Tag: پسندیدہ کرکٹر

  • پسندیدہ پاکستانی کرکٹر کا نام نہیں بتاؤں گی، برطانوی ہائی کمشنر

    پسندیدہ پاکستانی کرکٹر کا نام نہیں بتاؤں گی، برطانوی ہائی کمشنر

    اسلام آباد : برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا ہے کہ پسندیدہ پاکستانی کرکٹر کا نام نہیں بتاؤں گی اگر بتایا تو لوگ برا مان جائیں گے۔

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا پاکستان کے دوسرا ٹیسٹ جیتنے پر خوشی ہوئی جس سے سیریز میں جان پڑ گئی ہے۔

    برطانوی ہائی کمشنر پنڈی ٹیسٹ کے لئے پرجوش ہیں، ایک سوال کے جواب میں جین میریٹ نے کہا کہ یہ میری پیشگوئی ہے کہ انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ میچ جیت جائے گا۔

    جین میریٹ کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ پاک انگلینڈ تعلقات کے لیے اہم ہے، میں چاہتی ہوں کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت مزید فروغ پائے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان فیصلہ کن تیسرا ٹیسٹ میچ 24 اکتوبرکو راولپنڈی میں کھیلا جائیگا، ٹیسٹ سیریز میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ میں فتح حاصل کر رکھی ہے۔

    راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے ٹکٹوں کی قیمت کیا ہوگی؟

    دوسری جانب راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے پی سی بی نے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کردیا ہے، ٹیسٹ کے پہلے روز پریمیئر اینکلوژرز میں داخلہ مفت ہوگا۔

    پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز پریمیئر انکلوژرز کی ٹکٹ کی قیمت 200 روپے مقرر کی گئی ہے۔

    وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 400 روپے اور وی وی آئی پی گیلری کے ٹکٹ کی قیمت 2 ہزار روپے ہوگی۔

    تیسرے ٹیسٹ کے آخری 3 روز پریمیئر اینکلوژرز کی ٹکٹ کی قیمت 300 روپے، وی آئی پی اینکلوژرز کی 500 روپے اور وی وی آئی پی گیلری کی ٹکٹ 2500 روپے ہو گی۔

    راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے ٹکٹوں کی خریداری کوریئر کمپنی کے سینٹر سے یا آن لائن بھی کی جا سکتی ہے۔

  • بھارتی جیولن اسٹار کا پسندیدہ کرکٹر کون ہے؟

    بھارتی جیولن اسٹار کا پسندیدہ کرکٹر کون ہے؟

    پیرس پیرالمپکس کے جیولین تھرو مقابلے میں بھارت کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے نودیپ سنگھ نے اپنے پسندیدہ ایشیا کرکٹر نام بتادیا ہے۔

    نودیپ سنگھ بھارت کے نئے جیولین ہیرو ہیں، 2024 کے پیرس پیرالمپکس میں ایف 41 کلاسیفکیشن ایونٹ میں گولڈ میڈل جیت کر انھوں نے اپنا نام تاریخ میں رقم کروالیا ہے، 23 سالہ ایتھلیٹ نے نہ صرف اپنی عام زندگی بلکہ پروفیشنل لائف میں بھی جرات و حوصلے کا مظاہرہ کیا ہے۔

    ویسے تو نودیپ سنگھ کو ان کے جوش و خروش کی وجہ سے ویرا کوہلی سے تشبیح دی جارہی ہے مگر ان کا پسندیدہ کرکٹر کوئی اور نہیں بلکہ بھارتی کپتان روت شرما ہیں۔

    نودیپ سنگھ نے ایک پوڈ کاسٹ میں کہا کہ کئی ایتھلیٹس کو کرکٹ لیجنڈز مہندر دھونی اور ویرات کوہلی سے تشبیح دی جاتی ہے مگر میرے رول ماڈل روہت شرما ہیں۔

    بھارتی پیرا ایتھلیٹ نے کہا کہ روہت بہت اچھا کھیلتے ہیں اور ڈبل سنچری بھی اسکور کرچکے ہیں، وہ کیا شاندار اننگز تھی اس کے بعد سے میں ان کا فین ہوگیا۔

    خیال رہے کہ پیرس پیرالمپکس میں جیولن تھرو کے فائنل میں ریکارڈ قائم کرکے گولڈ میڈل جیتنے والے ایرانی ایتھلیٹ صادق بیت سیاح کو نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔

    ایرانی ایتھیلیٹ صادق بیت سیاح کو گولڈ میڈل جیتنے کی خوشی میں مذہبی جھنڈا (علم) لہرانے کی وجہ سے نا اہل قرار دے دیا گیا تھا اور وہ سونے کا تمغہ جیتنے کے بعد بھی خالی ہاتھ رہے۔

    صادق بیت سیاح کا گولڈ میڈل دوسرے نمبر پر آنے والے انڈیا کے نودیپ سنگھ کو دے دیا گیا تھا، جنھوں نے اس سے قبل چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔

    نودیپ سنگھ کا تعلق بھارتی یاست ہریانہ سے ہے، 23 سالہ نودیپ سنگھ نے مقابلے میں 47.32 میٹر کے فاصلے پر جیولین تھرو کی تھی۔