Tag: پریزائیڈنگ افسر

  • سینیٹ میں پولنگ بوتھ پر خفیہ کیمرے کی نشاندہی، پریزائیڈنگ افسر کی نیا پولنگ بوتھ بنانے کی ہدایت

    سینیٹ میں پولنگ بوتھ پر خفیہ کیمرے کی نشاندہی، پریزائیڈنگ افسر کی نیا پولنگ بوتھ بنانے کی ہدایت

    اسلام آباد : سینیٹ میں پولنگ بوتھ پر خفیہ کیمرہ نصب ہونے کی نشاندہی کے بعد پریزائیڈنگ افسر نے نیا پولنگ بوتھ بنانے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ کیلئے ایوان بالا کا اجلاس جاری ہے، نومنتخب اڑتالیس سینیٹرز کی حلف برادری کے بعد اپوزیشن ارکان کی جانب سے ایوان میں شدید احتجاج کیا گیا۔

    سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ پولنگ بوتھ میں کیمرہ لگانا آئین اور سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے، پولنگ بوتھ کے اندر کیمرے لگانا کسی قانون میں نہیں، یہ اقدام آئین کے منافی ہے۔

    رضاربانی نے پریزائیڈنگ افسر سے سوال کیا اجلاس آپ چلارہےہیں یاکوئی اورچلارہا ہے؟ جس پر پریزائیڈنگ افسر نے کہا آپ تشریف رکھیں ہم معمول کی کارروائی شروع کرنےلگےہیں۔

    پولنگ بوتھ پر خفیہ کیمرہ نصب ہونے کی نشاندہی کے بعد پریزائیڈنگ افسرنےنیاپولنگ بوتھ بنانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا پولنگ بوتھ نئے سرے سے تیار کئے جائیں گے۔

    پریزائیڈنگ آفیسرسیدمظفرحسین کا کہنا تھا کہ رول 9 کے تحت اور کوئی کارروائی نہیں ہوگی، اپوزیشن اراکین تحمل سے بیٹھیں، آج صرف حلف لیا گیا، چیئرمین ڈپٹی چیئرمین کا الیکشن ہوگا۔

    یاد رہے ایوان میں پی ڈی ایم کے ارکان نے پولنگ بوتھ پر خفیہ کیمرہ نصب ہونے کی نشاندہی کی تھی، جس پر سینیٹر مصدق ملک اور مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کیمرہ اتار لیا تھا۔

  • کراچی: سٹی ڈسٹرکٹ پولیس کی کارروائی‘ پریزائیڈنگ افسرگرفتار

    کراچی: سٹی ڈسٹرکٹ پولیس کی کارروائی‘ پریزائیڈنگ افسرگرفتار

    کراچی : شہرقائد کے حلقے پی ایس 93 کے پولنگ اسٹیشن کے لیے مقررپریزائیڈنگ افسرکو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سٹی ڈسٹرکٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 93 کے پولنگ اسٹیشن کے لیے مقررپریزائیڈنگ افسر کوگرفتارکرلیا۔

    ایس ایس پی سمیع اللہ سومرو کے مطابق وحیداللہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرسالڈ ڈی ایم سی ویسٹ ہیں، وحیداللہ کوپی ایس93 کے لیے پریزائیڈنگ افسرمقررکیا گیا تھا۔

    ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ وحیداللہ نے نورعالم کے نام سے متبادل ڈیوٹی کے لیے درخواست دی، درخواست لے کرزبیرنامی شخص آراو کے پاس بھیجا گیا۔

    سمیع اللہ سومرو کے مطابق آراو کے سامنے زبیر نے سارے معاملے کا رازفاش کردیا، آراو نے فوری طورپرپولیس کوجعل سازی کی اطلاع دی جبکہ جعلی پریذائیڈنگ افسرزبیرموقع سے فرارہوگیا۔

    ایس ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ عدالتی احکامات پرملزم وحیداللہ کوگرفتارکرلیا گیا، ملزم سیاسی جماعت کا کارکن ہے اور اس سے مزید تقتیش کی جا رہی ہے۔

    واضح رہے کہ عام انتخابات کے لیے پولنگ 25 جولائی کو صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہے گی، ملکی تاریخ میں پہلی بار پولنگ کے وقت میں ایک گھنٹے کا اضافہ کیا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