Tag: پریس کا نفرنس

  • عمران خان کی پریس کانفرنس کمیشن کی کارروائی میں مداخلت ہے، نواز لیگ

    عمران خان کی پریس کانفرنس کمیشن کی کارروائی میں مداخلت ہے، نواز لیگ

    اسلام آباد : جوڈیشل کمیشن کےاجلاس میں ن لیگ کے وکیل شاہد حامد نے گزشتہ روز عمران خان کی پریس کانفرنس کوکمیشن کی کارروائی میں مداخلت قراردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمیشن کےاجلاس میں ملک بھرمیں ووٹرزکی تعداداورفراہم کردہ بیلٹ پیپرز کے مواد پر مبنی دستاویز ات جمع کر ادی گئیں۔

    سپریم کورٹ میں جوڈیشل کمیشن کےاجلاس میں ن لیگ کے وکیل شاہد حامد نے گزشتہ روز کی سماعت کے بعد عمران خان کی پریس کانفرنس پر اعتراض کیا اور اسےکمیشن کی کارروائی میں مداخلت قراردیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پریس کا نفرنس میں عمران خان نے گواہ محبوب انورکو جھوٹاکہا۔ انہوں نے کمیشن سےاستدعاکی کہ وہ عمران خان کی پریس کا نفرنس کانوٹس لیں.

     ن لیگ کے وکیل شاہد حامد کے ریمارکس  پرچیف جسٹس ناصرالملک نے کہاکہ ان کےاعتراضات نوٹ کرلئےہیں اوریہ معاملہ چیمبر میں سنیں گے۔

    پی ٹی آئی کے وکیل عبدالحفیظ پیرزادہ نے کمیشن سے جمع کی گئی دستاویزات دیکھنے کی درخواست کی۔ چیف جسٹس نے عمران خان کی پریس کانفرنس پر پی ٹی آئی اور ن لیگ کے وکیل کو چیمبر میں طلب کیا۔

    جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جمعرات کی صبح ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

  • ہائیڈل پاور کا بڑا حصہ کے پی کے کو مل رہا ہے، خواجہ آصف

    ہائیڈل پاور کا بڑا حصہ کے پی کے کو مل رہا ہے، خواجہ آصف

    اسلام آباد : وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بیشتر مسائل حل کئے جاچکے ہیں۔ ہائیڈل پاور کا سب سے بڑا حصہ کے پی کے کو مل رہا ہے۔

    وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے پریس کا نفرنس کر تے ہوئے کہا کہ چاروں صوبوں میں توانائی کے منصوبوں پر تیزی سے کام ہورہاہے۔

    کراچی کے تمام منصوبو ں کی حمایت کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کے پی کے حکومت جو بھی منصوبہ لگانا چاہتی ہے وفاق تعاون کرے گا۔

    لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ بارش ہوجانے کے باعث اب لوڈ شیڈنگ میں کمی آئے گی ۔ جہاں سے وصولی نہیں ہورہی وہیں لوڈ شیڈنگ ہے۔

    پاک چین اقتصادی راہداری کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر پانی وبجلی کا کہنا تھا کہ یہ کسی سڑک کا نام نہیں بلکہ مختلف منصوبوں کا مجموعہ ہے۔

    خواجہ آصف نے بتایا کہ اب تک سسٹم میں دو ہزار میگاواٹ بجلی شامل کی جا چکی ہے۔