Tag: پریانکا چوپڑا

  • ”بچوں پر رحم کریں“ پریانکا چوپڑا کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

    ”بچوں پر رحم کریں“ پریانکا چوپڑا کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

    پریانکاچوپڑا نے فلسطین میں بچوں کی خاطر ”دیرپا جنگ بندی“ کا مطالبہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی پوسٹ کو دوبارہ شیئر کیا۔

    بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ پریانکاچوپڑا نے انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک پوسٹ کو دوبارہ شیئر کرتے ہوئے فلسطین میں جنگ بندی پر زور دیا۔ کیونکہ ہزاروں بچے اور نابالغ اسرائیلی بمباری کے دوران ملبے تلے دب کر اپنی جانیں گنوا چکے ہیں اور ہزاروں لاپتہ ہیں۔

    اصل پوسٹ اقوام متحدہ کی ایک ایجنسی یونیسیف جو دنیا بھر میں بچوں کو انسانی اور ترقیاتی امداد فراہم کرنے کی ذمہ دار ہے نے شیئر کی تھی۔

    پریانکا چوپڑا کی پوسٹ کے متن میں یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل سے منسوب ایک اقتباس تحریر تھا، جس کا عنوان تھا کہ ”بچوں کو دیرپا انسانی جنگ بندی کی ضرورت ہے“۔

    پوسٹ کے ساتھ کیپشن کا ایک حصہ جو اصل میں یونیسیف کی جانب سے 2 دسمبر کو انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا تھا، اس میں لکھا تھا ”آج، غزہ کی پٹی ایک بار پھر بچوں کے لیے دنیا کی سب سے خطرناک جگہ بن چکی ہے۔ سات دن کی مہلت کے بعد۔ خوفناک تشدد، لڑائی دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔ اس کے نتیجے میں مزید بچے یقینی طور لقمہ اجل بن جائیں گے، 48 دنوں کی مسلسل بمباری میں مبینہ طور پر 5,300 سے زیادہ فلسطینی بچے مارے گئے تھے“۔

    کیپشن میں یہ بھی کہا گیا کہ ”ہم دونوں فریقین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت ان کی ذمہ داریوں کے مطابق بچوں کی حفاظت اور مدد کی جائے، فلسطین اور اسرائیل کی ریاست میں تمام بچے امن کے مستحق ہیں اور ایک بہتر مستقبل کی امید رکھتے ہیں“۔

    پریانکا کی بیٹی کے ہمراہ آؤٹنگ کی خوبصورت تصاویر وائرل

    نومبر میں، کئی مشہور شخصیات نے جنگ بندی کی وکالت کرتے ہوئے ایک کھلے خط میں اپنے دستخط شامل کیے تھے، جس میں امریکی کانگریس اور امریکی صدر جو بائیڈن کو مخاطب کیا گیا تھا کہ وہ فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کے درمیان غزہ میں کشیدگی میں کمی اور جنگ بندی کے لیے فوری اقدامات اُٹھائیں۔

  • پریانکا چوپڑا کی ڈیپ فیک ویڈیو منظر عام پر آگئی

    پریانکا چوپڑا کی ڈیپ فیک ویڈیو منظر عام پر آگئی

    بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی ڈیپ فیک ویڈیو کی زد میں آگئی ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے بھارتی اداکاراؤں کو نامناسب جعلی ویڈیوز کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ جعلی ویڈیو کا نشانہ بننے والی اداکاراؤں میں رشمیکا منڈانا، کترینہ کیف، کاجول اور عالیہ بھٹ شامل ہیں، تاہم اب پریانکا چوپڑا بھی اس کا نشانہ بن گئی ہیں۔

    پریانکا چوپڑا کی ویڈیو بھی دیگر بھارتی اداکاراوْں کی طرح مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔ تاہم اس بار سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی جعلی ویڈیو میں ان کے چہرے کی بجائے آواز کو بدل دیا گیا ہے اور کسی جعلی برانڈ کی مارکیٹنگ کی جارہی ہے۔

