Tag: پستہ

  • 1 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے پستے کی ڈکیتی

    1 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے پستے کی ڈکیتی

    نئی دہلی: بھارت میں ڈاکوؤں نے 1 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا پستہ لوٹ لیا، پستہ ایک ٹرک میں بھرا ہوا تھا جسے ڈاکو چھین کر فرار ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات میں ضلع کچھ کے انجار علاقے میں 1 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے پستے کی ڈکیتی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ 32 برس کے ٹرک ڈرائیور لوکش نسادھ نے نے رپورٹ درج کروائی کہ وہ پورٹ کے علاقے سے ٹرک میں 1 کروڑ 44 لاکھ روپے مالیت کا 25 ہزار 110 کلو گرام پستہ بھر کر ممبئی کی جانب جارہا تھا۔

    اسی دوران سنسان سڑک پر ایک کار میں 4 افراد آئے اور انہوں نے ٹرک رکوایا، 2 افراد نے پستول دکھا کر ٹرک ڈرائیور کے منہ پر رومال باندھا اور کار میں بٹھا دیا۔

    دیگر 2 افراد اس کے ٹرک کی چابی اور موبائل فون چھیننے کے بعد پستہ بھرا ٹرک لے کر فرار ہوگئے۔

    ٹرک ڈرائیور کا کہنا ہے کہ اسے کار میں بٹھا کر گھنٹوں ادھر ادھر گھمانے کے بعد ڈاکو انجار کے نزدیک اتار کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

  • روزانہ خشک میوہ جات کا استعمال بے شمار بیماریوں سے بچائے

    روزانہ خشک میوہ جات کا استعمال بے شمار بیماریوں سے بچائے

    اگر آپ امراض قلب، کینسر اور ان کے باعث قبل از وقت موت کے خطرے سے بچنا چاہتے ہیں تو آپ کو روزانہ مٹھی بھر گری دار خشک میوہ جات کھانے کی ضروت ہے۔

    یہ تحقیق امپیریئل کالج لندن میں کی گئی۔ تحقیق کے مطابق گری دار خشک میوہ جات جیسے مونگ پھلی، اخروٹ، پستہ، بادام، چلغوزے اور کاجو وغیرہ کینسر اور امراض قلب کا خطرہ کم کرتے ہیں۔

    nuts

    ماہرین کے مطابق اس ضمن میں ان غذاؤں کا روز استعمال کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے روزانہ کم از کم 20 گرام خشک میوہ جات کھانے کی تجویز دی۔

    ماہرین نے بتایا کہ یہ میوہ جات امراض قلب میں 30 فیصد، کینسر میں 15 فیصد اور قبل از وقت موت کے خطرے میں 21 فیصد کمی کرتے ہیں۔ ان میں سے کچھ ذیابیطس کے خلاف بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں اور اس کے خطرے میں 40 فیصد کمی کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ خشک میوہ جات میں ریشہ، میگنیشیئم اور جسم کے لیے فائدہ مند چکنائی موجود ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ دل کو توانا بناتے ہیں اور جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو معمول پر رکھتے ہیں۔

    nuts-3

    کچھ میوہ جات میں اینٹی آکسیڈنٹس بھی شامل ہوتے ہیں جو ذہنی تناؤ اور کینسر سے حفاظت فراہم کرتے ہیں۔

    ماہرین نے واضح کیا کہ چونکہ خشک میوہ جات میں چکنائی موجود ہوتی ہے جو موٹاپے کا سبب بن سکتی ہے لہٰذا ان کو اعتدال میں استعمال کیا جائے۔ ان کے مطابق ان غذاؤں کے فوائد اٹھانے کے لیے ان کی مٹھی بھر مقدار کافی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • خواتین کے لیے پستے کے چھ حیرت انگیز فوائد

    خواتین کے لیے پستے کے چھ حیرت انگیز فوائد

    کراچی : پستہ صحت کے لیے مفید عناصر سے نہ صرف بھرپور ہوتا ہے بلکہ یہ متعدد بیماریوں سے تحفظ بھی فراہم کرتا ہے،اس کے بے شمار فائدے ہیں جن میں بعض کا تعلق جلد اور بالوں کی خوبصورتی سے ہے،اس میں بڑی مقدار میں ریشہ، لحمیات، وٹامن سی، تانبہ، فولاد اور کیلشیئم پایا جاتا ہے، بس یہ سمجھ لیجیے کہ یہ قدرتی حسن افروز مرکب ہے.

    تفصیلات کے مطابق ماہرین صحت کا کہنا ہےکہ خواتین کو اپنی روز مرہ کی غذا میں پستے کو شامل کرنا چاہیے تاکہ وہ ان فوائد کو حاصل کر سکیں جو ان کی خوبصورتی نمایاں کرنے کے سلسلے میں شاندار طور پر اثر انداز ہوتے ہیں.

    آئیے پستے کے چھ حیرت انگیز فوائد جانیے جو آپ کو اسے روزانہ کھانے پر مجبور کر دیں گے.

    1- پستہ انتہائی مفید چربیلے تیزابوں (فیٹی ایسڈ) سے بھرپور ہوتا ہے جو مستقل طور پر صحت مند، نرم و ملائم اور دمکتی جلد کو برقرار رکھتا ہے.

