Tag: پسوڑی

  • شے گل کا ’پسوڑی‘ کے بھارتی ریمیک پر رد عمل

    شے گل کا ’پسوڑی‘ کے بھارتی ریمیک پر رد عمل

    لاہور: کوک اسٹوڈیو کے گانے پسوڑی کے بھارتی ریمیک پر پاکستانی اور بھارتی مداحوں کی تنقید کے بعد اب گلوکارہ شے گل کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔

    اسی حوالے سے اب شے گل نے انسٹاگرام اسٹوریز پوسٹ پر اپنے سپر ہٹ گانے کے ریمیک پر خیالات کا اظہار کیا ہے۔

    گلوکارہ نے کہا ‘میں یہ ویڈیو اس لیے بنا رہی ہوں کیونکہ میں پسوڑی ریمیک پر بات کرنا چاہ رہی تھی، مجھ سے بہت لوگ سوال کر رہے ہیں کہ کیا یہ میرا فیصلہ تھا۔

    گلوکارہ شے گل نے کہا کہ گانے کے ریمیک کے حوالے سے مجھے آپ لوگوں سے ہی معلوم ہوا، میں آپ کو بتا دوں کہ میں گانے کے حقوق نہیں رکھتی، اس لیے یہ گانا میں نے فروخت نہیں کیا۔

    شے گل کا کہنا تھا میں سمجھ سکتی ہوں کہ آپ پسوڑی کے اصل گانےکو  بہت زیادہ پسند کرتے ہیں اور اس کے لیے میں آپ کی محبت کی بے حد مشکور ہوں جو لفظوں میں بیان نہیں کرسکتی۔

    انہوں نے کہا کہ میں نہیں چاہتی کہ آپ کسی کے لیے نفرت کا اظہار کریں، آپ ریمیک کے بجائے یہ دیکھیں کہ گانےکو کس طرح پیش کیا گیا، نفرت کا اظہار کرنے کے بجائے اسے مت سنیں۔

    ’پسوڑی نو‘ پر شدید تنقید کے بعد اریجیت سنگھ نے خاموشی توڑ دی

    شے گل کا کہنا تھا کہ گھر والوں کے ساتھ آپس میں گانے سے ناپسندیدگی کا اظہار کرنا پھر بھی ٹھیک ہے لیکن اگر آپ سوشل میڈیا پر سب کے سامنےکسی کی بے عزتی کررہے ہیں تو یہ اچھی بات نہیں ہے، میں آپ سب کے ساتھ بس یہی کہنا چاہتی تھی۔

    واضح رہے کہ اداکارہ کیارا ایڈوانی اور کارتک آریان کی نئی آنے والی فلم ‘ستیہ پریم کی کتھا’ میں پاکستانی گانے ‘پسوڑی’ کا ری میک شامل کیا گیا ہے جو سخت تنقید کی زد میں ہے۔

  • بھارتی فلم ساز کا ’پسوڑی‘ کا ری میک بنانے کا اعلان، شوٹنگ شروع

    بھارتی فلم ساز کا ’پسوڑی‘ کا ری میک بنانے کا اعلان، شوٹنگ شروع

    ممبئی: بالی وڈ فلم’ستیہ پریم کی کتھا‘ کے پروڈیوسر ساجد ندیاد والا نے پاکستانی سُپر ہٹ نمبر ‘پسوڑی‘ کا ری میک بنانے کا اعلان کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کارتک آریان اور پروڈیوسر ساجد ندیاد والا نے 29 جون کو ریلیز ہونے والی فلم ’ستیہ پریم کی کتھا‘ کے لئے عالمی ریکارڈ یافتہ کوک اسٹوڈیو پاکستان کے گانے ’پسوڑی‘ کا ری میک بنانے کا اعلان کر دیا ہے،

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فلم کا ٹریلر پہلے ہی جاری کردیا گیا ہے تاہم اب اس فلم میں پسوڑی کا مزید اضافہ کیا جارہا ہے جس کی شوٹنگ آج سے شروع ہوگی۔

