Tag: پریتی زنٹا

  • پریتی زنٹا کا رشبھ پنت سے متعلق اپنے فرضی بیان پر ردِعمل سامنے آگیا

    پریتی زنٹا کا رشبھ پنت سے متعلق اپنے فرضی بیان پر ردِعمل سامنے آگیا

    انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی اہم فرنچائز اور بھارتی اداکارہ پنجاب کنگز کی شریک مالک پریتی زنٹا نے سوشل میڈیا پر رشبھ پنت سے متعلق اپنے فرضی بیان ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

    بھارتی کرکٹر و لکھنؤ سپر جائنٹس کے وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ آئی پی ایل فرنچائزز میں کہیں بھی جا سکتا ہوں لیکن پنجاب کنگز میں شامل نہیں ہوں گا۔

    رشبھ پنت کے اس بیان پر پریتی زنٹا سے منسلک سے ایک بیان سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ پریتی نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پلئیرز ڈرافٹ میں رشبھ پنت اور شریاس آئر دونوں کو اسکواڈ میں شامل کرنے کا اختیار تھا لیکن ہم نے پرفارمر کو چُنا بجائے بڑے نام کے!”۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریتی نے اس بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خبر جعلی ہے، میں نے ایسا کچھ نہیں کہا! معذرت چاہتی ہوں۔۔

    آئی پی ایل کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور عدالت پہنچ گئی

    ادھر پنجاب کنگز کی ٹیم نے شریاس آئیر کی قیادت میں ابتدائی 7 میں سے 5 میچز جیت رکھے ہیں اور پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔

    جبکہ رشبھ پنت کو لکھنؤ سپر جائنٹس نے 27 کروڑ کی ریکارڈ بولی میں اپنی ٹیم میں شامل کیا تھا۔

  • پریتی زنٹا کروڑوں کا قرض معاف کروانے کی خبروں پر برس پڑیں

    پریتی زنٹا کروڑوں کا قرض معاف کروانے کی خبروں پر برس پڑیں

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریتی زنٹا نے 18 کروڑ روپے کے قرض معافی کے دعووں کو مسترد کردیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پریتی زنٹا نے کانگریس کے الزامات کو ‘جعلی’ قرار دیتے ہوئے قرض معافی کے دعوے کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

    پریتی نے کانگریس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اداکارہ کیخلاف بدنیتی پر مبنی افواہیں پھیلا رہی ہے جبکہ اداکارہ نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ مذکورہ قرض کی رقم 10 سال پہلے ہی ادا کر چکی ہیں۔

    انہوں نے کیرالہ یونٹ کانگریس کی جانب سے لگائے گئے بحران زدہ نیو انڈیا کوآپریٹو بینک سے 18 کروڑ روپے کا قرض معاف کرانے کے بدلے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو دینے کے الزام کی سختی سے تردید کردی ہے۔

    واضح رہے کہ کیرالہ کانگریس کے ایکس اکاؤنٹ نے ایک نیوز پورٹل کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اداکارہ پریتی زنٹا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بی جے پی کو دے کر اپنا 18 کروڑ کا قرض معاف کروا لیا ہے اور بینک پچھلے ہفتے دیوالیہ ہو گیا جبکہ عوام اپنی رقم کے لیے سڑکوں پربھٹک رہے ہیں۔‘

    پریتی زنٹا نے اس پوسٹ کے جواب میں کانگریس کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس خود چلاتی ہیں اور کانگریس کو جعلی خبر پھیلانے پر شرم آنی چاہیے کسی نے میرے لئے کوئی قرض معاف نہیں کیا ہے۔

  • ’ہر طرف خوف اور بے یقینی ہے‘ لاس اینجلس میں مقیم پریتی زنٹا کا پریشان کن بیان

    ’ہر طرف خوف اور بے یقینی ہے‘ لاس اینجلس میں مقیم پریتی زنٹا کا پریشان کن بیان

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریتی زنٹا نے لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ کی وجہ سے ہونے والی وسیع پیمانے پر تباہی پر پریشان کن بیان جاری کیا ہے۔

