Tag: پشاورایئرپورٹ

  • پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

    پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

    کراچی : پشاورایئرپورٹ پر پی آئی اے کا طیارہ لینڈ کرتے ہی سلپ کرگیا، تاہم کپتان نے مہارت سے طیارے کو کنٹرول کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاورمیں موسم کی خرابی کے باعث پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا۔

    پشاورایئرپورٹ پرطیارہ لینڈ کرتے ہی سلپ کرگیا تاہم کپتان نےمہارت سےطیارےکوکنٹرول کیا اور طیارےٹیکسی وے کے قریب آکرپھنس گیا ، جس کے بعد مسافروں کوسیڑھیوں کےذریعے اتار کر لاؤنج منتقل کردیا گیا۔

    دوسری جانب پشاور سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے351دو گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوئی ، پرواز میں تاخیر پر پشاور ایئرپورٹ پر مسافروں نے احتجاج کیا۔

    ترجمان سی اےاے نے بتایا کہ پی آئی اے کا طیارہ ریاض سے پشاور پہنچا تھا جو سلپ ہوگیا، رن وے بند ہونے کی وجہ سے دو پروازوں کواسلام آبادموڑ دیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق رن وے کو کلیئر کر دیا گیا ہے ، کراچی والی پرواز کچھ ہی دیر میں روانہ کردی جائےگی۔

  • تشویشناک صورتحال ، بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مزید60 مسافروں میں کورونا کی تصدیق

    تشویشناک صورتحال ، بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مزید60 مسافروں میں کورونا کی تصدیق

    پشاور : باچا خان اںٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک سےآنے والے 60 مسافروں میں کورونا کی تصدیق ہوگئی ، مسافرپی کی 218 کے ذریعے دبئی سے پشاورپہنچے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاورایئرپورٹ پربیرون ملک سےآنے والے مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ، جن میں سے دبئی سے پہنچنے والے 60 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

    مسافرپی کی 218 کے ذریعے دبئی سے پشاورپہنچے تھے ، مسافروں کےاحتجاج پر2مرتبہ ٹیسٹ کئےگئےجودونوں بار مثبت نکلے ، جس کے بعد پشاور ایئرپورٹ منیجر نے اے ایس ایف کو طلب کرلیا۔

    اس سے قبل پشاور ایئرپورٹ پر خلیجی ممالک سے آنیوالے80سے زائد مسافرکورونا میں مبتلا تھے ،جس کے بعد محکمہ صحت نے کورونا متاثرہ مسافروں کو قرنطینہ کیلئے مقامی اسپتال منتقل کردیا تھا۔

    گذشتہ روز پشاور ایئرپورٹ منیجر نے 32فرنٹ لائن ورکرز کے کورونا میں مبتلاہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کورونا میں مبتلا زیادہ تر ایئرپورٹس پر کام کرنیوالے ویجلنس،ایئرپورٹ سروسزکا عملہ شامل ہیں۔

    ایئرپورٹ منیجر کا کہنا تھا کہ کورونا میں مبتلا برج آپریٹرز ،ایچ آر اور میڈیکل کا عملہ بھی متاثر ہوا ، بیرون ملک سے آنیوالے کورونامثبت مسافرکورونا کےپھیلاؤکا سبب بنے۔

  • پشاورایئرپورٹ پر سی اے اے کے 32 فرنٹ لائن ورکرز کورونا میں مبتلا

    پشاورایئرپورٹ پر سی اے اے کے 32 فرنٹ لائن ورکرز کورونا میں مبتلا

    پشاور : باچا خان اںٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن کے 32فرنٹ لائن ورکرز کورونا میں مبتلا ہوگئے ، بیرون ملک سے آنیوالے کورونامثبت مسافرکورونا کے پھیلاؤ کا سبب بنے۔

    تفصلات کے مطابق پشاور ایئرپورٹ منیجر نے 32فرنٹ لائن ورکرز کے کورونا میں مبتلاہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کورونا میں مبتلا زیادہ تر ایئرپورٹس پر کام کرنیوالے ویجلنس،ایئرپورٹ سروسزکا عملہ شامل ہیں۔

    ایئرپورٹ منیجر کا کہنا تھا کہ کورونا میں مبتلا برج آپریٹرز ،ایچ آر اور میڈیکل کا عملہ بھی متاثر ہوا ، بیرون ملک سے آنیوالے کورونامثبت مسافرکورونا کےپھیلاؤکا سبب بنے۔

