Tag: پریشان

  • میکڈونلڈز نے بائیکاٹ سے پریشان ہوکر اسرائیل کی طرف رخ کرلیا

    میکڈونلڈز نے بائیکاٹ سے پریشان ہوکر اسرائیل کی طرف رخ کرلیا

    مشہور و معروف فوڈ چین میکڈونلڈز نے مسلم ممالک میں ہونے والے بائیکاٹ سے پریشان ہو کر اسرائیل میں اسرئیلی کمپنی سے اپنے تمام تر شئیر خریدنے کی تیاری کر لی۔

    خبر ایجنسی کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری اسرائیل کی غزہ کے لوگوں کے کھلے عام قتل کے بعد دنیا بھر کے مسلم ممالک نے متعدد اسرائیلی پراڈکٹ کا بائیکاٹ کیا تھا، جس میں مشہور فاسٹ فوڈ چین میکڈونلڈز بھی شامل ہے، صارفین کی جانب سے بائیکاٹ مہم سے ان کے کاروبار پر ’معنی خیز‘ اثر پڑا ہے۔

    اس کے علاوہ کمپنی ایلونیل کی جانب سے صیہونی افواج کو غزہ جنگ کے دوران فری میلز مہیا کرنے کے سبب بھی مشرقِ وسطی میں امریکی ریسٹورنٹ کو بائیکاٹ کا سامنا تھا اور فروخت میں بھی کمی واقع ہو ئی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق ملائشیا اور انڈونیشیا میں بائیکاٹ کی وجہ سے ریسٹورنٹس کی سیلز میں نمایاں کمی ہوئیم جبکہ جرمنی نے رواں سال جنوری میں اعلان کیا تھا کہ وہ اپنا پہلا سی ماہی سیلز ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

    جنوری میں بھی سی ای او کرس کیمپزنسکی نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا ’جنگ اور اس سے منسلک غلط معلومات کی وجہ سے مشرق وسطیٰ اور خطے سے باہر کی کئی مارکیٹیں معنی خیز کاروباری اثرات کا سامنا کر رہی ہیں جو میکڈونلڈز جیسے برانڈز کو متاثر کر رہی ہیں۔‘

    تاہم اب مکڈونلڈز نے اپنا 30 سال پرانا اسرائیلی فرنچائز ایلونیل لمٹیڈ سے واپس خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، حصص گرنے کے بعد امریکی ریسٹورنٹ اسرائیلی فرنچائز سے دو سو پچیس ریسٹورنٹس کو خریدے گا جس سے 5 ہزار سے زائد افراد کا روزگار وابستہ ہے، کمپنیوں نے لین دین کی شرائط کو ظاہر نہیں کیا۔

  • ممبئی کی ٹریفک سے پریشان امیتابھ بچن نے فین سے لفٹ مانگ لی

    ممبئی کی ٹریفک سے پریشان امیتابھ بچن نے فین سے لفٹ مانگ لی

    بالی وڈ کے بادشاہ امیتابھ بچن نے حال ہی میں سیٹ تک پہنچنے کے لیے ایک مداح سے لفٹ لی اور ایک پوسٹ کے ذریعے ان کا شکریہ ادا کیا۔

    بھارت کی مغربی ساحل پر واقع ممبئی کی ٹریفک بھی کراچی کی ٹریفک سے کم نہیں تاہم اس تریفک سے پریشان بالی وڈ کے بادشاہ امیتابھ بچن نے سیٹ تک پہنچنے کے لیے لفٹ لے کر موٹر سائیکل پر  سیٹ پہنچ گئے۔

    امیتابھ بچن نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی تصویر شیئر کی جس میں انہیں ایک عام سے شہری کے ساتھ موٹر سائیکل میں سوار دیکھا جاسکتا ہے۔

    تاہم امیتابھ بچن نے تصویر کو شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، لفٹ کے لیے شکریہ دوست، میں  آپ کو نہیں جانتا، لیکن آپ نے مجھے کام کی جگہ پر بروقت پہنچایا جس کا میں شکر گزار ہوں۔

    امیتابھ بچن کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہے جس پر ان کی پوتی سمیت مداح دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

    اس پوسٹ پر امیتابھ بچن کی پوتی نویا نویلی نندا نے ہنستے ہوئے سرخ دل والے ایموجیز کمنٹ کیے، اداکار روہت بوس رائے نے تبصرہ کیا "آپ زمین پر سب سے اچھے دوست ہیں امیت جی! سب  آپ سے پیار کرتے ہیں۔

  • پریشان اور فکر مند رہنے والے افراد ہوشیار

    پریشان اور فکر مند رہنے والے افراد ہوشیار

    مثبت خیالات زندگی کو آسان بنا دیتے ہیں اور حال ہی میں ایک تحقیق سے علم ہوا کہ یہ آپ کی عمر بھی لمبی کرسکتے ہیں۔