    امریکی شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی بھیانک آگ تاحال بے قابو ہے، 6 روز میں 275 ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لیے اب بھی ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔

    لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی بھیانک آگ کی تازہ ترین صورت حال

    7 جنوری 2025 کو لگی جنگل کی آگ کے حوالے سے لاس اینجلس میں رہائش پذیر بالی وڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے اپنی خیریت اور اہم اپ ڈیٹ مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے شیئر کی ہے۔

    طویل عرصے سے اپنے شوہر کے ہمراہ لاس اینجلس میں مقیم پریتی زنٹا نے آگ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور بتایا کہ وہ اب تک اس آگ سے محفوظ اور خیریت سے ہیں۔

    پریتی زنٹا نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں یہ دن دیکھوں گی جب آگ ہمارے آس پاس کے علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی، شہر میں دوست اور خاندان کے افراد یا تو نقل مکانی کر چکے ہوں گے یا ہائی الرٹ پر ہوں گے اور راکھ دھندلے آسمانوں سے برف کی طرح نیچے گررہی ہوگی۔

    اداکارہ نے لکھا کہ ’ہر جگہ خوف اور بے یقینی کی کیفیت ہے کہ اگر ہوا نہ تھمی تو کیا ہوگا، ہمارے ساتھ چھوٹے بچے اور بزرگ بھی ہیں، اپنے گرد ہونے والی تباہی کو دیکھ کر میرا دل ٹوٹ گیا ہے‘۔

    اداکارہ پریتی زنٹا نے کہا کہ میں خدا کی شکر گزار ہوں کہ ہم ابھی تک محفوظ ہیں، میری دعائیں ان لوگوں کے ساتھ ہیں جو بےگھر ہو چکے ہیں اور جنہوں نے اس آگ میں سب کچھ کھو دیا ہے، امید ہے کہ ہوا جلد تھم جائے اور آگ پر قابو پا لیا جائے گا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ لاس اینجلس کے جنگلات کی خوفناک آگ سے متاثر ہونے والوں میں بھارتی اسٹار اننیا پانڈے کی کزن الانا پانڈے بھی شامل ہیں، جنہوں نے اس تکلیف دہ تجربے کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا۔

    واضح رہے کہ لاس اینجلس ہالی ووڈ کا مرکزی مقام ہے جہاں ہالی وڈ کے بڑے بڑے ستاروں کے گھر ہیں اور وہ وہاں رہتے ہیں، اس آگ میں بیلا حدید، پیرس ہلٹن، انتھونی ہاپکنز ، جیف بریجز، بلی کرسٹل، یوجین لیوی، جان گڈمین، مارک ہیمیل اپنے گھر کھو چکے ہیں۔

  • پریتی زنٹا اپنی ٹیم پنجاب کنگز کے شریک مالک کے خلاف عدالت پہنچ گئیں

    پریتی زنٹا اپنی ٹیم پنجاب کنگز کے شریک مالک کے خلاف عدالت پہنچ گئیں

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریتی زنٹا اپنی ہی آئی پی ایل ٹیم پنجاب کنگز کے شریک مالک کے خلافہ چندی گڑھ کی عدالت پہنچ گئیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل فرنچائز پنجاب کنگز کی شریک مالکن پریتی زنٹا نے چندی گڑھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، درخواست میں انھوں نے موقف اختیار کیا کہ شریک مالک موہت برمن کو فرنچائز کے کچھ حصہ کسی دوسری پارٹی کو فروخت کرنے سے روکا جائے۔

    معروف بزبس مین موہت برمن کے پاس پنجاب کنگز فرنچائز کے 48 فیصد حصص ہیں، بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا اور نیس واڈیا 23، 23 فیصد حصص کے مالک ہیں بقیہ 6 فیصد حصص کے مالک کرن پال نامی شخص ہیں۔

    بالی ووڈ اداکارہ نے مبینہ طورپر ثالثی اور مفاہمت ایکٹ 1996 کے سیکشن 9 کے تحت عبوری اقدامات کی درخواست دائر کی ہے۔

