Tag: پسند کی شادی

  • پسند کی شادی کرنے پر لڑکی والوں کا لڑکے کے باپ سے غیر انسانی سلوک

    پسند کی شادی کرنے پر لڑکی والوں کا لڑکے کے باپ سے غیر انسانی سلوک

    بیٹے نے پسند کی شادی کی لیکن اس کا خمیازہ اس کے والد کو بھگتنا پڑا جس کے ساتھ لڑکی کے رشتہ داروں نے غیر انسانی سلوک کیا۔

    ہمارے معاشرے میں پسند کی شادی کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ تاہم اس کے ساتھ دو خاندانوں میں دشمنی کا آغاز اور عزت وناموس کے نام پر برسوں بعد بھی قتل اور  بہیمانہ تشدد جیسے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔

    ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں پیش آیا۔ جہاں بیٹے نے پسند کی شادی کی تو لڑکی کے رشتہ دار غیرت کے نام پر ایسے آپے سے باہر ہوئے کہ اس کے بزرگ والد خدا بخش کے ناک اور ہونٹ کاٹ دیے۔

    تھانہ سیت پور کی حدود میں ہونے والے اس واقعہ میں ملزمان نے پہلے بزرگ شہری خدا بخژ اور اس کے اہلخانہ پر تشدد کیا اور اس کے بعد یہ غیر انسانی سلوک کیا۔

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس پہنچ گئی اور اس نے خدا بخش کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا۔

    بیٹے کی پسند کی شادی رکوانے کیلئے ماں نے انتہائی قدم اٹھا لیا!

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی شہری خدا بخش کے بیٹے نے چند ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی اور لڑکی کے رشتہ داروں کو اس شادی کا رنج تھا۔

  • سندھ ہائی کورٹ کے احاطے میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی پر چچا کی فائرنگ

    سندھ ہائی کورٹ کے احاطے میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی پر چچا کی فائرنگ

    سکھر : سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کے احاطے میں چچا نے پسند کی شادی کرنے والی بھتیجی پر فائرنگ کردی تاہم فائرنگ کرنے والے ملزم کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کے احاطے میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی پر اس کے چچا غلام قادر نے فائرنگ کر دی۔

    پولیس نے بتایا کہ رخسانہ نے نو ماہ قبل عارف نامی نوجوان سے پسند کی شادی کی تھی، جس پر لڑکی کے والد اربیلو خروس نے ایئرپورٹ تھانے پر اغوا کا مقدمہ عارف اور اس کے رشتہ داروں کے خلاف درج کروایا تھا۔

    جس کے بعد پٹیشنر اربیلو نے لڑکی کی بازیابی کیلئے سندہ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں درخواست دائر کی تھی عدالتی احکامات کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رخسانہ کو کراچی سے بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کیا۔

    سندہ ہائی کورٹ سکھر بینچ کے جسٹس خادم حسین تنیو کی عدالت میں لڑکی نے اپنے شوہر عارف کے ساتھ رہنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

    مزید پڑھیں : 19سالہ عائشہ اور 22سالہ حسن کو پسند کی شادی کرنے پر قتل کردیا گیا

    عدالت نے بیان سننے کے بعد رخسانہ کو اپنے شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی ، عدالتی فیصلے کے بعد جب رخسانہ اپنے شوہر کے ہمراہ عدالت کے احاطے میں موجود تھی تو اچانک اس کے چچا غلام قادر نے فائرنگ کر دی، جس سے رخسانہ شدید زخمی ہو گئی۔

    پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا جبکہ زخمی رخسانہ کو تشویشناک حالت میں سکھر کے ایک نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    واقعے کی اطلاع کے بعد ایس ایس پی سکھر اظھر خان مغل عدالت پہنچ گئے، جہاں سے ملزم کو اے سیکشن پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا۔

    ایس ایس پی سکھر کے مطابق پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ ملزم کا اسلحے سمیت عدالتی احاطے میں پہنچنے کے حوالے عدالت میں لگے سکیورٹی کیمروں کی مدد سے جائزہ لیا جا رہا ہے اس کے علاؤہ کرائم سین یونٹ کی ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر خون کے سمپلز اور شواہد اکٹھے کئے۔

    پولیس کے مطابق نجی اسپتال میں لڑکی کا علاج جاری ہے جہاں ہر اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

