ممبئی: سوشل میڈیا اسٹار پریا پرکاش نے کہا ہے کہ چاہتی ہوں لوگ مجھے آنکھ مارنے والی لڑکی کے طور پر نہ پہچانیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریا پرکاش نے اپنی نئی آنے والی فلم سری دیوی بنگلا کے ٹریلر کو ریلیز کیے جانے کے بعد موقع پر انکشاف کیا کہ وہ حال ہی میں ایک تقریب میں رنویر سنگھ سے ملیں اور انہیں بتایا کہ وہ ان کی بہت بڑی مداح ہیں۔
پریا پرکاش کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش تھی کہ انہیں سمبا میں کاسٹ کیا جاتا اور انہیں اس فلم میں کاسٹ کرنے سے متعلق چہ میگوئیاں بھی ہوئیں، کاش وہ چہ میگوئیاں سچ ثابت ہوتیں۔
[bs-quote quote=”رنویر سنگھ کی بہت بڑی مداح ہوں” style=”style-7″ align=”left” author_name=”پریا پرکاش”][/bs-quote]
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بولی وڈ اداکاراؤں سارہ علی خان، جھانوی کپور، عالیہ بھٹ اور شردھا کپور سینئر اور اچھی اداکارائیں ہیں۔
پریا پرکاش کا کہنا تھا کہ وہ فلم انڈسٹری میں ان اداکاراؤں سے مقابلہ نہیں کرنا چاہتیں تاہم وہ چاہتی ہیں کہ انہیں بھی انڈسٹری میں ایک مقام ملے۔
واضح رہے کہ پریا پرکاش کی پہلی بولی وڈ فلم سری دیوی بنگلا کی ہدایات بھی ملائم ڈائریکٹر پرشانت ممبولی دے رہے ہیں اور اس فلم کو 70 کروڑ روپے کے بجٹ سے تیار کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: پریا پرکاش پاکستانی گانے پر جھوم اٹھیں، ویڈیو وائرل
فلم سری دیوی بنگلا کے جاری کردہ مختصر ٹیزر میں پریاپرکاش کو سری دیوی کے کردار میں دکھایا گیا ہے، ٹیزر کے آخر میں انہیں سری دیوی کی طرح باتھ ٹب میں مرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس فروری میں پریا پرکاش کی ملیالم فلم اورو آدھارلو کے گانے مانیکا ملارایا پووی کے ایک سین کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی جس نے پریا کو راتوں رات اسٹار بنادیا تھا۔