Tag: پسند کی شادی

  • کوٹ ادو: پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے کا غیرت کے نام پر قتل

    کوٹ ادو: پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے کا غیرت کے نام پر قتل

    کوٹ ادو : پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے کا غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کوٹ ادو کے علاقے سانواں میں غیرت کے نام پر شادی شدہ جوڑے کو قتل کردیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے شازیہ اور طارق نے ایک سال قبل پسند کی شادی کی تھی اور خاتون نے اپنی پسند سے دوسری شادی کے لیے پہلے شوہر سے تنسیخ نکاح کروایا تھا۔

    حکام نے بتایا کہ مقتولہ کے بھائی، والد اورسابقہ شوہرنے گھرمیں گھس کرفائرنگ کی۔

    پولیس کی جانب سے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    آر پی او سجادحسن خان نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او مظفرگڑھ سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کی فوری گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

  • گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کرنے والی 2 بہنوں کو  قتل کردیا گیا

    گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کرنے والی 2 بہنوں کو قتل کردیا گیا

    وہاڑی: گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کرنے والی 2 بہنوں کو قتل کردیا گیا، بھائی نے باپ اور چاچا کے ساتھ مل دونوں کو قتل کیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع وہاڑی میں غیرت کے نام پر دہرے قتل کی واردات ہوئی، جہاں بھائی نے باپ اور چاچا کے ساتھ مل کر شادی شدہ بہنوں کو قتل کردیا۔

    فائرنگ کاواقعہ تھانہ ماچھیوال کی حدود19ڈبلیوبی میں پیش آیا، پولیس کے مطابق دو لڑکیوں نے پسند کی شادی کی تھی، جس پر ملزمان کو شدید غصہ تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولہ افشاں بی بی اور مقتولہ نشاط بی بی کو بذریعہ پنچائت واپس لایا گیا تھا اور گھر پہنچتے ہی ملزم نے باپ اور چچا کے ساتھ مل کر دونوں بہنوں کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔

    ڈی پی او نے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں ، ملزمان جلد گرفتار ہوں گے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں والدین نے غیرت کےنام پر بیٹی کو قتل کیا تھا اور دوران تفتیش والدین نے قتل کا اعتراف بھی کرلیا تھا۔

    اس سے قبل کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن ایم پی آر کالونی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا تھا، جہاں دیور نے اپنی بھابھی کو قتل کردیا تھا۔

  • پسند کی شادی کرنے پر 18 سالہ لڑکی قتل

    پسند کی شادی کرنے پر 18 سالہ لڑکی قتل

    لیاقت پور: پنجاب میں پسند کی شادی کرنے پر 18 سالہ لڑکی کو قتل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں واقع لیاقت پور میں ایک 18 سالہ لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لڑکی کو پسند کی شادی کرنے پر قتل کیا گیا، اہل خانہ قتل کے بعد خفیہ طور پر تدفین کر رہے تھے۔

    پولیس نے بتایا کہ پولیس نے اہل خانہ کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے، لڑکی کے جسم پر تشدد کے متعدد نشانات ہیں، لڑکی کو قتل کرنے کے بعد ملزمان فرار ہیں، گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہے۔

  • پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو بھائیوں نے قتل کردیا

    پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو بھائیوں نے قتل کردیا

    پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو اس کے بھائیوں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا جب کہ شوہر شدید زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پسند کی شادی پر کراچی میں فائرنگ سے خاتون کے جاں بحق ہونے اور شوہر کے زخمی ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ بلدیہ رئیس گوٹھ میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں کمسن بچی بھی زخمی ہوئی۔

    پولیس نے بتایا کہ زخمی بچی کی شناخت ماہ نورکے نام سے ہوئی ہے۔ خاتون کے بھائیوں نے افطار سے قبل گھر میں گھس کر فائرنگ کی۔

    کراچی پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق واردات اتوار کی شام کی گئی۔ رئیس گوٹھ میں 24 سالہ ندا کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا مقتولہ کا شوہر 26 سالہ جاوید علی اور سات ماہ کی بیٹی زخمی ہوگئیں۔

    سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) کیماڑی فیضان علی نے بتایا کہ خاتون نے اپنی مرضی کے مطابق اور گھر والوں کی مرضی کے خلاف شادی کی تھی۔ مبینہ طور واردات میں مقتولہ کا بھائی ملوث ہے۔

    خاتون کی لاش کو قانونی کارروائی اور زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے سول اسپتال کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

