Tag: پریڈ گراؤنڈ

  • جی ایچ کیو نے پریڈ گراؤنڈ میں عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو اترنے کی اجازت دے دی

    جی ایچ کیو نے پریڈ گراؤنڈ میں عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو اترنے کی اجازت دے دی

    راولپنڈی : جی ایچ کیو نے پریڈ گراؤنڈ عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراؤنڈ میں اترنے اور دوبارہ اڑنے کی اجازت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق لانگ مارچ کی قیادت کیلئے عمران خان کی بذریعہ ہیلی کاپٹراسلام آباد آمد کے معاملے پر جی ایچ کیو نے پریڈ گراؤنڈ میں ہیلی کاپٹر کی آمد و روانگی کی اجازت دے دی۔

    تحریک انصاف اسلام آباد کے صدر علی نواز کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو باضابطہ طور پر جی ایچ کیو کے فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

    علی نواز اعوان نے کہا کہ وفاقی حکومت الرٹس کے مطابق عمران خان کی سلامتی کو خطرات ہیں، عمران خان کی مارچ میں بحفاظت شرکت کیلئے ہیلی کاپٹر کا استعمال اہم ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ جی ایچ کیواین او سی کےبعدحکومت کےپاس رکاوٹ ڈالنےکاکوئی جوازنہیں، جی ایچ کیومراسلے کے بعد وفاقی حکومت بہانہ سازی ترک کرے۔

    علی نواز اعوان نے مطالبہ کیا کہ حکومت پریڈ گراؤنڈ میں ہیلی کاپٹر کی آمد و رفت کی اجازت دے۔

  • گلوکار ابرارالحق کے سوال پر عوام کے ایبسولوٹلی ناٹ کے نعرے

    گلوکار ابرارالحق کے سوال پر عوام کے ایبسولوٹلی ناٹ کے نعرے

    اسلام آباد: پی ٹی آئی جلسے میں گلوکار ابرارالحق کے سوال پر عوام نے ایبسولوٹلی ناٹ کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریڈ گراؤنڈ میں پاکستان تحریک انصاف کے امر بالمعروف جلسے میں گلوکار اور پی ٹی آئی رہنما ابرار الحق نے بھی شرکا سے نعرے لگوائے۔

    اسٹیج پر موجود ابرار الحق نے شرکا سے سوال کیا ’کیا تم چوروں کے ساتھ ہو؟‘ عوام نے اس پر نعرہ لگا کر جواب دیا ’ایبسولوٹلی ناٹ‘۔

    ابرار الحق نے کئی نعرے لگوائے اور پنڈال میں موجود پی ٹی آئی شرکا کا جوش و جذبہ بیدار کیا، گلوکار نے سوال کیا ’ کیا تم مکاروں کے ساتھ ہو؟‘ جلسے کے شرکا نے ہم آواز ہو کر جواب دیا ’ایبسولوٹلی ناٹ۔‘

    ابرار الحق نے ایک اور نعرے میں سوال کیا ’کیا تم لوٹوں کے ساتھ ہو؟‘ عوام نے فلک شگاف نعروں میں جواب دیا ’ایبسولوٹلی ناٹ۔‘

  • پریڈ گراؤنڈ : دوست ملکوں کے فوجی جوانوں نے بھی کارکردگی کا شاندار مظاہرہ کیا

    پریڈ گراؤنڈ : دوست ملکوں کے فوجی جوانوں نے بھی کارکردگی کا شاندار مظاہرہ کیا

    اسلام آباد : پریڈ گراؤنڈ میں یوم پاکستان کی تقریب کے موقع پر دوست ملکوں کے فوجی جوانوں نے بھی اپنی کارکردگی سے شرکاء کے دل موہ لیے، ترک فضائیہ کے ایف سولہ طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کی تقریب میں دوست ملکوں کے فوجی جوان پاک فوج کےشانہ بشانہ رہے، ترک ونگ کمانڈر نے ایف سولہ اڑاتے ہوئے یوم پاکستان کی مبارکباد دی۔

    تقریب میں چین، ترکی، ملائشیا اور آذربائیجان کے عسکری وفود شریک ہوئے، ترک فضائیہ کے ایف سولہ طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔

    ونگ کمانڈر نے طیارے سے قوم کو یوم پاکستان کی مبارک باد دی، چینی ایکروبیٹک کے زبردست اسٹنٹ دیکھ کرسب دنگ رہ گئے۔ صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف نے چینی اور ترک فضائیہ کی شاندار پرفارمنس کو سراہا۔