Tag: پریشر ککر پھٹ گیا

  • پریشر ککر پھٹنے سے گھر میں تباہی مچ گئی

    پریشر ککر پھٹنے سے گھر میں تباہی مچ گئی

    فیصل آباد : سمن آباد میں پریشر ککر پھٹنے سے گھر میں تباہی مچ گئی ، جس کے نتیجے میں 8 ماہ کا بچہ جاں بحق جبکہ ماں اور ایک بچے شدید زخمی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں سمن آباد کے علاقے میں پریشر ککر پھٹنے کے افسوسناک واقعے نے ایک گھر کو سوگوار کر دیا۔

    حادثے کے نتیجے میں 8 ماہ کا بچہ جاں بحق ہو گیا، جبکہ ماں، 2 سالہ بیٹا اور ایک کمسن بیٹی جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ اتوار کے روز پریشر ککر پھٹنے کے ساتھ ساتھ گیس لیکج بھی ہوئی، جس کے نتیجے میں گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ کی لپیٹ میں آ کر ماں اور اس کے تین بچے جھلس گئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

    مزید پڑھیں : لاہور: دکان میں سلنڈر پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    متوفی بچے کی شناخت عون کے نام سے ہوئی ہے، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ اس کی والدہ اور 2 سالہ بھائی کی حالت تاحال تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

    ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا، اہل محلہ غم سے نڈھال دکھائی دیے۔

    پولیس اور متعلقہ حکام نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ پریشر ککر پھٹنے کا سبب تکنیکی خرابی تھی یا کسی اور غفلت کا نتیجہ۔