Tag: پرینیتی چوپڑا

  • پرینیتی چوپڑا کی سریلی آواز کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا

    پرینیتی چوپڑا کی سریلی آواز کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا

    بھارتی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی سریلی آواز کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا، بھارتی اداکارہ نے اپنی خوبصورت آواز میں گانا گنگنا کر مداحوں کو تعریف کرنے پر مجبور کردیا۔

    پرینیتی چوپڑا نے 1966 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ممتا‘ کا گانا ’رہیں نہ رہیں ہم‘ گا کر سوشل میڈیا پر ایسے سُر بکھیرے کے سب حیران رہ گئے۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں تحریر کیا گیا تھا کہ ’کچھ گانے فقط گانے نہیں بلکہ انسانی احساسات ہوتے ہیں۔‘

    سامنے آنے والی ویڈیو میں اداکارہ کو ایک صوفے پر بیٹھا ہوا دیکھا جاسکتا ہے اور آنکھوں کو بند کر کے اپنی الگ دنیا میں گم گانے کا دوسرا مصرعہ‘جب ہم نہ ہونگے تب ہماری خاک پر تم رکو گے‘ گنگنا رہی ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل پرینیتی چوپڑا نے اپنی سریلی آواز میں عابدہ پروین اور نصیبو لعل کی جانب سے کوک اسٹوڈیو میں گایا گیا گانا ”تو جھوم جھوم“ گنگنایا تھا، جسے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ پذیرائی ملی تھی۔

  • پرینیتی چوپڑا نے سوشل میڈیا صارفین کو ناراض کر دیا

    پرینیتی چوپڑا نے سوشل میڈیا صارفین کو ناراض کر دیا

    پرینیتی چوپڑا حال ہی میں عام آدمی پارٹی کے وزیر راگھو چھڈا سے منگنی کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہی ہیں، جوڑے نے 13 مئی کو کپورتھلا ہائوس دہلی میں ایک دوسرے کو منگنی کی انگوٹھی پہنائی تھی۔

    اب بھارتی اداکارہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ پاپا رازی فوٹو گرافر کی جانب سے تصاویر کھنچنے پر نالاں ہیں، پرینیتی نے فوٹوگرافر کو پوز دینے سے انکار کرتے ہوئے منہ دوسری طرف پھیر لیا۔

    اداکارہ کی سیکیورٹی ٹیم پاپا رازی کو یہ کہتی سنائی دی کہ وہ تصاویر نہ کھینچے، تاہم سوشل میڈیا صارفین کو پرینیتی کی یہ حرکت کچھ خاص پسند نہیں آئی اور انھوں نے اداکارہ کے اس برتاؤ کو آرے ہاتھوں لے لیا۔


    ایک صارف نے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے لکھا کہ اوور ایکٹنگ کی دکان، ایک نے لکھا کہ نیتا گری میں اترنے والی ہے یہ اب، کسی نے لکھا کہ اتنا بھی کیا بھاؤ کھانا، ایک صارف نے کہا کہ اپنی منگنی کے بعد سے یہ انگوٹھی ہی دکھاتی رہتی ہے، ارے بھائی ہم نے دیکھ لی اور کتنا دیکھیں۔

    کچھ لوگوں نے ان کی حمایت میں بھی کمنٹس کیے ایک صارف کا کہنا تھا کہا اس سے قبل پرنیتی پاپا رازی کے لیے پوز دے چکی تھیں، اس بار انھوں نے ایسا نہیں کیا تو اس کی کوئی وجہ ہوگی۔

  • پرینیتی چوپڑا اور راگھو کی منگنی کی انگوٹھیوں کی قیمت کیا ہے؟

    پرینیتی چوپڑا اور راگھو کی منگنی کی انگوٹھیوں کی قیمت کیا ہے؟

    ممبئی: بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور سیاستدان راگھو چڈھا کی حال ہی میں منگنی ہوئی ہے جس کی تصویریں، ویڈیو اور معلومات سوشل میڈیا پر تاحال توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

    پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا نے اپنی منگنی کا اعلان باضابطہ طور پر فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے ذریعے کیا تھا ان خوبصورت لمحات کی تصویریں بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں جس کے بعد سے یہ تصویریں وائرل ہیں۔

