Tag: پرینیتی چوپڑا

  • پرینیتی چوپڑا نے حتمی فیصلہ کرلیا؟

    پرینیتی چوپڑا نے حتمی فیصلہ کرلیا؟

    بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے میوزک انڈسٹری میں بطور گلوکارہ قدم رکھنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔

    اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو کلپ شیئر کیا جس کے ساتھ منسلک کیپشن میں اداکارہ نے بڑی خبر کی نقاب کشائی کرتے ہوئے اپنے اپنے چاہنے والوں کو خوش کردیا۔

    میوزک کی دنیا میں بطورِ گلوکارہ اپنے کیریئر کا آغاز کرنے کا اہم اعلان کرتے ہوئے پرینیتی چوپڑا نے لکھاکہ موسیقی ہمیشہ میرے لیے خوشی اور سکون کی وجہ رہی ہے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے پوری دنیا کے لاتعداد موسیقاروں کو اسٹیج پر کام کرتے ہوئے دیکھا ہے اور اب آخر کار میں بھی موسیقی کی دنیا کا حصہ بن رہی ہوں۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ آپ بھی اس کے لیے اتنے ہی پُرجوش ہوں گے جتنی زیادہ میں پُرجوش ہوں۔ میں انٹرٹینمنٹ کنسلٹنٹ کے ساتھ مل کر کام کروں گی، ہم ایک ساتھ مل کر مداحوں کے لیے بہترین مواد فراہم کریں گے۔

    ہالی ووڈ کے بہترین ایکشن اسٹار جیسن اسٹیتھم کتنی دولت کے مالک ہیں؟

    یاد رہے کہ اداکارہ و گلوکارہ پرینیتی چوپڑا گزشتہ سال ماہِ ِستمبرمیں عام آدمی پارٹی سے تعلق رکھنے والے معروف سیاست دان راگھو چڈھا کے ساتھ شادی کرلی تھی۔

  • شادی کے بعد پرینیتی چوپڑا کا اپنے کیریئر سے متعلق بڑا فیصلہ

    شادی کے بعد پرینیتی چوپڑا کا اپنے کیریئر سے متعلق بڑا فیصلہ

    ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنے کیرئیر سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا، وہ میوزک انڈسٹری میں بطورِ گلوکارہ اپنے کیریئر کا آغاز کررہی ہیں۔

    حال ہی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والی بھارت کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا ایک باصلاحیت اداکارہ کے ساتھ ایک تربیت یافتہ گلوکارہ بھی ہیں، انڈسٹری میں پہلے ہی ‘مانا کہ ہم یار نہیں’ اور ‘مطلبی یاریاں’ جیسے گانا گا چکی ہیں تاہم اب وہ باضابطہ طور پر اپنے موسیقی کے سفر کا آغاز بھی کررہی ہیں۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ پرینیتی نے ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ ایک میوزک بینڈ کے ساتھ گلوکاری کررہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by @parineetichopra

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’’موسیقی، ہمیشہ میرے لیے خوشی اور سکون کی وجہ رہی ہے، میں نے پوری دنیا کے لاتعداد موسیقاروں کو اسٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے دیکھا ہے اور اب آخر کار میں بھی موسیقی کی دنیا کا حصہ بن رہی ہوں‘‘۔

    پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ ’’انڈسٹری میں اپنے نئے کیریئر کا آغاز کرتے ہوئے خود کو خوش قسمت محسوس کررہی ہوں اور الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی کہ میں اس موسیقی کے سفر کو شروع کرنے کے لیے کتنی پُرجوش ہوں‘‘۔

    اداکارہ نے کہا کہ ’’میں ایک ساتھ اپنے دو مختلف کیریئر پر کام کروں گی، تھوڑی گھبراہٹ بھی ہے کیونکہ نئے لوگوں کے ساتھ کام کروں گی لیکن اس بات کی خوشی ہے کہ اب بطورِ گلوکارہ اپنا پہلا گانا ریکارڈ کرواؤں گی ‘‘۔

    اُنہوں نے پوسٹ میں مزید لکھا کہ ’’میں انٹرٹینمنٹ کنسلٹنٹ کے ساتھ ملکر کام کروں گی، ہم ایک ساتھ ملکر مداحوں کے لیے بہترین مواد فراہم کریں گے اور مجھے امید ہے کہ آپ بھی اس کے لیے اتنے ہی پُرجوش ہوں گے جتنی زیادہ پُرجوش میں ہوں‘‘۔

