Tag: پرینتی چوپڑا

  • پرینتی چوپڑا نے بھارتی میڈیا کو جھوٹا قرار دے دیا

    پرینتی چوپڑا نے بھارتی میڈیا کو جھوٹا قرار دے دیا

    بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے بھارتی میڈیا کو جھوٹی خبریں پھیلانے سے گریز کرنے کا مشورہ دے دیا۔

    بھارتی میڈیا کی جانب سے جھوٹا واویلا مچانے پر اب خود بھارت کے اندر سے آوازیں اُٹھنا شروع ہوگئیں، بھارتی اداکارہ پرینتی چوپڑا کا کہنا تھا کہ جھوٹی خبریں نہ پھیلائیں، ذمہ دارانہ رپورٹنگ کا مظاہرہ کریں۔

    اداکارہ کا بھارتی میڈیا کی جانب سے جھوٹی خبر پھیلانے پر کہنا تھا کہ اس وقت ہم جو سب سے برا کام کر سکتے ہیں وہ ہے جعلی خبریں پھیلانا اور ان لوگوں کو خوفزدہ کرنا جو گھرون میں بیٹھے ہیں، صرف حکومتی ذرائع پر بھروسہ کریں اور کچھ نہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بالی وڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے بھی بھارتی نیوز چینلز کی مضحکہ خیز خبروں اور غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ پر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے انہیں خبروں کا سرکس کہہ دیا تھا۔

    انسٹاگرام اسٹوری پر سوناکشی سنہا نے بھارتی نیوز چینلز کو پاکستان کے ساتھ جاری کشیدگی میں سنسنی خیز اور فلمی کوریج کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا اور الزام عائد کیا کہ وہ حقیقت بیان کرنے کے بجائے لوگوں میں خوف و ہراس پیدا کر رہے ہیں۔

    بالی وڈ اداکارہ نے کہا کہ ہمارے نیوز چینلز ایک مذاق ہیں، میں ان کی حد سے زیادہ ڈرامائی انداز، چیخ و پکار اور خوف پھیلانے سے شدید متاثر ہوئی ہوں، آپ کر کیا رہے ہو؟ بس اپنا کام کرو اور حقائق سامنے لاؤ۔

    ’جنگ کو سنسنی خیز بنانا اور ان لوگوں میں خوف و ہراس پیدا کرنا بند کریں جو بہرحال بے چین ہیں۔ لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ صرف ایک قابل اعتماد خبر کا ذریعہ تلاش کریں، خبروں کے نام پر اس گندگی کو دیکھنا بند کریں۔‘

    سوناکشی سنہا کی جانب سے مذکورہ بیان بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے نیوز چینل، میڈیا آؤٹ لیٹس اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو باضابطہ ایڈوائزری جاری کرنے کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا۔

    ایڈوائزری میں زور دیا گیا کہ فوجی آپریشنز، فوجیوں کی نقل و حرکت اور حکمت عملی کے فیصلوں کی لائیو کوریج کو نشر کرنے سے گریز کیا جائے۔

    پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    بھارتی وزارت دفاع نے خبردار کیا کہ اس طرح کی کوریج آپریشنل سکیورٹی اور اہلکاروں کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

  • پرینتی چوپڑا نے شادی سے متعلق اہم راز بتا دیا، مداح حیران

    پرینتی چوپڑا نے شادی سے متعلق اہم راز بتا دیا، مداح حیران

    ممبئی : بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور فلم چمکیلی میں مرکزی کردار ادا کرنے والی پرینیتی چوپڑا نے اپنی شادی سے متعلق اہم راز بتا کر مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔

    اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ راگھو چڈھا سے پہلی ملاقات میں ہی محبت ہوگئی تھی اور پہلے 5 منٹ میں ہی فیصلہ کرلیا تھا کہ شادی ان سے ہی کروں گی۔

    بھارتی شوبز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق پرینیتی چوپڑا نے راگھو چڈھا کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی۔

    چڈھا

    اپنے شوہر راگھو چڈھا کے ساتھ محبت کی کہانی بیان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان سے ہیلو ہائے کے وقت مجھے نہیں معلوم تھا کہ وہ کون اور کیا ہیں؟

    35سالہ اداکارہ نے بتایا کہ لندن میں ایک تقریب کے دوران ان سے سامنا ہوا اور صرف ہیلو ہائے کی، لیکن اس بار میں نے کہا کہ چلو ناشتے پر ملتے ہیں میں اور میری ٹیم کے تقریباً آٹھ لوگوں نے اگلے دن ان کے ساتھ ناشتہ کیا۔

    پرینیتی چوپڑا کا کہنا تھا کہ میں نے ناشتے کے بعد انہیں بہت غور سے دیکھا، ان کے کیے گئے تمام کاموں کے بارے میں جانا، میں قسم کھا کر کہہ سکتی ہوں کہ میں راگھو چڈھا سے ملی اور پانچ منٹ میں یہ جان لیا کہ ہمیں شادی کرلینی چاہیے۔

    چوپڑا

    بھارتی اداکارہ نے بتایا کہ میں یہ بھی نہیں جانتی تھی کہ آیا ان کی شادی ہوگئی ہے، بچے ہیں، یا ان کی عمر کتنی ہے؟ بس ان سے شادی کرنے کی خواہش میرے اندر کی آواز تھی۔

    واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی 24 ستمبر 2023 میں بہت دھوم دھام سے ہوئی۔ راگھو چڈھا ایک سیاستدان ہیں اور ان کا تعلق عام آدمی پارٹی سے ہے۔

  • جب بھی سچا پیار ملا تو اپنا لوں گی، پرینیتی چوپڑا

    جب بھی سچا پیار ملا تو اپنا لوں گی، پرینیتی چوپڑا

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پرینتی چوپڑا کا کہنا ہے کہ میں ان اداکاراوٴں میں سے نہیں ہوں جو کہتی ہیں کہ ہمارے پاس پیار کے لئے وقت نہیں ہے، سچے پیار کا انتظار ہے جب بھی ملا تو اسے اپنا لوں گی۔

     ایک انٹرویو میں پرینتی چوپڑا نے کہا کہ مجھے شروع سے ہی سالگرہ بنانا بہت پسند ہے اور میں اپنی سالگرہ سے پہلے دنوں اور ہفتوں کا حساب رکھتی ہوں اور اگر فیملی اور قریبی دوستوں میں سے کوئی میری سالگرہ بھول جاتا ہے تو مجھے بہت دکھ ہوتا ہے۔

    اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنے لئے بھی ایک کار خریدی اور ایک کار اپنے والدین کو بھی تحفے میں دی، پرینتی چوپڑا نے کہا کہ ایسا ہرگز نہیں چاہتی کہ مجھے پیار نہ ہو بلکہ میں اپنی ذاتی اور پروفیشنل زندگی پر پورا یقین رکھتی ہوں اور دونوں کو متوازی لے کر چلنا چاہتی ہوں تاہم میں ان اداکاراوٴں میں سے نہیں ہوں جو کہتی ہیں کہ ہمارے پاس پیار کے لئے وقت نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پیار کے لئے پوری طرح تیار ہوں اور جب بھی سچا پیار ملا تو اپنا لوں گی۔