Tag: پریڈی اسٹریٹ

  • کراچی: دوبارہ تجاوزات لگانے پر کے ایم سی کا سخت آپریشن، تمام سامان ضبط

    کراچی: دوبارہ تجاوزات لگانے پر کے ایم سی کا سخت آپریشن، تمام سامان ضبط

    کراچی: دوبارہ تجاوزات لگانے پر کے ایم سی نے سخت آپریشن کرتے ہوئے رینبو سینٹر، پارکنگ پلازہ اور پریڈی اسٹریٹ پر کارروائی کے دوران ٹھیلے، پتھارے، کرسیاں اور دیگر سامان ضبط کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق شہرِ قائد کے مصروف ترین کاروباری علاقے صدر کے مختلف مقامات پر انسدادِ تجاوزات مہم کے بعد دوبارہ تجاوزات لگنے پر کے ایم سی کو سخت ایکشن لینا پڑا۔

    [bs-quote quote=”کے ایم سی کی جانب سے جگہ گھیرنے والوں کو آخری وارننگ بھی جاری کر دی گئی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    کے ایم سی کے عملے نے رینبو سینٹر، پارکنگ پلازہ اور پریڈی اسٹریٹ پر کارروائی کی، پولیس کی بھاری نفری بھی موجود رہی، دوبارہ لگنے والی تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا۔

    دریں اثنا آئی آئی چندریگر روڈ پر بھی گرینڈ آپریشن کیا گیا، فٹ پاتھ اور جگہ گھیر کر گرل لگانے اور پارکنگ کو مسمار کر دیا گیا، کے ایم سی کی جانب سے جگہ گھیرنے والوں کو آخری وارننگ بھی جاری کر دی گئی۔


    یہ بھی پڑھیں:  کراچی: حکومت سندھ کا ایمپریس مارکیٹ کے اطراف نیا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ


    ڈسٹرکٹ سینٹرل میں بھی کے ایم سی اور ڈی ایم سی نے کارروائی کی، جس میں پارک کی زمین پر بنی تجاوزات کو مسمار کیا گیا، نارتھ کراچی میں صرافہ بازار سیکٹر 11 ای میں چبوترے مسمار کیے گئے۔

    خیال رہے کہ آج مشیرِ اطلاعات سندھ نے کہا شہرِ قائد کے علاقے ایمپریس مارکیٹ کے اطراف جہانگیر پارک کی طرز کا نیا پارک بنایا جائے گا اور پارک کے ساتھ نئے منصوبے کے تحت چھوٹے کیبن بنائے جائیں گے۔

  • کراچی:تاجرکے قتل کیخلاف پریڈی اسٹریٹ صدر میدان جنگ بن گیا

    کراچی:تاجرکے قتل کیخلاف پریڈی اسٹریٹ صدر میدان جنگ بن گیا

    کراچی میں تاجر کی ٹارگٹ کلنگ کے بعدپریڈی اسٹریٹ پر دکانداروں نے بھرپور احتجاج کیا۔شاہراہ قائدین میں پولیس ایکشن کے دوران تین مبینہ تارگٹ کلرز پکڑے گئے کراچی میں ایک بار پھر تاجر برادری سراپا احتجاج۔صدر پریڈی اسٹریٹ کے قریب فائرنگ سےایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔دکانداروں نے دکانیں بند کرکے واقعے کے خلاف بھرپور احتجاج کیااور دونونں اطراف کی سڑکوں کو مکمل طورپر بند کردیا۔

    گلستان جوہر میں گزشتہ روزدو افراد کی ہلاکت کےبعد علاقے کی فضا تاحال کشیدہ ہے۔دوسری جانب کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سیکیورٹی ادارے کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سر چ آپرشن کیا ایس آئی یو نے شاہراہ قائدین پر کارروائی کرکے تین مبینہ ٹارگٹ کلرزکو گرفتارکرلیا۔

    پولیس کے مطابق ملزمان نےگزشتہ سال اسسٹنٹ ڈائریکٹرای اوبی آئی کو بھی قتل کیاتھا۔ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔منگھوپیر پولیس ایکشن میں بھی دو ملزمان پکڑے گئے۔پولیس نے اطلاع ملنے پر علاقے میں کارروائی کی۔ملزمان کےقبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی ملی ہے۔آرام باغ میں بھی پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران دو ملزمان کو حراست میں لے لیا۔