    2- اس میں ایسے روغن پائے جاتے ہیں جو جلد کو نم کرتے ہیں اور اس سے جلد کو زبردست قسم کی ملائمت حاصل ہوتی ہے،روزانہ کی بنیاد پر پستہ کھانے سے جلد کی ساخت نرم اور پرکشش ہوجاتی ہے.

    3- پستہ اینٹی آکسیڈنٹس پر بھی مشتمل ہوتا ہے جو جلد پر ڈھلتی عمر کی علامات ظاہر ہونے کو روکتا ہے،لہذا روزانہ پستہ کھانے سے آپ اپنی عمر سے کم نظر آئیں گی اور یقینا ہر خاتون یہ ہی خواہش رکھتی ہے.

    4- اسی طرح روزانہ باقاعدگی کے ساتھ ایک مٹھی پستے کھانے سے سورج کی شعاؤں کے نقصان دہ اثرات سے جلد کو تحفظ حاصل ہوتا ہے، اس کے علاوہ پستہ دھوپ کی جلن کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ جلد کے سرطان سے بھی حفاظت کرتا ہے.

    5- پسے ہوئے پستے کے چار سے پانچ چمچے لے کر اس میں دو چمچے ناریل کا تیل ملا کر کریم تیار کی جاسکتی ہے،اس کریم کو براہ راست کھوپڑی پر لگا کربیس منٹ کے لیے چھوڑ دیں،اس کے بعد بالوں کو اچھی طرح سے پانی سے دھو لیجیے،اس کریم کے لگانے سے بالوں کو خصوصی لچک اور تازگی حاصل ہوگی.

    6- پستہ میں بھرپور طور پر بائیوٹن پایا جاتا ہے، لہذا روزانہ درمیانی مقدار میں پستے کھانا بالوں کے گرنے کو روکنے میں مدد دیتا ہے، پستہ بال گرنے سے متعلق مسائل کا جادوئی اور فعال حل پیش کرتا ہے.

  • کمزوری میں مبتلا لوگوں کا اپنا دوست ’پستہ‘

    کمزوری میں مبتلا لوگوں کا اپنا دوست ’پستہ‘

    پستہ ایک قوت بخش مغزیات میں شمار ہوتاہے، اسے بلڈ پریشر کی کمی کے شکار افراداور کمزوری میں مبتلا لوگ اپنا دوست قرار دیتے ہیں۔

    پستے کا استعمال بھی جسم کو مضبوط بناتا ہے۔چونکہ اسے کھانے سے دل ودماغ کو طاقت ملتی ہے اس لئے اسے ادویات میں بھی شامل کیا جاتا ہے۔

    پستہ کے استعمال سے گھبراہٹ اور کھانسی کی شکایت دور ہوتی ہے، گردوں کی کمزوری کیلئے بھی مفید قرار دیا جاتا ہے۔

    Pistachio

    ماہرین کا کہنا ہے کہ پستوں میں موجود اس خاص جزو سے نہ صرف پھیپھڑوں بلکہ دیگر کئی اقسام کے کینسرز سے لڑنے کے لیے مضبوط مدا فعتی نظام حاصل کیا جا سکتا ہے۔

    پستہ کا استعمال مختلف سویٹس کے ہمرا ہ صدیوں سے مستعمل ہے۔حلوہ زردہ اور کھیر کا لازمی جز ہے۔نمکین بھنا ہوا پستہ انتہائی لذت دار ہوتا ہے اور دیگر مغزیات کی طرح بھی استعمال کیا جا تا ہے۔

  • کمزوری میں مبتلا لوگوں کا اپنا دوست ’پستہ‘۔

    کمزوری میں مبتلا لوگوں کا اپنا دوست ’پستہ‘۔

    کراچی:(ویب ڈیسک)—پستہ ایک قوت بخش مغزیات میں شمار ہوتاہے، اسے بلڈ پریشر کی کمی کے شکار افراداور کمزوری میں مبتلا لوگ اپنا دوست قرار دیتے ہیں۔

    پستے کا استعمال بھی جسم کو مضبوط بناتا ہے۔چونکہ اسے کھانے سے دل ودماغ کو طاقت ملتی ہے اس لئے اسے ادویات میں بھی شامل کیا جاتا ہے۔

    Pistachio

    پستہ کے استعمال سے گھبراہٹ اور کھانسی کی شکایت دور ہوتی ہے، گردوں کی کمزوری کیلئے بھی مفید قرار دیا جاتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ پستوں میں موجود اس خاص جزو سے نہ صرف پھیپھڑوں بلکہ دیگر کئی اقسام کے کینسرز سے لڑنے کے لیے مضبوط مدا فعتی نظام حاصل کیا جا سکتا ہے۔

    pile Pistachios

    پستہ کا استعمال مختلف سویٹس کے ہمرا ہ صدیوں سے مستعمل ہے۔حلوہ زردہ اور کھیر کا لازمی جز ہے۔نمکین بھنا ہوا پستہ انتہائی لذت دار ہوتا ہے اور دیگر مغزیات کی طرح بھی استعمال کیا جا تا ہے۔