    تاہم اب سیاست دان راگھو اور پرینیتی چوپڑا کی انگوٹھی اس وقت لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی جب اس کی قیمت کا مداحوں کو پتا چلا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرینیتی چوپڑا کی خوبصورت سولیٹیئر ہیرے کی انگوٹھی کی قیمت 4 لاکھ ہے، پرینیتی چوپڑا کی منگنی کی انگوٹھی میں جَڑے ہوئے بڑے سے پتھر کی قیمت 4 لاکھ روپے ہے۔

    پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا نے منگنی کر لی، تصاویر وائرل

    دوسری جانب اگر عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈھا کی انگوٹھی کی بات کی جائے تو بھارتی میڈیا ’ڈی این اے‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ مہنگے ترین  برانڈ کرٹئیر کا بینڈ (چھلا) ہے جس کی قیمت  1.02 لاکھ ہے۔

    واضح رہے کہ اس خوبصورت جوڑی کی منگنی کی تقریب عام آدمی پارٹی سے تعلق رکھنے والے بھارتی سیاست دان اور رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا کے گھر پر ہوئی تھی جس میں قریبی دوستوں اور رشتے داروں نے شرکت کی تھی۔

  • پرینیتی چوپڑا کا سیاست دانوں سے متعلق  پرانا بیان وائرل

    پرینیتی چوپڑا کا سیاست دانوں سے متعلق  پرانا بیان وائرل

    بالی وڈ کی اداکارہ پریتیتی چوپڑا کا سیاست دانوں سے متعلق دیا گیا پرانا انٹرویو ایک بار پھر میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

    بالی ووڈ  اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، البتہ شادی کا اعلان دونوں نے اب تک نہیں کیا لیکن کئی معروف شخصیات جوڑے کی شادی کی تصدیق کرچکی ہیں۔

    تاہم اسی دوران پرینیتی چوپڑا کا شادی کے حوالے سے دیا گیا پرانا انٹرویو ایک بار پھر میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    اداکارہ انٹرویو میں شادی کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سارے اچھے آپشنز ہیں لیکن میں کبھی کسی سیاستدان سے شادی نہیں کرنا چاہوں گی‘۔

    متعلقہ: ’پرینیتی چوپڑا بہت جلد شادی کرنے والی ہیں‘

    انہوں نے اپنی بات کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ’جیسا کہ مجھے سفر، پانی، سمندر، تیراکی سے محبت ہے تو میں چاہتی ہوں کہ جس سے بھی میری شادی ہو، وہ ایک خود ساختہ شخص ہونا چاہیے‘۔

    متعلقہ: گلوکار ہاڑی سندھو کا پرینیتی چوپڑا کی شادی سے متعلق انکشاف

    انہوں نے مزید کہا کہ ’مجھے ایسے مرد پسند ہیں جنہوں نے اپنی زندگی خود بنائی ہو‘۔

    خیال رہے کہ حال ہی میں پرینیتی کے ساتھی اداکار وگلو کار ہارڈی سندھو نے پری نیتی کی شادی کی خبروں کی تصدیق کی تھی۔

  • گلوکاری کا جنون کی حد تک شوق ہے، پرینیتی چوپڑا

    گلوکاری کا جنون کی حد تک شوق ہے، پرینیتی چوپڑا

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کہا ہے ان کا پہلا جنون گلوکاری ہے، بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنے  انٹرویو میں کہا کہ ان کی پہلی محبت گلوکاری ہے۔ جس کا انہیں جنون کی حد تک شوق ہے۔ لیکن قسمت انہیں اداکاری کے میدان میں لے آئی اور انہیں انڈسٹری میں مقام بھی حاصل ہے۔

     پرینیتی نے کہا کہ جب بھی انہیں موقع ملا وہ گلوکاری کا شوق ضرور پورا کریں گی وہ امید کرتی ہیں کہ انہیں جلد ہی گلوکاری کی پیشکش ہو۔

    اداکارہ پرینیتی کی فلم ”کل دل” جس میں ان کے ساتھی اداکار رنویر سنگھ، علی ظفر اور گوندا ہیں، جلد ہی سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی، فلم کی ہدایات شاد علی نے دی ہے۔