Tag: پستہ قد

  • دنیا کے سب سے لمبے اور سب سے چھوٹے باڈی بلڈر سے ملیں

    دنیا کے سب سے لمبے اور سب سے چھوٹے باڈی بلڈر سے ملیں

    لندن: گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ہالینڈ کے اولیویئر رکٹر المعروف ڈچ جائنٹ کو دنیا کا سب سے لمبا باڈی بلڈر، جبکہ ہندوستان کے پرتیک وٹھل موہت کو دنیا کا سب سے چھوٹا باڈی بلڈر قرار دے دیا۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق 7 فٹ اور 1.9 انچ قد والے اولیویئر رکٹر کو گنیز ورلڈ ریکارڈ کی نئی کیٹگری شوقیہ اور مقابلوں میں حصہ نہ لینے والے باڈی بلڈر کے تحت یہ اعزاز دیا گیا ہے کیونکہ وہ فٹنس ٹرینر ہیں اور فلموں میں بھی کام کرتے ہیں۔

    باڈی بلڈنگ ان کا شوق ہے اس لیے انہوں نے آج تک اس کے کسی مقابلے میں حصہ نہیں لیا، انہوں نے مارول اسٹوڈیوز کی بلیک وڈو میں ارسا کے کردار سے فلموں میں اداکاری کا آغاز کیا جو اسی سال ریلیز ہوئی ہے۔

    بہت جلد وہ دی کنگز مین سیریز کی اگلی فلم میں بھی نظر آئیں گے جس کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے۔

    دوسری جانب ہندوستان کے پرتیک وٹھل موہت کا قد صرف 3 فٹ اور 4 انچ ہے لیکن وہ پیشہ ور باڈی بلڈر ہیں جو 2016 سے تن سازی کے مقابلوں میں حصہ لیتے آرہے ہیں۔

    پچیس سالہ موہت کا قد پیدائشی طور پر چھوٹا ہے جبکہ باقی جسم کے مقابلے میں ان کے بازو اور ٹانگیں نمایاں طور پر مختصر ہیں۔

    اس نوجوان نے اپنی جسمانی کمی کا ازالہ باڈی بلڈنگ سے کیا اور اپنی مسلسل محنت اور ہمت سے، ایک پیشہ ور باڈی بلڈر کی حیثیت سے، اپنے لیے ایک الگ مقام بنایا۔

    موہت کا کہنا ہے کہ اب وہ ایک منٹ میں سب سے زیادہ ڈنڈ پیل کر (پش اپس لگا کر) اگلا ریکارڈ اپنے نام کرنے کی تیاری میں مصروف ہیں۔

  • پستہ قد خواتین کے لیے بری خبر

    پستہ قد خواتین کے لیے بری خبر

    کیا آپ پستہ قد ہیں اور اپنا وزن گھٹانا چاہتی ہیں؟ تو پھر آپ کے لیے ایک بری خبر ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ پستہ قد خواتین کو وزن کم کرنے میں اوسط قد رکھنے والی خواتین کی نسبت زیادہ مشکل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس تحقیق کی بنیاد اوسط قد، جسم اور میٹابولزم کی مقدار پر رکھی گئی۔

    ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں خواتین کا اوسط قد 5 فٹ 6 انچ ہے۔ اسی طرح اس اوسط قد کے حساب سے میٹا بولزم یعنی کیلیوریز کے جلنے، خلیوں کے ٹوٹنے اور دوبارہ بننے کا عمل بھی اوسطاً انجام پاتا ہے۔

    مزید پڑھیں: پستہ قد افراد میں غصے اور تشدد کا رجحان زیادہ

    اس قد کی خواتین میں کیلیوریز کے جلنے کی اوسط مقدار 14 سو روزانہ ہے۔ یہ وہ کیلوریز ہیں جو بغیر کوئی حرکت یا ورزش کیے بغیر بھی خودبخود ختم ہوجاتی ہیں۔

    تاہم چھوٹے قد کی خواتین میں یہ تعداد کم ہو کر 12 سو ہوجاتی ہیں جبکہ لمبے قد کی خواتین میں یہ تعداد 17 سو 50 کیلوریز تک جا پہنچتی ہیں۔

    ماہرین کے مطابق میٹا بولزم کی یہ تعداد پستہ قد خواتین میں وزن کی کمی نہایت مشکل عمل بنا دیتی ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ پستہ قد خواتین کو صرف اپنی بھوک کے حساب سے کھانا چاہیئے جبکہ انہیں صحت بخش غذا کھانا چاہیئے تاکہ ان کی غذائی ضروریات پوری ہوسکیں اور جسم کو درکار توانائی مل سکے۔

  • دنیا کے طویل قامت اور پستہ قد اشخاص کی ملاقات

    دنیا کے طویل قامت اور پستہ قد اشخاص کی ملاقات

    لندن : دنیا کے طویل قامت اور پستہ قد دوست ملے تو ورلڈ ریکارڈ بن گیا۔

    دنیا کے سب سے پستہ قد اور سب سے درازقد اشخاص کی  ملاقات ہوئی، نظروں سے نظریں ملائیں اور ہاتھوں میں ہاتھ تھامے سیر کی ، یوں تو نیپال کے ساڑھے اکیس انچ کے چندرا بہادر سے ملنے دنیا جھکتی ہے اور ترکی کے آٹھ فٹ تین انچ لمبے  سلطان کوزن سے ملاقات کے وقت سب سراٹھا تے ہیں۔

    مگر مشکل اس وقت ہوئی، جب گنیز آف ورلڈ ریکارڈ کی دسویں سالگرہ پر لندن میں چندرابہادر سے فیس ٹو فیس ترکی کے سلطان سے ملاقات کروائی اور ورلڈ ریکارڈ بن گیا۔