Tag: پریٹی زنٹا

  • سابق آسٹریلوی کرکٹر بریٹ لی اداکار کنگ خان اور پریٹی زنٹا کے دیوانے نکلے

    سابق آسٹریلوی کرکٹر بریٹ لی اداکار کنگ خان اور پریٹی زنٹا کے دیوانے نکلے

    ممبئی: سابق آسٹریلوی کرکٹر اور بالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھنے والے بریٹ لی بھارتی فلم نگری کے شاہ رخ خان اور اداکارہ پریٹی زنٹا کے دیوانے نکلے ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں نئی اداکاری کے جوہردکھانے والے سابق آسٹریلوی کھلاڑی بریٹ لی کا کہنا تھا کہ انہیں بالی ووڈ نگری سے 2 سے 3 فلموں کی آفرکی گئی لیکن اس وقت وہ اداکاری کے لیے تیارنہیں تھے اورکرکٹ بھی کھیل رہے تھے جب کہ نئی ریلیز شدہ فلم ان انڈین کا جب اسکرپٹ پڑھا تو وہ بہت اچھا لگا تاہم تب ہی سوچ لیا تھا کہ انٹری دینے کے لیے یہ بہترین موقع ہوگا۔

    lee-post-1

    بریٹ لی نے کہا کہ وہ اس موقع کو ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہتے تھے اس لیے انہوں نے فلم کے لیے ہاں کی۔ فلم ایک رومینٹک کامیڈی فلم ہے جس میں لی نے ایک استاد کا کردار نبھایا جو دیگر ممالک سے آنے والے اپنے اسٹوڈنٹس کو زبان اور آسٹریلوی رہن سہن سکھاتا ہے۔

    بریٹ لی نے شا ہ رخ اورپریٹی زنٹا کو اپنا پسندیدہ اداکارقراردیتے ہوئے کہا کہ وہ ان دونوں فنکاروں کو ذاتی طورپر بھی جانتے ہیں جب کہ دونوں بہترین اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین انسان بھی ہیں۔

    lee-post-2

    lee-post-3

    اپنی فلم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے بعد ان کی فلم کا بھارت مین ریلیز ہونا خوشی کا باعث ہے جب کہ یہاں کی ثقافت اور مداح کی جانب سے دیا جانے والی محبت ان کے لیے بہت اہم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ جب بھی وہ بھارت آتے ہیں تو ان کا اچھے سے استقبال کیا جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ بریٹ لی کی فلم ان انڈین 2015 میں آسٹریلیا میں ریلیزہونے والی فلم ہے جب کہ اب یہ فلم بھارت میں بھی ریلیزکی گئ ہے جس میں بریٹ لی کے ساتھ اداکارہ تنشتھا چترجی نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔

    lee-post-4

  • اداکارہ پریٹی زنٹاشادی کے بندھن میں بندھ گئیں

    اداکارہ پریٹی زنٹاشادی کے بندھن میں بندھ گئیں

    ممبئی: سابق بولی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا طویل عرصے تک امریکی بوائے فرینڈ جین گڈ انف کی محبت میں گرفتار رہنے کے بعد بالاآخر 29فروری کے روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں ۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریتی زنٹا کی شادی بوائے فرینڈ جین گڈ انف کے ساتھ امریکی شہر لاس اینجلس میں ایک نجی تقریب میں انجام پائی ۔ 41سالہ اداکارہ کی شادی میں صرف قریبی رشتہ داروں اور دوستو ں نے شرکت کی ۔

    رپورٹ کے مطابق اداکارہ رواں سال اپریل میں شادی کی خوشی میں شاندار دعوت کا اہتمام کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں جس میں بولی ووڈ انڈسٹری سمیت بھارت کی نامور شخصیات شرکت کریں گی ۔

    زرائع کے مطابق اداکارہ اپریل میں بھارتی انداز میں شادی کی رسومات ادا کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں ۔