Tag: پسینہ

  • زیادہ پسینہ آنے سے کن مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے؟

    زیادہ پسینہ آنے سے کن مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے؟

    اگرچہ پسینہ آنا ایک قدرتی عمل ہے جو جسم کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد دیتا ہے تاہم دیگر افراد کے مقابلے میں آپ کے جسم پر زیادہ پانی بہہ رہا ہو تو یہ کافی برا لگتا ہے۔

    اگر آپ کو بہت زیادہ پسینہ آتا ہے تو اس سے کافی مسئلے مسائل پیش آتے ہیں، جس سے آپ کو پیسنے سے بُو آرہی ہوتی ہے جس کی وجہ سے پرفیوم کا استعال کیا جاتا ہے۔

    مگر ایسا کیوں ہوتا ہے اور کیوں کچھ افراد کو بہت زیادہ پسینہ آتا ہے؟ اس کی وجہ مختلف طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق کچھ یوں ہے۔

    پبلک ہیلتھ ایکسپرٹ ڈاکٹر سلیمان اوتھو نے اس حوالے سے بتایا کہ زیادہ پسینہ آنے  کو ’ ہائپر ہائیڈروسس ‘ کہتے ہیں، عام طور پر پسینے کا آنا قدرتی عمل ہے جس کے بڑی اہمیت ہے، جب پسینہ آتا ہے تو آپ کا جسم ٹھنڈا ہوتا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ پسینہ کی مدد سے آپ کے جسم سے کیمائی مادوں کا اخراج ہوتا ہے اور اس سے جسم کے درجہ حرارت کا پتہ چلتا ہے، لیکن ضرورت سے زیادہ پسینہ آنے سے کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، زیادہ پسینہ آنے کو ہائپر ہائیڈروسس کہتے ہیں۔ ہائپر ہائیڈروسس ایک ایسی حالت ہے جس میں ضرورت سے زیادہ پسینہ آتا ہے۔

    موسم گرما کی آمد: جلد کا خیال رکھنے کے لیے کارآمد ٹپس

    ڈاکٹر سلیمان اوتھو  نے بتایا کہ بعض لوگوں کو بہت زیادہ پسینہ آتا ہے، یہ ایک غیر معمولی عمل ہے، گرمی میں پسینہ آنا معمول ہے لیکن اگر آپ کو بہت زیادہ پیسنہ آرہا ہے تو اس میں کوئی نا کوئی علامت ہوتی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ Hyperhidrosis نامی عارضہ اپنی علامت بہت زیادہ پسینے کے اخراج کی شکل میں ظاہر کرتا ہے۔ اس سے پورا جسم یا مخصوص حصے جیسے ہاتھ، ہتھلیاں، پیروں کے تلوے، چہرے، سینے وغیرہ پر بہت زیادہ پسینہ خارج ہوتا ہے جبکہ باقی حصوں پر اس کا اخراج معمول کے مطابق ہوتا ہے۔

    پبلک ہیلتھ ایکسپرٹ کا کہنا تھا کہ اگر اچانک بہت زیادہ پسینہ خارج ہونے لگے تو یہ بیماری کی علامت ہوتی ہے، اس طرح یہ ہارٹ اٹیک کی پہلی علامت یا کسی قسم کی دل کی بیماری کا عندیہ ہوسکتا ہے۔

    ڈاکٹر سلیمان نے کہا کہ اگر بہت زیادہ پسینے کے ساتھ سینے میں تکلیف کا احساس بھی ہو تو بھی یہ دل کے کسی سنگین عارضے کی علامت ہوسکتی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ اگر آپ نارمل ہیں اور پسینہ بہت زیادہ آرہا ہے تو آپ اپنے کپڑے اور کلر کا انتخاب کرتے ہوئے اس بات کا خیال رکھیں زیادہ دارک کلر نہ پہنیں۔

  • گرمی میں گرم مشروبات جسم کو ٹھنڈا رکھنے میں معاون

    گرمی میں گرم مشروبات جسم کو ٹھنڈا رکھنے میں معاون

    سخت گرمی کے موسم میں اگر آپ کہیں باہر سے آئیں، تو آپ کو فوری طور پر کسی ٹھنڈے مشروب کی تلاش ہوتی ہے جو پسینے کو ختم اور گرمی کا تاثر زائل کرسکے۔ لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کام کے لیے ٹھنڈے مشروبات سے زیادہ گرم مشروبات بہتر ہیں۔

    یہ حیران کن تحقیق حال ہی میں سامنے آئی ہے۔

    ماہرین نے اس کی توجیہہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرمیوں میں پسینہ آنے کا عمل ہمارے جسم کو سرد کرتا ہے۔ ہمارے جسم کے اندر کا اضافی درجہ حرارت پسینے کے ذریعے بخارات کی شکل میں باہر نکل آتا ہے۔

    اگر ہم ٹھنڈے مشروبات پئیں گے تو پسینہ آنا فوری طور پر بند ہوجائے گا یوں جسم کے اندر کی حرارت باہر نہیں نکل پائے گی۔

    اس کے برعکس اگر ہم گرم مشروبات پئیں گے تو پسینے کی رفتار میں اضافہ ہوگا اور ہمارے جسم کا درجہ حرارت تیزی سے خارج ہوگا۔

    یہ تحقیق انوکھی اور حیرت انگیز تو ضرور ہے، تاہم ماہرین نے واضح کیا ہے کہ یہ ہر وقت، اور ہر شخص کے لیے کارآمد ثابت نہیں ہوسکتی۔


    انتباہ: یہ مضمون قارئین کی معلومات میں اضافے کے لیے شائع کیا گیا ہے۔ مضمون میں دی گئی تجاویز پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے مشورہ اور ہدایت ضرور حاصل کریں۔