Tag: پسند

  • ’تنہا رہنا پسند نہیں لیکن‘ عامر خان کا تیسری شادی سے متعلق سوال پر ردعمل

    ’تنہا رہنا پسند نہیں لیکن‘ عامر خان کا تیسری شادی سے متعلق سوال پر ردعمل

    ممبئی: بالی ووڈ کے میگا اسٹار عامر خان نے تیسری شادی سے متعلق ردعمل دے دیا۔

    بالی ووڈ کے معروف اداکارہ عامر خان نے حال ہی میں ریا چکرورتی کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق گفتگو کی، ساتھ اداکار نے کرن راؤ سے طلاق کے بعد دوبارہ شادی کرنے کے امکان پر تبادلہ خیال کیا۔

    ریا چکرورتی نے پوچھا کہ کیا آپ کا تیسری بار شادی کرنے والے ہیں جس پر عامر خان کا کہنا تھا کہ میں 59 سال کا ہوگیا ہوں، تیسری شادی کرنا اب مشکل لگ رہا ہے۔

    عامر خان کا کہنا تھا کہ مجھے تنہا رہنا پسند نہیں ہے، مجھے ایک پارٹنر کی ضرورت ہے، میں اپنی دونوں سابقہ بیویوں رینا اور کرن  سے بہت قریب ہوں، اور ہم ایک خاندان کی طرح ہیں

    اداکار کا کہنا تھا کہ زندگی بہت ناقابل بھروسہ ہے تو ہم اس پر کیسے اعتبار کرسکتے ہیں، شادی کا چلنا یا نہ چلنا ہر کسی کے لیے مختلف ہوتا ہے اور اس وقت میری زندگی میں بہت سے رشتے ہیں، میں اپنی فیملی اوربچوں سے دوبارہ جڑا ہوں، میں بہت خوش ہوں۔

    عامرخان کا کہنا تھا کہ میری دونوں فیملی میرے بہت قریب ہیں، میں آج کل خود کو بہتر انسان بنانے پر کام کررہا ہوں۔

  • برطانوی شہزادی کیٹ‌ مڈلٹن کو کونسے ایموجی پسند ہیں؟

    برطانوی شہزادی کیٹ‌ مڈلٹن کو کونسے ایموجی پسند ہیں؟

    لندن : برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے اپنے پسندیدہ ایموجیز کے حوالے سے بتادیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی شاہی خاندان کی بڑی بہو کیٹ مڈلٹن اپنے پسندیدہ ایموجیز سے متعلق انکشاف ایک ویڈیو کے دوران اچانک کرگئیں۔

    یہ انکشاف اس وقت ہوا جب وہ اپنا موبائل فون کیمرے کی جانب کرکے ایک مہم سے متعلق پوچھے گئے ہزاروں سوالات دکھارہی تھی۔

    کیٹ نے بتایاکہ جس ایموجی میں دو لڑکیوں کو ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے دکھایا ہے وہ ان کا سب سے پسندیدہ ایموجی ہے جو دوستی کی ترجمانی کرتی ہے جبکہ دوسرا پسندیدہ ایموجی پائن ایپل اور حیران کن طور پر تیسرا ایموجی ’غصے والا چہرہ ہے‘۔

    انہوں نے بتایا کہ پسندیدہ ایموجیز کی فہرست میں چوتھے نمبر پر جامنی رنگ کی خلائی مخلوق ہے اور قے کرتا ایموجی ہے جبکہ چھٹے نمبر پر ’کھیرا‘ہے جو واضح کرتا ہے کہ شاہی خاندان صحت بخش غذاوں کو پسند کرتا ہے۔

    برطانوی شہزادی کے پسندیدہ ایموجیز کی فہرست میں آخری ایموجی بادل ہے۔