Tag: پریکٹس سیشن

  • پریکٹس سیشن کے دوران مداحوں کی کوہلی، روہت، رشبھ پنت سے بدتمیزی

    پریکٹس سیشن کے دوران مداحوں کی کوہلی، روہت، رشبھ پنت سے بدتمیزی

    پنک بال ٹیسٹ سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران بھارتی کھلاڑیوں کےساتھ مداحوں نے ناروا سلوک کیا، کئی پلیئرز کو کافی برے رویے کا سامنا کرنا پڑا۔

    پریکٹس سیشن کے دوران بھارتی اسٹار کھلاڑیوں سمیت کئی پلیئرز کو مداحوں کے ناروا سلوک کا سامنا کرنا پڑا، ایڈیلیڈ میں کپتان روہت شرما اور اسٹار کھلاڑی ویرات کوہلی اور رشبھ پنت سمیت بھارتی کرکٹرز کے ساتھ بدتمیزی کی گئی جس کے بعد بی سی سی آئی کو سخت ایکشن لینے پر مجبور ہونا پڑا۔

    ایڈیلیڈ میں بھارت کے نیٹ پریکٹس سیشن میں کافی افراتفری ہوئی، جس کے بعد بھارتی بورڈ نے بارڈر- گواسکر ٹرافی کے بقیہ پریکٹس سیشنز کو منسوخ کردیا۔

    کپتان روہت شرما ویرات کوہلی اور رشبھ پنت منگل کو پریکٹس سیشن کے دوران کافی زچ ہوئے ، تقریباً 3000 کے قریب شائقین نیٹ کے ارد گرد جمع ہوگئے تھے۔

    اس دوران ہجوم نے بہت شور مچایا اور بھارتی کرکٹرز کی پریکٹس مشکل کردی، ذرائع نے بتایا کہ بھارتی کرکٹرز ہجوم کی طرف سے ہونے والی جملے بازی سے پریشان تھے اور سیلفیز کی متعدد درخواستوں نے ان کے لے اور بھی مشکل کھڑی کی۔

    خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے بتایا کہ بھارتی کرکٹرز پر نازیبا تبصرے کیے گئے، بی سی سی آئی کے ایک سینئر افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ نیٹ سیشن مکمل افراتفری کا شکار تھا۔

    نیٹ سیشن دیکھنے والے ایک مداح نے مسلسل ایک بھارتی کھلاڑی کو گجراتی میں ’ہائے‘ کہنے کے لیے مجبور کیا جبکہ لوگوں کی جانب سے ایک اور بھارتی کرکٹر کی جسمانی ساخت کا مذاق اڑایا گیا، خیال رہے کہ ایڈیلیڈ ڈے نائٹ ٹیسٹ 6 دسمبر سے شروع ہو گا۔

  • پاکستان اور انگلینڈ کا تیسرے ٹیسٹ کیلئے بھرپور پریکٹس سیشن

    پاکستان اور انگلینڈ کا تیسرے ٹیسٹ کیلئے بھرپور پریکٹس سیشن

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ سے قبل دونوں ٹیموں کی جانب سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن جاری ہے۔

    رپورٹس کے مطابق راولپنڈی میں ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے لئے پریکٹس سیشن کے دوران انگلینڈ کی جانب سے بیٹنگ پر خاص توجہ دی جارہی ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کوچ جیسن گلیسپی اور قومی ٹیم کے سلیکٹر عاقب جاوید کے ہمراہ پچ کا معائنہ بھی کیا۔

    دوسری جانب راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے پی سی بی نے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کردیا ہے، ٹیسٹ کے پہلے روز پریمیئر اینکلوژرز میں داخلہ مفت ہوگا۔

    پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز پریمیئر انکلوژرز کی ٹکٹ کی قیمت 200 روپے مقرر کی گئی ہے۔

    وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 400 روپے اور وی وی آئی پی گیلری کے ٹکٹ کی قیمت 2 ہزار روپے ہوگی۔

    تیسرے ٹیسٹ کے آخری 3 روز پریمیئر اینکلوژرز کی ٹکٹ کی قیمت 300 روپے، وی آئی پی اینکلوژرز کی 500 روپے اور وی وی آئی پی گیلری کی ٹکٹ 2500 روپے ہو گی۔

    راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے ٹکٹوں کی خریداری کوریئر کمپنی کے سینٹر سے یا آن لائن بھی کی جا سکتی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ 24 اکتوبر سے شروع ہو گا۔

