Tag: پریڈ گراونڈ

  • یومِ پاکستان پر مسلح افواج کی خصوصی پریڈ کیلئے تیاریاں جوش و خروش سے جاری

    یومِ پاکستان پر مسلح افواج کی خصوصی پریڈ کیلئے تیاریاں جوش و خروش سے جاری

    یوم پاکستان پر مسلح افواج کی خصوصی پریڈ کیلئے تیاریاں جوش وخروش سے جاری ہے ،پریڈگراونڈمیں آویزاں قائداعظم،علامہ اقبال کی تصاویر اور بل بورڈ تیاری کے آخری مراحل میں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق23 مارچ کو یوم پاکستان پر مسلح افواج کی خصوصی پریڈ کیلئے تیاریاں جاری ہے، پریڈ گراونڈ میں آویزاں قائداعظم اور علامہ اقبال کی تصاویر، بل بورڈ تیاری کے آخری مراحل میں ہیں۔

    بل بورڈ بنانے والے ماہرین نے یوم پاکستان سےمتعلق اپنےجذبات کااظہارکیا، ویلڈنگ انچارج پرویز خان نے کہا کہ ہم پورا سال 23 مارچ کا انتظار کرتے ہیں، کوشش کرتےہیں جذبےاورخوشی کیساتھ اس کام کوانجام دیں۔

    پرویز خان کا کہنا تھا کہ کوشش کرتےہیں کہ ہرایک کام کوپیار،محبت ،سلیقے سےتیارکریں، جب ہمارےعزیز ٹی وی پر ہمارا بنا کام دیکھتے ہیں توہمارےجذبات بیان نہیں کیےجاسکتے۔

    بل بورڈ فٹرمحمد سفیان نے کہا کہ اپنےبنائےبل بورڈپرقائداعظم،علامہ اقبال کی تصاویر دیکھتےہیں تودل خوش ہوجاتا ہے ، پاکستان ہےتوہم ہیں اورہماری بقا پاکستان کے ساتھ ہے۔

  • جلسے کیلئے قواعد و ضوابط طے پائے ہیں، حکومت نے اجازت دیدی

    جلسے کیلئے قواعد و ضوابط طے پائے ہیں، حکومت نے اجازت دیدی

    اسلام آباد: حکومت تیار ہو گئی تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت مل گئی ہے۔ جلسے کے لیئے قواعد و ضوابط طے پاگئے ہیں۔ عمران خان تیس نومبر کو جلسے میں کیا اہم اعلانات کر نے والے ہیں اور ان کے اشارے بھی دیدیئے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تیس نومبر کے جلسے کے لیے حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے مطابق شرکا کے لیے 20 واک تھرو گیٹ لگائے جائیں گے اور جلسے کے شرکا شاہراہ دستور پر نہیں جائیں گے۔

    جناح ایونیو پر جلسہ گاہ اور پریڈ گراونڈ پر اسٹیج بنانے کی اجازت دی گئی ہے اور یہ بھی طے پایا ہے کہ اسٹیج کا رخ اے ا کی بجائے اب جناح ایوینو کی جانب ہوگا۔

    مزید طے پایا ہے کہ اسٹیج رات 12 بجے تک ختم کردیا جائے گا اور لوگ پرامن طریقے سے منتشر ہوں گے۔ کنٹینرز سے صرف حساس علاقوں کو بند کیا جائے گا۔ بچوں کی سیکیورٹی کی ذمہ داری تحریک انصاف کی ہوگی۔

    جلسے میں ہونے والی کسی بھی بدامنی سے نمٹنے کے لیے غیرمسلح پولیس تعینات ہوگی۔ چوہدری نثار کا کہنا ہے واٹر کینن اور لاٹھیاں منگوائی گئی ہیں۔

    دوسری جانب تیس نومبرکو کیا ہوگا، اس کیلئے کپتان نے نہ صرف منصوبہ بنا لیا بلکہ عوام کواس پلان میں شامل کرنے کیلئے اشارے بھی دینا شروع کردیئے ہیں۔ عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ میاں صاحب کی جان اس وقت تک نہیں چھوٹے گی جب تک انتخابی دھاندلیوں شفاف تحقیقات نہیں  نہیں ہو جاتیں ہے۔ عمران کان نے یہ بھی کہا ہے کہ تیس نومبر کو اسلام آباد میں میدان سجائیں گے اور نیاپلان بھی دیں گے۔

    عمران خان نے مزید کہا ہے کہ وہ جو بھی کریں گے اس کے بعد نواز شریف کیلئے چلنا آسان نہ ہوگا۔