Tag: پریس کلب

  • عماد یوسف کو رہا نہ کرنے پر ملک بھر کے پریس کلبز کا احتجاج کا اعلان

    عماد یوسف کو رہا نہ کرنے پر ملک بھر کے پریس کلبز کا احتجاج کا اعلان

    کراچی: اے آر وائی کے ہیڈ آف نیوز عماد یوسف کی کراچی سے گرفتاری کے بعد کراچی پریس کلب کے صدر اور سینیئر صحافی فاضل جمیلی نے کہا ہے کہ عماد یوسف کو رہا نہ کیا گیا تو ملک بھر کے پریس کلب احتجاج کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی کے ہیڈ آف نیوز عماد یوسف کی کراچی سے گرفتاری کے بعد کراچی پریس کلب کے صدر اور سینیئر صحافی فاضل جمیلی کا کہنا ہے کہ عماد یوسف کی گرفتاری کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

    صدر کراچی پریس کلب کا کہنا ہے کہ عماد یوسف کو اہل خانہ کے سامنے گرفتار کیا گیا یہ تکلیف دہ ہے، صحافی برادری اس طرح کے کسی اقدام کو برداشت نہیں کرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس طرح کے مقدمات قائم نہیں کرنے چاہئیں۔

    فاضل جمیلی نے واضح الفاظ میں کہا کہ عماد یوسف کو رہا نہ کیا گیا تو ملک بھر کے پریس کلب احتجاج کریں گے۔

    خیال رہے کہ آج علی الصبح متعدد پولیس اہلکار اور سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد عماد یوسف کے گھر میں زبردستی داخل ہوئے، گھر کے اندورنی دروازے کو توڑا اور گھر کے اندر بھی توڑ پھوڑ کی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 سے زائد افراد نے رات گئے عماد یوسف کے گھر پر چھاپہ مارا، سادہ لباس افراد کے علاوہ پولیس وردی میں بھی اہلکار تھے۔

    عماد یوسف کو گرفتار کرنے کے ساتھ پولیس اہلکار لائسنس یافتہ اسلحہ اور گھر میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کا ڈی وی آر بھی اتار کر لے گئے ہیں۔

  • پولیس کا کراچی پریس کلب کے سامنے آپریشن ،250سے زائد اساتذہ گرفتار، تھانے میں جگہ کم پڑ گئی

    پولیس کا کراچی پریس کلب کے سامنے آپریشن ،250سے زائد اساتذہ گرفتار، تھانے میں جگہ کم پڑ گئی

    کراچی: پولیس نے پریس کلب کے سامنے آپریشن کے دوران ڈیڑھ سو سے زائد اساتذہ گرفتار کرلیا ، اساتذہ کی گرفتاریوں کی وجہ سے آرٹلری میدان تھانے میں جگہ کم پڑ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے پریس کلب کے سامنے اساتذہ کیخلاف آپریشن کے دوران ڈیڑھ سو سے زائد اساتذہ گرفتار کر لئے گئے، اساتذہ کی گرفتاریوں کی وجہ سے آرٹلری میدان تھانے میں جگہ کم پڑ گئی۔

    ضلع انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پانچ سے زائد افراد پر جمع ہونے پہ پابندی ہے، جس کی وجہ سے اساتذہ کو گرفتار کرکے مختلف تھانوں منتقل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔

    زینب مارکیٹ میں اساتذہ کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا ، مشکوک افراد سے شناختی کارڈ اور آفس کارڈ چیک کیا جارہا ہے۔

    پولیس نے پریس کلب اور اطراف کے علاقوں کو گھیرے میں لے لیا ، زینب مارکیٹ چوراہے سے 40 اساتذہ کو گرفتارکرلیاگیا ، گرفتار ہونے والوں میں خواتین اساتذہ بھی شامل ہیں، اساتذہ کی گرفتاری کیلئےمختلف تھانوں سے پولیس کی نفری بھی طلب کی گئی۔

    خیال رہے کراچی پریس کلب پر این ٹی ایس پاس اساتذہ کو دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ، اساتذہ کا مطالبہ تھا کہ دو ہزار تیرہ میں ٹیسٹ پاس کیا تھا لیکن انھیں مستقل نہیں کیا گیا جبکہ کراچی میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہے۔