    بابر کی حمایت، فخر زمان نے پی سی بی شوکاز نوٹس کا جواب دیدیا

    تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے، پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں میزبان نے مہمان کو ہرایا تھا۔

  • بنگلادیش کیخلاف پہلا ٹیسٹ، قومی اسکواڈ کا پریکٹس سیشن

    بنگلادیش کیخلاف پہلا ٹیسٹ، قومی اسکواڈ کا پریکٹس سیشن

    قومی ٹیسٹ اسکواڈ نے بنگلادیش کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میچ کی تیاریوں کے سلسلے میں چوتھے روز بھی پریکٹس سیشن کیا۔

    پاکستان کے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا پریکٹس سیشن پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا۔

    ہیڈکوچ جیسن گلیسپی اور اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کی نگرانی میں بارش رکنے کے بعد کھلاڑیوں نے نیٹس میں بیٹنگ اور بولنگ کے سیشنز کیے۔ بیٹرز کے لیے نیٹس میں خصوصی گھاس والی پچز تیار کی گئیں۔

    واضح رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کیلیے گراؤنڈز مین نے پچ کی تیاری کا کام شروع کردیا ہے، راولپنڈی میں بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ میچ کیلیے پچ پر گھاس ہوگی جو فاسٹ بولرز کے لیے زیادہ سازگار ہوگی۔

    دوسری جانب روہت شرما آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم کی نمبر ون پوزیشن کو چیلنج کرنے کے قریب پہنچ گئے، وہ پاکستانی کپتان سے تھوڑے فاصلے پر ہیں۔

    پاکستان کے وائٹ بال قائد بابر اعظم طویل عرصے سے ایک روزہ مقابلوں کے نمبر ون بیٹر ہیں، تاہم تازہ آئی سی سی رینکنگ میں بھارتی کپتان روہت شرما بابر اعظم کے قریب پہنچ چکے ہیں، بدھ کو جاری ون ڈے رینکنگ میں روہت نے شبمن گل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بابر کے بعد دوسرا نمبر حاصل کرلیا ہے۔

    بھارتی ٹیم کو سری لنکا کے خلاف تین میچز کی حالیہ ون ڈے سیریز میں 0-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن روہت نے اس سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 52.33 کی اوسط سے دو نصف سنچریوں سمیت 157 رنز بنائے تھے۔

    بابر اعظم نے ون ڈے ورلڈکپ کے بعد سے اب تک ایک روزہ مقابلوں میں حصہ نہیں لیا مگر ان کی نمبر ون پوزیشن برقرار ہے۔

    2032ء اولمپکس کھیلیں گے یا نہیں؟ ارشد ندیم نے بتادیا

    اس وقت قومی کپتان 824 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چارٹ میں سرفہرست ہیں جبکہ روہت کے 765 پوائنٹس ہیں، فی الحال روہت کے پاس بابر کو ٹاپ پوزیشن سے محروم کرنے کا کوئی خاص موقع نہیں کیوں کہ اگلے سال انگلینڈ کے خلاف تین میچوں سے پہلے بھارت کی کوئی ون ڈے نہیں ہے۔

  • قومی ٹیم کا ڈیلاس میں پہلے میچ سے قبل بھرپور پریکٹس سیشن

    قومی ٹیم کا ڈیلاس میں پہلے میچ سے قبل بھرپور پریکٹس سیشن

    پاکستان آج بروز جمعرات امریکہ کے خلاف اپنے پہلے میچ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا باقاعدہ سفر شروع کرے گا۔

    قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ڈیلاس میں پہلے میچ سے قبل بھرپورپریکٹس سیشن میں حصہ لیا، قومی کرکٹرز نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کی۔

    آئی سی سی کے میگا ایونٹ میں گرین شرٹس کا مقابلہ ڈیلاس میں میزبان ٹیم امریکا سے ہوگا، پاکستان کے مقابلے میں امریکی ٹیم کرکٹ میں ناتجربہ کار ضرور ہے مگر اس نے پہلے میچ میں بتا دیا کہ اس سے جیتنا آسان نہیں ہوگا۔

    دوسری جانب قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے ڈیلاس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی سی سی کاایونٹ کھیلنا ایک چیلنج ہوتاہے، ٹورمامنٹ جیتنے آئے ہیں، کوشش ہوگی ہر میچ میں کامیابی حاصل کریں۔

    پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر کا کہنا تھا کہ چیلنج قبول کرتے ہوئے اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے، ہر طرح کی صورتحال کیلیے ہمیشہ تیار ہوتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ موسم ہمارے کنٹرول میں نہیں ہے،ہم نے اچھی پریکٹس کی ہے، جس کھلاڑی نے پرفارم کیا ہوتا ہے اس کی صلاحیت پر شک نہیں ہونا چاہیے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، آسٹریلیا کا عمان کو جیت کیلئے 165 رنز کا ہدف

    فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ اعظم خان جس طرح کے کھلاڑی ہیں اکیلے میچ جتوا سکتے ہیں، ہمیشہ سے مانتا ہوں بطور سینئر کھلاڑی آپ کواپنا رول قبول کرنا پڑتا ہے۔

  • پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کا ’ناروے کپ‘ کیلئے پریکٹس سیشن جاری

    پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کا ’ناروے کپ‘ کیلئے پریکٹس سیشن جاری

    اسلام آباد: پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کا ’’ناروے کپ‘‘ کیلئے اسلام آباد اسپورٹس کمپلیکس میں پریکٹس سیشن جاری ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کا ناروے کپ کیلئے تربیتی کیمپ جاری ہے، چائلڈ فٹبال ٹیم اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں پریکٹس کررہے ہیں۔

    قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم 27 جولائی کو ناروے کیلئے روانہ ہوگی، پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کا 20 رکنی اسکواڈ ناروے ایونٹ کا حصہ بنے گا۔

    واضح رہے کہ 30 ممالک سے اسٹریٹ چائلڈ ٹیمیں ایونٹ میں حصہ لیں گی، ناروے کپ 29 جولائی سے اوسلو میں شروع ہوگا۔

    یاد رہے کہ قومی ٹیم نے ناروےکپ 2015 میں دوسری اور 2016 میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

  • پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ

    پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ

    پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ ہوگیا ٹیم آج آرام کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا آج صبح  نیولینڈز میں پریکٹس سیشن منسوخ ہوگیا، قومی ٹیم آج آرام کرےگی۔

    پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کل صبح ویسٹرن پروونس میں پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی،

    پاکستان ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ میں دوسرا میچ  آئرلینڈ کےخلاف 15 فروری کو نیولینڈز میں کھیلے گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات دس بجے کھیلا جائے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

  • قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے اسکواڈ پریکٹس سیشن جوائن کر لیا

    نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے سلیکٹ ہونے والے قومی ٹیم کے چند کھلاڑیوں کی  پریکٹس سیشن جاری ہے۔

    نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے کھلاڑیوں کے پریکٹس سیشن جاری ہے، حارث رؤف نے پریکٹس اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے جبکہ شاہین شاہ بھی پریکٹس سیشن میں ان ایکشن ہیں۔

    یاد رہے کہ شاہین آفریدی کی بی بی ایل میں شرکت کے لیے پریکٹس جاری ہے، وہ  صرف دو میچز کھیلنے ڈھاکا جائیں گے جس کے فوری بعد وہ واپس وطن پہنچ کر پی ایس ایل کے میچز کھیلیں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کے مقابلے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں بالترتیب 9، 11 اور 13 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔

  • پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کا پنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن

    پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کا پنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن

    راولپنڈی: پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ٹیسٹ سیریز  سے قبل دونوں ٹیموں کی پنڈی اسٹیڈیم میں بھر پور پریکٹس جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیسٹ ٹیم اور انگلینڈ کرکٹ ٹیم دوسرے پریکٹس سیشن کیلئے آج صبح 10 بجے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچی دونوں ٹیموں کو سخت سیکیورٹی کے حصار میں نجی ہوٹل سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم لایا گیا۔

    دوسری جانب اسٹیڈیم میں سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، دونوں ٹیمیں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کر رہی ہیں، تاہم یہ پریکٹس سیشن دن ایک بجےتک جاری رہے گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

    یکم دسمبر کو کھیلا جانے والا ٹیسٹ میچ دونوں ملکوں کے درمیان پاک سرزمین پر 17 سال بعد پہلا ٹیسٹ ہوگا۔