    29 جون کو ریلیز ہونے والی اس فلم کے لئے اس نئے گانے کی شوٹنگ آج سے ممبئی میں شروع ہو رہی ہے جو کہ کم و بیش 2 دن تک جاری رہے گی۔

    خیال رہے کہ سمیر ودھوانس کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں اداکار کارتک آریان کے ساتھ اس فلم کی اداکارہ کیارا ایڈوانی مرکزی کردار نبھارہی ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں گجراج راؤ، راج پال یادیو و دیگر شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ ’پسوڑی‘ کو علی سیٹھی اور شائے گِل نے روایتی پاپ انداز میں گایا ہے، گانے کی شاعری بھی علی سیٹھی نے فضل عباس کے ہمراہ لکھی ہے جب کہ اسے انہوں نے موسیقار ذوالفقار جبار خان المعروف زلفی کے ہمراہ کمپوز کیا ہے۔

  • گلوکارہ مریم قساط کا ’پسوڑی‘ اور ہسپانوی گانے ’بیلا چاؤ‘ کا میش اپ وائرل ہو گیا

    گلوکارہ مریم قساط کا ’پسوڑی‘ اور ہسپانوی گانے ’بیلا چاؤ‘ کا میش اپ وائرل ہو گیا

    متحدہ عرب امارات میں مقیم گلوکارہ مریم قساط کا ’پسوڑی‘ ہسپانوی گانے ’بیلا چاؤ‘ اور بھارتی گانے ’چرا لیا ہے تم نے‘ کا میش اپ انسٹاگرام پر وائرل ہو گیا۔

    انسٹاگرام پر مریم قساط کی ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ پاکستانی گانا ’پسوڑی‘، ہسپانوی گانا ’بیلا چاؤ‘ اور ہندی گانا ’چرا لیا ہے تم نے جو دل‘ کو گا رہی ہیں۔

    مریم قساط کا تعلق بھارت سے ہے، لیکن وہ متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر ہیں، ریڈیو جاکی (آر جے) مریم قساط 2017 میں ہونے والے مس انڈیا یو اے ای کی فائنلسٹ بھی رہ چکی ہیں، اور 2017 میں ریئلٹی میوزک شو ’وائس آف یو اے ای‘ بھی جیت چکی ہیں۔

    مریم کا تین مختلف زبانوں کے گانوں کو ملا کر بنایا گیا یہ میش اپ صارفین نے بے حد پسند کیا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریم پہلے 1973 میں ریلیز ہونے والی بالی وُڈ فلم ’یادوں کی بارات‘ کا گانا ’چرا لیا ہے تم نے جو دل کو‘ گاتی ہیں، اس کے بعد انھوں نے گزشتہ برس کوک اسٹوڈیو پاکستان کے ریلیز ہونے والے بلاک بسٹر گانے ’پسوڑی‘ کو گایا۔

    آخر میں مریم قساط نے نیٹ فلکس کی سپر ہٹ ویب سیریز ’منی ہائسٹ‘ کے تھیم سانگ ’بیلا چاؤ‘ کا کچھ حصہ گایا۔

    ویڈیو کے کیپشن میں انھوں نے لکھا ’ایک اور گانا، یوگیش شرما کے ساتھ، پسوڑی میش اپ پر بلائنڈ ری ایکشن۔‘ اس ویڈیو پر انسٹاگرام صارفین کی جانب سے تبصرے بھی کیے گئے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’انھیں اوور ایکٹنگ میں آسکر دو، لیکن آپ بہت شان دار ہیں۔‘ عادل پرویز نے لکھا ’بیلا چاؤ پر آپ نے میرا دل جیت لیا۔‘