  • کراچی پریس کلب انتخابات میں دی ڈیموکریٹس نے پھر میدان مار لیا

    کراچی پریس کلب انتخابات میں دی ڈیموکریٹس نے پھر میدان مار لیا

    کراچی: کراچی پریس کلب انتخابات میں دی ڈیموکریٹس نے ایک بار پھر میدان مار لیا، اے آر وائی نیوز کے ارمان صابر سیکریٹری کے پی سی منتخب ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب انتخابات میں دی ڈیموکریٹس نے ایک بار پھر میدان مار لیا، تاہم انتخابات میں صدر کی نشست پر مقابلہ برابر رہا، نتیجہ منجمد کر دیا گیا، کے پی سی الیکشن کمیٹی نے 6 جنوری تک حل نکالنے کا موقع دے دیا۔

    سعید سربازی نائب صدر، راجہ کامران خزانچی، اے آر وائی نیوز کے ارمان صابر سیکریٹری، ثاقب صغیر جوائنٹ سیکریٹری، عبد الجبار ناصر، عبد الوحید راجپر، زین علی، عتیق الرحمان، بینا قیوم، سعید لاشاری اور لیاقت مغل رکن گورننگ باڈی کی نشست پر منتخب ہو گئے ہیں۔

    کے پی سی الیکشن میں 1476 ممبران میں سے 1182 نے حق رائے دہی استعمال کیا۔

    دی ڈیموکریٹس کے تمام نشستوں پر کھڑے امیدوار کام یاب ہوئے، دی یونائیٹڈ گروپ کا کوئی بھی امیدوار کام یاب نہ ہو سکا، جب کہ صدر کی نشست پر دی ڈیموکریٹس کے امیدوار امتیاز خان فاران اور دی یونائیٹڈ پینل کے احمد خان ملک کے درمیان کانٹے کا مقابلہ رہا، دونوں امیدواروں نے 579 ووٹ لیے اور مقابلہ ٹائی ہو گیا۔

    الیکشن کمیٹی کے مطابق دونوں گروپ کو ایک ہفتے میں کوئی نتیجہ نکالنے کی ہدایت کی گئی ہے اگر دونوں گروپ کسی فیصلے پر راضی نہیں ہوتے تو کراچی پریس کلب کے صدر کی نشست پر دوبارہ پولنگ کرائی جا سکتی ہے۔

  • قائد اعظم کا سپاہی عمران خان کشمیریوں کے لیے جدوجہد جاری رکھے گا: فردوس عاشق اعوان

    قائد اعظم کا سپاہی عمران خان کشمیریوں کے لیے جدوجہد جاری رکھے گا: فردوس عاشق اعوان

    پشاور: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ قائد اعظم کا سپاہی عمران خان کشمیریوں کے لیے جدوجہد جاری رکھے گا، یوم سیاہ صرف پاکستان میں ہی نہیں عالمی سطح پر منایا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان اور خیبر پختونخواہ کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے پشاور پریس کلب میں نیوز کانفرنس سے خطاب کیا۔ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ یوم سیاہ پر پاکستان بھر میں ریلیاں نکل رہی ہیں، یوم سیاہ صرف پاکستان میں ہی نہیں عالمی سطح پر لوگ منا رہے ہیں۔

    معاون خوصی کا کہنا تھا کہ آج عالمی سطح پر بھارت کی مذمت کی جارہی ہے، عوام کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ریلیاں نکال رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے ثابت کیا کشمیر کے بغیر یوم آزادی کی خوشیاں کم ہیں، کشمیر کو بالآخر پاکستان کے ساتھ جڑنا ہے، قائد اعظم کا سپاہی عمران خان کشمیریوں کے لیے جدوجہد جاری رکھے گا۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کے بغیر برصغیر کی تقسیم کا ایجنڈا نامکمل ہے، بھارت نے سیکولر ہونے کا دعویٰ کیا تھا، اقلیتوں کے ساتھ سلوک دیکھ لیں۔ بھارت میں اقلیتوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔ آج قائد اعظم کے دو قومی نظریے کی جیت ہوئی ہے۔ مودی کی آج کی تقریر بھارتی عوام کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے، مودی نے خطے میں تھانیدار بننے کی کوشش کی ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ بھارتی عوام اقلیتوں کے ساتھ خصوصاً کشمیریوں کے ساتھ سلوک دیکھ رہے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کشمیر کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے کل للکار کر بھارتی قیادت کو جواب دیا ہے۔ کل وزیر اعظم نے کہا جارحیت کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر پر دنیا کو جھنجوڑا، عمران خان کی وجہ سے مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ اجلاس ہونے جا رہا ہے۔ پہلی مرتبہ روس نے بھارت کے خلاف جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ روس نے مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی حمایت کی ہے۔