    پریانکا کی بیٹی کے ہمراہ آؤٹنگ کی خوبصورت تصاویر وائرل

    صرف یہی نہیں بلکہ مذکورہ جعلی ویڈیو میں اداکارہ کو اپنی سالانہ کمائی ظاہر کرتے ہوئے بھی دیکھا اور سُنا جا سکتا ہے۔

  • پریانکا کی بیٹی کے ہمراہ آؤٹنگ کی خوبصورت تصاویر وائرل

    پریانکا کی بیٹی کے ہمراہ آؤٹنگ کی خوبصورت تصاویر وائرل

    بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا کی اپنی بیٹی ”مالتی میری“ کے ہمراہ لاس اینجلس میں چہل قدمی کرتے ہوئے خوبصورت تصاویر وائرل ہوگئیں۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پریانکا چوپڑا اپنی بیٹی ”مالتی میری“ کو گود میں اُٹھائے خوشگوار موڈ میں چہل قدمی کررہی ہیں۔

    بھارتی اداکارہ کے مداحوں نے ان کی خوبصورت تصاویر سامنے آنے کے بعد اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے، تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پریانکا کے ایک ہاتھ میں پانی کا گلاس ہے، جبکہ دوسری ہاتھ میں انہوں نے اپنی بیٹی کو اُٹھایا ہوا ہے۔

    اس موقع پر ان کے شوہر نک جونس پریانکا کے ہمراہ موجود نہیں تھے، تاہم بیٹی کے ہمراہ تصاویر سامنے آنے پر مداحوں کی جانب سے کمنٹس سیکشن میں ان کی خوب تعریفیں کی گئیں۔

    ایک مداح نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ (مالتی میری) اپنے ڈیڈی (نِک جونس) جیسی لگتی ہے؛ یہ بہت خوبصورت ہے۔ ایک اور مداح کا کہنا تھا کہ اتنی پیاری! OMGوہ سب سے پیاری ہے!۔

    واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے 2018 میں امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کی تھی جس کے 4 سال بعد گزشتہ برس ان کے ہاں سروگیسی کے ذریعے بیٹی کی پیدائش ہوئی۔

  • نک جونس کو ’نکوا‘ بلایا جانا کیسا لگا؟

    نک جونس کو ’نکوا‘ بلایا جانا کیسا لگا؟

    امریکی گلوکار نک جونس کا کہنا ہے کہ بھارت میں انہیں ’جیجو‘ اور ’نکوا‘ بلایا جانا بہت اچھا لگا، انہیں بھارت آ کر ہمیشہ بہت اچھا لگتا ہے۔

    معروف بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ان کے شوہر امریکی گلوکار نک جونس چند روز قبل بھارت آئے تھے۔

    دونوں نے نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی تھی جہاں ان سمیت ڈھیروں مشہور شخصیات شریک ہوئی تھیں۔

    اس موقع پر فوٹو سیشن کی ویڈیوز بہت وائرل ہوئی تھیں جن میں بھارتی پاپا رازی غیر ملکی فنکاروں کو غلط سلط ناموں سے بلا رہے تھے۔

    فوٹو گرافرز نک جونس کو جیجو کہہ کر مخاطب کر رہے تھے جو بہنوئی کے لیے ایک زبان زد عام لفظ ہے، ایک فوٹوگرافر نے انہیں نکوا بھی پکارا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    یہ ویڈیوز دنیا بھر میں وائرل ہوئی تھیں اور لوگوں کے ہنسنے کا سبب بنی تھیں۔

    اب نک جونس نے ان نیک نیمز پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے، بی بی سی ایشین نیٹ ورک کے ساتھ اپنے انٹرویو میں نک کا کہنا تھا کہ وہ بہت عرصے بعد بھارت آئے تھے اور ہمیشہ کی طرح انہیں بہت مزہ آیا۔

    گلوکار کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے نک نیمز سن کر بہت خوشی ہوئی اور وہ ان سے بہت لطف اندوز ہوئے۔

    یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا دسمبر 2018 میں نک جونس سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں اور اس کے بعد امریکا منتقل ہوگئی تھیں، دونوں کی ایک بیٹی مالتی بھی ہے۔

  • 22 سال میں پہلی بار پریانکا چوپڑا کا معاوضہ مرد اداکاروں کے برابر

    22 سال میں پہلی بار پریانکا چوپڑا کا معاوضہ مرد اداکاروں کے برابر

    معروف بالی ووڈ ادکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ میں 22 سال سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں کام کر رہی ہوں اور میں نے تقریباً 70 سے زیادہ فلمیں اور 2 ٹی وی شوز کیے ہیں لیکن پہلی بار مرد اداکاروں کے برابر معاوضہ ملا ہے۔

    بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ 22 سال میں انہیں پہلی مرتبہ مرد اداکاروں کے برابر معاوضہ ملا ہے۔

    ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے پریانکا چوپڑا نے کہا کہ نئی ویب سیریز ’سیٹاڈل‘ میں ساتھی مرد اداکار رچرڈ میڈن کے برابر معاوضہ ملا۔

    پریانکا چوپڑا نے کہا کہ یہ کہنے سے میں مصیبت میں پڑ سکتی ہوں، میں 22 سال سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں کام کر رہی ہوں اور میں نے تقریباً 70 سے زیادہ فلمیں اور 2 ٹی وی شوز کیے ہیں۔

    انہوں نے کہا لیکن جب میں نے ویب سیریز ’سیٹاڈل‘میں کام کیا تو یہ میرے کیریئر میں پہلی بار تھا کہ مجھے مرد اداکاروں کے برابر کا معاوضہ ادا کیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ’سیٹاڈل‘ کا ٹریلر یکم مارچ کو ریلیز کیا گیا تھا جبکہ اس کی ابتدائی دو قسطیں 28 اپریل کو نشر ہوں گی۔

    ایکشن سے بھرپور سنسنی خیز ویب سیریز میں رچرڈ میڈن بھی شامل ہیں۔

  • پریانکا چوپڑا کی زندگی کا وہ وقت جب انہوں نے خودکشی کی کوشش کی

    پریانکا چوپڑا کی زندگی کا وہ وقت جب انہوں نے خودکشی کی کوشش کی

    معروف بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا بین الاقوامی شہرت کی حامل ہیں اور کامیابی کا دوسرا نام ہیں، تاہم پریانکا پر ایک وقت ایسا بھی گزرا ہے جب انہوں نے کئی بار خودکشی کی کوشش کی۔

    پریانکا چوپڑا کے سابق مینیجر پرکاش جاجو نے انکشاف کیا ہے کہ پریانکا پر ایک وقت ایسا بھی گزرا کہ وہ اپنی زندگی سے اتنی مایوس تھیں کہ انہوں نے خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی۔

    کافی عرصہ پہلے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹس میں پرکاش نے بتایا تھا کہ آج نہایت مطمئن اور مضبوط نظر آنے والی پریانکا چوپڑا 2 سے 3 دفعہ خودکشی کی کوشش کر چکی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by UNICEF (@unicef)

    پرکاش کے مطابق انہوں نے جیسے تیسے اداکارہ کو روکا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ پریانکا اور ان کے پرانے بوائے فرینڈ اسیم مرچنٹ کی آپس میں بہت لڑائیاں ہوا کرتی تھیں، اس دوران پریانکا کئی مرتبہ رات دیر کو پریشان ہو کر مجھے فون کیا کرتی تھیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Priyanka (@priyankachopra)

    پرکاش کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ اسیم سے لڑائی کے بعد پریانکا ممبئی کے وسئی علاقے میں ڈرائیو کر کے آئیں اور وہاں خودکشی کی کوشش کی۔

