Tag: پرینکا گاندھی

  • پرینکا گاندھی کے گالوں جیسی سڑک! بی جے پی رہنماء نے بیان پر معافی مانگ لی

    پرینکا گاندھی کے گالوں جیسی سڑک! بی جے پی رہنماء نے بیان پر معافی مانگ لی

    بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے سابق ایم پی رمیش بدھوری کانگریس ایم پی پرینکا گاندھی کے خلاف قابل اعتراض بیان دینے پر مشکل میں پھنس گئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بی جے پی کے رمیش بدھوری نے اتوار کو ایک بڑا تنازعہ کھڑا کر دیا جب انہوں نے کہا کہ اگر وہ آئندہ انتخابات جیت گئے تو وہ اپنے اسمبلی حلقے کی سڑکوں کو کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی کے گالوں کی طرح چمکدار بنائیں گے۔

    کانگریس لیڈروں نے ان کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے بی جے پی پر خواتین مخالف ذہنیت رکھنے کا الزام لگایا، کانگریس لیڈر نے بدھوری کے خلاف قومی کمیشن برائے خواتین میں شکایت درج کرائی ہے۔

    بی جے پی رہنماء کو ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے، ‘لالو یادو نے ایک بار دعویٰ کیا تھا کہ وہ بہار کی سڑکوں کو ہیما مالنی کے گالوں کی طرح چمکائیں گے، لیکن انہوں نے وعدہ پورا نہیں کیا، تاہم، میں یقین دلاتا ہوں کہ ہم کالکاجی کی ہر سڑک کو پرینکا کے گالوں کی طرح چمکائیں گے۔

    کانگریس لیڈر سپریا شرینیت نے اس بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی انتہائی خواتین مخالف ہے۔ پرینکا کے حوالے سے رمیش بدھوری کا بیان نہ صرف شرمناک ہے بلکہ خواتین کے تئیں ان کی ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ ایک ایسے شخص سے اور کیا توقع کی جا سکتی ہے جس نے ایوان میں اپنے ساتھی رکن اسمبلی کے ساتھ بدسلوکی کی ہو اور اسے کوئی سزا نہ ملی ہو۔ یہ ہے بی جے پی کی اصلیت۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز رہنما بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) رمیش بدھوری نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے خطاب کے دوران کہا کہ اگر وہ حلقے سے الیکشن میں کامیاب ہوئے پرینکا کے گالوں جیسی سڑکیں بنائیں گے۔

    ’الیکشن جیت گیا تو پرینکا گاندھی کے گالوں جیسی سڑکیں بناؤں گا‘

    سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ویڈیو میں رمیش بدھوری کو پرینکا پر قابلِ اعتراض تبصرہ کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ وہ دہلی اسمبلی کے انتخابات میں کامیابی کیلیے مہم چلا رہے ہیں۔

  • بی جے پی پولیس کو ’محافظ‘ سے ’حیوان‘ بنا رہی ہے، پرینکا گاندھی

    بی جے پی پولیس کو ’محافظ‘ سے ’حیوان‘ بنا رہی ہے، پرینکا گاندھی

    بھارت کی ریاست اڈیشہ میں پولیس کی جانب سے ایک فوجی افسر اور اس کی منگیتر کے ساتھ بدسلوکی کا معاملہ سرخیوں میں ہے، کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے مذکورہ معاملے پر بی جے پی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا کہ اڈیشہ میں پیش آنے والا واقعہ شرمناک تھا۔ ”اڈیشہ میں پولیس سے مدد طلب کرنے کے لئے جانے والے فوجی افسر کی منگیتر کے ساتھ پولیس نے جس طرح بربریت اور جنسی تشدد کیا، اس سے پورا ملک حیران ہے۔“

    کانگریس جنرل سکریٹری کی جانب سے یہ بیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کیا گیا، جس میں انہوں نے ایودھیا کے ایک واقعہ کا بھی تذکرہ کیا۔

    انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ ”ایودھیا میں متاثرہ دلت لڑکی کے ساتھ پولیس نے ناانصافی والا برتاؤ کیا اور انصاف دلانے کی جگہ اس پر ہی دباؤ ڈالا، کیونکہ خبروں کے مطابق ملزم کا تعلق بی جے پی سے تھا۔“