  • پریس کلب پر احتجاج کرتے اساتذہ کی ریڈ زون میں داخلے کی کوشش، آنسو گیس کی شیلنگ

    پریس کلب پر احتجاج کرتے اساتذہ کی ریڈ زون میں داخلے کی کوشش، آنسو گیس کی شیلنگ

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پریس کلب کے باہر احتجاج کرتے اساتذہ نے ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی، پولیس نے مظاہرین کو منتشرکرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ شروع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب کے باہر محو احتجاج اساتذہ نے ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کے بعد تصادم کی صورتحال پیدا ہوگئی۔

    پولیس نے مظاہرین کو ریڈ زون میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کی، اپنی کوشش میں ناکامی کے بعد مظاہرین کو منتشرکرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ شروع کردی۔

    اس دوران مظاہرین نے پولیس اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی بھی شروع کردی جبکہ پولیس، مظاہرین اور وہاں موجود دیگر افراد کے درمیان دھکم پیل بھی دیکھنے میں آئی۔

    ناخوشگوار صورتحال کے پیش نظر پولیس کی مزید نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے کئی مظاہرین کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔

    مذکورہ مظاہرین اساتذہ گروپ انشورنس اور پروموشن کے لیے احتجاج کر رہے ہیں، نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق تاحال مظاہرین کو مذاکرات کی پیشک نہیں کی گئی۔

  • جس ٹیچرکوپڑھانا نہیں آتا اسےسسٹم سےباہرہوناچاہیے‘ وزیراعلیٰ سندھ

    جس ٹیچرکوپڑھانا نہیں آتا اسےسسٹم سےباہرہوناچاہیے‘ وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جس استاد کو پڑھانا نہیں آتا اسے سسٹم سے باہر ہونا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت این ٹی ایس اساتذہ کے احتجاج سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیرتعلیم جام مہتاب ڈہر اور چیف سیکریٹری رضوان میمن سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

    اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ وک بریفنگ دیتے ہوئے حکام نے بتایا کہ این ٹی ایس کے ذریعے 15649 اساتذہ بھرتی کیے گئے، اساتذہ 3 سال کا کنٹریکٹ مکمل ہونے پر مستقل ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

    حکام نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ مستقل کرنے کے لیے دوبارہ این ٹی ایس ٹیسٹ ضروری ہے۔


    تنخواہوں سے محروم خواتین اساتذہ کا کراچی پریس کلب پر احتجاج


    اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اچھے اساتذہ کو مستقل کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے، اساتذہ کا معیار زبردست ہونا چاہیے اور جس ٹیچر کو پڑھانا نہیں آتا اس کو سسٹم سے باہر ہونا چاہیے۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ تعلیمی نظام کو بہترکرنا اولین ترجیح ہے، تعلیم کی بہتری کے لیے ہمیں کچھ سخت فیصلے کرنا ہوں گے، تعلیم کو ہرقسم کے اثرورسوخ سے آزاد کرنا چاہتا ہوں۔

    انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ ہر5 سال کے بعد اساتذہ کی جانچ پڑتال کرائیں۔

    مراد علی شاہ نے وزیرتعلیم اور کمشنر کراچی کو اساتذہ کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آج ہی اساتذہ سے ملاقات کریں اور پالیسی کے مطابق مسئلے کو حل کیا جائے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر تعلیم اور کمشنر کراچی کو اساتذہ کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آج ہی اساتذہ سے ملاقات کریں اور پالیسی کے مطابق مسئلہ کو آج ہی حل کیا جائے۔

    واضح رہے کہ کراچی پریس کلب کے باہر این ٹی ایس پاس کنٹریکٹ اساتذہ ملازمتوں کی مستقلی کے لیے احتجاج کررہے ہیں جو سات روز سے جاری ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • فکس اٹ کا احتجاج، پولیس کا مظاہرین پر واٹر کینن کا استعمال، شیلنگ اور لاٹھی چارج