    2002 میں بھی اسیم کی ماں کی موت کے بعد پریانکا نے ایک بلڈنگ سے کود کر اپنی جان دینی چاہی تھی، اس واقعہ کے بعد جب تک اس فلیٹ کی کھڑکیوں پر لوہے کے گرل نہیں لگائے گئے، تب تک پریانکا کو ایک کرسی سے باندھ کر رکھا گیا تھا۔

  • پریانکا کو سانولی رنگت کی وجہ سے انڈسٹری میں کس نام سے پکارا جاتا تھا؟

    پریانکا کو سانولی رنگت کی وجہ سے انڈسٹری میں کس نام سے پکارا جاتا تھا؟

    بھارت کی ہالی و بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مقبول اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی سانولی رنگت کے حوالے سے تعصب کا نشانہ ببائے جانے پر بات کی ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹر ویو میں پریانکا چوپرا نے اپنی کیرئیر کے آغاز میں آنے والی مشکلات اور سانولی رنگت پر بات کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مس انڈیا بننے کے بعد جب شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تو سانولی رنگت کی وجہ سے میری بے عزتی کی جاتے تھی اور مجھے ’کالی بلی‘ کے نام سے پکارا جاتا تھا۔

    پریانکا نے کہا کہ مجھے اپنے کیریئر جے آغاز سے ہی خود پر یقین تھا کہ میں ایک باصلاحیت لڑکی ہوں اور اچھا کام کرسکتی ہوں مگر سانولی رنگت کی وجہ سے مجھے دگنی محنت کرنی پڑی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ بھارت سے کالی اور گوری رنگ سے متعلق تعصب پر مبنی یہ سوچ اب ختم ہو جائے۔

    پریانکا چوپڑا نے مزید کہا کہ بھارتی انڈسٹری کے لوگوں کے سروں پر گوری رنگت کا خبط سوار ہے کیوں کہ بھارت میں برطانوی راج کو ختم ہوئے 100 سال نہیں ہوئے ہیں اس لیے یہاں کے لوگ ابھی تک انگریزوں کے ریت و رواج اور رنگت پر بہت مرتے ہیں۔

  • پریانکا چوپڑا کے شوہر شوٹنگ کے دوران حادثے میں زخمی

    پریانکا چوپڑا کے شوہر شوٹنگ کے دوران حادثے میں زخمی

    معروف بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر اور امریکی اداکار و گلوکار نک جونس گزشتہ روز اپنے نئے شو کی فلم بندی کے دوران زخمی ہوگئے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثے کی نوعیت کا تو پتہ نہیں چل سکا، لیکن یہ ایک بڑا حادثہ تھا کیونکہ حادثے کے بعد نک جونس کو ایمبولینس میں اسپتال لے جایا گیا۔

    نک جونس پہلی بار سیٹ پر زخمی نہیں ہوئے، اس سے قبل سنہ 2018 میں بھی ایک شو کے بعد میکسیکو میں ورک آؤٹ کے دوران وہ اپنے ہاتھ زخمی کروا بیٹھے تھے۔

    پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکار نک جونس سے سنہ 2018 میں شادی کی تھی جس کے بعد وہ مستقل طور پر امریکا منتقل ہوچکی ہیں۔

  • مہوش حیات کی پریانکا کے شوہر نک جونس کے ساتھ تصویر وائرل

    مہوش حیات کی پریانکا کے شوہر نک جونس کے ساتھ تصویر وائرل

    نیویارک: ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کی بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر امریکی گلوکار نک جونس کے ساتھ تصویر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں نیویارک میں یو ایس اوپن مینز سیمی فائنل دیکھنے پہنچی تو نک جونس سے ملاقات ہوئی۔

    مہوش حیات نے امریکی گولکار نک جونس کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ یو ایس اوپن مینز سیمی فائنل کے دوران تک جونس اور میری ایک بات مشترک تھی کہ ہم دونوں ہی رافیل نڈال کو سپورٹ کررہے تھے۔

    واضح رہے کہ مہوش حیات نے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو یونیسیف کی خیرسگالی سفیر ہونے کے باوجود جنگ کو سپورٹ کرنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

