Tag: پری سیزن کیمپ

  • ’اچھی پرفارمنس کیوں نہیں دے سکے‘؟ شان مسعود نے وجہ بیان کردی

    ’اچھی پرفارمنس کیوں نہیں دے سکے‘؟ شان مسعود نے وجہ بیان کردی

    ’اچھی پرفارمنس کیوں نہیں دے سکے‘؟ شان مسعود نے وجہ بیان کردی

    لاہور: قومی ٹیم کے ٹیسٹ اوپنر شان مسعود نے کہا ہے کہ مجھے 6 سال میں صرف 15 ٹیسٹ کھیلنے کو ملے، تسلسل سے مواقع نہ ملنے سے پرفارمنس اچھی نہیں رہی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے ٹیسٹ اوپنر شان مسعود نے لاہور میں جاری پری سیزن کیمپ میں پریکٹس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ سیزن کے لیے اتنے قریب پری کنڈیشنگ کیمپ لگایا گیا، کیمپ میں کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس پر توجہ دی جارہی ہے۔

    شان مسعود نے کہا کہ آج سے بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس بھی شروع ہورہی ہے، ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے متعلق تمام باتیں میڈیا تک ہیں۔

    مزید پڑھیں: مصباح الحق اور یونس خان کا خلا اب تک پُر نہیں کرسکے، اسد شفیق

    اوپنر بلے باز نے کہا کہ اپنی اب تک کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں، پاکستان میں کرکٹ نہ ہونے سے کھلاڑیوں کو نقصان ہورہا ہے۔

    شان مسعود نے کہا کہ سلیکشن کا پروسس میرے بس میں نہیں ہے، سلیکشن بورڈ کو کھلاڑی کو لمبا عرصہ دینا چاہئے، کھلاڑی کو چانس ملے تو اس کا کام پرفارم کرنا ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری ہوم سیریز کئی سال سے انگلینڈ میں ہورہی ہے، امید ہے کہ سری لنکن ٹیم ٹیسٹ سیریز پاکستان آکر کھیلے گی۔

  • قومی کرکٹ ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹ کھلاڑیوں کے یویو ٹیسٹ مکمل ہوگئے

    قومی کرکٹ ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹ کھلاڑیوں کے یویو ٹیسٹ مکمل ہوگئے

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹ کھلاڑیوں کے یویو ٹیسٹ مکمل ہوگئے، فٹنس ٹیسٹ دو گروپس میں لیے جارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹ کھلاڑیوں کے یویو ٹیسٹ مکمل ہوگئے ہیں، نان سینٹرل کنٹریکٹ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ جاری ہیں۔

    ذرائع کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ کھلاڑیوں کے گروپ میں وکٹ کیپر محمد رضوان نے ٹاپ کیا ہے، انہوں نے یویو ٹیسٹ میں 19.2 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔

    ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق اور شان مسعود نے بھی یویو ٹیسٹ پاس کرلیا ہے، دونوں کھلاڑیوں نے 19.1 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔

    ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کل تک جاری رہیں گے۔

    مزید پڑھیں: پری سیزن کیمپ، پی سی بی نے 20 کھلاڑیوں کو این سی اے طلب کرلیا

    واضح رہے کہ پری سیزن کیمپ اور فٹنس ٹیسٹ کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے 20 کھلاڑیوں کو این سی اے طلب کیا تھا۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کیمپ کمانڈنٹ ہیں، اظہر علی انگلش کاؤنٹی سمر سیٹ سے معاہدہ مکمل کرنے کے بعد کیمپ جوائن کریں گے۔

    پی سی بی کے مطابق بابراعظم، فخر زمان، عماد وسیم، محمد عباس، محمد عامر کو کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے باعث کیمپ میں شرکت سے چھوٹ دی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ فاسٹ بولر حسن علی کو پی سی بی نے شادی کی وجہ سے ایک ہفتے کی چھٹی دے دی ہے، حسن علی اور شاداب خان کا ٹیسٹ بعد میں لیا جائے گا۔

  • پری سیزن کیمپ، پی سی بی نے 20 کھلاڑیوں کو این سی اے طلب کرلیا

    پری سیزن کیمپ، پی سی بی نے 20 کھلاڑیوں کو این سی اے طلب کرلیا

    لاہور: پری سیزن کیمپ کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے 20 کھلاڑیوں کو این سی اے طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے پری سیزن کیمپ کے لیے 20 کھلاڑیوں کو این سی اے طلب کیا ہے، سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل 14 کرکٹرز سمیت 20 کھلاڑی طلب کیے گئے ہیں۔

    پی سی بی کے مطابق کھلاڑی 19 اگست کو این سی اے میں رپورٹ کریں گے، فٹنس ٹیسٹ کے بعد کھلاڑی 7 ستمبر تک کنڈیشننگ کیمپ میں شرکت کریں گے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کیمپ کمانڈنٹ ہوں گے، اظہر علی انگلش کاؤنٹی سمر سیٹ سے معاہدہ مکمل کرنے کے بعد کیمپ جوائن کریں گے۔

    پی سی بی کے مطابق بابراعظم، فخر زمان، عماد وسیم، محمد عباس، محمد عامر کو کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے باعث کیمپ میں شرکت سے چھوٹ دی گئی ہے۔

    پری سیزن کیمپ میں اوپنر عابد علی، اسد شفیق، اظہر علی، حارث سہیل، فاسٹ بولر حسن علی، امام الحق، محمد رضوان کوطلب کیا گیا ہے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، عثمان شواری، وہاب ریاض، یاسر شاہ کو بھی پری سیزن کیمپ کے لیے این سی اے طلب کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق آصف علی، بلال آصف، افتخار احمد، میر حمزہ، راحت علی اور ظفر گوہر بھی 19 اگست کو این سی اے میں رپورٹ کریں گے۔

    ذاکر خان نے کہا ہے کہ کیمپ میں ٹیسٹ کی تیاری کے لیے خصوصی توجہ دی جائے گی، ٹیسٹ کی تیاری کے لیے مصباح الحق کا تجربہ کھلاڑیوں کے لیے مفید ثابت ہوگا، پاکستان کو آئندہ 42 میں سے 30 روز ٹیسٹ کرکٹ کھیلنی ہے۔