  • پسند کی شادی کرنے والے  لڑکے کا قتل

    پسند کی شادی کرنے والے لڑکے کا قتل

    سیالکوٹ : پب جی گیم پر دوستی کے بعد پسند کی شادی کرنے والے لڑکے کو قتل کردیا گیا ،لواحقین نے الزام لگایا لڑکی کے باپ نے قتل کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے انیس سالہ حسنین علی کی پب جی پر لڑکی سے دوستی ہوئی ، جس کا ڈراپ سین قتل پر ہوا، غیرت کے نام پر حسنین علی کو قتل کردیا گیا۔

    لواحقین نے بتایا کہ حسنین علی نے ضلع گجرات کی لڑکی ایمن سے پب جی گیم پر دوستی ہوئی تھی، انہوں نے دو ماہ قبل کوٹ میرج کی تھی اور لڑکی کو گھر لے آیا تھا۔

    جس کے بعد مقتول حسنین علی ایک ماہ قبل اپنے گھر سے لاپتہ ہو گیا تھا ، تھانہ بڈیانہ پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کرکے لڑکے کی تلاش کیلئے پولیس ٹیم تشکیل دی، گزشتہ روز مقتول کی لاش گجرات کے جنگل سےملی۔

    پولیس نے نوجوان کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا، لواحقین کے مطابق حسنین علی کا قتل لڑکی کے والد نے کیا ہے اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ملزم قتل کے بعد سعودی عرب فرار ہو گیا جبکہ لڑکی اوردیگر گھر کے افراد گھر کو تالا لگا کرفرار ہوگئے، جس کی تلاش کیلئے پولیس چھاپپ مار رہی ہیں۔

  • بھائی نے پسند کی شادی کرنے پر بہن  کو قتل کر دیا

    بھائی نے پسند کی شادی کرنے پر بہن کو قتل کر دیا

    چھانگا مانگا: بھائی نے پسند کی شادی کرنے پر بہن کو قتل کر دیا، ملزم جاوید نے قتل سے پہلے بہن کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

    تفصیلات کے مطابق چھانگا مانگا کی کئیر کینڈا کالونی میں بھائی نے پسندکی شادی کرنے پر بہن کو بدترین تشدد کےبعد قتل کردیا۔

    ملزم جاوید نے قتل سے پہلے بہن کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے مقتولہ انعم کے دونوں بازو ٹوٹ گئے، جس کے بعد سفاک ملزم جاوید نے بہن کو گلہ دبا کر قتل کردیا اور فرارہوگیا۔

    تھانہ سٹی چونیاں پولیس نے مقتولہ کے والد محمد انور کی مدعیت میں مقدمہ 721/23 درج کر لیا اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس نے تھانہ سٹی چونیاں میں مقتولہ کے والد محمد انور کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

  • کراچی سے لاپتہ لڑکی نے  پسند کی شادی کرلی، پولیس کا انکشاف

    کراچی سے لاپتہ لڑکی نے پسند کی شادی کرلی، پولیس کا انکشاف

    کراچی : شہر قائد سے لاپتہ ہونے والی لڑکی کے معاملے پر پولیس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لڑکی نے لاڑکانہ میں پسند کی شادی کرلی ہے، اس  نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا ہے کہ مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں محمود آباد کےعلاقے سے لڑکی کے لاپتہ ہونے کے معاملے پر سماعت کی، پولیس کی جانب سےپیش رفت رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی۔

    پولیس رپورٹ میں بتایا گیا اغوا ہونے والی لڑکی نے لاڑکانہ میں پسند کی شادی کرلی، لڑکی نےاپنا بیان ریکارڈ کرایا کہ مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا۔

    لیاقت گبول ایڈووکیٹ نے کہا کہ پولیس کو لڑکی کو کراچی کی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے، جس پر عدالت نے ایس ایس پی لاڑکانہ کو 20 اگست تک لڑکی کوپیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ میں پسند کی شادی کرنے والی نواب شاہ کی ثناء کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

    وکیل درخواست گزارنے عدالت میں کہا کہ ثناء نے رواں سال حنیف کھوسو سے پسند کی شادی کی تھی ، شادی کے بعد دونوں کورنگی کراچی میں رہائش پذیر تھے ،دونوں کو چند ہفتے پہلے کورنگی سے اغواء کرلیا گیا تھا۔

    وکیل درخواست گزار کا کہنا ہے کہ حنیف کھوسو کے خلاف منشیات کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، ثنا تاحال لاپتا ہے بازیاب کرانے کا حکم دیا جائے

    عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے تین ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔

  • مجھے مار دیا جائے گا، پسند کی شادی کرنے والی لڑکی  کا والدین کے ساتھ جانے سے انکار

    مجھے مار دیا جائے گا، پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کا والدین کے ساتھ جانے سے انکار