    پریتی زنٹا نے چندی گڑھ ہائی کورٹ میں جو درخواست دائر کی ہے عدالت نے اس کیس کی سماعت 20 اگست 2024 کو مقرر کی ہے، پریتی نے درخواست میں کہا کہ موہت برمن کمپنی میں اپنے 11.5 فیصد شیئر ہولڈنگ کو فروخت کرنا چاہتے ہیں۔

    شریک مالکان پریتی زنٹا اور موہت برمن کے درمیان تنازعات اور اختلافات سامنے آنے کے بعد عدالت نے پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔

    خیال رہے کہ موہت برمن فرنچائز کے 48 فیصد حصص کے مالک اور انڈین پریمیئر لیگ کے بورڈ کے رکن بھی ہیں، تاہم موہت کا کہنا ہے کہ ان کا پنجاب کنگز کے اپنے حصص فروخت کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

  • ویڈیو: پریتی زنٹا بھارتی میڈیا سے خوفزدہ ہوگئیں

    ویڈیو: پریتی زنٹا بھارتی میڈیا سے خوفزدہ ہوگئیں

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریتی زنٹا اپنے اردگرد بھارتی میڈیا کے فوٹوگرافرز دیکھ کر خوفزدہ ہوگئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایک عرصے سے اسکرین سے دور رہنے والی پریتی زنٹا کو حال ہی میں ممبئی میں دیکھا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پریتی زنٹا جینز اور ٹی شرٹ میں ملبوس ہاتھ میں اپنی نیلی جیکٹ لیے ایک عمارت کے قریب چہل قدمی کررہی تھیں کہ بھارتی میڈیا کے فوٹوگرافرز بھی وہاں پہنچ گئے۔

    وہ راستے میں ہی تھی کہ فوٹوگرافرز نے انہیں گھیر لیا اور تصویریں مانگنا شروع کر دیں، جب فوٹوگرافرز کی آواز تھوڑی اونچی ہوئی تو پریتی قدرے ڈر گئی اور کہنے لگی ’ آپ لوگ مجھے ڈرا رہے ہیں ‘۔

    واضح رہے کہ پریتی زنٹا ایک بار پھر بڑے پردے پر آنے کے لیے تیار ہیں، پریتی زنٹا فلم ’لاہور 1947‘ میں اداکار بوبی دیول کے ساتھ واپسی اختیار کر رہی ہیں۔

  • پریتی زنٹا کی 7 سال بعد بڑی اسکرین پر واپسی

    پریتی زنٹا کی 7 سال بعد بڑی اسکرین پر واپسی

     بالی وڈ انڈسٹری کی معروف اداکار پریتی زنٹا 7 برس بعد سلور اسکرین پر جلوہ گر ہونے جارہی ہیں۔

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریتی زنٹا فلم ’لاہور 1947‘ میں اداکار بوبی دیول کے ساتھ واپسی اختیار کر رہی ہیں، جس کا اعلان انہوں نے انسٹاگرام پر فلم کے سیٹ کی تصویر شیئر کرکے کیا۔

    اداکارہ پریتی زنٹا یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میں فلم ’لاہور 1947‘ سیٹ پر موجود ہوں اور ابھی اس کی شوٹنگ ہو رہی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Preity G Zinta (@realpz)

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم اداکار عامر خان پروڈکشنز کے بینر تلے بن رہی ہے، عامر خان نے گزشتہ سال اس فلم کا اعلان کیا تھا۔

    اداکارہ پریتی زنٹا کی بالی ووڈ میں واپسی پر ان کے مداح خوش نظر آرہے ہیں، کمنٹ میں ایک صارف نے لکھا، ’’ملکہ بالی ووڈ میں واپس آگئی ہے‘‘، ’’مداح آپ کو واپس پا کر بہت خوش ہیں، دعا ہے کہ رانی-پریتی کا دور لوٹ آئے‘‘۔

    یاد رہے کہ پریتی زنٹا آخری بار 2018ء میں فلم’بھیا جی سپر ہٹ‘ میں اداکاری کرتے نظر آئی تھیں، اس فلم میں بھی مرکزی کردار سنی دیول نے ہی ادا کیا تھا۔