    کانگریس جنرل سیکریٹری نے پولیس کے ذریعہ ناانصافی سے متعلق اس طرح کے معاملوں پر بی جے پی حکومتوں کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں حکمران جماعت بی جے پی کی حکومتیں پولیس کو محافظ سے حیوان بنا دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

    بی جے پی کا ایک اور مسجد منہدم کرنے کا مطالبہ

    انہوں نے مزید لکھا کہ بی جے پی حکومتوں میں خواتین پر مبنی جرائم کے تئیں پولیس کا مجرمانہ رویہ دراصل برسر اقتدار طبقہ کا تحفظ حاصل کرکے پروان چڑھتا ہے۔

  • پرینکا گاندھی کی شب برات کی مبارکباد، تصویر شیئر کردی

    پرینکا گاندھی کی شب برات کی مبارکباد، تصویر شیئر کردی

    کانگریس رہنما ء پرینکا گاندھی نے تمام مسلمانوں کو شب برات کی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے ٹوئٹر پر ایک تصویر بھی شیئر کی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کانگریس رہنما ء پرینکا گاندھی کا کہنا تھا کہ آپ سبھی کو شب برات کی دلی مبارکباد، عبادت اور رحمت کی اس رات میں ملک میں امن، سکون اور بھائی چارے کیلئے دعا کرتی ہوں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سمیت دنیا بھر میں شب برات نہایت عقیدت واحترام سے منائی گئی۔

    پاکستان کے چاروں صوبائی، وفاقی دارالحکومت، شمالی علاقہ جات کی تمام چھوٹی بڑی مساجد میں محافل اور ذکر شب برات کی تقاریب منعقد کی گئیں۔

    دنیا کی تیسری اور افریقہ کی سب سے بڑی مسجد کا افتتاح

    جس میں علمائے کرام خطیب حضرات اور مقررین نے شب برات کی فضیلت بیان کی، اس موقع پر مساجد خانقاہوں اور مزارات کو برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا۔

  • غزہ میں اسرائیل کا ظلم و ستم، پرینکا گاندھی کا اہم بیان

    غزہ میں اسرائیل کا ظلم و ستم، پرینکا گاندھی کا اہم بیان

    نئی دہلی: کانگریس رہنماء پرینکا گاندھی کا غزہ کی پٹی میں اسرائیل کا نام لیے بغیر اسرائیلی کارروائیوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس نسل کشی نے خوفناک نظیر قائم کی ہے اور اسے انسانی تاریخ میں ایک شرمناک واقعہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کانگریس جنرل سکریٹری نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں غزہ کے اسپتالوں پر بمباری کے واقعات اور غزہ میں ڈاکٹروں کے خلاف مبینہ تشدد کے واقعات کا حوالہ دیا۔

    کانگریس رہنماء پرینکا گاندھی کی جانب سے اسرائیل میں ”جابر حکومت” کو فنڈنگ اور اسلحہ فراہم کرنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کانگریس رہنماء نے جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ”بین الاقوامی برادری نے غزہ میں جس چیز کی اجازت دی ہے وہ تاریخ میں نہ صرف پوری انسانیت کے لیے بڑی شرم کی بات ہے۔”

    کانگریس رہنما ء نے کہا کہ انسانیت کا لہو بہایا گیا ہے اور ہم میں سے ہر ایک کو ایک دن اس کی ناقابل تصور قیمت چکانا پڑے گی، انصاف کے تمام اصولوں، انسانیت اور بین الاقوامی روایات کو توڑ دیا گیا ہے۔

    پرینکا گاندھی کا کہنا تھا کہ کوئی اس وقت بھی قدم نہیں اٹھا رہا جب ”پوری قوم“مدد کی بھیک مانگ رہی ہے، دنیا نے غزہ کی پٹی میں کی جانے والی ”نسل کشی” پر آنکھیں بند کی ہوئی ہیں۔

    کانگریس رہنما کا کہنا تھا کہ ”نسل کشی پر آنکھیں بند کر لینا ایسا ہے جیسا کہ یہ استثنیٰ کے ساتھ کیا گیا ہو۔ جب پوری قوم بھوک سے مر رہی ہے اور مدد کی بھیک مانگ رہی ہے، ہزاروں معصوم بچوں کے بے رحمانہ قتل کی طرف سے منہ موڑ لیا گیا ہے۔

    مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ منوہر جوشی چل بسے

    انہوں نے کہا کہ مریضوں کو مرنے کے لیے چھوڑ دیا گیا، اسپتالوں پر بمباری کی گئی، ڈاکٹروں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