  • 19سالہ عائشہ اور 22سالہ حسن کو پسند کی شادی کرنے پر قتل کردیا گیا

    19سالہ عائشہ اور 22سالہ حسن کو پسند کی شادی کرنے پر قتل کردیا گیا

    سرائے عالمگیر: پسند کی شادی کرنے کی پاداش میں نوجوان جوڑا اپنی جان گنوا بیٹھا، 19سالہ عائشہ اور 22 سالہ حسن کو قتل کردیا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ نواحی گاؤں کنارہ کے قریب کھیتوں سے دونوں کی لاشیں برآمد ہوئیں، پسند کی شادی کرنے پرلڑکی اور لڑکے کو قتل کیا گیا ہے، 19سال کی عائشہ اور 22 سال کے حسن سلیم نے اپنی پسند سے شادی کی تھی۔

    عائشہ کے والد کی مدعیت میں جہلم کے تھانہ ڈومیلی میں اغوا کا مقدمہ درج ہے، پولیس کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لڑکا لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا۔

    پسند کی شادی نہ ہونے پر ملزم نے لڑکی کی فیملی پر گولیاں چلا کر گھر کو آگ لگادی

    دریں اثنا لاہور میں باپ نے پسند کی شادی کی خواہش پر اپنی 16 سالہ بیٹی کو قتل کردیا، یہ واقعہ لاہور کے علاقے رائیونڈ میں پیش آیا۔

    پولیس کا کہنا ہےکہ مقتولہ پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی، جس پر ملزم عمر نے بیٹی کو تیز دھار آلے سے قتل کیا، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا ہے، بعد ازاں رائیونڈ میں بیٹی کو قتل کرنے والا باپ گرفتاری دینے خود تھانے پہنچ گیا۔

    https://urdu.arynews.tv/okara-father-attempts-to-kill-daughter/

  • پسند کی شادی کی خواہش، باپ نے اپنی 16 سالہ بیٹی کو قتل کرڈالا

    پسند کی شادی کی خواہش، باپ نے اپنی 16 سالہ بیٹی کو قتل کرڈالا

    لاہور: باپ نے پسند کی شادی کی خواہش پر  اپنی 16 سالہ بیٹی کو قتل کرڈالا اور گرفتاری دینے تھانے پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہور میں باپ نے اپنی 16 سالہ بیٹی کو قتل کردیا،یہ واقعہ لاہور کے علاقے رائے ونڈ میں پیش آیا۔

    پولیس کا کہنا ہےکہ مقتولہ پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی، جس پر ملزم عمر نے بیٹی کو تیز دھار آلے سے قتل کیا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا ہے جب کہ ملزم فرار ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

    بعد ازاں رائیونڈ میں بیٹی کو قتل کرنے والا باپ گرفتاری دینے تھانے پہنچ گیا۔

    مزید پڑھیں : پسند کی شادی کرنے پر باپ کی بیٹی کو قتل کرنے کی کوشش

    یاد رہے رواں سال جنوری میں اوکاڑہ میں پسند کی شادی کرنے پر باپ نے بیٹی کو جان سے مارنے کی کوشش کی تھی۔

    ترجمان ترجمان سیف سٹیز کے مطابق لاہور ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کو ایک کال موصول ہوئی، کالر نے بتایا بیٹی کا باپ اسلحہ لیکر اسے مارنے شوہر کے گھر آیا ہے۔

    جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرکے لڑکی اور اس کے شوہر کو بحفاظت بچالیا اور لڑکی کے باپ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا تھا۔

  • پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کردیا گیا

    پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کردیا گیا

    پشاور : پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کردیا گیا ، مقتولین نےایک سال قبل شادی کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے دارلحکومت پشاور میں رنگ روڈ دیر کالونی میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کردیا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ میاں بیوی پر فائرنگ کر کے ملزم فرار ہوگیا تاہم واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے جوڑے کو قریبی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

    مقتولین نےایک سال قبل شادی کی تھی، جنہیں نامعلوم مسلح شخص کی جانب سے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

  • پسند کی شادی کرنے والا جوڑا تحفظ کے لیے عدالت پہنچ گیا

    پسند کی شادی کرنے والا جوڑا تحفظ کے لیے عدالت پہنچ گیا

    کراچی : پسند کی شادی کرنے والا جوڑا تحفظ کے لیے عدالت پہنچ گیا،لڑکی نے عدالت میں بیان میں کہا کہ میں نے اپنی مرضی سے پسند کی شادی کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے نے تحفظ کے لیے درخواست دائر کردی۔

