Tag: پسند کی شادی

  • لکشمی اور لو کمار کی پسند کی شادی، عدالت نے اہم حکم جاری کر دیا

    لکشمی اور لو کمار کی پسند کی شادی، عدالت نے اہم حکم جاری کر دیا

    کراچی: عدالت نے لکشمی اور لو کمار کی پسند کی شادی کے سلسلے میں پولیس کو عدم گرفتاری کا حکم جاری کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ایک نوبیاہتا جوڑے نے تحفظ کے لیے ایک درخواست دائر کی ہے، جس میں انھوں نے کہا ہے کہ دونوں نے پسند کی شادی کی ہے لیکن والدین سے انھیں خطرہ لاحق ہے۔

    کیس کی سماعت کے بعد عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اور پراسیکیوٹر جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پولیس کو نوبیاہتا جوڑے کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

    عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین سے جواب طلب کر لیا، اور درخواست پر سماعت 13 مارچ تک ملتوی کر دی۔

    وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ لکشمی اور لو کمار نے پسند کی شادی کی ہے، لیکن لڑکی کے خاندان والے دھمکیاں دے رہے ہیں، لڑکی کے خاندان والوں نے اغوا کا مقدمہ بھی درج کرایا۔

    لڑکی نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نے پسند کی شادی کی ہے، اور کسی نے اسے اغوا نہیں کیا، درخواست میں لڑکی نے عدالت سے استدعا کی کہ اسے اور اس کے شوہر کو تحفظ فراہم کیا جائے، کیوں کہ اس کے والدین اس شادی کے خلاف ہیں اور ان سے انھیں جان کا خطرہ لاحق ہے۔

  • پسند کی شادی کرنے پر باپ کی بیٹی کو قتل کرنے کی کوشش

    پسند کی شادی کرنے پر باپ کی بیٹی کو قتل کرنے کی کوشش

    اوکاڑہ میں پسند کی شادی کرنے پر باپ نے بیٹی کو جان سے مارنے کی کوشش کی ہے۔

    اوکاڑہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں لڑکی کے والد نے بیٹی کو پسند سے شادی کرنے پر قتل کرنے کی کوشش کی ہے، بیٹی نے والدین کی مرضی کیخلاف اپنی پسند سے شادی کی تھی۔

    ترجمان ترجمان سیف سٹیز کے مطابق لاہور ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کو ایک کال موصول ہوئی، کالر نے بتایا بیٹی کا باپ اسلحہ لیکر اسے مارنے شوہر کے گھر آیا ہے۔

    پسند کی شادی نہ ہونے پر ملزم نے لڑکی کی فیملی پر گولیاں چلا کر گھر کو آگ لگادی

    جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرکے لڑکی اور اس کے شوہر کو بحفاظت بچالیا اور لڑکی کے باپ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

    ترجمان ترجمان سیف سٹیز کے مطابق ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن خواتین کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔ خواتین خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہی فوری 15 کال یا ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے شکایت درج کروائیں۔

  • پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے کے قتل کا مقدمہ درج

    پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے کے قتل کا مقدمہ درج

    لاہور میں پسند کی شادی کرنے کی رنجش پر بھائیوں نے بہن اور بہنوئی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ مقتول محمود کی والدہ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دوسال قبل رفعت بی بی نے محمود نامی نوجوان سے پسندکی شادی کی تھی، پسند کی شادی کرنے کی رنجش پر بھائیوں نے بہن اور بہنوئی کو قتل کیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بھائیوں نے بہن اور بہنوئی کو دھوکے سے بلا کر ان پر فائرنگ کردی۔پولیس اور فرانزک ٹیم نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے لاشیں اسپتال منتقل کردیں۔

    پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت رفعت بی بی اور محمود کے نام سے ہوئی ہے، دو سال قبل رفعت بی بی نے محمود سے پسند کی شادی کی تھی۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل بھی لاہور میں معمولی تلخ کلامی پر بھائی نے فائرنگ کر کے بہن کو قتل کردیا تھا۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لاہور کے علاقے چوہنگ میں پیش آیا تھا، بھائی نے معمولی تلخ کلامی پر بہن پرفائرنگ کی جس سے 24 سالہ زرقا زخمی ہو گئی تھی۔

    لڑکی کو شدید زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ گئی جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا۔

