Tag: پریتی زنٹا

  • پریتی زنٹا رئیلٹی شو کی میزبانی کریں گی

    پریتی زنٹا رئیلٹی شو کی میزبانی کریں گی

    ممبئی: بالی ووڈ کی اداکارہ پریتی زنٹا رئیلٹی شو کی میزبانی کے فرائض سرانجام دیں گے، اس شو میں انڈیا کے گنیز بک ریکارڈ ہولڈر شرکت کریں گے۔

    اس بارے میں پریتی زنٹا نے انٹرویو میں تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ریئلٹی شو کی میزبانی کے فرائض انجام د ے رہی ہوں، یہ شو بہت جلد آن ایئر ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ منفرد ریئلٹی شو ہے، اس میں انڈیا کے گنیز بک ریکارڈ ہولڈرز شریک ہوں گے، مجھے آئی پی ایل کے سیزن میں بھی ایک شو کی آفر ہے تاہم میں ابھی اس بارے میں غور کر رہی ہوں۔

  • پریتی زنٹا اب نئی فلم ”ہیپی اینڈنگ“ میں نظر آئیں گی

    پریتی زنٹا اب نئی فلم ”ہیپی اینڈنگ“ میں نظر آئیں گی

    ممبئی:  ممبئی میں ان دنوں جاری 16ویں ممبئی فلم فیسٹیول میں شریک اداکارہ پریتی زنٹا نے میڈیا سے گفتگو کے دوران اپنے سابق بوائے فرینڈ مشہور بزنس مین نیس واڈیا سے متعلق سوال پر بات کرنے سے انکار کردیا اور صرف اتنا کہا کہ اس کیس سے متعلق آپ ممبئی پولیس کے چیف سے تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔

    پریتی زنٹا نے کہا کہ میں یہاں ایک علیحدہ مقصد کے لیے آئی ہیں اور آپ کے لیے یہ بہتر ہوگا کہ آپ اس کیس کے بارے میں ممبئی پولیس کمشنر سے پوچھیں کیونکہ میں بھی انھیں سے پوچھوں گی۔

    اداکارہ پریتی زنٹا اب سیف علی خان کی نئی فلم ”ہیپی اینڈنگ“ میں نظر آئیں گی، اس پر بات کرتے ہوئے پریتی نے کہا جب اس نے فلم کے ٹریلر میں خود کو دیکھا تو وہ حیران رہ گئی تھیں۔

    پریتی نے بتایا کہ ”میں نے یہ فلم کی ہے کیونکہ سیف میرے بہت ہی اچھے دوست ہیں، اس نے کہا اور میں نے ہاں کردی کیونکہ اس سے پہلے اس نے مجھ سے کبھی نہیں کہا تھا اور پھر ٹریلر میں خود کو دیکھ کر حیران رہ گئی تھی جس کی میں توقع نہیں کر رہی تھی۔

    رانی مکھر جی کی ”مردانی “ فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے پریتی نے کہا کہ اس فلم میں رانی کی پرفارمنس بہت ہی عمدہ تھی اور رانی تو اس فلم میں پاور ہاوٴس پرفارمر لگ رہی تھیں۔