Tag: پریکٹس

  • پاک بھارت ٹاکرا، قومی ٹیم آج نیویارک میں پریکٹس کریگی

    پاک بھارت ٹاکرا، قومی ٹیم آج نیویارک میں پریکٹس کریگی

    نیویارک: قومی ٹیم آج نیویارک میں پاک بھارت ٹاکرے کیلئے بھرپور پریکٹس کرے گی۔ ٹیم گزشتہ روز ڈیلاس سے نیویارک پہنچی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا سے شرمناک شکست کھانے کے بعد قومی ٹیم کل بروز اتوار نیویارک میں بھارت سے مقابلہ کرے گی۔

    نیویارک میں کل دو روایتی حریف آپس میں ٹکرائیں گے، میچ سے ایک روز قبل قومی کرکٹ ٹیم ڈیلس سے نیو یارک پہنچی ہے، کھلاڑیوں نے گزشتہ روز مکمل آرام کیا اور آج بھرپور پریکٹس سیشن ہوگا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ محسن نقوی بھی پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کے لئے نیوریاک میں موجود ہیں، وہ اہم میچ سے قبل قومی کرکٹرز سے ملاقات کریں گے اور ان کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

    واضح رہے کہ میگا ایونٹ میں امریکا سے اپ سیٹ شکست پر ڈریسنگ روم کا ماحول بھی افسردہ ہے۔جبکہ قومی ٹیم پر شدید تنقید کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    ٹی 20 ورلڈکپ، بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی

    ٹیم پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کا کہنا تھا کہ کسی نے بھی میچ پلان پر عمل نہیں کیا، قومی کپتان بابر اعظم نے بھی شکوہ کیا اور کہا کہ باؤلرز نے اچھی کارکردگی نہیں دکھائی جو ہار کا سبب بنی۔

  • زمان خان نے کس فاسٹ بولر سے متاثر ہوکر بولنگ شروع کی؟

    زمان خان نے کس فاسٹ بولر سے متاثر ہوکر بولنگ شروع کی؟

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر زمان خان نے کہا ہے کہ سخت محنت کرکے قومی ٹیم میں جگہ بنائی ہے۔

    فاسٹ بولر زمان خان نے اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ شعیب اختر کو دیکھ کر بولر بننے کا جنون پیدا ہوا، انہیں میں بچپن سے دیکھتا ہوا آرہا ہوں، میرے بولنگ کرانے کا اسٹائل نیچرل ہے اور اسی اسٹائل کو نکھارنے کی پریکٹس کرتا ہوں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

    فاسٹ بولر نے کہا کہ میں نے ایسا وقت بھی دیکھا جب جوتے خریدنے کیلئے پیسے بھی نہیں تھے، ایک بار نائٹ میچ میں، میں نے چپل پہن کر بولنگ کرائی، بعد میں جب پیسہ آیا تو راستے ہموار ہوتے چلے گئے۔

    فاسٹ بولر زمان خان نے کہا کہ کہا سخت محنت کرکے پاکستان ٹیم میں جگہ بنائی، مستقبل میں موقع ملا تو بھارت اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کو ڈیتھ آوور میں آؤٹ کروں گا۔

    زمان خان نے اے آر وائی سے ڈربی شائر میں کھینے کا تجربہ بھی شیئر کیا، انہوں نے کہا کہ وہاں پہلی دفعہ کھیلا کاؤنٹی کرکٹ میں 25 وکٹیں لیں، وہاں غیر ملکی کھلاڑیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

  • پاکستان، نیوزی لینڈ کی ٹیمیں پریکٹس  کیلئے اسٹیڈیم پہنچ گئیں

    کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کی ٹیمیں پریکٹس کیلئے اسٹیڈیم پہنچ گئیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں موجود قومی ٹیم کے کچھ کھلاڑی اور نیوزی لینڈ کی ٹیم اسٹیڈیم پریکٹس پہنچ گئی ہے، کپتان بابراعظم پریکٹس  کیلئے آج لاہور سےکراچی پہنچیں گے۔

    دونوں ٹیمیں 3 گھنٹے طویل سیشن میں حصہ لیں گی، ساجد خان بطور نیٹ بولر قومی ٹیم کے ہمراہ ٹریننگ کریں گے۔

    یاد رہے کہ ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی اتوار کو ہوگی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر کو کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا اور دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری کو ملتان میں شیڈول ہے تاہم اسے بھی کراچی منتقل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

    پاکستان اور کیوی ٹیم کے درمیان 10،12،14 جنوری کو ون ڈے میچز کھیلےجائیں گے۔

  • انگلینڈ سے ٹاکرا: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 21 نومبر سے شروع ہوگا

    انگلینڈ سے ٹاکرا: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 21 نومبر سے شروع ہوگا

    کراچی: انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 21 نومبر سے شروع ہوگا، دونوں ٹیموں کے مابین 3 ون ڈے اور تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز آئندہ ماہ ملائیشیا میں کھیلی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کےخلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے لیے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 21 نومبر سے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر، کراچی میں شروع ہوگا۔ 9 روزہ تربیتی کیمپ کے لیے 21 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

    تربیتی کیمپ میں حصہ لینے والی کھلاڑیوں میں بسمعہ معروف، عالیہ ریاض، انعم امین، عروب شاہ، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنائی، ارم جاوید، جویریہ ودود، کائنات حفیظ، کائنات امتیاز، منیبہ علی، ناہیدہ خان، نشرہ سندھو، عمیمہ سہیل، رامین شمیم، صباءنذیر، سعدیہ اقبال، ثناء میر، سدرہ امین اور سدرہ نواز شامل ہیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق حتمی اسکواڈ کا اعلان 27 نومبر کو کیا جائے گا جبکہ قومی ٹیم 30 نومبر کو ملائیشیا روانہ ہوگی۔ یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تین ون ڈے اور تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز آئندہ ماہ ملائیشیا میں کھیلی جائے گی۔