    شادی کرنے والے جوڑے کے خلاف کارروائی کرنے اور ہراساں کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

    جسٹس عدنان کریم میمن نے کہا کہ کیا پولیس کا کام لوگوں کو ہراساں کرنا ہے؟ لگتا ہے پولیس کی لوگوں کو ہراساں کرنا پرائم ڈیوٹی ہے۔

    اکبر لاشاری ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ زینب نے 4 اپریل کو سمان سے پسند کی شادی کی، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ سچل پولیس نے مقدمہ درج کرکے لڑکے کے گھر پر تالے لگا دئیے ہیں۔

    وکیل نے استدعا کی پولیس کو درخواست گزار اور اس کے شوہر کو گرفتار کرنے اور ہراساں کرنے سے روکا جائے۔

    لڑکی نے عدالت میں بیان میں کہا کہ میں نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے، جس پر عدالت نے پولیس کو درخواست گزاروں کی گرفتاری سے روک دیا۔

    عدالت نے پولیس کو لڑکے اور اس کے گھر والوں کو ہراساں کرنے سے بھی روک دیا اور فریقین کو 29 مئی کے لیے نوٹس جاری کردیئے ۔

  • پسند کی شادی نہ کروانے پر لڑکی اپنے ہی گھر میں چوری کرکے فرار

    پسند کی شادی نہ کروانے پر لڑکی اپنے ہی گھر میں چوری کرکے فرار

    لاہور میں قصور کی رہائشی لڑکی پسند کی شادی نہ کروانے پر اپنے ہی گھر میں چوری کر کے فرار ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں لڑکی نے پسند کی شادی نہ کروانے پر اپنے ہی گھر کو لوٹ لیا جسے اب پولیس نے سامان سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

    چوکی چلڈرن اسپتال پولیس نے لڑکی کو سامان سمیت گرفتار کرلیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ قصور کی رہائشی لڑکی سے زیورات، نقدی و دیگر مسروقہ سامان برآمد ہوا ہے۔


    بکرے کی فروخت، بیوی نے شوہر کے سر پر ڈنڈے کا مہلک وار کر دیا


    دوسری جانب پنجاب کے شہر پاکپتن میں بکرے کی فروخت کی رقم نہ دینے پر بیوی نے بیٹی کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کر دیا۔

    پولیس حکام کے مطابق مقتول پاکپتن میں اقبال نامی شہری نے بکرا فروخت کر کے پیسے اپنی بیوی اور بیٹی کو نہ دیے، جس پر گھر میں جھگڑا ہو گیا۔

    مقتول کی بیوی آمنہ نے اپنی بیٹی گلشن کے ساتھ مل کر سر پر ڈنڈے کے وار سے شوہر اقبال کو قتل کر دیا، پولیس نے مقتول کے والد نور محمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

  • پسند کی شادی کرنے پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا

    پسند کی شادی کرنے پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا

    پاکپتن میں پسند کی شادی کرنے پر بھائی نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر غیرت کے نام پر 24 سال کی بہن کو قتل کردیا، ملزم نے فائرنگ کرکے بہن کو قتل کیا۔

    پاک پتن کے نواحی عِلاقہ گاؤں واں دَل سِنگھ کی عائشہ بی بی نے چند روز پہلے عدالت میں وسیم سے نِکاح کیا تھا، بھائی شہباز کو علم ہوا تو طیش میں آگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ شہباز ساتھیوں کے ساتھ بہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، لڑکی کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈِسٹرکٹ اسپتال پاک پتن مُنتقل کردی گئی ہے۔

    تھانہ ملکہ ہانس پولیس نے مقتولہ کے شوہر وسیم کی مدعیت میں شہباز  اور دیگر پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/nawabshah-3-people-died/

  • پسند کی شادی نہ کرانے پر نوجوان نے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگالی

    پسند کی شادی نہ کرانے پر نوجوان نے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگالی

    نوشہروفیروز: پسند کی شادی نہ کرانے پر نوجوان خود پر پٹرول چھڑک کرآگ لگالی، جس سے اسکا 80 فیصد جسم جھلس گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر نوشہروفیروز کٹھاروشاہ میں پسند کی شادی نہ کرانے پر نوجوان نے خودسوزی کوشش کی۔