    سبی اور گردو نواح میں زلزلہ، لوگوں میں خوف و ہراس

    پولیس کا بتانا تھا کہ مقتولہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • پسند کی شادی کرنے والے  نوجوان کو  قتل کردیا گیا

    پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کو قتل کردیا گیا

    فیصل آباد : پسند کی شادی کرنے والے 25 سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، علی حمزہ نے ایک سال قبل فیصل کی بہن سے پسندکی شادی کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے باؤ والا میں پسند کی شادی کرنے والے 25 سالہ نوجوان کو قتل کردیا گیا، پولیس نے بتایا کہ علی حمزہ واٹر فلٹریشن پلانٹ سے پانی لے کر گھر جا رہا تھا کہ موٹرسائیکل سوار ملزم فیصل نے علی حمزہ پر فائرنگ کردی.

    پولیس کا کہنا تھا کہ علی حمزہ نے ایک سال قبل فیصل کی بہن سے پسندکی شادی کی تھی۔

    یاد رہے ایسے ہی واقعے میں مانسہرہ میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کوعدالت جاتےہوئےقتل کردیا گیا تھا، ملزمان کی فائرنگ سے مقتولہ کا سسر شدید زخمی ہوا تھا۔

    اس سے قبل سندھ کے شہر جامشورو میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کے بہیمانہ قتل کا انکشاف ہوا تھا ، جس نے 8 ماہ قبل گھر سے بھاگ کر دلدار کھوسو نامی لڑکے سے پسند کی شادی کی تھی۔

  • پسند کی شادی نہ ہونے پر ملزم نے لڑکی کی فیملی پر گولیاں چلا کر گھر کو آگ لگادی

    پسند کی شادی نہ ہونے پر ملزم نے لڑکی کی فیملی پر گولیاں چلا کر گھر کو آگ لگادی

    ظفروال : پسند کی شادی نہ ہونے پر ملزم نے لڑکی کی فیملی پرگولیاں چلا دیں اور گھرکو آگ لگادی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر ضلع نارووال کی تحصیل ظفروال میں پسندکی شادی نہ ہونے پرملزم نے لڑکی کی فیملی پرگولیاں چلادیں۔

    خوشحال گڑھ میں گھر میں فائرنگ سے 3 خواتین سمیت 4 افراد قتل اور 2 زخمی ہوگئے۔

    پولیس نے قتل میں ملوث ملزم اکرام اسلم کو گرفتار کرلیا اور لاشوں اور زخمیوں کواسپتال منتقل کردیاگیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ قاتل اکرم اسلم نے واردات کے بعد گھرکو آگ لگادی۔

    یاد رہے گوجرانوالہ میں ڈھاریوال روڈ پر ملزم نے رشتہ سے انکار پر فائرنگ کرکے لڑکی کو قتل کر دیا تھا۔

    پولیس نے بتایا تھا کہ ملزم نوید نے ساتھی کیساتھ ملکر رکشہ روک کر فائرنگ کی، مقتولہ کے والد نے الزام لگایا کہ ملزم بیٹی سے زبردستی شادی کرنا چاہتا تھا انکار پر فائرنگ کی۔

  • پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی سے شوہر کے دوستوں کی اجتماعی زیادتی

    پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی سے شوہر کے دوستوں کی اجتماعی زیادتی

    ساہیوال : پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی کو شوہر کے دوستوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں چک 6 چودہ ایل میں پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی سے شوہر کے دوستوں کی اجتماعی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا۔

    پولیس نے شوہراقبال کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے 2ملزمان کوگرفتارکرلیا۔

    ایف آئی آر میں کہا گیا کہ اقبال نے 7 دسمبر کو سے والدین کی مرضی کے بغیر لو میرج کی تھی، لو میرج کے بعد شوہر اقبال بیوی کو رشتہ دار ندیم کے گھر لے آیا تھا۔

    مدعی مقدمے کا کہنا تھا کہ اقبال اگلے روز بیوی کو لے جانے کیلئے آیا تو دوستوں نے اسے کمرے میں بند کردیا اور ملزمان لڑکی سےاجتماعی زیادتی کے بعد موقع سے فرارہوگئے۔

    مزید پڑھیں : ڈاکوؤں کی ناکہ لگا کر لوٹ مار اور خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی

    یاد رہے چند روز قبل شیخوپورہ ضلع شرقپورشریف میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر لوٹ مار کرنے کے بعد خاتون کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

