Tag: پریشر گروپ

  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف کوئی گروپ نہیں بنا،شوکت یوسفزئی

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف کوئی گروپ نہیں بنا،شوکت یوسفزئی

    پشاور: وزیر اطلاعات خیبرپختونخواہ شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے خلاف کوئی گروپ نہیں بنا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کسی کے خلاف چارج شیٹ تیار نہیں کی، وزیراعلیٰ کو کسی سے کوئی خاص شکایت بھی نہیں۔

    صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ محمود خان معمول کی ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کو وزراء کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کریں گے، وزیراعظم بھی صوبے کے تمام امور کے بارے میں وزیراعلیٰ سے رپورٹ لیتے ہیں۔

    شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے خلاف کوئی گروپ ہی نہیں بنا، گروپ بندی کی افواہیں حکومت کمزور کرنے کی کوشش ہے۔

    وزیر اعلیٰ کے پی محمودخان کے خلاف بھی آوازیں اٹھنے لگیں

    واضح رہے کہ خیبرپختونخواہ میں مخالف گروپ کے علی تراکئی نے وزیر اعلیٰ محمود خان پر اظہار عدم اعتماد کر دیا ہے، محمد علی تراکئی نے عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے حکومت چھوڑنے کی دھمکی دے دی۔

    رہنما پی ٹی آئی محمد علی تراکئی کا کہنا تھا کہ محمود خان سے 80 فیصد ارکان اسمبلی ناراض ہیں، محمود خان نہیں بیوروکریسی حکومت چلا رہی ہے، پرویز خٹک کے مقابلے میں محمود خان کی کارکردگی صفر ہے، ان کے پاس وژن ہے نہ صلاحیت، ایسے ساتھ نہیں چل سکتے۔