    قومی ویمنز اسکواڈ 30 نومبر کو ملائیشیا روانہ ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پی سی بی کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ بسمہ معروف ویمنز ورلڈ کپ تک کپتانی کے فرائض انجام دیں گی۔

  • پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ : کھلاڑیوں نے کرائسٹ چرچ میں تیاریاں تیزکردیں

    پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ : کھلاڑیوں نے کرائسٹ چرچ میں تیاریاں تیزکردیں

    کرائسٹ چرچ : پاکستانی ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ میں امتحان کا وقت نزدیک آگیا۔ کھلاڑیوں نے کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کیلیے تیاریاں تیز کردیں۔ ٹیسٹ میچ کیلیے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے، ۔پہلا ٹیسٹ میچ 17 نومبر سے کھیلا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میچ کی تیاریاں بارش سے متاثر ہوئیں تو پھر زلزلہ بھی آگیا۔ جس کے بعد نیوزی لینڈ میں اب زندگی معمول پر آنا شروع ہوگئی ہے۔

    پاک نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا کرائسٹ چرچ ٹیسٹ شیڈول کے مطابق 17نومبر سےشروع ہوگا، پاکستانی کھلاڑی بھی زلزلے کا خوف دل سے نکال کر پہلے ٹیسٹ کی تیاریوں میں لگ گئے۔

    کرائسٹ چرچ ٹیسٹ سے قبل پاکستانی ٹیم کو زیادہ تیاریوں کو موقع نہیں مل سکا تھا۔ تین روزہ پریکٹس میچ بھی خراب موسم کی نذر ہوگیا۔ ابر آلود موسم کے سبب کھلاڑیوں کو انڈور پریکٹس کرنا پڑی۔

    زلزلے کے بعد قومی ٹیم اب نیلسن سے کرائسٹ چرچ پہنچ گئی ہے۔ دونوں ٹیموں نے پہلے ٹیسٹ کیلئے تیاریاں تیز کردی ہیں۔ کرائسٹ چرچ بھی زلزلے سے متاثر ہوا تھا۔

    رابطہ سڑکیں ٹوٹ گئیں تھیں اور عمارتیں میں دراڑیں پڑگئیں تھیں۔ نیوزی لینڈ بورڈ نے جمعرات سے شروع ہونے والے کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کا گرین سگنل دے دیا ہے۔ انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

  • کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان اور زمبابوے آج مدِ مقابل ہونگے

    کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان اور زمبابوے آج مدِ مقابل ہونگے

    کراچی: ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنا تیسرا اور اہم میچ آج زمبابوے کے خلاف برسبین میں کھیلے گی، اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد مکمل فٹ ہوگئے۔

    برسبین میں زمبابوے کو قابو کرنے کے لئے پاکستانی شاہینوں نے تیاری مکمل کرلی ہے، گرین شرٹس کے لئے میچ ڈو اینڈ ڈائی ہے کوارٹرفائنل کی امیدوں کو روشن رکھنے کیلئے میچ جیتنا انتہائی ضروری ہے۔

    زمبابوے کے خلاف میچ کیلئے سینئیر بیٹسمین یونس خان کو ڈراپ کئے جانے کا امکان ہے، بھارت اور ویسٹ انڈیز کے خلاف یونس خان مکمل طور پر ناکام رہے تھے۔

    دوسری جانب وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کو موقع دیا جاسکتا ہے، ٹیم مینجر کے مطابق اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد فٹ ہوگئے اور وہ زمبابوے کے خلاف میچ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

    پاکستان اور زمبابوے کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق اتوار کی صبح ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوگا۔

  • ورلڈ کپ زمبابوے کیخلاف پاکستانی ٹیم پریکٹس میں مصروف

    ورلڈ کپ زمبابوے کیخلاف پاکستانی ٹیم پریکٹس میں مصروف

    برسبین : پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں تیسرے میچ کیلئے برسبین میں بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔ اہم میچ کیلئے قومی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔

    پاکستانی شاہینوں نے زمبابوے کا شکار کرنے کیلئے اپنے پنجے تیز کرنا شروع کردئیے۔ تنازعات میں گھری گرین شرٹس برسبین میں بھرپور پریکٹس میں مصروف ہیں۔

    ڈو اینڈ ڈائی میچ میں قومی ٹیم اتوار کو زمبابوےسے ٹکرائے گی۔ بلے بازوں کی خامیاں دور کرنے کیلئے گرانٹ فلاور نیٹ میں بھرپور ٹرینگ کروا رہے ہے۔

    نیٹ نئے طریقوں سے بیٹسمینوں کو وکٹ پر رکنے کی ٹیپس دی جارہی ہے۔ آؤٹ آف فارم یونس خان کو ڈراپ کرنے کیلئے ٹیم منجمنٹ نے کڑوی گولی تیار کرلی ہے۔

    عمراکمل کی وکٹوں کے پیچھے ناقص کارکردگی نے سرفراز احمد کیلئے موقع پیدا کردیا ہے۔عمراکمل بطور بیٹسمین پلینگ الیون کا حصہ ہونگے۔ ناصر جمشید کی جگہ لیگ اسپنر یاسر شاہ کو ایک بار پھر موقع دیا جائے گا۔