    15کے قریب ڈاکوؤں نے شیخوپورہ روڈ پر واردات میں 20 شہریوں کو نقدی، موبائل فونز سے محروم کردیا تھا، متاثرہ افراد نے بتایا تھا کہ ہمارے ساتھ لٹنے والی خاتون سے 3 ڈاکوؤں نے زیادتی کی، زیادتی کا شکار خاتون روتی ہوئی گھر چلی گئی۔

  • پسند کی شادی کرنے سے متعلق عدالت کا بڑا فیصلہ

    پسند کی شادی کرنے سے متعلق عدالت کا بڑا فیصلہ

    کراچی : پسند کی شادی کے کیسز میں سندھ ہائیکورٹ نے تحریری فیصلے میں کہا کہ اگر والدین ذات اور مسلک کی وجہ سے شادی کیلئےراضی نہیں ہوتےتو بالغ لڑکا لڑکی شادی کر سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے پسند کی شادی کرنیوالے تین جوڑوں کےکیسز کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

    جس میں کہا ہے کہ جمہوری ملک میں جب کوئی لڑکا یا لڑکی بالغ ہوجائے تو وہ پسند کی شادی کرسکتا ہے، اگر والدین ذات اور مسلک کی وجہ سے شادی کیلئے راضی نہیں ہوتے تو بالغ لڑکا لڑکی شادی کرسکتے ہیں۔

    تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ والدین لڑکے یالڑکی کاسماجی رابطہ ختم کرسکتےہیں ان کو ہراساں کرنےیاتشدد نہیں کرسکتے،پولیس اور انتظامی حکام کو ہدایت کی جاتی ہیں کہ پسند کی شادی کرنے والوں کو تحفظ فراہم کریں اور اگر فریقین کے درمیان لڑکی کی عمر کا کوئی تنازع ہے تو اسے متعلقہ عدالت میں حل کیا جائے۔

    عدالت نے گھوٹکی کے رہائشی جوڑے کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پسند کی شادی کرنیوالے شاہ زمان کیخلاف مقدمہ سی کلاس کیا جائے۔

    عدالت نے شاہ زمان اور لڑکی کے اہلخانہ کو 5،5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ لڑکی چاہے تو والدین سے مل سکتی ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ نور الدین کے خلاف درج مقدمہ بھی سی کلاس کردیا گیا ہے ، جس پر عدالت نے حبیب الرحمان اورلڑکی کو بھی تحفظ فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

  • کتنے فیصد پاکستانی پسند کی شادی کے مخالف، سروے میں حیران کن انکشاف

    کتنے فیصد پاکستانی پسند کی شادی کے مخالف، سروے میں حیران کن انکشاف

    بدلتے دور کے ساتھ پسند کی شادی کا رجحان بڑھ رہا ہے لیکن گیلپ سروے میں پاکستان میں پسند کی شادی کے مخالفین کی تعداد زیادہ ہے۔

    شادی دو افراد کی نئی زندگی کی شروعات اور جیون بھر ساتھ نبھانے کا ایک خاموش عہد ہوتا ہے۔ پرانے وقتوں میں لڑکے اور لڑکیاں ایک دوسرے کو دیکھتے بھی نہ تھے اور خاندان کے بڑے ان کی شادیاں کرا دیتے تھے۔

    تاہم وقت کے بدلتے رجحانات کے ساتھ اب پاکستان میں بھی پسند کی شادی کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ شادی پسند کی ہونی چاہیے یا نہیں؟ اس حوالے سے جب گیلپ پاکستان نے سروے کیا تو اس میں دلچسپ حقائق سامنے آئے ہیں۔

    گیلپ سروے کے مطابق پاکستان کی اکثریت پسند کی شادی کی مخالف نکلی اور حیران کن طور پر سب سے زیادہ مخالفت شہری آبادی کی جانب سے کی گئی۔

    سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی 58 فیصد شہری جب کہ 49 فیصد دیہی آبادی نے پسند کی شادی کی مخالف کی۔

    اسی رپورٹ کے مطابق 52 فیصد شہری آبادی پسند کی شادی کی حامی ہے جب کہ دیہی علاقوں میں بھی پسند کی شادی کی حمایت میں 39 فیصد نے اپنی رائے دی۔

    https://urdu.arynews.tv/how-much-pakistanis-have-never-traveled-by-train-gallup-survey/

