Tag: پریش راول

  • پریش راول کے خلاف تھانے میں شکایت درج

    پریش راول کے خلاف تھانے میں شکایت درج

    کولکتہ: بھارتی مزاحیہ اداکار اور بی جے پی رہنما پریش راول کے خلاف تھانے میں شکایت درج ہو گئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بنگالیوں سے متعلق متنازعہ بیان دے کر پریش راول بری طرح پھنس گئے ہیں، وہ اپنے بیان کی معافی بھی مانگ چکے ہیں لیکن گزشتہ روز بھارتی ریاست کولکتہ کے ایک تھانے میں شکایت درج ہو گئی ہے۔

    گجرات میں بی جے پی رہنما پریش راول کی جانب سے گزشتہ دنوں انتخابی تشہیر کے دوران دیے گئے بیان ’’بنگالیوں کے لیے مچھلی پکاؤ گے!‘‘ پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

    ولساڈ میں منگل کو اسمبلی انتخاب کے لیے امیدوار کے حق میں منعقدہ جلسے سے انھوں نے خطاب میں کہا تھا: ’’گیس سلنڈر مہنگے ہیں، لیکن ان کی قیمت کم ہو جائے گی، لوگوں کو روزگار بھی ملے گا، گجرات کے لوگ مہنگائی کو برداشت کر لیں گے، لیکن بغل کے گھر میں روہنگیا مہاجر یا بنگلا دیشی آ جائیں تو گیس سلنڈر کا کیا کریں گے؟ بنگالیوں کے لیے مچھلی پکائیں گے؟‘‘

    بیان کے بعد سے پریش راول کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، انھوں نے وضاحت پیش کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا کہ ’’یقیناً مچھلی ایشو نہیں ہے کیوں کہ گجراتی مچھلی پکاتے اور کھاتے ہیں، میں واضح کر دوں کہ میرا مطلب غیر قانونی طریقے سے ہندوستان پہنچنے والے بنگلا دیشی اور روہنگیا سے تھا، لیکن پھر بھی اگر میں نے آپ کے جذبات کو ٹھیس پہنچایا ہے تو معافی مانگتا ہوں۔‘‘

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کولکتہ کے ایک تھانے میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے رہنما محمد سلیم نے پریش راول کے خلاف 2 دسمبر کو شکایت درج کرائی ہے، جس میں انھوں نے کہا ہے کہ پریش راول کا تبصرہ اشتعال انگیز تھا اور یہ فساد بھڑکا سکتا ہے، یہ بیان بنگالی اور دیگر طبقات کے درمیان خیر سگالی کو بھی بگاڑ سکتا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ پریش راول کے بنگالی مخالف تبصرے سے ملک کے دیگر علاقوں کے لوگوں میں بنگالیوں سے نفرت کا جذبہ پیدا ہو سکتا ہے، مہاجر بنگالیوں کو کئی طرح کی مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اس سے لگتا ہے کہ ملک میں سبھی بنگالی بنگلہ دیشی یا روہنگیا ہیں، اس لیے پریش راول کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ شکایت پر غور کرنے کے بعد کیس درج کیا جائے گا۔

  • ہیرا پھیری 3 میں پرانے اداکار جوہر دکھانے کے لیے منتخب

    ہیرا پھیری 3 میں پرانے اداکار جوہر دکھانے کے لیے منتخب

    ہیرہ پھیری 3 کو بچانے کے لیے پرانے اداکاروں کو آزمانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    جی ہاں آپ نے صیح سُنا، معروف ادکار اکشے کمار، سنیل سیٹھی اور پریش روال ہیراپھیری فلم میں اپنے اصلی کرداروں میں نظر آئینگے۔

    اس کے علاوہ مشہور اداکار راجو، ببوراو گنپت اپتی بھی فلم ہیرا پھیری تھری میں ایک ساتھ اداکاری کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    ہیرا پھیری فلم کے تیسرے پارٹ میں  پہلی سیریز جو 2000 اور دوسری قسط 2006 میں کام کرنے والے اداکاروں کو موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تاہم فلم میں کام کرنے والی اداکارہ کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ نئی فلم میں تبو، بپاشا باسو یا رمی سین میں سے کسی ایک اداکارہ کو منتخب کیا جاسکتا ہے۔

    یہ فیصلہ فلم ڈائریکٹر نیراج وہرہ کی جانب سے اُس وقت کیا گیا ہے  کہ جب اداکار جوہن ابراہم نے نجی مصروفیات کے باعث فلم کی شوٹنگ میں حصہ لینے سے منع کردیا تھا۔

    جان ابراہم گزشتہ تین ماہ سے دبئی میں روہیت دھون کی فلم ڈش روم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جبکہ ابھیشیک بچن کو بھی فلم سے آؤٹ کردیا گیا ہے۔

    جان ابراہم نے فلم میں کام نہ کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ’’ وقت کی کمی کے باعث میں فی الحال کسی اور فلم میں کام نہیں کرسکتا ‘‘۔

    واضح رہے ہیرا پھیری 3 کی شوٹنگ گزشتہ سال جون میں شروع کی گئی تھی مگر کچھ وجوہات کی بناء پر فلم کی شوٹنگ میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث اب فلم 2017 میں ریلیز کی جائے گی۔