    پشاور ایئرپورٹ پر خلیجی ممالک سے آنیوالے80سے زائد مسافرکورونا میں مبتلا تھے ، ایئرپورٹ منیجر کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ کو ڈس انفیکٹ کرنے کیساتھ اسپرےبھی کیاجارہاہے۔

    یاد رہے تین روز قبل شارجہ سے آنے والی پرواز کے 27 مسافروں میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی، جس کے بعد محکمہ صحت نے کورونا متاثرہ مسافروں کو قرنطینہ کیلئے مقامی اسپتال منتقل کردیا تھا۔

    دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جعلی کورونا سرٹیفکیٹ کےذریعے مسافروں کو پشاورلانے کے معاملے پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر نجی ایئر لائن کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک پرواز کا اجازت نامہ منسوخ کردیا تھا۔

  • پشاورایئرپورٹ : اسپیکر کے پی اسمبلی نے پودا لگا کر وزیراعظم کی کلین اینڈ گرین مہم کا افتتاح کردیا

    پشاورایئرپورٹ : اسپیکر کے پی اسمبلی نے پودا لگا کر وزیراعظم کی کلین اینڈ گرین مہم کا افتتاح کردیا

    پشاور : باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اسپیکر کے پی کے اسمبلی مشتاق غنی نے پودا لگا کر وزیراعظم کی کلین اینڈ گرین مہم کا افتتاح کردیا،ان کا کہنا ہے کہ تمام پاکستانی ایک ایک پودا لگا کر اپنا قومی فریضہ ادا کریں۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر مشتاق غنی نے پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا۔

    اس موقع پر انہوں نے وزیراعظم کی کلین اینڈ گرین مہم کا افتتاح کرتے ہوئے ایئر پورٹ کے احاطے میں پودا لگایا ان کے ہمراہ  پشاور ایئرپورٹ کے منیجر اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

    اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر کے پی کے اسمبلی مشتاق غنی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے کہ ماحولیاتی تحفظ کیلئے تمام پاکستانی ایک پودا لگا کر اپنا قومی فریضہ ادا کریں، وزیراعظم کے ویژن کے تحت کے پی کے کے مختلف ایئرپورٹس پر پھل دار پودے لگائے جائیں گے۔

    ایئرپورٹ منیجر نے اسپیکر کے پی اسمبلی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پشاور ایئرپورٹ اور اس کے اطراف گرین بیلٹ بھی بنارہے ہیں۔

    کے پی کے میں وزیراعظم کے سیاحت کے ویژن کو بھی آگے بڑھایا جارہا ہے، اس کے علاوہ سیاحوں کو ایئر پورٹس پر تمام سہولیا ت فراہم کی جارہی ہیں۔

  • اسلام آباد اورپشاورایئرپورٹ پراے این ایف کی کارروائی، کروڑوں روپے کی ہیروئن برآمد

    اسلام آباد اورپشاورایئرپورٹ پراے این ایف کی کارروائی، کروڑوں روپے کی ہیروئن برآمد

    اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے اسلام آباد اور پشاور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرمسقط جانے والی نجی ایئرلائن کے مسافر سے ہیروئن برآمد کرلی، ملزم نے 7 کلو سے زائد ہیروئن بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی۔

    اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مسافر کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔

    دوسری جانب اے این ایف نے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کارروائی کرتے ہوئے مسقط جانے والی نجی ایئر لائن کے مسافر سے ہیروئن برآمد کرلی ،ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ پرمنشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    یاد رہے کہ 11 جولائی کو نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتارکیا تھا۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ پراے این ایف کی کارروائی‘ 2 افراد گرفتار

    واضح رہے کہ 24 مئی کو اسلام آباد ایئرپورٹ پراینٹی نارکوٹکس فورس نے مسافر کے قبضے سے1 کلو سے زائد آئس ہیروئن برآمد کی تھی۔

    اے این ایف حکام کے مطابق ملزم چائے کے پیکٹ میں آئس ہیروئن چھپا کراسمگل کرنا چاہتا تھا، ملزم ثاقب کے ہمراہ خاتون جمیل اختربھی سفرکرنا چاہتی تھی۔