    پُنیت للوانی نے لکھا ’ہمیں ایسے میش اپس کی مزید ضرورت ہے۔‘

  • ’پسوڑی‘ کی گلوکارہ نے ایک بار پھر لوگوں پر سحر طاری کردیا

    ’پسوڑی‘ کی گلوکارہ نے ایک بار پھر لوگوں پر سحر طاری کردیا

    کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے گانے پسوڑی سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی معروف اداکارہ شے گل کی گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، مداح ایک بار پھر ان کی آواز کے سحر میں گم ہوگئے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں شے گل کو کہاں ہو تم گانا گاتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ ایک مہندی کی تقریب ہے تاہم شے گل نے ویڈیو کے کمنٹ میں تصحیح کی کہ یہ غزل نائٹ تھی۔

    شے گل کی پہلے بھی یہی گانا گانے کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، اس وقت شے ایک غیر معروف نام تھیں اور کوئی بھی انہیں بطور گلوکارہ نہیں جانتا تھا۔

    خیال رہے کہ کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے پسوڑی گانے کو رواں برس 7 فروری کو ریلیز کیا گیا تھا اور یہ گانا پہلے 24 گھنٹوں میں 10 لاکھ بار دیکھا جانے والا کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا پہلا گانا بنا تھا۔

    یوٹیوب پر اس گانے کو 10 کروڑ سے زائد بار سنا جا چکا ہے جبکہ آڈیو اسٹریمنگ سروس اسپاٹی فائی کے گلوبل وائرل 50 گانوں کی فہرست میں یہ تیسرے نمبر پر رہا۔

  • ننھے فنکار نے قدیم ساز پر پسوڑی گانے کی دھن چھیڑ دی، حاضرین دیوانے ہوگئے

    ننھے فنکار نے قدیم ساز پر پسوڑی گانے کی دھن چھیڑ دی، حاضرین دیوانے ہوگئے

    سال 2022 کے مقبول ترین گانے پسوڑی کی مقبولیت کم ہونے میں نہیں آرہی، دنیا بھر میں مشہور ہوجانے والے پاکستانی گانے کو ایک بار پھر ایک ننھے بھارتی فنکار نے اپنے انداز میں پیش کیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی انسٹاگرام ریل میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک تقریب میں ایک کم عمر بھارتی فنکار اسٹیج پر بیٹھا ہے، اور کلاسک موسیقی کا ساز وینا بجا رہا ہے۔

    شائقین بچے کی مہارت پر حیران ہیں، پھر اچانک وہ ساز پر پسوڑی گانے کی دھن چھیڑ دیتا ہے جس کے بعد حاضرین کا تحسین آمیز شور آسمان چھونے لگتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sumatindra Korti (@sumatindra_veena)

    بچہ نہایت مہارت سے گانے کی دھن ساز پر بجاتا ہے اور اس دوران حاضرین اسے داد دیتے رہتے ہیں۔

    یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہوئی اور اسے اب تک 19.6 ملین ویوز اور 2.5 ملین لائیکس مل چکے ہیں۔

    کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے پسوڑی گانے کو رواں برس 7 فروری کو ریلیز کیا گیا تھا اور یہ گانا پہلے 24 گھنٹوں میں 10 لاکھ بار دیکھا جانے والا کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا پہلا گانا بنا تھا۔

    یوٹیوب پر اس گانے کو 10 کروڑ سے زائد بار سنا جا چکا ہے جبکہ آڈیو اسٹریمنگ سروس اسپاٹی فائی کے گلوبل وائرل 50 گانوں کی فہرست میں یہ تیسرے نمبر پر رہا۔

  • معروف امریکی گلوکارہ بھی ’پسوڑی‘ کی مداح

    معروف امریکی گلوکارہ بھی ’پسوڑی‘ کی مداح

    معروف امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز بھی پاکستانی گانے پسوڑی کی دلدادہ نکلیں، ان کی شیئر کی گئی ویڈیو پر ان کے پاکستانی مداحوں نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر برٹنی اسپیئرز نے ایک ویڈیو شیئر کی، ویڈیو ایک منی کچن نامی انسٹاگرام اکاؤنٹ سے لی گئی ہے جس میں ڈوسہ بنایا جارہا ہے۔