    سکھر: عدالت نے پسند کی شادی کرنے لڑکی کو والدین کے حوالے کردیا ، عدالتی فیصلے پر لڑکی نے والدین کے ساتھ جانے سے انکار کرتے ہوئے کہا مجھے مار دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں گزشتہ سال پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کی جانب سے تحفظ کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی.عدالت نے لڑکی کو ورثا کے حوالے کردیا فیصلے پر لڑکی کی چیخ وپکار والدین کے ساتھ جانے سے انکار

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کے جسٹس عمر سیال نے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کی جانب سے دائر تحفظ کی درخواست کی سماعت کی۔

    عدالت نے 8 ماہ قبل پسند شادی کرنے والی لڑکی کو والدین کے حوالے کردیا، عدالت نے حکم دیا کہ لڑکی کی عمر 18 سال سے کم ہے، اسے والد کے حوالے کیا جائے۔

    نوشہرو فیروز کے علاقے بھریا سٹی کے رہائشی جانی سولنگی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس نے سدرہ سولنگی سے گزشتہ سال اکتوبر میں ملیر کورٹ میں پسند کی شادی کی تھی، سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں ہم نے تحفظ کیلئے درخواست داخل کی تھی جس پر آج سماعت ہوئی، عدالت نے ہمیں سنے بغیر فیصلہ دیا ہے۔

    جانی سولنگی کا کہنا تھا کہ میری بیوی کی عمر 19 سال سے زائد ہے، لڑکی کو ورثا سے جان کا خطرہ ہے خدشہ ہے کہ لڑکی کو قتل کردیا جائے گا آج کے فیصلے کو کراچی ہائی کورٹ میں چیلینج کروں گا۔

  • پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کی شادی ایک سال بھی نہ چل سکی

    پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کی شادی ایک سال بھی نہ چل سکی

    کراچی : پسند کی شادی کرنے والی کم عمرلڑکی نمرہ کاظمی نے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا، جس میں کہا شادی کےبعد نجیب برا سلوک کرنے لگا اور گھر والوں کو گالیاں دیتا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پسند کی شادی کرنے والی نمرہ کاظمی کی شادی ایک سال بھی نہ چل سکی، ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج شرقی میں کاظمی نے خلع کے لیے درخواست دے دی۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ 18 اپریل 2022 کو تونسہ شریف کے رہائشی نجیب شاہ رخ سے پسند کی شادی کی تھی ،پانچ ہزار روپے حق مہر طے ہوا تھا جو ابھی تک نہیں ادا کیا گیا ہے۔

    نمرہ کاظمی نے بتایا کہ شادی کے بعد نجیب شاہ میرے ساتھ برا سلوک کرنے لگ گیا میرے گھر والوں کو گالیاں دیتا تھا۔

    درخواست میں کہنا تھا کہ نجیب شاہ رخ اور اسکی فیملی غیر اخلاقی کاموں میں ملوث ہے ،مجھے اجنبیوں کے ساتھ تعلق رکھنے پر مجبور کیا جارہا تھا ،جس کے بعد تنگ آکر میں 5 اپریل کو واپس اپنے ماں باپ کے گھر آگئی تھی۔

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ نجیب شاہ رخ مجھے بغیر کسی وجہ کے تشدد کا نشانہ بناتا تھا ،میں اب نجیب شاہ کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی اپنے والدین کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں۔

  • محسن سے مرضی سے شادی کی، پسند کی شادی کا ایک اور کیس سامنے آگیا

    محسن سے مرضی سے شادی کی، پسند کی شادی کا ایک اور کیس سامنے آگیا

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ میں پسند کی شادی کا ایک اور کیس سامنے آگیا ، لڑکی نے بیان دیا مرضی سے شادی کی، والدین نے اغوا کا جھوٹا مقدمہ درج کرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو ہراساں کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

    لڑکی نے عدالت میں بیان دیا کہ مرضی سے شادی کی، والدین نے اغوا کا جھوٹا مقدمہ درج کرادیا۔

    لڑکی کا کہنا تھا کہ پولیس اسٹیشن کلری میں درج مقدمے کی وجہ سے پولیس ہراساں کررہی ہے۔

    جس پر عدالت نے استفسار کیا آپ کی عمرکیا ہے،محسن کے ساتھ کہاں رہتی ہیں۔

    عدالت نے کہا کہ کم عمر لڑکیوں سے شادی کی آڑ میں ہیومن ٹریفکنگ کا سلسلہ جاری ہے،وکلا کو کیس اور فیس لینے سے قبل کیس کے حقائق کا بھی جائزہ لینا چاہیے۔

    عدالت نے پولیس سے سترہ مارچ تک جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