حیدرآباد (26 اگست 2025): بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے بارہویں جماعت پری میڈیکل گروپ کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (بی آئی ایس ای) نے بارہویں جماعت پری میڈیکل گروپ کے سالانہ امتحانات برائے سال 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، جس میں طالبات ایک بار پھر بازی لے گئی ہیں۔
نتائج کے مطابق پہلی تینوں پوزیشن طالبات نے حاصل کی ہیں۔ نجی اسکول کی طالبہ اقصیٰ نے 977 نمبر لے کر پہلی، زنیرہ نے 973 نمبر لے کر دوسری اور گورنمنٹ گرلز کالج قاسم آباد کی طالبہ پری نے 972 حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
امتحانات میں 10 اضلاع کے مجموعی طور پر 45 ہزار 413 امیدواروں نے شرکت کی۔ 2048 طلبہ نے اے پلس اور 15 ہزار 397 امیدواروں نے اے گریڈ میں کامیابی حاصل کی۔
https://urdu.arynews.tv/fbise-hssc-part-1-2-results-2025/