  • قومی ٹیم کے ایڈلیڈ میں ڈیرے، دوسرے روز بھی پریکٹس جاری

    قومی ٹیم کے ایڈلیڈ میں ڈیرے، دوسرے روز بھی پریکٹس جاری

    ایڈلیڈ: آسٹریلیا کے خلاف دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ اپنے نام کرنے کے لیے قومی ٹیم کی پریکٹس دوسرے روز بھی جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم غلطیوں کو نہ دہرا کر سیریز میں واپسی کا عزم لیے دوسرے روز بھی ایڈلیڈ میں پریکٹس کررہی ہے، ایڈلیڈ میں اسپنرز کو مدد ملےگی، یاسرشاہ کا کردار اہم ہوگا، شائقین کرکٹ نے ٹیم سے امیدیں باندھ لیں۔

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 29 نومبر (کل) سے کھیلا جائے گا، آسٹریلیا کو سیریز میں ایک صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔ دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے پاکستانی ٹیسٹ ٹیم دو روز قبل برسبین سے ایڈلیڈ پہنچی۔

    برسبین ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد فائنل الیون میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے، حارث سہیل کی جگہ امام الحق اور عمران خان سینیئر کی جگہ محمد عباس کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ ایڈلیڈ کے میدان میں پاکستان کبھی ٹیسٹ نہیں جیتا۔

    دوسرا ٹیسٹ: پاکستان اور آسٹریلیا کل سے مدمقابل ہوں گے

    دوسری جانب سابق آسٹریلوی کپتان اور مایہ ناز بلے باز اسٹیون اسمتھ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں یاسر شاہ کے ہاتھوں آؤٹ ہونے کے بعد نئی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

    خیال رے کہ اسٹیون اسمتھ پہلے ٹیسٹ میچ میں صرف 4رنز بنانے کے بعد یاسر شاہ کو وکٹ دے بیٹھے تھے اور یاسر نے انہیں آؤٹ کرنے کے بعد انگلیوں سے 7 اشارہ کیا تھا۔ یاسر کا یہ اشارہ کرنے کا مقصد یہ ظاہر کرنا تھا کہ وہ اب تک ٹیسٹ میچوں میں اسمتھ کو 7مرتبہ نشانہ بنا چکے ہیں۔

  • ٹیسٹ سیریز برابر کرنے کا چیلنج، قومی ٹیم کا پریکٹس سیشن

    ٹیسٹ سیریز برابر کرنے کا چیلنج، قومی ٹیم کا پریکٹس سیشن

    ایڈلیڈ: آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد پاکستانی ٹیم دوسرے میچ میں کم بیک کرنے کے لیے پرعزم ہے، ڈے نائٹ ٹیسٹ کے لیے پریکٹس کا آغاز آج سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے پاکستانی ٹیسٹ ٹیم گزشتہ روز برسبین سے ایڈلیڈ پہنچی، دوسرا ٹیسٹ 29 نومبر سے کھیلا جائے گا، آسٹریلیا کو سیریز میں ایک صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔

    برسبین ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد فائنل الیون میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے، حارث سہیل کی جگہ امام الحق اور عمران خان سینیئر کی جگہ محمد عباس کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ ایڈلیڈ کے میدان میں پاکستان کبھی ٹیسٹ نہیں جیتا۔

    آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز بھی پاکستان کے لیے بڑا چیلنج ثابت ہوا ہے، جبکہ مصباح کی کوچنگ میں مسلسل شکستوں کا سلسلہ جاری ہے، ان کے ہیڈکوچ اور چیف سلیکٹر بننے کے بعد بدقسمتی سے ٹیم ایک بھی میچ نہ جیت سکی، سری لنکا کے خلاف ہوم گراؤنڈ میں بھی پاکستان کو شکست کا مزا چکھنا پڑا تھا۔

    امید ہے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کم بیک کرے گی: کپتان

    ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پہلے میچ میں بھی پاکستان کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا، آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو اننگز اور 5 رنز سے ہرا دیا تھا، البتہ ٹیم کم بیک کرنے کے لیے پرعزم ہے، تاہم سیریز ہارنے کی صورت میں پی سی بی بڑے فیصلے کرسکتی ہے۔

    اگلا میچ ایڈلیڈ میں پنک بال سے ہوگا، پاکستان کو حکمت عملی بدلنی ہوگی ورنہ میچ کے ساتھ سیریز بھی ہاتھ سے جائے گی، ٹیم میں کیا تبدیلیاں ہوں گی اس سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