  • شادی اس لیے کامیاب ہے شوہر بالی ووڈ کے بارے میں کچھ نہیں جانتے! پرینیتی

    شادی اس لیے کامیاب ہے شوہر بالی ووڈ کے بارے میں کچھ نہیں جانتے! پرینیتی

    بھارتی سیاستدان سے شادی کے بندھن میں بندھنے والی معروف بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنی کامیاب شادی کا راز بتاتے ہوئے جوڑوں کو مشورہ دیا ہے۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک انٹرویو میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ میرے شوہر راگھو چڈھا بالی ووڈ کے بارے میں کچھ نہیں جانتے یہی میری کامیاب شادی کا راز ہے۔ مجھے بھی سیاست کے بارے میں کچھ نہیں پتا اور شادی میں کبھی اس میدان میں قدم نہ رکھوں۔

    اداکارہ نے کہا کہ جب آپ شادی کے لیے کسی درست انسان کا انتخاب کرتے ہیں تو وہ شادی کامیاب بھی ہوتی ہے اور شادی شدہ زندگی بھی بہترین رہتی ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ مجھے اور راگھو کو اندازہ نہیں تھا کہ ہماری شادی پر پورے بھارت سے مداح اس قدر پیار اور محبت سے نوازیں گے۔

    پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ نجی اور پیشہ ورانہ زندگی میں توازن برقرار رکھنا بہت ضروری ہے، میں بھی سخت محنت کرنے پر یقین رکھتی ہوں لیکن مجھے دوستوں اور اہلخانہ کے ساتھ وقت گُزارنا بھی اچھا لگتا ہے،

    انھوں نے کہا کہ میں زندگی کے ہر لمحے سے لطف اندوز ہونا چاہتی ہوں تاکہ 85 یا 90 کی عمر میں پیچھے مُڑ کر دیکھوں تو اپنی زندگی کے حسین لمحوں کو یاد کرسکوں۔

    اس سال 24 ستمبر کو پرینیتی چوپڑا نے عام آدمی پارٹی سے تعلق رکھنے والے بھارتی سیاست دان راگھو چڈھا کے ساتھ اودے پور میں شاہانہ شادی کی تھی جبکہ انھوں نے مہمانوں سے تحائف بھی نہیں لیے تھے۔

  • ’میری زندگی کا پسندیدہ دن‘ پرینیتی چوپڑا کا راگھو کی سالگرہ پر پیار بھرا پیغام

    ’میری زندگی کا پسندیدہ دن‘ پرینیتی چوپڑا کا راگھو کی سالگرہ پر پیار بھرا پیغام

    بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنے شوہر و سیاستدان راگھو چڈھا کی سالگرہ پر پیار بھرا پیغام جاری کیا ہے۔

    حال ہی میں پرینیتی چوپڑا نے بھارت کے سیاستدان راگھو چڈھا کے ساتھ شادی کی ہے، جس کی تصاویر و ویڈیوز کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔

    تاہم اب ادکارہ نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی شوہر راگھو کی سالگرہ کے موقع پر محبت بھرے لمحات کی تصاویر اور اپنے دل کا احوال بیان کیا ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ ’خدا سے ملنے والے تحفوں میں آپ میرے لیے سب سے بہترین تحفہ ہو، میرے راگئی‘۔’

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by @parineetichopra

    اداکارہ نے مزید لکھا کہ آپ کی ذہانت مجھے حیران  کر دیتی ہے، آپ کی  سچائی، روایات اور  یقین مجھے بھی ایک بہتر انسان بننے کی طرف متوجہ کررہی ہے، فیملی کے ساتھ آپ کی وابستگی مجھے ہر روز برکت کا احساس دلاتی ہے۔

    اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ ’آپ اس نئی ماڈرن دنیا میں پرانی روایات والی شخصیات کے مالک ہو، آپ کا پُرسکون رہنا میرے لیے دوا کی مانند ہے‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by @parineetichopra

    پرینیتی چوپڑا نے یہ بھی لکھا کہ ‘ آج میری زندگی کا سب سے پسندیدہ دن ہے کیونکہ آج کے دن آپ پیدا ہوئے ہو، سالگرہ مبارک ہو میرے شوہر، میرا انتخاب کرنے کیلئے شکریہ‘۔

    واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا 24 ستمبر کو عالیشان تقریب اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔

  • پرینیتی چوپڑا کی والدہ اور ساس کے ہمراہ ساحل پر سیر سپاٹوں کی تصاویروائرل

    پرینیتی چوپڑا کی والدہ اور ساس کے ہمراہ ساحل پر سیر سپاٹوں کی تصاویروائرل

    حال ہی میں راگھو چڈھا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی ساس اور والد کے ساتھ سیر سپاٹے کی تصاویر سامنے آئی ہے۔

