Tag: پریانکا چوپڑا

  • پریانکا چوپڑا نے شاہ رخ کی شادی کی درخواست مسترد کردی؟

    پریانکا چوپڑا نے شاہ رخ کی شادی کی درخواست مسترد کردی؟

    بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ اور دنیا بھر میں مشہور ومعروف شاہ رخ خان اگر کسی لڑکی کو شادی کی پیش کریں تو کیا وہ انکار کرے گی؟

    شاید آپ کا جواب نہیں میں ہوگا، مگر ایک خاتون ایسی بھی ہیں جنہوں نے شاہ رخ کی شادی کی درخواست پر ناں کہہ دیا۔

    وہ خاتون کوئی اور نہیں بلکہ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا ہیں، اور شاہ رخ خان نے انہیں شادی کی پیشکش آج نہیں، بلکہ 17 سال قبل کی تھی جب پریانکا چوپڑا کو شاید کوئی جانتا بھی نہ ہو۔

    دراصل یہ ان دونوں فنکاروں کی 17 سال قبل ہونے والی پہلی ملاقات تھی جب سنہ 2000 میں پریانکا چوپڑا مس انڈیا کے مقابلے میں صف آرا تھیں اور مقابلہ ختم ہونے کے بعد وہ دوسرے نمبر پر براجمان تھیں۔

    اس وقت ججز کے پینل میں شاہ رخ خان موجود تھے جنہوں نے مقابلہ ختم ہونے کے بعد ازراہ تفتن پریانکا چوپڑا کو شادی کی پیشکش کر ڈالی۔

    مزید پڑھیں: شاہ رخ خان نے ماہرہ کو نا امید کردیا

    دراصل اس گفتگو میں شاہ رخ خان نے پریانکا سے سوال کرتے ہوئے انہیں 3 آپشن دیے کہ وہ کس سے شادی کرنا چاہیں گی۔

    ان 3 آپشنز میں انہوں نے اپنے آپ سمیت معروف کرکٹر اظہر الدین اور ایک دولتمند بزنس مین کو رکھا اور پریانکا سے پوچھا کہ وہ ان تینوں میں سے کسے بطور شوہر منتخب کرنا چاہیں گی۔

    اس وقت وہاں موجود تمام ناظرین کو 100 فیصد امید تھی کہ پریانکا چوپڑا بغیر سوچے سمجھے شاہ رخ خان کا نام لیں گی، لیکن انہوں نے اظہر الدین کا نام لے کرسب کو حیران کردیا۔

    پریانکا کا کہنا تھا کہ وہ ایک ایسے کھلاڑی سے شادی کرنا چاہیں گی جس پر وہ خود اور پورا ملک فخر کرے۔

    ان کے اس غیر متوقع جواب نے جہاں ناظرین کو بے حد محفوظ کیا وہیں شاہ رخ خان بھی چھینپنے پر مجبور ہوگئے۔

  • پریانکا چوپڑا بھاری معاوضہ لینے والی ٹی وی اداکاراؤں میں شامل

    پریانکا چوپڑا بھاری معاوضہ لینے والی ٹی وی اداکاراؤں میں شامل

    لاس اینجلس: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا رواں سال دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی ٹی وی اداکاراؤں کی فہرست میں ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی جریدے فوربز نے رواں سال دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی ٹی وی اداکاراؤں کی فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق کولمبین اداکارہ صوفیہ ورگارہ 43 ملین ڈالر کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ اداکارہ کالے کواکو 24 ملین ڈالر کے ساتھ دوسرے اور مائنڈے کالنگ 15 ملین ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

    دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی ٹی وی اداکاراؤں کی فہرست میں بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں ہیں اور امریکی سیر یل ’’کوانٹیکو‘‘ کے لیے سب سے زیادہ معاوضہ لینے پر ٹاپ ٹین میں شامل ہیں جبکہ اداکارہ 11 ملین ڈالر کے ساتھ فہرست میں آٹھویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔

    یاد رہے کہ امریکی جریدے فوربز کی رواں سال سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی فلمی اداکاراؤں کی فہرست میں بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون جگا بنانے میں کامیاب ہوگئی تھیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ پانچ سال سے صوفیہ ورگارا اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں، اس سال صوفیہ ورگارہ نے 4 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کمائے۔

  • پریانکا نے اردو زبان سیکھنے کی خواہش کا اظہار کردیا

    پریانکا نے اردو زبان سیکھنے کی خواہش کا اظہار کردیا

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اردو اور فرانسیسی زبان سیکھنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پریانکا چوپڑا نے ٹوئٹر پر براہ راست بات چیت میں اپنے چاہنے والوں کے سوالوں کے جوابات دیئے جب کہ اس دوران جب پریانکا سے کوئی دوسری زبان سیکھنے اور بولنے سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے فوراً ’اردو‘جواب دیا اور یہی نہیں بلکہ اداکارہ نے کہا کہ انہیں اردو اور فرینچ زبان سے بہت محبت اور وہ ان دونوں زبانوں کو سیکھنا چاہتی ہیں۔