    یاد رہے کہ یو ایس اوپن ویمنز کے فائنل میچ میں کینیڈا کی 19 سالہ کھلاڑی بیانکا نے امریکا کی تجربہ کار کھلاڑی سرینا ولیمز کو شکست دے کر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

    یوایس اوپن مینز سنگلز فائنل میں اسپین کے رافیل نڈال اور روس کے میڈویڈیو آج مد مقابل ہیں۔

  • پریانکا امریکا میں بیٹھ کر بھارتیوں کی زبان بول رہی ہیں، مہوش حیات

    پریانکا امریکا میں بیٹھ کر بھارتیوں کی زبان بول رہی ہیں، مہوش حیات

    کراچی : اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ پریانکا امریکا میں بیٹھ کر بھارتیوں کی زبان بول رہی ہیں، بالی ووڈ اداکارہ کوپاکستان اور بھارت میں نفرتیں پھیلانے کے بجائے انسانیت اور امن کا درس دینا چاہیئے۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ مہوش حیات نے بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے بیانات پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ وہ کسی بھی سنگین مسئلے پر بات کرنے سے قبل سوچ لیا کریں۔

    امریکی نشریاتی ادارے میں لکھے گئے اپنے مضمون میں مہوش حیات نے پریانکا چوپڑا کو احساس دلایا کہ وہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کی خیر سگالی کی سفیر ہیں اور انہیں امن پھیلانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

    مہوش حیات کا کہنا تھا کہ پریانکا چوپڑا کو امریکا میں منتقل ہوجانے کے بعد تبدیل ہوجانا چاہیے تھا اور انہیں کسی بھی سنگین مسئلے پر بات کرتے وقت ایک بھارتی نہیں بلکہ ایک امریکی اور عالمی شخصیت کے طور پر بات کرنی چاہیے۔

    پاکستانی اداکارہ نے مزید کہا کہ انہیں اندازا ہے کہ ایک معروف شخصیت ہونے کے ناطے کچھ افراد پر کتنا دباؤ ہوتا ہے اور وہ خود بھی ماضی میں کچھ باتوں کی وجہ سے مشکل میں پڑ چکی ہیں۔

    مہوش حیات کا پریانکا چوپڑا کے بیان کو عام بھارتیوں کے خیالات کی ترجمانی قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اداکارہ نے امریکا میں بیٹھ کر عام بھارتی افراد کی زبان بولی۔

    انھوں نے پریانکا چوپڑا کو مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ انہیں پاکستان اور بھارت میں نفرتیں پھیلانے کے بجائے انسانیت اور امن کا درس دینا چاہیے۔

    مہوش حیات نے اپنی تحریر میں بولی وڈ فلموں کے موضوعات کو بھی چھیڑا اور ساتھ ہی اعتراف کیا کہ پاکستانی فلموں میں بھی انسانیت اور امن کے موضوعات کو فوکس نہیں کیا جاتا، پاکستان اور بھارت کی فلم انڈسٹری کو امن اور انسانیت جیسے موضوعات پر فلمیں بنانی چاہیے

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے کئی موضوعات ہیں جن پر کام کیا جا سکتا ہے اور وہ ایسے موضوعات پر پریانکا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے بھی تیار ہوں گی تاہم بولی وڈ کو دہشت گردی اور نفرتیں پھیلانے والے موضوعات کو چھوڑ کر دوسرے موضوعات پر کام کرنا چاہیے۔

    یاد رہے امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کے بعد امریکا منتقل ہونے والی بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کچھ دن قبل سوال پوچھنے پر پاکستانی لڑکی کو جھاڑ پلادی تھی۔

    پاکستانی خاتون کی جانب سے سوال پوچھے جانے پر غصے میں آنے پر بولی وڈ اداکارہ تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا اور آن لائن یونیسیف سے مطالبہ کیا گیا کہ ان سے خیر سگالی سفیر کا عہدہ واپس لیا جائے۔