    پرینیتی چوپڑا نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کے بعد بھارت سے باہر اپنے پہلے سفر کی تصویر شیئر کی ہے، جس میں انہیں اپنی ساس، والدہ اور دیگر خواتین کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by @parineetichopra

    تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ اپنی ساس، ماں اور چند قریبی دوستوں کیساتھ بیرونِ ملک ساحلِ سمندر پر موج مستیاں کر رہی ہیں۔

    ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے پرینیتی نے کیپشن میں لکھا کہ ’ وہ وقت سب سے یادگار ہوتا ہے جب لڑکیاں سیرو تفریح کیلئے جاتی ہیں اور پھر اگر اس گروپ میں آپکی ساس اور والدہ بھی شامل ہوں تو گھومنے پھرنے کا مزہ دوبالا ہو جاتا ہے۔

    یاد رہے کہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا 24 ستمبر کو عالیشان تقریب اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔

  • پرینیتی چوپڑا کی اسٹوری نے سب کو حیران کر دیا

    پرینیتی چوپڑا کی اسٹوری نے سب کو حیران کر دیا

    بالی وڈ کی نوبیاہتا اداکارہ و گلوکارہ پرینیتی چوپڑا کی اسٹوری نے سب کو حیران کردیا۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر اداکاری پرینیتی چوپڑا نے حضرت علی ؓ  سے منسوب قول شیئر کیا ہے جسے دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔

    پرینیتی چوپڑا نے اپنی انسٹا اسٹوری پر حضرت علی ؓ کا ایک قول ’ اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کا دل کہاں ہے تو پھر یہ دیکھیں کہ جب آپ کا دماغ بھٹکتا ہے تو وہ کہاں جاتا ہے‘ تحریر کیا ہے۔

    اداکارہ کا یہ قول شیئر کرنا مداحوں کے دلوں کو چھو گیا، صارفین کی جانب سے پرینیتی کی پوسٹ کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔

    یاد رہے کہ حال ہی میں عام آدمی پارٹی سے تعلق رکھنے والے معروف سیاست دان راگھو چڈھا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ پرینیتی چوپڑا شادی کے بعد اپنی نت نئی تصاویر سے  سوشل میڈیا پر چھائی رہتی ہیں۔

  • پرینیتی چوپڑا نے شادی کے بعد اپنی پہلی جھلک شیئر کردی

    پرینیتی چوپڑا نے شادی کے بعد اپنی پہلی جھلک شیئر کردی

    بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا جو حال ہی میں راگھو چڈھا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی ہیں، اداکارہ نے شادی کے بعد اپنے چاہنے والوں کے لئے اپنی پہلی جھلک شیئر کی ہے۔

    پرینیتی چوپڑا نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کے بعد بھارت سے باہر اپنے پہلے سفر کی تصویر شیئر کی ہے۔ جس میں انہیں سوئمنگ پول میں کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔

    پرینیتی چوپڑا نے واضح کیا کہ وہ راگھو چڈھا کے ساتھ ہنی مون پر نہیں ہیں کیونکہ انہوں نے مالدیپ سے تصویر شیئر کی ہے۔

    تصویر میں، پرینیتی چوپڑا نے سیاہ اور پیلے رنگ کا تیراکی کا لباس اور چوڑیاں پہن رکھی ہیں، اس دوران وہ سوئمنگ پول میں موجود ہیں، پس منظر میں صاف آسمان اور نیلا پانی نظر آ رہا تھا۔

    تصویر شیئر کرتے ہوئے پرینیتی نے لکھا کہ میں ہنی مون پر نہیں ہوں! بھابھی کی جانب سے لی گئی تصویر ہے، انہوں نے اپنی پوسٹ میں ہیش ٹیگ بھی شامل کیا – چھٹیوں کا منصوبہ بنائیں اور ناقابل فراموش زندگی گزاریں۔

  • ’پرینیتی چوپڑا اور راگھو کی شادی کی مکمل ویڈیو‘

    ’پرینیتی چوپڑا اور راگھو کی شادی کی مکمل ویڈیو‘

    بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا جو حال ہی میں راگھو چڈھا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی ہیں، اداکارہ نے اپنی شادی کی مکمل ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردی ہے۔

    بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا ور بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا اپنی شادی کے بعد خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ ان کی شادی سے متعلق اب ایک حیرت انگیز خبر سامنے آئی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق 24 ستمبر کو ادے پور کے لیلا پیلس میں شریک سفر کے طور پر ایک دوسرے کا ہاتھ تھامنے والے پرینیتی اور راگھو نے اپنی شادی خانہ آبادی میں آنے والے مہمانوں سے کسی طرح کا تحفہ قبول نہیں کیا۔