    اداکارہ پریانکا چوپڑا ان دنوں امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں اپنی فلموں کی شوٹنگ کے باعث مصروف ہیں، دو روز قبل اداکارہ پریانکا چوپڑا نیویارک میں اپنی کزن پرینیتی چوپڑا اور اداکار ادیتیہ رائے کپور سے جا ملیں، پرینیتی چوپڑا ،ورون دھون اور اداکار ادیتیہ رائے کپور امریکا میں ایک ٹور کے سلسلے میں ہیں جبکہ نیویارک میں ہی پریانکا کے ڈرامہ سیریل کوانٹیکو کے اگلے سیزن کی شوٹنگ چل رہی ہے ۔

    ذرائع کے مطابق پرینکا ان سے ملنے پہنچ گئیں اور خوب ہلا گلا کیا، انہوں نے ٹوئیٹر پر ایک تصویر بھی جاری کی جس میں چاروں ایک ریستوران میں لنچ کرتے نظر آرہے ہیں۔

  • گوگل سرچ 2015: سنی لیون نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

    گوگل سرچ 2015: سنی لیون نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

    سال 2015ء اپنے اختتام کی طرف رواں دواں ہے تو 2016ء کی آمد آمد ہے، رواں سال کے اختتام اور آئندہ سال کی شروعات سے قبل ایک ویب سائٹ کی طرف سے گوگل سرچ انجن پر 2015ء میں سب سے ذیادہ سرچ کی جانے والی بولی ووڈ شخصیات کی فہرست جا ری کی گئی ہے ۔

    مذکورہ جاری کردہ فہرست میں بالی ووڈ کی دس اداکاراؤں کے نام اور عوام کی طرف سے سرچ کی جانے والی وجوہات بھی بیان کی گئی ہیں۔رواں سال سب سے ذیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت ہیں اداکارہ سنی لیون جنہیں براہ راست رابطہ نہ ہونے کی بنا پر سرچ کیا گیا۔

    قطرینہ کیف کو انکے حسن کی وجہ سے ، دیپکا پڈکون کو ذہنی دباؤ کے خلاف جدوجہد کرنے اور عالیہ بھٹ کو انکی شاندار اداؤں کے باعث سرچ کیا گیا۔

    علاوہ ازیں اس فہرست میں اداکارہ رادھیکا ایپٹے، انوشکا شرما، ایشوریا رائے، کرینہ کپور، پریانکا چوپڑا اور پونم پانڈے کے نام بھی شامل ہیں۔

  • پریانکا چوپڑا کی ”کوانٹکو“کے خلاف مقدمہ دائر

    پریانکا چوپڑا کی ”کوانٹکو“کے خلاف مقدمہ دائر

    بالی ووڈ انڈسٹری کی معرو ف اداکارہ پریانکا چوپڑا کی امریکی ٹی وی سیریز ”کوانٹکو“ کے پروڈیوسرمارک گورڈن کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق فلمساز جیمی ہیلمن ، باربرا لیبوویٹز اور بزنس ایگزیکٹیو پاﺅلا پیززکی طرف سے کوانٹکوپروڈیوسرکے خلاف لاس اینجلس کی عدالت میں 25صفحات پر مشتمل درخواست دائر کی گئی ہے۔

    مقدمہ درج کرانے والے فلمسازوں کے مطابق کوانٹکو پروڈیوسر مارک گورڈن نے 1999ءمیں سی این این پر نشر کی جانے والی ڈاکومنٹری کا آئیڈیا بغیر اجازت اپنی ٹی وی سیریز میں پیش کیا ہے۔

    انکا کہنا ہے کہ ابتداءمیں”کوانٹکو پروجیکٹ“ کو فلم کیلئے استعمال کیے جانے پر غور کیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں مارک گورڈن کی طرف سے بغیر بتائے ٹی وی سیریزکے پروجیکٹ پر کام شروع کر دیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق فلمسازوں کی طرف سے مقدمے میں مارک گورڈن کے خلاف معاہدے کی خلاف ورزی کا موقف اختیار کیا گیا ہے۔

    واضح رہے پریانکا چوپڑا کی ٹی وی سیریز ”کوانٹکو“ کا شمار اب تک امریکی ٹیلی ویژن سے نشر کی جانے والی کامیاب ترین سٹوریز میں ہو رہا ہے۔

  • بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا بے ہوش ہوگئیں

    بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا بے ہوش ہوگئیں

    ممبئی:  بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا  اپنی نئی آنے والی فلم ’باجی راؤ مستانی‘ کی شوٹنگ کے دوران  بے ہوش ہوگئیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا آج کل اپنی نئی آنے والی فلم ’باجی راؤ مستانی‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، فلم کی شوٹنگ کے دوران  پریانکا نے سر میں درد کی شکایت کی اور پھر اچانک سیٹ پر گرکر بے ہوش ہو گئیں۔

      پریانکا چوپڑا کے بے ہوش ہونے کے باعث فلم کی شوٹنگ روک دی گئی اور پریانکا کے معائنے  کے لئے فوری طور پر ڈاکٹر کو بلایا گیا۔

    ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ  اداکارہ مسلسل شوٹنگ کے باعث ہونے والی تھکاوٹ کی وجہ سے بے ہوش ہوئیں۔