  • پسند کی شادی کرنے والی لڑکی عدالت جاتے ہوئے قتل

    پسند کی شادی کرنے والی لڑکی عدالت جاتے ہوئے قتل

    مانسہرہ : پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو عدالت جاتے ہوئے قتل کردیا گیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مانسہرہ میں پسند کی شادی کرنےوالی لڑکی کوعدالت جاتےہوئےقتل کردیا گیا، ملزمان کی فائرنگ سے مقتولہ کا سسر شدید زخمی ہوا، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور ملزمان کی گرفتاری کیلئےچھاپے مارے جارہے ہیں۔

    یاد رہے سندھ کے شہر جامشورو میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کے بہیمانہ قتل کا انکشاف ہوا تھا ، جس نے 8 ماہ قبل گھر سے بھاگ کر دلدار کھوسو نامی لڑکے سے پسند کی شادی کی تھی۔

    شادی کے چند ماہ بعد مقتولہ کا باپ باقاعدہ رخصتی کا کہہ کر بیٹی کو ساتھ لے آیا تھا تاہم رات گئے لڑکی نے شوہر دلدار کھوسو کو واٹس ایپ پر وائس میسج بھیجا کہ گھر والوں نے اس کے قتل کا منصوبہ بنایا ہے۔

    وائس میسج میں مقتولہ نے شوہر کو کہا تھا کہ اب میرے ملنے کی توقع مت رکھنا کیونکہ گھر والے مجھے مار دیں گے۔

    بعد ازاں شوہر دلدار کھوسو کا اہم بیان سامنے آیا تھا جس میں اس کا کہنا تھا کہ بیوی کو اس کے رشتہ داروں نے کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا، میری بیوی نے مجھے 2 روز قبل وائس میسج کر کے قتل سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

  • 4 ماہ قبل پسند کی شادی کا افسوس ناک انجام

    4 ماہ قبل پسند کی شادی کا افسوس ناک انجام

    کراچی: شہر قائد میں 4 ماہ قبل ہی ہونے والی پسند کی ایک شادی کا انجام بیوی کے افسوس ناک قتل پر منتج ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں ایک شخص عبداللہ نے اپنی نئی نویلی دلہن لائبہ کو جان سے مار دیا ہے، پولیس نے بیوی کو قتل کرنے والے شوہر گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم اور مقتولہ نے 4 ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی، تاہم دونوں میں فوراً ہی جھگڑے شروع ہو گئے تھے، ان جھگڑوں کے باعث مقتولہ شادی کے بعد بار بار ناراض ہو کر میکے چلی جاتی تھی۔

    شاہ فیصل پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ شام جھگڑے کے دوران ملزم نے طیش میں آ کر بیوی پر حملہ کیا، جس سے اس کی جان چلی گئی۔

    لی مارکیٹ میں 4 خواتین کا لرزہ خیز قتل، پولیس تحقیقات شروع، گھر کا سربراہ زیر حراست

    مقدمہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں متعلقہ تھانے میں درج کیا گیا ہے، جس میں مدعی نے کہا کہ میری بیٹی پر ساس تشدد کرتی اور کھانا نہیں دیتی تھی، 17 اکتوبر کو عبداللہ نے لائبہ کو دھمکی دی کہ گھر کا کام نہیں کیا تو چھوڑ دوں گا، 18 اکتوبر کی رات بیٹی کے سسر نے بتایا کہ جھگڑے میں لائبہ کو چھری لگ گئی، جب ہم اسپتال پہنچے تو بیٹی لائبہ کی لاش مردہ خانے میں پڑی تھی، ماں کے اکسانے پر عبداللہ نے میری بیٹی کو قتل کیا۔

    ادھر کراچی میں قتل کی ایک اور لرزہ خیز واردات ہوئی ہے، لی مارکیٹ زینب آرکیڈ کی چھٹی منزل سے 4 خواتین کی گلا کٹی لاشیں ملی ہیں، جنھیں تیز دھار آلے سے مارا گیا تھا، پولیس نے گھر کے سربراہ فاروق اور اس کے 2 بیٹوں کو گھر سے حراست میں لے لیا ہے، قتل ہونے والوں میں فاروق کی بیوی، بیٹی، بہو اور نواسی شامل ہیں، پولیس کو شبہ ہے کہ قتل میں گھر کا قریبی فرد ملوث ہے، گھر کا سربراہ فاروق اور ایک بیٹا ٹرانسپورٹ اور مویشیوں کا کاروبار کرتا ہے۔