    بارات میں‘ملنی‘ کی رسم کے لیے بھی صرف 11 روپے کی معمولی رقم لی گئی، ’ملنی‘ ہندؤں کی ایک رسم ہے جس میں لڑکی کی فیملی دولہے اور اس کے خاندان کا استقبال کرتے ہوئے انھیں بطور محبت رقم ادا کرتی ہے۔

    بھارتی فلمی ویب سائٹس کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ پرینیتی اور راگھو کے خاندان کے مابین بھی کسی قسم کے تحائف کا تبادلہ نہیں کیا گیا۔ اس کے علاوہ تقریب میں آنے والے مہمانوں سے بھی کوئی تحفہ نہیں لیا گیا۔

    پرینکا چوپڑا کی والدہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پرینیتی کی شادی میں کوئی تحفہ لینے سے انکاد کردیا گیا، انھوں نے کہا کہ ’بہت بڑھیا، انھوں نے منع کردیا، کوئی لینا دینا نہیں، بس آشرواد (دعا) چاہیے۔‘

    واضح رہے کہ شادی سے قبل کی تقریبات سے لے کر شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد میڈیا کے سامنے آنے تک جوڑے کی متعدد تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس میں دونوں کافی خوش نظر آرہے ہیں۔

  • پرینیتی چوپڑا نے شادی کی تصاویر شیئر کردیں

    پرینیتی چوپڑا نے شادی کی تصاویر شیئر کردیں

    بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور سیاستدان راگھو چڈھا کی شادی کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں۔

    پرینیتی چوپڑا اور بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا کی شادی کی تقریب میں بھارت کے نامور سیاستدانوں سمیت کئی معروف اداکار بھی شریک ہوئے اور شادی کی تقریب کو چار چاند لگائیے۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا نے مشترکہ طور پر اپنی شادی کی تقریب کی خوبصورت تصاویر شیئر کیں۔

    اداکارہ کی جانب سے اپنی شادی کے موقع پر گولڈ اور آف وائٹ رنگ کے عروسی جوڑے کا انتخاب کیا گیا جبکہ ان کے دلہا نے آف وائٹ رنگ کی شیروانی زیب تن کی۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکارہ کا شادی کا لباس معروف سلیبریٹی ڈیزائنر منیش ملہوترا نے تیار کیا، جو خود بھی شادی میں شریک تھے۔

    انسٹا گرام پر کی گئی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا کہ ‘ناشتے کی میز پر پہلی ہی گفتگو سے ہمارے دلوں کو پتہ چل گیا تھا، ہم ایک طویل عرصے سے اس دن کا انتظار کر رہے تھے۔

  • راگھو چڈھا نے پرینیتی چوپڑا سے پہلی ملاقات کا احوال بتادیا

    راگھو چڈھا نے پرینیتی چوپڑا سے پہلی ملاقات کا احوال بتادیا

    ممبئی: سیاست دان راگھو چڈھا نے اپنی ہونے والی اہلیہ پرینیتی چوپڑا سے پہلی ملاقات کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔

    یوٹیوبر کو انٹرویو دیتے ہوئے عام آدمی پارٹی رہنما راگھو چڈھا نے کہا کہ پرینیتی سے پہلی ملاقات جادوئی تھی، ہم دونوں جیسے بھی ملے، وہ بہت طلسماتی تھا اور ہمارے ملاقات کا بہت مناسب طریقہ تھا۔

    راگھو نے کہا کہ میں ہر روز خدا کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے پرینیتی کو میری زندگی میں بھیجا، یہ میرے لیے بہت بڑی رحمت ہے اور میں اس کا جیون ساتھی بننے پر بے انتہا خوش ہوں۔

    یوٹیوبر نے کہا کہ پوری قوم آپ لوگوں کی شادی کا انتظار کر رہی ہے اور بہت خوش ہے، جواباً راگھو نے کہا کہ میں پورے ملک سے زیادہ خوش ہوں۔

    پرینیتی چوپڑا کی شادی کا دعوت نامہ منظرِ عام پر آگیا

    واضح رہے کہ بالی وڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی رواں ماہ میں ہونے والی شادی کا دعوت نامہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

    پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا رواں ماہ شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ دونوں کی شادی کی تقریب ریاست راجستھان کے شہر ادے پور میں منعقد ہوگی، کارڈ کے مطابق جوڑا 30 ستمبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔

    جوڑے نے رواں سال 13 مئی کو منگنی کی تھی۔ منگنی کی محدود تقریب دہلی کے کپورتھلہ ہاؤس میں منعقد ہوئی جہاں جوڑے کے قریبی رشتہ داروں، دوستوں اور خاص شخصیات سمیت 150 افراد نے شرکت کی تھی۔