  • پریتی زنٹا نے کس کرکٹر کو اپنے ہاتھوں سے پراٹھے بنا کر کھلائے؟

    پریتی زنٹا نے کس کرکٹر کو اپنے ہاتھوں سے پراٹھے بنا کر کھلائے؟

    انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز پنجاب کنگز کی نمائندگی کرنے والے سابق انگلش کرکٹر روی بوپارا نے دلچسپ واقعہ شیئر کردیا۔

    سابق انگلش کرکٹر روی بوپارا نے فین کوڈ کے خصوصی آئی پی ایل شو ’دی سپر اوور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا کہ آئی پی ایل کے بہترین لمحات میں سے ایک وہ وقت ہے جب پریتی زنٹا نے مجھے آلو پراٹھا پیش کیا تھا۔

    سابق انگلش کرکٹر نے بتایا کی  2009 کی بات ہے کہ آئی پی ایل کے ابتدائی دن تھے، پنجاب کنگز کی شریک مالک پریتی زنٹا نے ٹورنامنٹ کے دوران مجھے اپنے ہاتھوں سے آلو کے پراٹھے بناکر کھلائے تھے۔

    روی کا کہنا تھا کہ ہم جنوبی افریقہ میں تھے اور ہمیں ہوٹل میں اچھے پراٹھے پیش نہیں کیے گئے تھے، جس پریتی زنٹا نے مجھے پیشکش کی کہ ناشتے میں کیا کھاؤ گے؟ جس پر میں نے کہا کہ آلو کا پراٹھہ۔

    کھلاڑی نے کہا کہ پریتی زنٹا نے کہا کوئی مسئلہ نہیں’ انکا یہ انداز نہایتی مثبت تھا جو میں کبھی نہیں بھول سکتا اور کسی کھلاڑی نے سوچا نہیں تھا کہ پریتی زنٹا اپنی ٹیم کے پلئیر کیلئے آلو کے پراٹھے بناکر دیں گی؟۔

    واضح رہے کہ روی بوپارا 2009 اور 2010 کے سیزن میں پنجاب فرنچائز کا حصہ تھے جب فرنچائز کنگز الیون پنجاب کے نام سے جانا جاتا تھا جبکہ 2009 کا آئی پی ایل ایڈیشن جنوبی افریقا میں کھیلا گیا تھا۔

  • ویڈیو: شاہ رخ اور پریتی زنٹا نے آئی پی ایل میں ’ویر زارا‘ کی یاد تازہ کردی

    ویڈیو: شاہ رخ اور پریتی زنٹا نے آئی پی ایل میں ’ویر زارا‘ کی یاد تازہ کردی

    آئی پی ایل 2024 میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور پریتی زنٹا نے فلم ’ویر زارا‘ کی یاد تازہ کردی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل میں پنجاب کنگز کی شریک مالک پریتی زنٹا دہلی کیپٹلز کے خلاف میچ میں اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے میدان میں موجود تھیں جبکہ دوسری طرف کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک شاہ رخ خان بھی سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف میچ میں اسٹیڈیم میں موجود تھے۔

    شاہ رخ نے وائٹ ٹی شرٹ اور چشمہ لگایا ہوا تھا جبکہ پریتی زنٹا سفید کرتا اور لال دوپٹہ زیب تن کی ہوئی تھیں۔

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ دونوں اداکاروں کی اسٹیڈیم آمد نے سپر ہٹ فلم ’ویر زارا‘ کی یاد تازہ کردی ہے۔

    ایک صارف نے لکھا کہ ’آج ویر اور زارا مکمل ہوگئے۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’ہم انہیں دیکھ کر بڑے ہوئے ہیں۔ تیسرے مداح نے لکھا کہ ’آج ویر اور زارا دونوں کی ٹیمیں جیت گئیں۔‘

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شاہ رخ خان اور پریتی زنٹا کو دوبارہ فلم میں ایک ساتھ کاسٹ کرنے کا بھی کہا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ 2004 میں یش چوپڑا کی فلم ’ویر زارا‘ میں شاہ رخ اور پریتی زنٹا نے مرکزی کردار نبھایا تھا جبکہ رانی مکھرجی وکیل بنی تھیں۔

