Tag: پر اسرار موت

  • نویں جماعت کے طالب علم کی اسکول میں پر اسرار موت

    نویں جماعت کے طالب علم کی اسکول میں پر اسرار موت

    بھارت کے تلنگانہ کے نرمل شہر کے مہاتما جیوتی باپولے اسکول میں ایک دل دہلا دینے والا حادثہ رونما ہوا، نویں جماعت کا طالب علم فیاض حسین عرف ایان مشتبہ طور پر مردہ پایا گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکول انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایان ہر روز کی طرح فٹ بال کھیلنے میں مصروف تھا، کہ اچانک اس کی طبیعت خراب ہونے لگی، اسکول کے اسٹاف نے نوٹس کیا تو اسے فوری طور پر اسپتال لے گئے۔

    اسپتال جانے کے دوران راستے میں اس کی حالت مزید بگڑنے لگی، اسپتال میں پہنچے تو ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

    عمران اللہ خان، رفیع احمد قریشی اور یکتا ویلفیئر سوسائٹی نے اس افسوسناک حادثے کے خلاف شدید احتجاج کیا اور ایان کی موت کے لئے اسکول انتظامیہ کو ذمہ دار قرار دیا۔

    کھیلتے ہوئے کار کے دروازے لاک، 4 بچے دم گھٹنے سے ہلاک

    رپورٹس کے مطابق اسکول کے اساتذہ کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے اور دیگر طلبہ کے لئے ناقابل یقین اور دل کو چھو لینے والا لمحہ تھا کیونکہ نویں جماعت کا طالب فیاض حسین ایک خوش مزاج اور محنتی بچہ تھا، اسی کی موت سے سب کو تکلیف پہنچی ہے۔

  • جی سی یونیورسٹی کی طالبہ کی ہاسٹل میں پُر اسرار موت

    جی سی یونیورسٹی کی طالبہ کی ہاسٹل میں پُر اسرار موت

    فیصل آباد: جی سی یونیورسٹی میں بی ایس کی طالبہ کی پراسرار طور موت ہوگئی، لاریب طبیعت خرابی پر اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں جاں بحق ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے دھوبی گھاٹ میں نجی ہاسٹل میں طالبہ کی پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئی۔

    پولیس نے بتایا کہ لاریب جی سی یونیورسٹی میں بی ایس کی طالبہ تھی، رات گئے لاریب کی طبیعت خرابی پر ریسکیو ٹیم کو بلایا گیا اور سول اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں وہ جاں بحق ہو گئی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ لاریب حافظ آبادکی رہائشی تھی، لاش لواحقین کے حوالے کردی گئی ہے۔

    گذشتہ روز نواب شاہ کے دارالامان میں تئیس سال کی لڑکی پراسرارطورپرہلاک ہوگئی تھی ، لڑکی نے تین روز پہلے پناہ لی تھی۔

    لڑکی کے گھر والے زہر دینے کا الزام لگارہے ہیں، گاؤں پنجو کی رہائشی شبیراں ڈاہری کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی، دارالامان انتظامیہ نے اسپتال منتقل کیا جہاں وہ دم توڑ گئی تھیں۔

    بھائی ایاز ڈاہری نے الزام لگایاکہ بہن کوعدالت پیش ہونا تھا، زہر دےکر ماراگیا ہے۔