    بوسٹن یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں علم ہوا کہ رجائیت پسند افراد قنوطی افراد کی نسبت زیادہ عرصہ زندہ رہتے ہیں اور صحت مند زندگی گزارتے ہیں کیوں کہ ان کے پاس نمٹنے کے لیے کم پریشانیاں ہوتی ہیں۔

    تحقیق کی سربراہ ڈاکٹر لیوینا لی کا کہنا تھا کہ دباؤ ہماری صحت پر منفی اثرات مرتب کرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یہ دیکھتے ہوئے کہ آیا رجائیت پسند افراد روز بروز مختلف انداز میں دباؤ سے کس طرح نمٹتے ہیں، حاصل ہونے والے نتائج نے معلومات میں اضافہ کیا کہ کس طرح رجائیت پسندی بڑھتی عمر کے لوگوں میں اچھی صحت کو فروغ دے سکتی ہے۔

    اگرچہ پچھلی تحقیق میں رجائیت پسندی اور صحت مندی کے ساتھ عمر بڑھنے کے درمیان تعلق پایا گیا تھا لیکن اب تک یہ بات مبہم تھی کہ رجائیت پسندی کے صحت پر اثرات کیسے ہوسکتے ہیں۔

    ڈاکٹر لی نے مزید بتایا کہ اس تحقیق نے ایک ممکنہ وجہ کو پرکھا، یہ دیکھا گیا کہ اگر زیادہ رجائیت پسند افراد روزمرہ کے دباؤ کو تعمیری انداز میں لیتے ہیں، لہٰذا وہ بہتر جذباتی صحت سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

    اس نئی تحقیق میں ماہرین کی ٹیم نے 233 بزرگ مردوں کا 24 سال تک مطالعہ کیا، یہ تحقیق 1986 میں شروع کی گئی تھی جس میں مردوں نے ایک سوال نامہ پر کیا جس سے ان کے اندر موجود رجائیت پسندی کو پرکھا گیا۔

  • امریکی پابندیوں سے پریشان ایرانی چینلز نے یوٹیوب کا سہارا لےلیا

    امریکی پابندیوں سے پریشان ایرانی چینلز نے یوٹیوب کا سہارا لےلیا

    تہران : رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ا مریکی پابندیوں کے باعث ایرانی چینلز پیسے کمانے کے لیے پروڈیوسروں کی شناخت مخفی رکھ کران کاتیار کردہ فلمی مواد یوٹیوب پرچلارہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کی جانب سے ایران پرعایدکردہ اقتصادی پابندیوں نے تمام سرکاری شعبوں کو بری طرح متاثر کرنا شروع کیا ہے، پابندیوں کے باعث سپریم لیڈر کے ماتحت ایرانی ٹیلی ویڑن کارپوریشن بھی زبوں حالی کا شکار ہے اور کارپویشن نے مالی کمی پوری کرنے کے لیے بین الاقوامی شہرت یافتہ ویڈیو شیئرنگ ویب سائیٹ یوٹیوب کا سہارا لینا شروع کیا ہے۔

    خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایرانی ٹی وی چینل پر نشرہونے والا مواد یوٹیوب پرپوسٹ کرکے اس پر اشتہارات حاصل کیے جاتے ہیں اوران اشتہارات کی مد میں حاصل ہونے والی آمدنی کوا خراجات پورے کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یوٹیوب پرموجود ایک دوسرے چینل کو’عصرجدید’ کا نام دیا گیا ہے، اس یوٹیوب چینل کے 10 ہزار فالورز ہیں اور اس کی ویڈیوز اب تک 30 لاکھ ناظرین دیکھ چکے ہیں۔ایران کی مشہورایچ ڈی فلمیں بھی اشتہارات کے ذریعے پیسے کے حصول کے لیے یوٹیوب پر پوسٹ کی جاتی ہیں۔

    اگرچہ یہاں پر عام صارفین کو مفت میں یہ مواد دکھایا جاتا ہے مگر اس پرچلنے والے اشتہارات ایران کے سرکاری ٹی وی چینل کی آمدن کاذریعہ ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایران بین الاقوامی کاپی رائیٹ معاہدے میں شامل نہیں مگر اس کے باوجود ایران میں فلم پروڈیوسروں کے حقوق کا تحفظ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

    اخبارکے مطابق ایرانی میڈیا کمپنیاں اصل پروڈیوسروں کی شناخت مخفی رکھ کران کا تیار کردہ فلمی مواد یوٹیوب پرچلاتی ہیں۔

  • موٹاپے سے پریشان سعودیوں نے اربوں ریال خرچ کر ڈالے

    موٹاپے سے پریشان سعودیوں نے اربوں ریال خرچ کر ڈالے

    ریاض : موٹاپے سے نجات کیلئے سعودی شہریوں نے سال 2018 میں 3.8 ارب ریال خرچ کرڈالے، عالمی سطح پر مشترکا کوششیں نہ کی گئیں تو دنیا بھر میں 2.7 ارب افراد 2025 تک موٹاپے کا شکار ہوجائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق موٹاپے کو بڑھانے کے لیے انسان کو زیادہ کوشش نہیں کرنا پڑتی لیکن اسے کم کرنا جان جوکھوں کا کام ہے، سعودی عرب کی آبادی کا 50 فیصد حصہ موٹاپے کا شکار ہے اور اس سے نجات حاصل کرنے کے لیے سعودی شہریوں نے سال 2018 میں 3.8 ارب ریال خرچ کرڈالے۔

