Tag: پسٹل

  • حماس کا خوف: اسرائیلی خاتون صحافی پسٹل لگا کر اسٹوڈیو پہنچ گئی

    حماس کا خوف: اسرائیلی خاتون صحافی پسٹل لگا کر اسٹوڈیو پہنچ گئی

    اسرائیلی خاتون نیوز اینکر حماس کے حملے کے خوف کے باعث پسٹل لگا کر اپنے دفتر پہنچ گئی۔ جس کی تصویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی پالیسیوں کے حامی چینل کی ایک خاتون اینکر لیتل شیمش کو اپنی ڈیسک کے پیچھے بیٹھے ہوئے کمر پر پسٹل لگائے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خاتون صحافی کو ان کی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ میں بھی شوٹنگ پریکٹس کرتے دیکھا گیا تھا۔ اس کے علاوہ وہ کئی مرتبہ فوجی وردی میں رپورٹنگ کرتے ہوئے بھی خود کی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کرچکی ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسرائیلی خاتون صحافی کا یہ اقدام حماس کے حملے کا خوف ہو سکتا ہے۔خاتون صحافی نے غزہ جنگ پر اسرائیلی حملوں کی حمایت کا اظہار بھی کیا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق 7 اکتوبر سے قبل اسرائیل میں اسلحے کے سخت قوانین کا نفاذ تھا، صرف ان لوگوں کو لائسنس دیئے جاتے تھے جو یہ ثابت کر سکتے تھے کہ انہیں اضافی سیکیورٹی کی ضرورت ہے۔

    ہائی اسکول میں فائرنگ سے کمسن طالب علم مارا گیا، 5 زخمی

    واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023ء سے اسرائیلی فوج کے حملوں میں 22 ہزار سے زیادہ فلسطینی جام شہادت نوش کرچکے ہیں، جن میں بہت بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔

  • خراب پستول کے ساتھ کامیاب واردات، ویڈیو دیکھنے والے حیران

    خراب پستول کے ساتھ کامیاب واردات، ویڈیو دیکھنے والے حیران

    کراچی: شہر قائد میں ایک چھوٹے ہوٹل پر لوٹ مار کی واردات کے دوران خراب پستول کا استعمال کیا گیا، یہ انکشاف سی سی ٹی وی فوٹیج میں ہوا، لیکن شہری خوف میں مبتلا ہونے کی وجہ سے اس کی طرف متوجہ نہ ہو سکے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی شہر میں اسٹریٹ کرمنلز ایک بار پھر بے قابو ہو چکے ہیں، ان کی دیدہ دلیری اور شہریوں کے خوف کا یہ عالم ہے کہ خراب پستول سے بھی کام یاب وارداتیں ہو جاتی ہیں۔

    بدھ 7 تاریخ کو کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پاکستان بازار میں ایک ہوٹل پر اکیلے ڈاکو نے ایسی ہی ایک کام یاب واردات کی جس میں اس نے خراب پستول کا استعمال کیا، ڈاکو اسلحے کے زور پر لوٹ مار کر کے بہ آسانی موقع واردات سے فرار ہو گیا۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم کے پستول کا چیمبر اٹکا ہوا ہے، ملزم نے دوران واردات پستول کمر کے پیچھے رکھا تاکہ لٹنے والا اسے نوٹس نہ کر سکے، ماسک اور کیپ لگائے ملزم نے اس خراب اسلحے کے زور پر کچھ ہی دیر میں واردات کر ڈالی۔

     

    ملزم نے لوٹ مار کے دوران ہوٹل ملازم کو تھپڑ بھی مارے، مسلح ملزم باقاعدہ ہوٹل ملازم کی تلاشی بھی لیتا رہا، جب کہ اس دوران ہوٹل کے باہر شہریوں کی آمد و رفت بھی جاری رہی۔

    واضح رہے کہ ممکنہ طور پر ملزم کا پستول یا تو خالی تھا یا اس میں کوئی خرابی تھی کیوں کہ اگر پستول میں گولی نہ ہو اور چیمبر کھینچا جائے تب بھی اسی طرح پھنس جاتا ہے، جیسا کہ فوٹیج میں دیکھا گیا ہے لیکن اگر گولی پھنس جائے تب بھی چیمبر اٹک سکتا ہے۔