلط پیش کیا گیا ہے، ویڈیو ایڈیٹنگ میں سب کچھ ممکن ہے ‘۔

    کس بالی وڈ اداکارہ کو بنا میک اپ دیکھ کر معمر رانا پہچان نہیں پائے؟

    انہوں نے کہا کہ شو میں آپ کو بٹھا کر بہت ساری باتیں کی جاتی ہیں لیکن اس میں ایڈٹ کرکے آپ کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا جاتا ہے، میرا مقصد پریانکا چوپڑا یا کسی اور کی توہین اور تضحیک کرنا نہیں تھا۔

    معمر رانا نے یہ بھی کہا کہ میں اس بات پر بضد ہوں پاکستان میں بہت خوبصورتی ہے، پاکستانی ہیروئنز بھارتی اداکاراؤں سے زیادہ خوبصورت اور پرکشش ہیں، اس میں کوئی شک نہیں لیکن کسی کا کسی دوسرے سے موازنہ بھی نہیں کیا جانا چاہیے۔

    خیال رہے کہ معمر رانا نے اگست 2023 میں نادر علی کے پوڈکاسٹ میں کہا تھا کہ جب میں نے بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو میک کے بغیر دیکھا تو وہ حیران رہ گئے تھے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ پریانکا کو بغیر میک اپ کے دیکھا تو میں ڈر گیا تھا، انہیں میک اپ کے بغیر دیکھ کر میرا ان پر کرش ختم ہوگیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

  • پریانکا چوپڑا کی بیٹی مالتی بھی والد کی طرح سُریلی نکلیں، ویڈیو وائرل

    پریانکا چوپڑا کی بیٹی مالتی بھی والد کی طرح سُریلی نکلیں، ویڈیو وائرل

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا کی بیٹی مالتی کی گنگناتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بالی وڈ و ہالی وڈ اداکارہ و گلوکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی بیٹی مالتی میری کے والد نک جونس کی طرح سُریلے ہونے کا ثبوت ایک ویڈیو کے ذریعے دے دیا۔

    پریانکا چوپڑا کی جانب سے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں مالتی والدہ کے ساتھ میک روم میں ایک کرسی پر بیٹھی ہوئی ہیں اور ہاتھ میں مارکر تھام کر اس سے ایک کارٹون بنی شیٹ پر لکیرے بنارہی ہیں اس دوران کچھ گنگنا بھی رہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Priyanka (@priyankachopra)

    مداحوں کی جانب سے مالتی کی آواز کو خوب پسند کیا جا رہا ہے، پیاری سی آواز سن کر مداحوں نے محبت کی برسات کردی، ایک صارف نے لکھا کہ ’جب دونوں ہی والدین گلوکار ہوں تو آواز تو پیاری ہوگی ہی‘۔

    واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا نے 2018 میں امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کی تھی جس کے 4 سال بعد 2022 میں ان کے ہاں سروگیسی کے ذریعے بیٹی کی پیدائش ہوئی۔

  • پریانکا چوپڑا کی خوفناک ویڈیو وائرل

    پریانکا چوپڑا کی خوفناک ویڈیو وائرل

    بھارتی اور انگریزی فلموں کی نامور اداکارہ پریانکا چوپڑا کی خوفناک ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کو گہری تشویش میں مبتلا کردیا۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی خون آلود ویڈیو اور تصاویر دیکھ کر مداح پریشانی کا شکار ہوگئے۔

    chopra

    اداکارہ پریانکا چوپڑا جو ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’دی بلف‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ فرینک ای فلاورز کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’دی بلف‘ 19ویں صدی کی کہانی ہے جس میں پریانکا ایک ڈاکو کے کردار میں نظر آئیں گی۔

    ایکشن سے بھرپور فلم کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ پریانکا چوپڑا خود کو متعدد بار زخمی بھی کرچکی ہیں جس کا اعتراف خود انہوں نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر کیا۔

    سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے ناک اور گلے پر خون لگا ہوا ہے جس کے بارے میں اُن کا کہنا ہے کہ ہمیں ایکشن فلموں کی ضرورت ہے۔

    اس کے علاوہ پرینکا چوپڑا نے اس پوسٹ میں چند تصاویر بھی شیئر کی ہیں جن میں اُنہیں اپنی دوستوں اور فیملی کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ اس پوسٹ کی آخری دو تصویروں میں پریانکا چوپڑا نے اپنی کلائی پر خراش اور کندھے پر آنے والے نیل کو بھی دکھایا ہے۔

  • پریانکا چوپڑاکی واپسی : کس فلم میں جلوہ گر ہوں گی؟

    پریانکا چوپڑاکی واپسی : کس فلم میں جلوہ گر ہوں گی؟

    ممبئی : بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ پریانکا چوپڑا طویل عرصے بعد پردہ اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی، وہ ایک نہیں بلکہ دو ہالی ووڈ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

    بھارتی فملوں میں اپنی خوبصورت مسکراہٹ اور جاندار اداکاری سے مداحوں کے دلوں کو جیتنے والی پریانکا چوپڑا اپنی نئی آنے والی فلم کے ساتھ ایک مرتبہ پھر سینما گھروں کی زینت بننے والی ہیں۔

    وہ گزشتہ طویل عرصے سے مداحوں کو سلور اسکرین پر نظر نہیں آئیں لیکن اب انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو واپسی کی خوشخبری سنادی تاہم اس مرتبہ وہ بالی وڈ نہیں بلکہ ہالی ووڈ کی فلموں کے ساتھ سینما اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی۔

    پریانکا چوپڑا

    اداکارہ پریانکا چوپڑہ اس وقت آسٹریلیا میں ہیں اور اپنی نئی آنے والی ہالی ووڈ فلم ’دی بلف‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، فرینک ای فلاورز کی فلم ‘دی بلف’ میں وہ ایک انوکھا کردار ادا کریں گی۔

    اداکار نے سوشل میڈیا پر فلم کے اسکرپٹ کی ایک تصویر کے ساتھ مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی۔ ان کے مداح اس اعلان پر بے حد خوش نظر آرہے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا کی نئی فلم سے متعلق باتوں کو ظاہر نہیں کیا جارہا ہے، مزید یہ کہ اس فلم کی ریلیز کی تاریخ اور دیگر تفصیلات ابھی تک خفیہ رکھی گئی ہیں۔

  • پریانکا چوپڑا فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئیں

    پریانکا چوپڑا فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئیں

    بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئیں۔

    اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں ان کے ماتھے کے دائیں جانب ایک چوٹ دکھائی دے رہی ہے، جبکہ خون کے نشان بھی نظر آرہے۔

    تاہم اداکارہ نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئی ہیں، لیکن بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اُن کی آنے والی نئی فلموں کی شوٹنگ کے دوران وہ زخمی ہوئیں ہے۔

    پریانکا نے زخمی حالت میں اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’میں حیران ہوں کہ کام سے کتنی خون آلود تصویریں میں نے گزشتہ برسوں کے دوران پوسٹ کی ہیں۔‘

    واضح رہے کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا آج کل اپنے آنے والے دو نئے پروجیکٹس کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جن میں ’دی بلف‘ اور ’ہیڈذ آف اسٹیٹ‘ شامل ہے۔