    فکس اٹ کا احتجاج، پولیس کا مظاہرین پر واٹر کینن کا استعمال، شیلنگ اور لاٹھی چارج

    کراچی: تعلیمی مسائل کے حل کے لیے سماجی تنظیم فکس اٹ نے پریس کلب کے باہر احتجاج کیا۔ اس دوران مظاہرین نے گورنر ہاؤس جانے کی کوشش کی جس پر پولیس نے واٹر کینن کا استعمال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی تنظیم فکس اٹ نے پریس کلب کے باہر تعلیمی مسائل کے حل کے لیے احتجاج کیا۔ اس دوران مظاہرین نے گورنرہاؤس جانے کی کوشش کی جس پر پولیس حرکت میں آئی اور مظاہرین کو روک لیا۔

    مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے واٹر کینن کا استعمال کیا جبکہ پولیس کی جانب سے مظاہرین پر شیلنگ اور لاٹھی چارج بھی کیا گیا۔

    پولیس نے گورنر ہاؤس جانے والے تمام راستے بند کردیے جبکہ پولیس کی مزید نفری بھی طلب کرلی گئی ہے۔

    اب تک کی اطلاعات کے مطابق پولیس نے فکس اٹ کے 2 کارکنان کو بھی حراست میں لے لیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سندھ پولیس کے برطرف اہلکاروں کا احتجاج، مظاہرین پر لاٹھی چارج

    سندھ پولیس کے برطرف اہلکاروں کا احتجاج، مظاہرین پر لاٹھی چارج

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پریس کلب کے باہر سندھ پولیس کے برطرف اہلکاروں نے احتجاج شروع کردیا، لیکن صورتحال اس وقت کشیدہ ہوگئی جب وردی میں ملبوس پولیس والے اپنے ہی پیٹی بند بھائیوں پر ٹوٹ پڑے اور ان پر لاٹھی چارج شروع کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 18 سو سے زائد اہلکاروں کو 18 دسمبر 2015 کو برطرف کیا گیا تھا۔ تین ماہ قبل برطرف اہلکاروں کا این ٹی ایس کے ذریعے ٹیسٹ لیا گیا جس میں صرف 138 کامیاب ہوسکے تھے۔

    رواں برس آئی جی سندھ کے حکم پر محکمہ جاتی کمیٹی کے ذریعے 349 اہلکاروں کو بحال کیا جا چکا ہے لیکن اب بھی برطرف کیے جانے والوں اہلکاروں کی بڑی تعداد باقی ہے جو آج پریس کلب کے باہر سراپا احتجاج ہے۔

    مظاہرین کا کہنا ہے کہ جعلی اور غیر قانونی بھرتی کیے جانے والے اہلکاروں کو جس نے بھرتی کیا وہ اصل مجرم ہیں اور انہیں گرفت میں لایا جائے۔

    ایک اہلکار کا کہنا تھا کہ جن افسران نے غیر قانونی بھرتیاں کیں وہ کیوں اب تک پولیس کا حصہ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جس وقت بھرتی کیا گیا اس وقت پرانے طریقہ کار سے امتحان لیا گیا، اب کہتے ہیں کہ بحالی کے لیے این ٹی ایس ٹیسٹ سے گزرنا ہوگا۔ کیا سابقہ آئی جی صاحبان بھی نقلی اور موجودہ آئی جی اصلی پولیس افسر ہے؟

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ پچھلے ماہ ہم سے وعدہ کیا گیا کہ 1 ماہ میں مسئلہ حل ہوجائے گا، معاملہ حل نہ ہونے پر دوبارہ احتجاج پر مجبور ہوئے۔ فاقہ کشی سے بیزار ہو کر گھروں سے عہد کر کے آئے ہیں کہ اس بار واپس نہیں جانا، بحال ہوں گے ورنہ احتجاج جاری رہے گا۔

    ایک اہلکار نے بتایا، ’ہم نے گھر بیچے، اپنی خواتین کے زیور بیچے اور نوکریاں حاصل کیں، لیکن بھرتی نہیں کیا گیا‘۔

    ان برطرف کیے جانے والوں میں بعض شہید اہلکار بھی شامل ہیں۔

    ایک برطرف اہلکار پیٹرول لیے خود سوزی کا ارادہ بھی رکھتا ہے اور اس کا مطالبہ ہے کہ اسے اس کی نوکری پر بحال کیا جائے۔