    مقامی اخبار الوطن نے اعداد و شمار جمع کرنے والے ادارے ریسرچ اینڈ مارکیٹس کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ سعودی شہریوں نے وزن کم کرانے والی ادویہ کے علاوہ ورزش کے آلات خریدنے اور ورزش کے مراکز کی فیسوں پر 3.8 ارب ریال خرچ کیے۔

    سعودی ذیابیطس کونسل کا کہنا ہے کہ آبادی کے تناسب کا 50 فیصد حصہ موٹاپے کا شکار ہے، کونسل کے مطابق سعودی عرب میں مردوں کے مقابلے میں خواتین میں مٹاپے کی شرح کہیں زیادہ ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ موٹاپے کی بڑھتی ہوئی شرح کو دیکھتے ہوئے ریسرچ اینڈ مارکیٹس کے ماہرین کا اندازہ ہے کہ 2019 میں وزن کم کرانے پر سعودی شہری 5.9 ارب ریال خرچ کریں گے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موٹاپے کی شرح اسی رفتار سے بڑھتی رہی تو اخراجات میں بھی اسی تناسب سے اضافہ ہوتا رہے گا۔

    عرب خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی ذیابیطس کونسل نے گذشتہ ہفتے مشرقی ریجن میں منعقد ہونے والی کانفرنس کے دوران وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کا حوالہ دے کر کہا تھا کہ سعودی عرب میں 25فیصد آبادی ذیابیطس کا شکار ہے جبکہ 50 فیصد مرد و خواتین کو مٹاپا لاحق ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق جدید طرز زندگی اور تساہل پسندی کی وجہ سے ذیابیطس اور مٹاپے کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر مشترکہ کوششیں نہ کی گئیں تو دنیا بھر میں 2.7 ارب افراد 2025ء تک موٹاپے کا شکار ہوجائیں گے۔

    کونسل نے کہا ہے کہ ذیابیطس کی وجہ سے دنیا بھر میں سالانہ 5ہزار افراد کے پاؤں کاٹ دیئے جاتے ہیں، اس وقت 3.8 ملین سعودی شہری ذیابیطس کی سنگین حالت سے دوچار ہیں۔

    خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ دستیاب معلومات کے مطابق اس مرض کی وجہ سے اب تک 14665 افراد جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

    کونسل نے کہا ہے کہ ذیابیطس کی وجہ سے لوگوں میں دل، گردوں اور اسی طرح کے دیگر امراض پیدا ہورہے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق کونسل نے کہا کہ موٹاپے کو کم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ مناسب غذا استعمال کی جائے، خواتین خاص طو رپر اپنی صحت کا خیال رکھیں، جسم کو ضرورت کے مطابق کیلوریز دی جائیں۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ طرز زندگی میں تبدیلی لائی جائے، تساہل پسندی کو ترک کرکے جسمانی مشقت اور ورزش کو اپنایا جائے۔

  • سنجے دت بالی ووڈ میں کام نہ ملنے پرپریشان

    سنجے دت بالی ووڈ میں کام نہ ملنے پرپریشان

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار سنجے دت جنہوں نے فلموں میں منفرد کردار نبھا کر خوب نام کمایا لیکن اداکار اب جیل سے رہائی کے بعد سے بالی ووڈ میں کام نہ ملنے پرپریشان ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار سنجے دت جنہوں نے اپنے پورے کرئیر میں منفرد قسم کے کردار ادا کیے اور انڈسٹری کو بلاک بسٹر فلمیں دیں تاہم ساڑھے تین سال قید کے بعد رہا ہونے والے اداکار کو اب تک کام کی تلاش ہے۔

    اداکارکی رہائی کو 6 ماہ بیت گئے لیکن ان کی کسی بھی فلم کی شوٹنگ کا آغاز نہیں کیا گیا جبکہ ان کی فلم “مارکو بھاؤ” کی کہانی پر بھی ابھی کام جاری ہے۔

    فلم“منا بھائی 3″ کے حوالے سے بھی تاحال کچھ نہیں کیا گیا کیونکہ فلم کے ہدایت کار “راج کمار ہیرانی” اداکار کی زندگی پر مبنی فلم میں مصروف ہیں جس میں سنجو بابا کا مرکزی کا کردار رنبیر کپور ادا کرتے نظر آئیں گے۔

    اس حوالے سے سنجے دت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ کوئی بھی فلم ابھی سائن کر نے نہیں جارہے ہیں،اداکار آج کل اپنے خاندان کو وقت دے رہے ہیں جبکہ وہ گھومنے پھرنے پر بھی توجہ دے رہے ہیں۔