Tag: پسندیدہ

  • شاہ رخ یا عامر؟ اداکارہ ثنا شیخ کا پسندیدہ خان کون ہے

    شاہ رخ یا عامر؟ اداکارہ ثنا شیخ کا پسندیدہ خان کون ہے

    بالی وڈ کے مسٹڑ پرفیکٹ عامر خان کی فلم دنگل سے ڈیبیو کرنے والی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے اپنی پسندیدہ بالی وڈ اداکاراؤں کے بارے میں کھل کر بات کی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ نے ہیومنز آف سنیما کو انٹرویو میں اپنے پسندیدہ اداکار کے حوالے سے کئے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میں شاہ رخ خان کی بہت بڑی فین ہوں لیکن مجھے لگتا ہے کہ عامر خان ناظرین کے لئے ہر بار مختلف فلمیں لے کر آتے ہیں‘۔

    اداکارہ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ عامر خان نے ہمیں رنگ دے بسنتی، پی کے، تھری ایڈیٹ جیسی بہت سی فلمیں دی ہیں، یہ تمام فلمیں دوسری فلموں سے بہت مختلف ہیں۔

    مزید پڑھیں: عامر خان اور کرن راؤ میں طلاق

    یہ بھی پڑھیں: کرن راؤ سے علیحدگی، معروف اداکارہ کی عامر خان کو شادی کی پیشکش

    انہوں نے دوران انٹرویو مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی اور ایک سوال کے جواب میں فنکاروں کے حوالے سے قائم اس تصور کو بھی غلط قرار دیا کہ وہ اعلیٰ طبقے سے تعلق رکھتے اور شاہانہ طرز زندگی کے مالک ہوتے ہیں۔

    اداکارہ نے بتایا کہ میں  بچپن سے اداکاری کے شعبے سے وابستہ ہوں تاہم اب بھی میرا تعلق ایک متوسط گھرانے سے ہے اور ہمیں کئی عرصے تک ایک کمرے کے مکان میں کرائے پر رہنا پڑا جس پر مجھے فخر ہے۔

    فاطمی ثناء شیخ میگھنا گلزار کی فلم سیم بہادر میں وکی کوشل کے مدمقابل نظر آئیں گی، انہوں نے ساتھی فنکار کو موجود جینیریشن کا بہترین اداکار قرار دیا۔

    واضح رہے کہ بالی وڈ کے مسٹڑ پرفیکٹ کی فاطمہ ثنا شیخ سے تعلقات کی خبروں کے بعد ہی عامر خان کی دوسری بیوی فلم ساز کرن راؤ سے جولائی 2021 میں شادی کے 16 سال بعد طلاق ہوئی تھی۔

  • ‘جس کا میں پسندیدہ وہ میری پسندیدہ‘

    ‘جس کا میں پسندیدہ وہ میری پسندیدہ‘

    ممبئی: بالی ووڈ کے افق پر ابھرتے ہوئے اداکار کارتیک آریان نے کہا ہے کہ جن اداکارؤں کا میں پسندیدہ ہوں وہی میری پسندیدہ اداکارہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے نوجوان اداکار کارتیک نے فلم ’سونو کی ٹیٹو کی سوئیٹی‘ سے انڈسٹری میں قدم رکھا اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا، گزشتہ برس وہ سب سے زیادہ کامیاب اداکار تھے۔

    مختصر عرصے میں انڈسٹری میں اپنا نام بنانے والے نوجوان اداکار اب اداکارؤں میں مقبول ہوتے جارہے ہیں، بالی ووڈ کا ہر دوسرا ڈائریکٹر انہیں اپنی فلم میں لینے کا خواہش مند بھی ہے۔

    مزید پڑھیں: جھانوی کے مقابلے میں سارہ علی خان کی مقبولیت سے بونی کپور پریشان

    کارتیک سے سوال پوچھا گیا کہ سارہ علی خان اور اننیا پانڈے میں سے کون سی اداکارہ انہیں پسند ہے؟۔

    اداکار نے ایک منٹ خاموشی کے بعد سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جواب دیا کہ ’جن کا میں پسندیدہ وہ میری فیورٹ ہیں‘۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بالی ووڈ میں ڈبییو کرنے والی سیف علی خان کی صاحبزادی سارہ علی خان نے ایک ٹی وی شو میں آریان کو اپنا پسندیدہ اداکار قرار دیتے ہوئے اُن سے ملاقات کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔

    اس ضمن میں جب آریان سے پوچھا گیا کہ وہ سارہ کے ساتھ وقت گزارنا چاہیں گے تو انہوں نے جواب دیا کہ ہاں ایک کپ کافی کے بارے میں سوچا جاسکتا ہے۔