    پولیس نے بتایا کہ نوجوان نے پٹرول چھڑک کر آگ لگالی، جس کے باعث اس کا 80 فیصد جسم جھلس گیا تاہم زخمی نوجوان عاقب کو طبی امداد کیلئےاسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    والد نے بتایا کہ میرا بیٹا پسند کی شادی کابول رہا تھا نہ کرانے پر خود کو آگ لگالی۔

    یاد رہے ایک ایسے ہی ایک واقعے میں پسند کی شادی نہ کرانے پر بیٹی نے پورے خاندان کو قتل کردیا تھا، ملزمہ نے خاندان کو زہریلا کھانا کھلایا ، جس کے باعث خاندان کے 13 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

    پولیس نے قتل میں ملوث دو مرکزی ملزمان امیربخش بروہی اورشائستہ بروھی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا تھا ، جس کے بعد ملزمان نے گھروالوں کو کھانے میں زہر دینے کا اعتراف کرلیا تھا۔

  • نوجوان نے ہم جماعت طالبہ کی ماں سے پسند کی شادی کرلی

    نوجوان نے ہم جماعت طالبہ کی ماں سے پسند کی شادی کرلی

    جاپان میں پیش آنے والے ایک انوکھے واقعے میں 32 سالہ نوجوان ایسامو ٹومیوکا نے اپنی سابق ہم جماعت کی 53 سالہ ماں میڈوری سے پسند شادی کرلی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپان میں غیر متوقع محبت کی کہانی اس وقت شروع ہوئی جب ایسامو اسکول میں پڑھ رہا تھا اور میڈوری اس کے کلاس فیلو کی ماں تھیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ میڈوری، ایسامو میں 21 سال کا فرق ہے۔

    رپورٹس کے مطابق ایسامو کا کہنا تھا کہ اس نے پہلی بار میڈوری کو اسکول کی پیرنٹس ٹیچر میٹنگ میں دیکھا تھا اور اُس وقت ہی اُسے محسوس ہوا تھا کہ یہ خاتون بہت خوبصورت ہے۔

    ان کی دوبارہ ملاقات 20 برس بعد ہوئی تو میڈوری کے سنجیدہ انداز اور مضبوط شخصیت نے ایسامو کو مزید متاثر کیا۔ اس بار اس نے فیصلہ کرلیا کہ شادی کروں تو میڈوری سے ہی کروں گا۔

    رپورٹس کے مطابق میڈوری نے پہلی بار ایسامو کی محبت کو نظرانداز کیا کیونکہ انہیں اپنی عمر میں فرق کا خوف تھا۔ تاہم ایسامو کی مسلسل کوششوں سے آخرکار میڈوری نے حامی بھرلی۔

    میڈوری کی بیٹی نے اس فیصلے کی حمایت کی تو اس نے اس محبت کو اپنانے کا فیصلہ کرلیا اور شادی کے لئے رضا مندی ظاہر کردی۔

    ایک اور واقعے میں چین میں کمپنی نے ملازمین کو دھمکی دی ہے کہ اگر شادی نہ کی تو نوکری سے برطرف کردیا جائے گا۔

    چین کے صوبے شانڈونگ میں واقع کمپنی نے سرکاری حکام کی توجہ اس وقت حاصل کرلی جب انہوں نے سنگل اور طلاق یافتہ ملازمین کو ستمبر کے آخر تک کنوارے رہنے کی صورت میں نوکری سے نکالنے کی دھمکی دے دی۔

    ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق شانڈونگ کیمیکل گروپ کمپنی لمیٹڈ نے اپنے 1200 ملازمین کو ایک نوٹس جاری کیا جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ وہ اچھی طرح سے کام کریں اور فیملی بنائیں۔

    نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 28 سے 58 سال کی عمر کے سنگل ملازمین بشمول طلاق یافتہ افراد رواں سال ستمبر کے آخر تک شادی کریں جو لوگ جون تک شادی نہیں کرسکے تو کمپنی جائزہ لے گی اور اگر وہ ستمبر کے آخر تک سنگل رہتے ہیں تو انہیں نکال دیا جائے گا۔

    شادی کا سب سے طویل دورانیہ : معمر جوڑے کا نام گنیز بک میں شامل

    جیسے ہی یہ خبر وائرل ہوئی تو چینی سوشل میڈیا صارفین نے اس فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی کئی قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