    احتجاج ہنگامہ آرائی میں تبدیل

    بعد ازاں ڈی ایس پی صدر نے مظاہرین سے مذاکرات کی کوشش کی لیکن برطرف اہلکاروں نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات صرف اعلیٰ افسران سے کیے جائیں گے۔

    تھوڑی ہی دیر بعد یہ احتجاج ہنگامہ آرائی میں تبدیل ہوگیا جس کے بعد وردی میں ملبوس پولیس والوں نے اپنے ہی برطرف کیے جانے والے پیٹی بند بھائیوں پر واٹر کینن کا استعمال کیا۔

    پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج بھی کیا جبکہ احتجاج کرنے والے متعدد سابق اہلکاروں کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔

    پولیس کے لاٹھی چارج سے 3 مظاہرین زخمی بھی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پی ایس پی اور پیپلزپارٹی کےدرمیان مذاکرات ناکام

    پی ایس پی اور پیپلزپارٹی کےدرمیان مذاکرات ناکام

    کراچی: پیپلز پارٹی اورپاک سر زمین پارٹی کے درمیان دوسرا مذاکراتی دور بھی ناکام ہوگیا،پی ایس پی نےاپنےمطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق بدھ کی شب پیپلزپارٹی کے وفد نے کراچی پریس کلب کےباہر پاک سرزمین پارٹی کے احتجاج پر پی ایس پی کے رہنماوں سے ملاقات کی۔

    پیپلزپارٹی کی جانب سے صوبائی وزیربرائے ٹرانسپورٹ ناصر حسین شاہ،وقار مہدی اور راشد ربانی وفد میں شامل تھے۔

    اس موقع پرناصر حسین شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کے متعدد مطالبات پر اتفاق ہو گیا ہے،ہمیں مذاکرات کےلیے 10 باربھی آنا پڑا آئیں گے۔

    صوبائی وزیرٹرانسپورٹ ناصر حسین شاہ کاکہناتھاکہ اگر یہ وزیر اعلیٰ ہاؤس بھی آتے ہیں تو ہم انہیں خوش آمدید کریں گے۔انہوں نےکہاکہ قانون کےمطابق میئر کو مکمل اختیارات دیے گئے ہیں۔

    دوسری جانب پی ایس پی رہنما ڈاکٹر صغیراحمد نےکہاکہ ہم نے واضح کردیا ہےکہ جب تک مطالبات منظور نہیں ہوں گے تب تک دھرناختم نہیں کریں گے۔

    یاد رہےکہ تین روز قبل پاک سرزمین پارٹی اورپیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات کا پہلا مرحلہ ناکام ہوگیا تھا۔


    ہمیں ہمارے حقوق ہرحال میں چاہئیں، مصطفیٰ کمال


    واضح رہےکہ گزشتہ روزپاک سرزمین پارٹی کےسربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا تھا کہ ہمیں ہمارے حقوق ہرحال میں چاہئیں،کراچی کےعوام اب باہرنکلیں،آئندہ نسل کوہم بہترین پاکستان دیں گے۔

  • ہمیں ہمارے حقوق ہرحال میں چاہئیں، مصطفیٰ کمال

    ہمیں ہمارے حقوق ہرحال میں چاہئیں، مصطفیٰ کمال

    کراچی : پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہمیں ہمارے حقوق ہرحال میں چاہئیں، کراچی کے عوام اب باہر نکلیں، آئندہ نسل کوہم بہترین پاکستان دیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، پی ایس پی کے زیر اہتمام دھرنے کا آج ساتواں روز ہے۔

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہماری جدوجہد سے کراچی کے عوام کو امید نظر آرہی ہے، آئندہ نسل کوہم بہترین پاکستان دیں گے۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ میں حکمرانوں سے صرف کراچی کیلئے پینے کا پانی مانگ رہا ہوں، مجھے پانی دینے کیلئے کون سے مذاکرات ہوں گے؟

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے باسیوں کو پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں ہے۔ حکمرانوں نے کراچی میں تفرقہ ڈال کرپیسہ بنایا۔

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی تمام جماعتوں نے اس شہرکو لوٹا ہے، حکمرانوں نے ہمیں آپس میں لڑایا، انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کے جھنڈے کےنیچے آج ہم سب ایک ہیں، ملک میں اب انصاف کا نظام آئے گا۔