Tag: پریس کانفرنس

  • وزیراعظم کے استعفے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا, اسحاق ڈار

    وزیراعظم کے استعفے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا, اسحاق ڈار

    اسلام آباد: چند اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے نواز شریف سے استعفے کے مطالبے کے جواب میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے باور کرادیا ہے کہ وزیراعظم کے استعفے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کوئی بھی احتجاج آئین اور قانون کے دائرے میں ہو تو کوئی اعتراض نہیں ہے مگر وزیر اعظم کے استعفے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی کرنسی کی قدر میں مارچ سے استحکام ہے اور اس کی قدر میں کمی کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سوئس حکام سے مذاکرات کیلئے چیئر مین ایف بی آر کی سربراہی میں وفد رواں ماہ کے دوسرے یا تیسرے ہفتے روا نہ ہوگا مگر ان مذاکرات سے کوئی امید نہیں رکھنی چاہیئے۔

  • سعودی وزیرخارجہ سعود الفیصل آج مشیر خارجہ سے ملاقات کریں گے

    سعودی وزیرخارجہ سعود الفیصل آج مشیر خارجہ سے ملاقات کریں گے

    سعودی وزیرخارجہ سعود الفیصل آج مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے، سعودی وزیرخارجہ کی صدر اور وزیر اعظم سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

    ذرائع کے مطابق سعودی وزیرخارجہ سعود الفیصل اور قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیزکے درمیان ملاقات میں دونوں ممالک کے اقتصادی اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ ملاقات کے بعد دونوں رہنما دفتر خارجہ میں مشترکہ پریس کانفرنس بھی کرینگے۔

    ذرائع کے مطابق سعودی وزیر خارجہ اہم رہنماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کرسکتے ہیں۔
        
        
       

  • موجودہ حکومت سے وابستہ امیدیں دم توڑ چکی ہیں،مولانا سمیع الحق

    موجودہ حکومت سے وابستہ امیدیں دم توڑ چکی ہیں،مولانا سمیع الحق

    جے یو آئی سمیع الحق گروپ کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ پاکستانی طالبان ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہیں، ڈرون اور خودکش حملے دونوں جائز نہیں، موجودہ حکومت سے وابستہ امیدیں دم توڑ چکی ہیں۔

    لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ حکومت اور طالبان دونوں اپنے اپنے مؤقف پر ڈٹے ہوئے ہیں، مذاکرات ہونے چاہیئیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کیخلاف آپریشن کا ردعمل ملک بھر کو لپیٹ میں لے سکتا ہے۔

    لاہور سمیت بڑے شہروں میں خودکش حملوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ مولانا سمیع الحق نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات کے سوا دوسرا کوئی آپشن نہیں لیکن جب بھی مذاکرات شروع ہوتے ہیں تو امریکہ ڈرون حملہ کردیتا ہے۔

    انہوں نے ڈرون اور خودکش حملوں کو ناجائز قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت سے قوم کو بہت سی توقعات اورامیدیں وابستہ تھیں جو اب ختم ہوچکی ہیں، طاہرالقادری سمیت جو بھی ملک کی خاطر جدوجہد کرے گا، اس کا خیر مقدم کرینگے۔