    ویڈیو کے پس منظر میں پسوڑی گانا چل رہا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Britney Spears (@britneyspears)

    یہ اکاؤنٹ بھارت سے تعلق رکھتا ہے جہاں پسوڑی گانا پہلے ہی خاصا مشہور ہوچکا ہے۔

    اب برٹنی اسپیئرز کی جانب سے اسے شیئر کیے جانے کے بعد پاکستان اور بھارت میں ان کے مداح نہایت خوش ہوئے ہیں۔

    خیال رہے کہ کوک اسٹوڈیو کے سیزن 14 کا سپر ہٹ گانا پسوڑی مقبولیت کے ریکارڈ توڑ چکا ہے۔

    اس گانے کو رواں سال کے آغاز میں ریلیز کیا گیا تھا جسے تاحال یوٹیوب پر 10 کروڑ سے زائد بار سنا جا چکا ہے۔

    میوزک پروڈیوسر ذوالفقار جبار خان عرف زلفی نے بھی برٹنی اسپیئرز کی ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے گانا پسند کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

  • بھارتی اداکارہ کا ’پسوڑی‘ پر رقص، ویڈیو وائرل

    بھارتی اداکارہ کا ’پسوڑی‘ پر رقص، ویڈیو وائرل

    معروف بھارتی اداکارہ شہناز گل کی دنیا بھر میں مقبول ہونے والے پاکستانی گانے پسوڑی پر رقص کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    شہناز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی۔

    ویڈیو میں شہناز سرخ لباس میں ملبوس ہیں اور وہ اپنے گھر کی بالکونی میں پاکستانی گانے پسوڑی پر رقص کر رہی ہیں۔

    شہناز نے، پاکستانی گلوکاروں شے گل اور علی سیٹھی کے گائے ہوئے گانے کے چند بول بھی کیپشن میں لکھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shehnaaz Gill (@shehnaazgill)

    خیال رہے کہ کوک اسٹوڈیو کے سیزن 14 کا سپر ہٹ گانا پسوڑی مقبولیت کے ریکارڈ توڑ چکا ہے۔

    اس گانے کو رواں سال کے آغاز میں ریلیز کیا گیا تھا جسے تاحال یوٹیوب پر 10 کروڑ سے زائد بار سنا جا چکا ہے۔

  • پسوڑی گانے والی گلوکارہ کا صحیح نام کیا ہے؟

    پسوڑی گانے والی گلوکارہ کا صحیح نام کیا ہے؟

    کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے مشہور ترین گانے پسوڑی سے شہرت حاصل کرنے والی گلوکارہ شے گل نے مختصر انٹرویو میں اپنے بارے میں بتایا ہے۔

    پسوڑی گانا مشہور ہونے کے بعد اس کی گلوکارہ کے بارے میں بہت سے لوگ جاننا چاہتے ہیں مگر ان کے بارے میں کم معلومات دستیاب تھیں۔

    اب حال ہی میں آڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ اسپاٹی فائے پاکستان کو دیے گئے مختصر انٹرویو میں انہوں نے اپنے بارے میں معلومات دی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Spotify Pakistan (@spotifypakistan)

    اپنے نام کا صحیح تلفظ شے گل بتاتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کا تعلق لاہور سے ہے اور ان کی عمر 23 برس ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ہاسٹل میں دوستوں کے ہمراہ رہنے کے دوران مذاق میں گلوکاری کا آغاز کیا تھا۔

    ایک سوال کے جواب میں شے گل نے بتایا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمٰن اور پاکستانی میوزیکل بینڈ ینگ اسٹنرز کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں۔

    شے نے بتایا کہ رواں برس وہ شاعری لکھنے اور کلاسیکل میوزک کو سمجھنے کا ارادہ رکھتی ہیں اور انہیں یقین ہے کہ وہ ایسا کر لیں گی۔

    خیال رہے کہ پسوڑی کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا وہ پہلا گانا بنا تھا جسے محض 2 دن میں 10 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا تھا۔