    اس کے علاوہ شاہ رخ اور پریتی فلم ’دل سے۔‘ کل ہو نہ ہو۔‘ کبھی الوداع نہ کہنا‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

  • ’میں زندگی میں سب کچھ بانٹ سکتی ہوں پر تمھیں نہیں‘

    ’میں زندگی میں سب کچھ بانٹ سکتی ہوں پر تمھیں نہیں‘

    ممبئی: بالی ووڈ کی ڈمپل کوئین پریتی زنٹا نے اپنی زندگی کی 44 بہاریں دیکھ لیں وہ آج اپنی سالگرہ منا رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق 31 جنوری 1975 کو بھارتی ریاست ہماچل پردیش مین پیدا ہونے والی لڑکی نے فلمی کیریئر کا آغاز 1998 میں فلم ’دل سے‘ سے بطور معاون اداکارہ کی حیثیت سے کیا۔

    پریتی زنٹا نے اپنی فنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا جس کے بعد وہ بالی ووڈ فلم ’سولجر‘ میں مرکزی کردار اد کرتی نظر آئیں، اس فلم کے بعد اداکارہ نے شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔

    بعد ازاں انہوں نے ’کیا کہنا، مشن کشمیر، دل چاہتا ہے، چوری چوری چپکے چپکے، کوئی مل گیا، کل ہو نا ہو، ویرزارا، سلام نمستے، کبھی الوداع نہ کہنا جیسی نامور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، پریتی نے تیلگو، پنجابی اور ایک ہالی ووڈ فلم میں بھی کام کیا۔

    اداکارہ نے فنی کیریئر میں کامیابی سمیٹتے ہوئے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے جبکہ انہیں انسانی فلاح و بہبود کے کاموں کی وجہ سے یونیورسٹی آف لندن نے سن 2010 میں ڈاکٹریت کی اعزازی ڈگری سے نوازا۔

    پریانکا انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم کنگز الیون پنجاب کی فرنچائز پارٹنر بھی ہیں، تین برس قبل اداکارہ امریکی مالیاتی تجزیہ کار جین گڈ یوف کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

    اُن کی فلموں کے کئی ڈائیلاگز بہت مشہور بھی ہوئے۔

    فلم فرض میں انہوں نے ایک جملہ ’میں زندگی میں سب کچھ بانٹ سکتی ہوں پر تمھیں نہیں‘ بہت مشہور ہوا۔

    شاہ رخ خان کے ساتھ ریلیز ہونے والی مشہور زمانہ فلم کبھی الوداع نہ کہنا میں اداکارہ نے ایک جملہ ’تمھیں کس بات پر زیادہ غصہ آتا ہے، اپنی ناکامی پر یا اپنی کامیابیوں پر‘ مشہور ہوا۔

    چوری چوری چھپکے چھپکے فلم میں ماں کے حوالے سے اُن کے ایک ڈائیلاگ ’ماں صرف ماں ہوتی ہے‘ نے مداحوں کے دلوں کی توجہ حاصل کی۔

  • اداکارہ پریتی زنٹا کا اپنی شادی کی تصاویر نیلام کرنے کا فیصلہ

    اداکارہ پریتی زنٹا کا اپنی شادی کی تصاویر نیلام کرنے کا فیصلہ

    ممبئی: شادی کے دن اور اس سے جڑی چیزیں ہر ایک کیلئے یاد گار ہوتی ہیں لیکن بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا نے اپنی شادی کی تصاویر نیلام کرنے کا اعلان کردیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پریتی زنٹا نے اعلان کیاہے کہ وہ اپنی شادی کی تصاویر نیلام کریں گی اوران تصاویر کی نیلامی سے حاصل ہونے والی آمدنی امداد ی مقاصد کے لئے استعمال کی جائے گی۔

    حالیہ دنوں میں اداکارہ پریتی زنٹا اور جین گڈ اینف کے درمیان شادی کی خبریں میڈیا میں گردش کر رہی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق یہ جوڑی ان تصاویر سے حاصل کردہ رقم غریب بچوں کی تعلیم اور بوڑھے افراد کے مراکز میں صرف کرے گی۔